منہاج القرآن ویمن لیگ کی سرگرمیاں

تنظیمی میٹنگز و دورہ جات

رپورٹ : صائمہ فیاض۔ نائب ناظمہ تنظیمات

منہاج القرآن ویمن لیگ کی نظامت تنظیمات کے زیر اہتمام 12 نومبر 2008ء کو تنظیمی دورہ جات کا آغاز ہوا جس کا مقصد تحصیلی عہدیداروں کی فکری و تنظیمی تربیت اور تنظیمی نیٹ ورک کا پھیلاؤ اور استحکام تھا۔ پہلے مرحلے میں اوکاڑا، پاکپتن اور بوریوالہ کا وزٹ کیا گیا تھا۔ دورہ جات کے اسی تسلسل میں مزید درج ذیل علاقوں میں میٹنگز منعقد ہوئیں۔

منڈی بہاؤ الدین

24 نومبر 2004ء کو ویمن لیگ کی تحصیلی تنظیم منڈی بہاؤ الدین کی تنظیمی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں مرکزی ناظمہ محترمہ سمیرا رفاقت، ناظمہ تنظیمات محترمہ راضہ شاہین اور راقمہ نے شرکت کی۔ تحصیلی صدر محترمہ کشور سلطانہ سمیت تحصیلی تنظیم کے عہدیداران اور UC,s کی عہدیداران نے شرکت کی۔ مرکزی نمائندگان اور شرکاء کے تعارف کے بعد مرکزی ناظمہ محترمہ سمیرا رفاقت نے ’’عہدے اور ذمہ داری کے تقاضے‘‘ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے عہدے اور ذمہ داری کوسمجھنے کی انتہائی ضرورت ہے۔ احساس ذمہ داری کے بغیر ہم کسی بھی کام کے بہتر نتائج حاصل نہیں کر سکتے۔ ناظمہ تنظیمات نے ورکنگ پلان کی روشنی میں ویمن لیگ کے دعوتی و تربیتی پراجیکٹس پر بریفنگ دیتے ہوئے ورکنگ پلان پر عملدرآمد پر زور دیا۔ اور نائب ناظمہ تنظیمات نے MSM کے حوالے سے بریفنگ دی۔ میٹنگ کا اختتام دعائے خیر ہوا۔

مریدکے

2 دسمبر 2008ء کو منہاج القرآن ویمن لیگ کی تحصیلی تنظیم مریدکے میں تنظیمی میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں ناظمہ تنظیمات محترمہ راضیہ شاہین ناظمہ MSM محترمہ ساجدہ صادق اور راقمہ نے شرکت کی۔ تحصیلی تنظیم کی صدر محترمہ شائستہ آصف سمیت تحصیلی ذمہ داران اور ممبران نے شرکت کی۔ تحصیلی ناظمہ محترم زینب شوکت نے استقبالیہ کلمات ادا کئے بعد ازاں ناظمہ تنظیمات نے مریدکے ویمن لیگ کو بہترین نتائج کے حصول کے لئے ورکنگ پلان پر عملدر آمد پر زور دیا۔ ناظم MSM نے MSM کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ طالبات کے ذریعے ہم کم وقت میں زیادہ لوگوں تک تحریک کی فکر پہنچا سکتے ہیں۔ راقمہ نے تربیتی مراسلے اور حلقہ ہائے درود پر بریفنگ دیتے ہوئے ان کی رجسٹریشن کے طریقہ کار کی وضاحت کی۔ آخر میں مریدکے کی تنظیم مکمل کی گئی۔

کامونکی

2 دسمبر 2008ء کو ویمن لیگ کی تحصیلی تنظیم کامونکی میں تنظیمی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ناظمہ تنظیمات محترمہ راضیہ شاہین، ناظمہ MSMمحترمہ ساجدہ صادق اور راقمہ نے شرکت کی۔ تحصیلی صدر محترمہ صائمہ عزت بیگ سمیت تمام تحصیلی ذمہ داران اور UCکی ذمہ داران نے شرکت کی۔ صدر کامونکی نے استقبالیہ کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے جس نے ہمیں تحریک منہاج القرآن کا کارکن بننے کی توفیق عطا فرمائی۔

ناظمہ تنظیمات نے ’’تحریک منہاج القرآن، خدمت دین‘‘ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بطور مسلمان اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے تعلیمات قرآنی پر عمل کرنا ہے۔ ناظمہ MSMنے طلبہ اور خدمت دین کے حوالے سے بات کی۔ اور آخر میں راقمہ نے ویمن لیگ کے دعوتی وتربیتی پراجیکٹس پر بریفنگ دی۔

حافظ آباد

4 دسمبر 2008ء کو ویمن لیگ کی تحصیلی تنظیم حافظ آباد کی تنظیمی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں مرکزی صدر ویمن لیگ محترمہ فاطمہ مشہدی، ناظمہ ویمن لیگ محترمہ سمیرا رفاقت، ناظمہ تنظیمات محترمہ راضیہ شاہین اور راقمہ نے شرکت کی۔ تحصیلی تنظیم حافظ آباد کی صدر محترمہ خالدہ بشیر سمیت تمام تحصیلی تنظیمی عہدیداران و ذمہ داران نے شرکت کی۔ محترمہ خالدہ بشیر نے استقبالیہ کلمات ادا کرتے ہوئے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا بعدازاں تمام شرکاء نے اپنا تعارف کروایا۔ اسی دوران سابق آرگنائرز تحریک منہاج القرآن محترم محمد صابر حسین گجرمیٹنگ میں تشریف لائے اور حافظ آباد کی تحصیلی ویمن لیگ کی کارکردگی سے خوش ہوتے ہوئے مبلغ -/5000 روپے بطور انعام دیئے اور ویمن لیگ کے کام کو سراہتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔ مرکزی ناظمہ ویمن لیگ نے ’’موثر طبقے تک رسائی کیسے‘‘ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے معاشرے کو 2حصوں میں تقسیم کر کے کام کرنے سے بہتر نتائج حاصل ہوں گے۔ ساتھ ہی تحصیلی تنظیم کے دفتر کے قیام پر مبارکباد پیش کی۔ ناظمہ تنظیمات کے ورکنگ پلان پر عملدر آمد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے تربیتی مراسلہ پر بریفنگ دی۔ نائب ناظمہ تنظیمات نے دعوتی پراجیکٹس اور MSM کے پراجیکٹس پر بریفنگ دی جبکہ صدر ویمن لیگ نے تحریک منہاج القرآن وقت کی اہم ضرورت کے موضوع پر اظہار خیال کیا۔

سیالکوٹ

7 دسمبر 2008ء کو ویمن لیگ تحصیل سیالکوٹ کی تنظیمی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں مرکزی صدر منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ فاطمہ مشہدی، ناظمہ ویمن لیگ محترمہ سمیرا رفاقت، ناظمہ تنظیمات محترمہ راضیہ شاہین نے شرکت کی۔ میٹنگ میں تقریباً 70 ذمہ داران نے شرکت کی۔ میٹنگ کا باقاعدہ آغاز تلاوت و نعت سے ہوا مرکزی اور تحصیلی ذمہ داران نے اپنا اپنا تعارف کروایا۔ مرکزی ناظمہ نے موثر طبقے تک رسائی کیسے؟ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں معاشرے کے افراد اور طبقے تک اپنی دعوت پہنچانی چاہئے۔ مرکزی صدرویمن لیگ نے ’’اچھے کارکن کے اوصاف‘‘ کے موضوع پر اظہارخیال کیااور ناظمہ تنظیمات نے ویمن لیگ کے دعوتی و تربیتی پراجیکٹس کی وضاحت کی۔ میٹنگ میں تحصیلی تنظیم سیالکوٹ میں ذمہ داریاں تبدیل کی گئیں۔ میٹنگ میں نئی اور پرانی تمام تنظیمی عہدیداران نے شرکت کی۔

ڈسکہ

7 دسمبر 2008ء کو ہی ویمن لیگ تحصیل ڈسکہ کی تنظیمی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں مرکزی صدر منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ فاطمہ مشہدی، ناظمہ ویمن لیگ محترمہ سمیرا رفاقت، ناظمہ تنظیمات محترمہ راضیہ شاہین نے شرکت کی۔ تحصیلی تنظیم کے تمام عہدیداران نے 30 کی تعداد میں شرکت کی۔ میٹنگ کا باقاعدہ آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔ صدر تحصیلی تنظیم ڈسکہ محترمہ عظمی نے استقبالیہ کلمات ادا کئے۔ مرکزی ناظمہ نے ’’تنظیمی ڈھانچے کی اہمیت اور ذمہ داری کے تقاضے‘‘ کے موضوع پر بات کی۔ ناظمہ تنظیمات نے ورکنگ پلان ڈسکس کیا۔ صدر ویمن لیگ نے ’’ٹیم ورک کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر گفتگو کی۔ اس میٹنگ کے دوران ڈسکہ تنظیم کے ڈھانچے میں کچھ تبدیلیاں بھی کی گئیں۔ تمام ممبران کا تعلق دیہی علاقوں سے تھا لہذا کچھ شہری خواتین کو تنظیم میں شامل کیاگیا۔

بھکر

18 دسمبر2008 ء کو ویمن لیگ تحصیل بھر کی تنظیمی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں مرکزی صدر منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ فاطمہ مشہدی، ناظمہ ویمن لیگ محترمہ سمیرا رفاقت اور ناظمہ تربیت محترمہ عفت وحید نے شرکت کی۔

میٹنگ میں بھکر کی تحصیلی تنظیم سمیت چوبارہ، کلورکوٹ، ڈگراوکھ، داپا خان اور جہان خان کی تنظیمی عہدیداران نے شرکت کی جن کی تعداد 85 تھی۔ تحصیلی صدر بھکر محترمہ فوزیہ عارف نے استقبالیہ کلمات ادا کئے۔ مرکزی ناظمہ نے ’’عہدہ اور اس کے تقاضے‘‘ کے موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا پورا احساس ہونا چاہئے۔ ناظمہ تربیت نے دعوتی اور تربیتی پراجیکٹس پر بریفنگ دی۔ مرکزی صدر نے ’’تحریک منہا ج القرآن کے اہداف‘‘ کی وضاحت کی۔ یہ تنظیم اپنی تحصیل کے ساتھ ساتھ نواحی تحصیلات میں بھی مشن کا پیغام پہنچا رہی ہے۔

وزیر آباد

مورخہ 20 دسمبر 2008ء کو تحصیل وزیرآباد میں تحصیلی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں مرکزی ناظمہ دعوت محترمہ فریحہ خان، ناظمہ MSM محترمہ ساجدہ صادق اور نائب ناظمہ تنظیمات محترمہ صائمہ فیاض نے شرکت کی۔ تحصیلی تنظیم کی صدر محترمہ ام حبیبہ سمیت تحصیلی ذمہ داران نے شرکت کی۔ مرکزی نائب ناظمہ تنظیمات نے ورکنگ پلان اور تنظیمی ذمہ داریوں کی تقسیم کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ناظمہ دعوت نے دعوتی پراجیکٹس پر بریفنگ دی۔ جبکہ ناظمہ MSM نے نظامت طالبات اور تربیتی مراسلہ پر روشنی ڈالی۔

تربیتی ورکشاپ راولپنڈی

رپورٹ : عائشہ ندیم

30 نومبر بروز اتوار منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع راولپنڈی کے زیر انتظام ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں محترمہ صائمہ فیاض (نائب ناظمہ تنظیمات) محترمہ عفت وحید (ناظمہ تربیت) محترمہ فریحہ خان(ناظمہ دعوت) نے شرکت کی۔ ورکشاپ میں ضلع راولپنڈی کی تحصیلی تنظیمات اور UC کی تنظیمات نے شرکت کی۔ ناظمہ تربیت نے منہاج القرآن کی ضرورت کیوں؟ کے موضوع پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی میں آپ لوگوں نے اپنے حصّے کا انقلابی کام کرنا ہے یہاں ہر گھر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرا لقادری کی آواز پہنچانا آپ کی ذمہ داری ہے۔ ناظمہ دعوت نے(دعوتی پراجیکٹس) پر ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی میں درسِ قرآن اور (حلقہ عرفان القرآن) کے کام کو مضبوط بنائیں۔ اس امت کو عروج پر لانے اور اپنے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دعوت سے منقطع تعلق کو پھر سے بحال کیاجائے۔ حلقہ درود زیادہ سے زیادہ قائم کرکے اس مقصد کو حاصل کیاجاسکتا ہے۔ نائب ناظمہ تنظیمات نے تنظیمی نیٹ ورک اور ورکنگ پلان پر عملدرآمد پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو اپنے حصے کا کام احساس ذمہ داری سے کرنے کی ضرورت ہے۔ ورکشاپ کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

عیدالاضحی کے موقع پر کھانے کی تقسیم

رپورٹ : ساجدہ صادق، ناظمہ ایم ایس ایم سسٹرز

گذشتہ سالوں کی طرح امسال بھی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منہاج القرآن ویمن لیگ نے عید الاضحی کے موقع پر کھانا تقسیم کر کے غریب مریضوں کے ہمراہ عید کی خوشیاں منائیں۔ محترمہ فاطمہ مشہدی صدرمنہاج القرآن ویمن لیگ اور محترمہ سمیرا رفاقت ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ویلفیئر ٹرسٹ۔ یتیم خانوں، دارالامان اور ہسپتالوں میں کھانے کی تقسیم کی، عیدالاضحی کے پہلے دن دوپہر اور شام کا کھانا جناح ہسپتال، ویلفیئرٹرسٹ اور دارالشفقت میں تقسیم کیا گیا جبکہ دوسرے دن میو ہسپتال اور جنرل ہسپتال میں مریضوں میں کھانا تقسیم کیا۔ تمام ہسپتالوں کے ڈاکٹرز صاحبان، ویلفیئرٹرسٹ اور یتیم خانے کے سپریٹنڈنٹ کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی بکس تحفے میں دی گئیں۔

اسلام آباد

رپورٹ : مسز گلناز بخاری

منہاج القرآن ویمن لیگ اسلام آباد کے زیر اہتمام مورخہ 30 نومبر 2008ء کو ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد تمام ممبرز اور تنظیمات کی تربیت کا اہتمام کرنا تھا۔ ورکشاپ نظامت تربیت کے زیر اہتمام منعقد کی گئی جس کی سربراہ ناظمہ تربیت محترمہ مسز نصرت امین تھیں۔ ورکشاپ میں شریک خواتین کی تعداد 100 تھی۔ ورکشاپ میں جن معززین نے تربیتی لیکچرز دیئے ان کے عنوانات اور نام درج ذیل ہیں۔

  1. تعارفِ قائد محترم عمر ریاض عباسی
  2. TMQکی فکر ومقاصد محترمہ بشریٰ ریاض
  3. خدمت دین اور اس کے تقاضے محترمہ مسرت بشر
  4. تحریک کے امتیازات محترمہ مدیحہ نرگس

ورکشاپ میں قائد محترم کی کتب اور سی ڈیز کا سٹال بھی لگایا گیا اور منہاج نعت کونسل نے خوبصورت اندازمیں ہدیہ نعت پیش کیا۔ ورکشاپ منعقد کرنے میں ناظمہ ویمن لیگ اسلام آباد محترمہ سلمیٰ فاروق اور ناظمہ تربیت مسز نصرت امین کے ساتھ پوری ضلعی تنظیم نے اہم کردار ادا کیا۔ ورکشاپ کا استقبالیہ محترمہ مسزنصرت امین نے دیا اور ورکشاپ کی نقابت کے فرائض محترمہ صائمہ مختار نے سرانجام دئیے۔