بیرون ملک منہاج القرآن ویمن لیگ کی سرگرمیاں

رپورٹ : نوشازہ حسین قادری

اللہ کریم کے فضل اور آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نعلین پاک کے تصدق اور حضور شیخ الاسلام کے فیض سے 2007ء کا سال منہاج القرآن ویمن لیگ اوسلو کے لئے کافی کامیاب رہا۔ فروری 2007ء میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ماہ محرم الحرام میں امام حسین علیہ السلام کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں تقریباً 200 خواتین نے شرکت کی۔ 24 مارچ 2007ء کو ویمن لیگ اوسلو کے زیراہتمام شاندار میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پروگرام منعقد ہوا جس میں پاکستان سے نظامت امور خارجہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور مشہور نعت خواں شکیل احمد طاہر نے خصوصی شرکت فرمائی۔ اس پروگرام میں تقریباً 1500 مرد و خواتین نے شرکت کی۔ پروگرام کا اختتام شاندار مشعل بردار جلوس پر ہوا۔ 15اپریل 2007ء کو ناروے میں ایک اور خوبصورت شہر موس میں شاندار میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پروگرام منعقد ہوا جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ اوسلو نے خصوصی شرکت کی۔ 10 جولائی 2007ء کو منہاج القرآن ویمن لیگ نے ہیلتھ سیمینار منعقد کرایا۔ گرمیوں کی چھٹیوں میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام 2 مختلف کورسز کروائے گئے جن میں روحانی تربیتی کورس اور سلائی کورس جوکہ بہت کامیاب رہے۔ سلائی کورس کے اختتام پر اسناد تقسیم کی گئیں۔

24 جولائی 2007ء کو ماضی میں منہاج القرآن ویمن لیگ اوسلو میں جن بہنوں نے نمایاں کام کئے ان کے اعزاز میں ’’ایک شام تحریکی بہنوں کے نام‘‘ سے ایک منفرد تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اگست 2007ء میں ناروے سے ایک قافلہ برطانیہ میں حضور شیخ الاسلام مدظلہ العالی کے خصوصی لیکچر سننے کے لئے الہدایہ کیمپ کے لئے روانہ ہوا جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ ناروے کی زیر سرپرستی خواتین نے بھرپور شرکت کی۔ 9 ستمبر 2007ء کو استقبال رمضان کے سلسلے میں پروگرام کا اہتمام ہوا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

گزشتہ رمضان المبارک کی طرح اس سال بھی منہاج القرآن ویمن لیگ اوسلو نے رمضان المبارک کی پر نور ساعتوں میں ہر Weekend پر جمعہ شام سے اتوار شام تک خواتین کے لئے نفلی اعتکاف کا اہتمام کیا۔

13 اکتوبر 2007ء کو چاند رات کا پروگرام منعقد ہوا جس میں خواتین نے بھرپور شرکت کی۔ اس پروگرام میں رمضان المبارک کے دوران اعتکاف بیٹھنے والی خواتین میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

بارہویں سالانہ محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (سپین) (رپورٹ : شعبہ نشرو اشاعت سپین)

گذشتہ ماہ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے زیراہتمام سپورٹس ہال Raval میں 12ویں سالانہ محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی جس میں خواتین کی تعداد مثالی تھی۔ محفل میں بارسلونا کی تمام پاکستانی سیاسی و سماجی تنظیمات کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ القائم اسلامک سنٹر بار سلونا کے وفد نے علامہ مظفر حسین نقوی کی قیادت میں اس روح پرور محفل میں خصوصی طور پر شرکت کی۔

اس نورانی محفل کے دوران مختلف پاکستانی اور مقامی اخبارات و ٹی وی چینلز سے تعلق رکھنے والے صحافی محفل کی کوریج میں مصروف رہے۔ سپورٹس ہال کے بیرونی دروازہ پر منہاج یوتھ لیگ سپین کی طرف سے جوس کی سبیل لگائی گئی جبکہ دوسری جانب منہاج لائبریری کے تحت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطابات پر مبنی اسٹال بھی لگایا گیا جس پر ’’حقیقت جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم‘‘ کے موضوع پر خصوصی خطاب بھی موجود تھا۔ آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کے حوالے سے سجائی جانے والی اس عظیم الشان محفل کے دوران اسپورٹس ہال Raval کو خوبصورت بینرز سے سجایا گیا۔ ریڈیو اور ٹیلیویژن کے معروف نعت خوان محمد قدیر احمد خان نے منہاج القرآن بارسلونا کے طلبہ و طالبات کے ہمراہ دف پر سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کرکے قبیلہ بنو نجار کی بچیوں کی یاد تازہ کردی جسے حاضرین نے بہت پسند کیا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی نائب ناظم دعوت و تربیت علامہ ظہیر احمد نقشبندی نے اپنے خطاب میں قرآن کریم کی آیت مبارکہ ورفعنالک ذکرک کو موضوع بناتے ہوئے آقا دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان بیان کی اور فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ذکر دنیا کی تمام بلندیوں سے اتنا بلند کیا کہ اس بلندی کا کوئی اندازہ ہی نہیں انہوں نے کہا کہ عصر حاضر کی سب سے بڑی ضرورت یہ ہے کہ ہم آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عشق کو مضبوط کریں تاکہ ہم دنیا و دین میں کامیابی حاصل کرسکیں۔ اس وقت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں تحریک منہاج القرآن پوری دنیا میں قرآن اور صاحب قرآن صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ عشق و محبت کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب کے دوران منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا، منہاج القرآن ویمن لیگ اور منہاج یوتھ لیگ سپین کو عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں اس پروگرام کے انعقاد پر خصوصی مبارکباد پیش کی۔