بیرون ملک منہاج القرآن ویمن لیگ کی سرگرمیاں

مسز شبانہ رشید

منہاج القرآن ویمن لیگ جدہ کے زیر اہتمام تقریبات

امسال رمضان المبارک 2007ء میں عمرہ کی سعادت اور زیارت روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے جب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سعودی عرب تشریف لائے تو ان کی آمد کی خوشی میں دو پروگرام منعقد ہوئے۔ پہلا پروگرام راقمہ کی رہائش گاہ میں منعقد ہوا۔ ناظمہ ویمن لیگ محترمہ نسیم انور نے نقابت کے فرائض انجام دیئے۔ تلاوت قرآن پاک کی سعادت محترمہ مریم نے حاصل کی۔ نعت کی سعادت محترمہ اسماء نے حاصل کی۔ اس کے بعد ناظمہ نسیم انور صاحبہ، شعبہ ریکارڈنگ سنٹر کی انچارج عطیہ حفیظ صاحبہ، اور راقمہ نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے سند حسن کارکردگی وصول کی۔ پھر شیخ الاسلام کا روحانی خطاب ہوا۔

خطاب کے بعد انہوں نے سب کو اپنی طرف سے ایک خاص شیلڈ دینے کا اعلان کیا۔ اس دوران اسٹیج پر قائد محترم کے علاوہ ملکی تنظیم سعودی عرب کے محترم چوہدری ظفر اقبال اور جدہ کے صدر محترم راجہ جمیل الرشید بھی تھے۔ شیخ الاسلام کے دعائیہ کلمات سے پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

٭ دوسرے پروگرام میں تلاوت قرآن کی سعادت محترمہ حافظہ ربیعہ نے حاصل کی اور نعت شریف کی سعادت محترمہ تسنیم انور نے حاصل کی۔ قائد محترم نعت شریف سن کر بہت مسرور ہوئے۔ محترمہ نسیم انور نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام جیسی انقلابی ہستی روز روز پیدا نہیں ہوتی۔ شیخ الاسلام خداوند کریم کا خاص عطیہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی فیض نظر اور غوث الوریٰ کی دعا ہیں۔ اس کے بعد حضور شیخ الاسلام نے خواتین سے خطاب کیا۔ آپ نے فرمایا : انسان کو ہمہ وقت تین دشمنوں کا سامنا ہے دنیا، نفس امارہ اور شیطان۔ ہمیں ان دشمنوں سے ہر وقت ہوشیار رہنا ہوگا۔ اللہ رب العزت کی رضا کی خاطر آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرمان پر عمل کرنا ہوگا تب ہم تین دشمنوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں پھر آپ نے محترمہ نسیم انور کو منہاج القرآن ویمن جدہ کی ناظمہ بنایا۔ آخر پر دعائے خیر ہوئی۔ یہ پروگرام محترم چوہدری ظفر اقبال ملکی صدر سعودیہ عریبیہ کی مدد سے کامیاب ہوا۔ ان پروگرامز سے خواتین کی بہت حوصلہ افزائی ہوئی۔