مسز عارفہ طارق

ذائقہ

Chicken Nodles Soup

باریک نوڈلز دو اونس

گوشت مرغی کے سینے کا تین اونس

بارہ عدد سنوپیز (یہ مٹروں کی طرح بغیر دانوں کے پھلیاں ہوتی ہیں)

یخنی سات کپ

باریک کٹی ہوئی گاجریں اور شملہ مرچیں 1/4 کپ

اجی نوموتو آدھ چمچ

نمک حسب ذائقہ

ترکیب

  1. نوڈلز کو ابلتے پانی میں ڈال کر فوراً نچوڑ لیں۔
  2. چکن کے گوشت کو باریک کاٹ لیں اور سنوپیز کو بھی اسی طرح Strips میں کاٹیں۔
  3. یخنی کو ابال آنے پر مرغی کا گوشت اور سبزیاں ڈال کر دو منٹ پکنے دیں پھر نمک اور نوڈلز ڈال کر مزید ایک منٹ پکائیں۔ سوپ تیار ہے۔ پیالوں میں ڈال کر پیش کریں۔

سوپ میں کٹاؤ والی پالک کے چند پتے ثابت ڈال دیں بہت خوبصورت لگتا ہے سبزیوں کے ساتھ پتے بھی اسی وقت ڈال دیں۔ یہ خالصتاً چائنیز ہے۔

روشنائی کے داغ دور کرنے کی ترکیب

الف) اگر کپڑے پر نیلی روشنائی کے داغ پڑ جائیں تو جتنی جلدی ممکن ہو، کپڑے کو صابن سے مَل کر دھولیں۔ صابن سے صاف نہ ہو تو دودھ گرم کر کے اس میں داغ والے حصے کو ڈبو دیں۔ کچھ دیر بعد نکالیں اور پھر صابن سے دھولیں۔ داغ فوراً صاف ہوجائے گا۔

ب) سرخ روشنائی کے دھبے کو دہی سے دھولیں تو داغ دور ہوجائے گا۔ (فرح عامر۔ سیالکوٹ)

سنہری باتیں

  • دل و دماغ میں اچھے خیالات کو جگہ دیں۔
  • پانچوں وقت کی نماز پڑھئے کیونکہ جب نماز پڑھنے کے لئے وضو کیا جاتا ہے تو پاکیزگی کے ساتھ تازگی بھی حاصل ہوتی ہے۔
  • اپنی عادات و اطوار کا جائزہ لیں اگر وہ دوسروں کے لئے تکلیف کا باعث ہیں تو انہیں بھولنے کی کوشش کیجئے۔
  • ہر ایک کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ اور دھیمی آواز میں گفتگو کریں۔
  • جذبہ انسانیت کو اپنے دل سے کبھی کم نہ ہونے دیں۔
  • دوسروں کی خطاؤں سے درگزرکریں۔
  • ہر حال میں اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لائیں۔
  • خود کو حسد، غیبت اور نفرت جیسے جذبات سے پاک رکھیں۔