وظائف و اوراد کی چند ضروری شرائط

وظائف کرنے والوں پر لازم ہے کہ وہ ہمہ وقت طہارت اور وضو سے ہوں، نماز پنجگانہ کے پابند ہوں، زبان کو بری اور فضول باتوں سے محفوظ رکھیں۔ اللہ، اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم و اہل بیت اطہار اور اللہ کے ولیوں سے شدید محبت رکھیں۔ تقویٰ، پرہیزگاری، امانتداری اور اخلاقی کردار کے مالک ہوں۔ ذکر الہٰی، درود و سلام اور صدقہ و خیرات میں کثرت کریں۔ (ادارہ)

سوال : کمزور قوت ارادی کو مضبوط کرنے کا کوئی وظیفہ بتائیں؟ (سعدیہ غنی۔ کراچی)

جواب : اول و آخر 11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کا ’’يَاقَوِیُّ‘‘ کا ورد روزانہ 100 مرتبہ کریں۔

اس وظیفہ کی برکت سے قوی دشمن کا شر جاتا رہتا ہے۔ نیز اس سے نسیان کا خاتمہ ہو جاتا ہے اگر کسی کے اندر جسمانی یا ارادے کی کمزوری ہو تو اس کے پڑھنے سے اسے قوت مل جاتی ہے۔ مظلوم پڑھے تو ظالم کے شر سے نجات مل جاتی ہے۔ اگر تنگدست ان الفاظ کے ساتھ پڑھے

اللَّهُ لَطِيفٌ بِعِبَادِهِ يَرْزُقُ مَن يَشَاءُ وَهُوَ الْقَوِيُّ العَزِيزُO

(الشوریٰ،42 : 19) تو اللہ تعالٰی لطف و کرم فرماتے ہوئے اس پر خیر کے دروازے کھول دیتا ہے۔ اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

(ماخوذ از تالیف حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری الفیوضات المحمدیہ : 314)

سوال : کوئی ایسا وظیفہ تجویز کریں کہ جس کے کرنے سے لاعلاج مرض میں مبتلا مریض شفا یاب ہوجائے؟ (عروج زیرک۔ لاہور)

جواب : ’’يَامُحَمّدُ‘‘ کا روزانہ 100 مرتبہ ورد کریں۔ اول و آخر 11،11 مرتبہ درود پڑھنا نہ بھولیں۔ اس کی برکت سے جزام (کوڑھ) یا برص زدہ مریض ایام بیض کے روزے رکھے اور افطار کے وقت اس وظیفہ کا ورد کرے تو وہ شفایاب ہوگا۔اس سے عزت و تکریم بھی حاصل ہوتی ہے اور لاعلاج مرض میں مبتلا مریض بھی شفا کے لئے یہ وظیفہ کرے۔

اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11دن، 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

(ماخوذ از تالیف شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری الفیوضات المحمدیہ : 311)