منہاج کالج برائے خواتین

سیدہ طیبہ طاہرہ

تعلیم ایک طرف فرد کی موروثی اور انفرادی قوتوں کو بیدار کرتی ہے تو دوسری طرف اس کے ماحول کو بھی سنوارتی ہے تاکہ دونوں کے اشتراک سے ایک بہتر عالم ظاہر ہوسکے۔ گویا تعلیم تعمیر انسانیت کرتی ہے۔ کاہل افراد اور جامد معاشرے میں صرف تعلیم اور تربیت کے ذریعے ہی حرکت پھونکی جاسکتی ہے جو عبدیت کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے افراد میں یقین و اعتماد پیدا کرسکے۔

اس حقیقت کے پیش نظر حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے غلبہ دین حق کی بحالی کی ہمہ جہت جدوجہد میں تعلیم کو بنیادی اہمیت دی۔ تحریک منہاج القرآن کو علمی تحریک کہا جائے تو بے جانہ ہوگا۔ بانی تحریک حضور شیخ الاسلام نے تعلیم و تعلم کی اسی اہمیت کے پیش نظر جہاں نوجوانان ملت کی تعلیم کا اہتمام فرمایا وہیں شروع دن سے ہی خواتین کی تعلیم و تربیت کو بھی یکساں اہمیت دی جو اس عظیم قائد کی بصیرت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ حضور شیخ الاسلام نے اسلامی تہذیب کی درخشندہ روایات اور نسل نو کی امین خواتین کے کردار کو اوج ثریا سے بھی بلند تر کرنے اور قوم کو باشعور، صاحب بصیرت اور صالح مائیں دینے کے لئے 1994ء میں منہاج کالج برائے خواتین کی بنیاد رکھی۔

قیام کے مقاصد

دور حاضر میں مسلم امہ کے زوال کی ایک بنیادی وجہ نظام تعلیم کی روبہ شکستگی بھی ہے۔ ہمارا نظام تعلیم معاشرے میں دو انتہائیں پیدا کر رہا ہے جہاں ایک طرف جدید تعلیم یافتہ ذہن لادین (سیکولر) ہورہے ہیں وہاں دوسری طرف دینی مدارس کی پروردہ نوجوان نسل دین میں انتہا پسندانہ رویہ کی حامل ہے۔ جدید تعلیم یافتہ ذہن، دین سے بیزار ہے اور دینی مدارس کے فارغ التحصیل نوجوان طلباء و طالبات جدید دور کے تقاصوں سے نابلد ہیں اور یہی خلیج نام نہاد تہذیبوں کے تصادم کو ایندھن فراہم کر رہی ہے اس خلیج کو عبور کرنے کے لئے نبّاض عصر حضور شیخ الاسلام نے عصری تقاضوں اور امت مسلمہ کی ضروریات کو پیش نظر رکھتے ہوئے دینی اور دنیاوی علوم کی دوئی کا خاتمہ کرتے ہوئے ایک ایسا تعلیمی نظام متعارف کروایا جو جدید عصری علوم کے ساتھ ساتھ قدیم شرعی علوم پر مشتمل ہے جو طالبات کو جہاں عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرتا ہے وہاں دینی علوم کے فہم کے ذریعے تفکر و تدبّر اور مشاہدہ و تجربہ کے قابل بناتے ہوئے خود شناسی اور خدا شناسی کی منزل تک پہنچادیتا ہے۔ حضور شیخ الاسلام کے نزدیک علم کا مقصد ہی عقل و خرد کی پاکیزگی ہے اور معاشرہ کی اعلیٰ قدروں کے حصول کے لئے طلباء و طالبات کو دنیا و آخرت کا فہم دینا ضروری ہے اس سے طلباء و طالبات کی جسمانی، ذہنی اور روحانی نمو ممکن ہے۔ حضور شیخ الاسلام عبدیت کی حفاظت کے لئے ترقی پسند ذہن کی تیاری پر یقین رکھتے ہیں۔ ان کا فلسفہ تعلیم شراب کہن کو نئے جام میں پیش کرتا دکھائی دیتا ہے۔ حضور شیخ الاسلام کے دیئے ہوئے نظام تعلیم کی برکت یہ ہے کہ جہاں اعتدال پسند نسل پروان چڑھ رہی ہے وہاں بے عملی ختم ہو رہی ہے اور افراد معاشرہ میں تحرّک پیدا ہو رہا ہے۔ بے عملی جو ایک صدی سے مسلمانوں کی پہچان بن گئی تھی مجدد عصر کے علمی فیض سے حرکت میں بدلتی جارہی ہے حضور شیخ الاسلام کے فلسفہ تعلیم نے فکری واضحیت کے ساتھ بھولی بھٹکی امت کو مقصد حیات سے بھی آشنا کیا ہے۔

منہاج کالج برائے خواتین کے شعبہ جات

جدید و قدیم علوم کے حسین امتزاج پر مبنی منہاج کالج برائے خواتین انٹرمیڈیٹ سے پوسٹ گریجویٹ کی سطح تک کالج بلکہ جماعت ششم سے میٹرک تک سکول اور شعبہ حفظ پر مبنی ہے۔

شعبہ حفظ

شعبہ حفظ میں پرائمری پاس ناظرہ قرآن کی طالبہ کو داخلہ دیا جاتا ہے اور تین سال کے عرصے میں قرأت وتجوید کے قواعد و ضوابط کے ساتھ حفظ کروایا جاتا ہے۔ شعبہ حفظ کی طالبات کے لئے کمپیوٹر اور انگریزی و اردو زبان کی تعلیم کا اہتمام بھی کیا جارہا ہے۔ فزیکل ایجوکیشن اور دیگر ہم نصابی سرگرمیاں بھی شعبہ حفظ کی طالبات کو چاک و چوبند رکھنے میں ممد و معاون ہوتی ہیں۔ والدین کے ساتھ قریبی رابطے کے لئے ماہانہ میٹنگ کی جاتی ہے۔ بزم ادب اور حسن منزل کے مقابلہ جات کے ذریعے طالبات کو نعت اور تقریر کا فن سکھایا جاتا ہے۔ تعلیم کے ساتھ تربیت منہاج القرآن کے تعلیمی نظام کا لازمی حصہ ہے یہی وجہ ہے کہ طالبات کی ماہانہ تربیتی ورکشاپس بھی منعقد کی جاتی ہیں۔

منہاج ماڈل سکول

منہاج ماڈل سکول جماعت ششم سے میٹرک تک طالبات کو تعلیم فراہم کر رہا ہے انگریزی اور اردو کے ساتھ ساتھ عربی زبان کی تعلیم بھی نصاب کا لازمی حصہ ہے۔ دیگر مضامین میں میتھ، سائنس، اسلامیات، معاشرتی علوم اور ہوم اکنامکس شامل ہیں۔ میٹرک کی سطح پر سائنس و آرٹس گروپ میں طالبات کو تعلیم دی جارہی ہے۔ طالبات کے لئے فزکس، کیمسٹری، بیالوجی اور Computer Liboraties موجود ہیں۔ تمام سٹاف، ماہرینِ مضامین پر مشتمل ہے جلد ہی میٹرک کی سطح پر درس نظامی گروپ بھی شروع کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ پرائمری حصہ بھی آئندہ کے پروگرام میں شامل ہے۔ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی تربیتی ورکشاپس اور سالانہ تفریحی و تعلیمی ٹورز کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔ ماہانہ بنیادوں پر ٹیسٹ اور سمسٹر سسٹم کے تحت منعقد کئے جاتے ہیں۔ فزیکل ایجوکیشن کے تحت طالبات کو ڈرل اور گیمز کروائی جاتی ہیں جدید ذرائع تعلیم CD's, DVD اور Multimedia کے ذریعے تعلیم دی جاتی ہے۔

پوسٹ گریجوایٹ کالج

وسیع و عریض خوبصورت گراؤنڈ اور اکیڈیمک بلاک پر مشتمل منہاج کالج برائے خواتین ایف۔اے سے ایم۔ اے تک طالبات کو تعلیم فراہم کر رہا ہے۔ منہاج القرآن کا فلسفہ تعلیم چونکہ جدید و قدیم علوم کے حسین امتزاج پر مشتمل ہے اس لئے اس کے درج ذیل شعبے قائم کئے گئے ہیں۔

شریعہ ڈیپارٹمنٹ

شریعہ ڈیپارٹمنٹ F.A اور B.A کی سطح پر طالبات کو درس نظامی کی تعلیم فراہم کر رہا ہے جس میں قرآن کریم، حدیث مبارکہ، صرف و نحو، ترجمہ و تفسیر، تجوید و قرأت اور تصوف کی تعلیم دی جاتی ہے۔ شریعہ ڈیپارٹمنٹ کے تحت پاکستان میں پہلی بار کسی بھی تعلیمی ادارے کی طرف سے B.A (Hons) in sharia شروع کیا جا رہا ہے جس کی ڈگری منہاج یونیورسٹی (چارٹرڈ) کی طرف سے دی جائے گی۔ شریعہ ڈیپارٹمنٹ الشہادۃ الثانویہ اور الشہادۃ العالمیہ کی اسناد اپنی فارغ التحصیل طالبات کو جاری کرتا ہے۔ یہ شعبہ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن سے Affiliated ہے۔

عصریہ ڈیپارٹمنٹ

عصریہ ڈیپارٹمنٹ کے تحت مختلف عصری مضامین ایجوکیشن، نفسیات، جنرلزم، فارسی زبان، عربی زبان کے ساتھ ساتھ دیگر لازمی مضامین اردو انگلش ، اسلامیات اور پاک سٹڈیز پڑھائے جاتے ہیں۔ عصریہ کے F.A کے امتحانات لاہور بورڈ کے تحت ہوتے ہیں جبکہ B.A کے امتحانات منہاج یونیورسٹی Conduct کرتی ہے۔ اس طرح منہاج یونیورسٹی کے تحت اسلامیات میں M.A کروایا جارہا ہے اور نئے سیشن سے M.A Arabic شروع کروایا جارہا ہے۔ آئندہ کے پروگراموں میں M.Phil شروع کرنے کا پروگرام بھی شامل ہے۔

ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ

عصری اور شرعی علوم طالبات کے قلب و باطن میں تب ہی انقلاب بپا کر سکتے ہیں جب انہیں تعلیم کے ساتھ تربیت بھی فراہم کی جائے اور انہیں نصب العین کا شعور دیا جائے تاکہ ان کے سامنے بلند عزائم اور اعلیٰ و برتر مقاصد ہوں جن کے لئے وہ زندگی وقف کردیں۔ اس مقصد کے لئے ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ کا افکار جدیدہ کے نام سے ایک نصاب ہے جو طالبات کے اندر دور حاضر میں مسلم امہ کی ضروریات کے پیش نظر ایک وژن پیدا کرنے کا کام کرتا ہے۔ اس نصاب میں فلاسفی آف اسلام، خدمت دین پرسنیلٹی ڈویلپمنٹ اور لیڈر شپ کے مضامین شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ تمام شعبہ جات کی طالبات اور اساتذہ کے لئے تربیتی ورکشاپس کا ماہانہ بنیادوں پر اہتمام کرتا ہے۔ ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ کے تحت ماؤں کی تربیت کے لئے بھی ورکشاپس منعقد کی جاتی ہیں۔

ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ کے تحت طالبات کو فن نعت گوئی، فن تقریر، فن تحریر اور تجوید و قرات بھی باقاعدہ کلاسز کے ذریعے سکھایا جاتا ہے۔

ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ نے آقا علیہ السلام کے مدنی نظام مواخات کا معاشرے میں پھر سے اجرا کرنے کے لئے ہاسٹل میں مقیم طالبات کو مواخات کے خوبصورت رشتوں میں پرو کر بہنیں بنا دیا ہے۔ ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہونے معاشی پریشانیاں بانٹنے اور ایک دوسرے کے کام آنے نیز اپنے ہاتھ سے کام کرنے کی عملی تربیت دی جاتی ہے۔ یہ تربیت طالبات کو عملی زندگی میں اتحاد و اخوت اور احترام انسانیت پر مبنی معاشرے کے قیام میں مدد دے گی۔

ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ طالبات کی صلاحیتوں کا سراغ لگا کر ان کی نشوونما کرنے اور ان کی تخلیقی قوتوں کو بروئے کار لا کر طالبات کے ذہنوں اور زندگیوں میں نئے فکر و عمل پیدا کرنے کا تخلیقی کام کررہا ہے تاکہ مستقبل کی ایسی مائیں تیار کی جاسکیں جو اسلامی تہذیب اور اقدار کی امین ہوں ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ طالبات کو کتابی کیڑا بننے سے بچاتا ہے اور انہیں تزکیہ اور تصفیہ کی عملی تربیت سے گزار کر اعلیٰ اوصاف پر مبنی انسان بنانے کا فریضہ سرانجام دیتا ہے۔ ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ کے تحت طالبات کو ذاتی مسائل اور پروفیشنل کیرئیر کے حوالے سے کونسلنگ بھی فراہم کی جاتی ہے۔

ہاسٹل

خوبصورت بلڈنگ میں رہائشی کمروں، میس ہال اور ڈسپنسری اور وارڈن آفس پر مشتمل خدیجہ ہاسٹل میں تقریباً 300 طالبات کے قیام کی گنجائش ہے۔ طالبات کو گھر جیسا ماحول دیا جاتا ہے۔ آرام، کھیل اور کھانے کے وقفے کے ساتھ سٹڈی پیریڈ، نماز پنجگانہ کی پابندی، نماز تہجد اور بعد نماز فجر محفل ذکر و نعت، بعد نماز مغرب سورۃ واقعہ اور بعد نماز عشاء سورۃ ملک کی تلاوت روزمرہ کے معمولات ہیں۔ ہاسٹل کے تربیتی نظام کے تحت طالبات کو ایام بیض کے روزے رکھوائے جاتے ہیں اور ماہانہ محفل ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم و روحانی اجتماع میں شرکت کروائی جاتی ہے۔ ہاسٹل میں گوشہ درود کی محفل بھی منعقد کی جاتی ہے۔ یوں خوبصورت روحانی ماحول میں ہاسٹل میں رہائش پذیر طالبات کے صبح و شام گزرتے ہیں۔ ہر جمعۃ المبارک کو صلوۃ التسبیح پڑھائی جاتی ہے۔ حضور شیخ الاسلام کے ویڈیو خطابات بھی طالبات کے تربیتی معمولات کا حصہ ہیں۔

ہم نصابی سرگرمیاں

کالج میں طالبات کی نمائندہ تنظیم ’’بزم منہاج‘‘ کہلاتی ہے۔ بزم منہاج ہم نصابی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کرتی ہے بزم منہاج طالبات کی تخلیقی صلاحیتوں کو بیدار کرنے کے لئے بین الکلیاتی اور بین الجماعتی مقابلہ جات کا انعقاد کرواتی ہے۔ اس کے علاوہ مختلف کلاسز کو خوش آمدید اور الوداع کہنے کے لئے پارٹیز، عید ملن پارٹی، سپورٹس ڈے، فن فیئر، تفریحی و معلوماتی دورہ جات، سالانہ محفل میلاد، استقبال رمضان اور قومی و مذہبی مواقع پر مختلف پروگرام بھی بزم منہاج سجاتی ہے۔

گزشتہ چند سالوں کے نتائج

Sharia Result

Asria Result

الشہادۃ الثانویہ 2003 84 فیصد 87 فیصد 2003 F.A
الشہادۃ العالیہ 2003 100 فیصد 56 فیصد 2003 B.A
الشہادۃ الثانویہ 2004 79 فیصد 100 فیصد 2003 M.A
الشہادۃ العالیہ 2004 81 فیصد 72 فیصد 2004 F.A
الشہادۃ الثانویہ 2005 90 فیصد 61 فیصد 2004 B.A
الشہادۃ العالیہ 2005 71 فیصد 100 فیصد 2004 M.A
الشہادۃ الثانویہ 2006 72 فیصد 83 فیصد 2005 F.A
الشہادۃ العالیہ 2006 95 فیصد 54 فیصد 2005 B.A
الشہادۃ الثانویہ 2007 90 فیصد 57 فیصد 2005 M.A
الشہادۃ العالیہ 2007 95 فیصد 96 فیصد 2006 F.A
74 فیصد 2006 B.A
92 فیصد 2006 M.A
99 فیصد 2007 F.A
46 فیصد 2007 B.A
100 فیصد 2007 M.A

فیکلٹی منہاج کالج برائے خواتین

ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ

پروفیسر انیسہ خالد طور پرنسپل ایم اے سوشل ورک (گولڈ میڈلسٹ)
مسز طیبہ طاہرہ وائس پرنسپل ایڈمنسٹریشن ایم اے پولیٹیکل سائنس، ایل ایل بی (پشاور یونیورسٹی)
مسز عارفہ طارق وائس پرنسپل اکیڈمک کالج اسسٹنٹ پروفیسر ایم اے ایجوکیشن (پنجاب یونیورسٹی) ایم فل
مسز شمع قدیر وائس پرنسپل (MMS) ایم۔اے اسلامک سٹڈیز، بی اے ان علوم شریعہ، عربی فاضل، اے ٹی ٹی سی، بی ایڈ
حافظہ عابدہ نسیم وائس پرنسپل (MTQ) ایم اے ایجوکیشن، ایم اے عربی، چار سالہ ڈپلومہ ان شریعہ

ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ

مس بشریٰ ریاض ڈائریکٹر ٹریننگ بی ایس سی (Honrs) اکنامکس، ایم ایس سی اکنامکس انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد، ڈپلومہ ان شریعہ MCW
مس شازیہ بٹ کوآرڈینیٹر افکار جدیدہ ایم اے اسلامک سٹڈیز عربی فاضل، فاضل درس نظامی ایم فل (اسلامک سٹڈیز)
مس سمعیہ بی بی نگران تربیتی امور ماڈل سکول شعبہ تحفیظ ایم اے اسلامک سٹڈیز، ایم اے ایجوکیشن
مسز فوزیہ شفیق سٹوڈنٹ کونسلر
مس ملکہ صبا وارڈن تربیتی امور ہاسٹل

شریعہ ڈیپارٹمنٹ

پروفیسر محمد افضل کانجو ڈائریکٹر شریعہ ڈیپارٹمنٹ ایم اے اسلامک سٹڈیز، ایم اے عربی ایم ایڈ پنجاب یونیورسٹی ایم فل منہاج یونیورسٹی
حاجی غلام احمد اسسٹنٹ پروفیسر ایم اے اسلامک سٹڈیز، ایم اے عربی ایم فل منہاج یونیورسٹی
مسز فضل جان لیکچرر ایم اے اسلامک سٹڈیز، ایم اے عربی، ایم فل منہاج یونیورسٹی (الشہادۃ العالمیہ) (الشہادۃ الخاصہ) ایل ایل بی ڈپلومہ ان اسلامک، ڈپلومہ ان اصول فقہ
مس اسماء منظور لیکچرر ایم اے اسلامک سٹڈیز، فاضل د رس نظامی، فاضل عربی، تجوید قرات دو سالہ کورس (تنظیم المدارس)
مسز سعدیہ الماس لیکچرر ایم اے اسلامک سٹڈیز فاضل درس نظامی (MCW)
مس سمیہ بی بی لیکچرر ایم اے اسلامک سٹڈیز اور ایم اے ایجوکیشن فاضل درس نظامی (MCW)

انگلش ڈیپارٹمنٹ

مسز روبینہ رشید اسسٹنٹ پروفیسر ایم اے انگلش، بی ایڈ (BZU) ملتان (AIOU)
مسز عامرہ رفیق لیکچرر ایم اے انگلش، بی ایڈ (BZU)
مس آمنہ اشرف لیکچرر ایم اے انگلش، پنجاب یونیورسٹی

عصریہ ڈیپارٹمنٹ

مسز یاسمین ظفر اسسٹنٹ پروفیسر ایم اے ہسٹری، بی ایڈ (BZU)
مسز ریحانہ طارق لیکچرر ایم اے اکنامکس پنجاب یونیورسٹی، ایم اے ایجوکیشن (AIOU) ایم سی ایس
مسز حمیرا ناز لیکچرر ایم اے اسلامک سٹڈیز ایم اے عربی پنجاب یونیورسٹی، ایم ایڈ
مسز سمعیہ زاہد لیکچرر ایم۔ اے اردو، پنجاب یونیورسٹی
مسز مصباح خالد لیکچرر ایم اے ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن
مس فائقہ رشید لیکچرر ایم ایس سی سٹڈیز ایم اے عربی پنجاب یونیورسٹی، ایم ایڈ
مسز سعدیہ علوی لیکچرر ایم اے عربی، ایم فل پنجاب یونیورسٹی۔ پی ایچ ڈی (سکالر)

وزٹنگ فیکلٹی افکار جدیدہ

ڈاکٹر رحیق احمد عباسی پی ایچ ڈی کمپیوٹر سائنس بروکس یونیورسٹی انگلینڈ
ڈاکٹر طاہر حمید تنولی پی ایچ ڈی سائیکلوجی (OIUCM) کولمبو
علامہ سید فرحت حسین شاہ ایم اے اسلامیات، ایم اے عربی (دی منہاج یونیورسٹی)
علامہ غلام مرتضیٰ علوی ایم اے اسلامیات، ایم اے عربی (دی منہاج یونیورسٹی)
مسٹر زاہد یوسف ایم اے جرنلزم، پنجاب یونیورسٹی
مسٹر قمر جاوید ایم اے پولیٹکل سائنس، پنجاب یونیورسٹی
مسز فرح ناز ایم اے اسلامیات ڈپلومہ ان شریعہ
مسز سعدیہ دانش ایم اے پولیٹکل سائنس
مس فوزیہ شوکت ایم اے ہسٹری
مس راضیہ شاہین ایم ایس سی اکنامکس، نمل یونیورسٹی، اسلام آباد

فیکلٹی منہاج گرلز ماڈل سکول

مس ام کلثوم ایم اے اسلامیات، بی ایڈ، ایم فل
مسز آصفہ صفدر ایم اے ایجوکیشن، بی ایڈ
مسز لبنٰی عمران ایم اے اسلامیات، بی ایڈ
مسز عائشہ صدیقہ ایف ایس سی، بی اے
مس سدرہ بشیر ایم اے ایجوکیشن، ایم اے پولیٹیکل سائنس
مس مدیحہ اکرم ایم ایس سی کمیسٹری، بی ایس ایڈ

فیکلٹی تحفیظ القرآن انسٹیٹیوٹ

حافظہ مسز مریم تنویر سینئر ٹیچر
حافظہ صدف اقبال سینئر ٹیچر
حافظہ فردوس ٹیچر
حافظہ طیبہ نواز ٹیچر
حافطہ رابعہ قدوس ٹیچر