آل پاکستان مشائخ کانفرنس

رپورٹ : سید فرحت حسین شاہ، صاحبزاد محمد حسین آزاد، افتخار شاہ بخاری

تحریک منہاج القرآن کے مرکز لاہور میں عظیم الشان آل پاکستان مشائخ کانفرنس

مورخہ 3 مارچ 2009ء کو داتا کی نگری لاہور میں مشائخ عظام کا جم غفیر تھا جو ملک عزیز کے کونے کونے سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی دعوت پر تحریک منہاج القرآن کے مرکز اور تصوف ہال میں رونق افروز تھے یوں محسوس ہوتا تھا کہ ماہ بہار میں مرکز بہار پر مشائخ کی بہار آئی ہے۔ ان مشائخ کی میزبانی آستانہ عالیہ چشتیہ آباد شریف کامونکی کے سجادہ نشین حضرت پیر سید محمد خلیل الرحمن چشتی (مرکزی نائب امیر تحریک منہاج القرآن) سرانجام دے رہے تھے جبکہ دیگر نامور آستانوں کے جو مشائخ عظام شریک تھے۔ انکے اسماء گرامی درج ذیل ہیں۔

  1. حضرت پیر خواجہ دیوان بختیار سید محمد چشتی (سجادہ نشین آستانہ عالیہ حضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکر رحمۃ اللہ علیہ پاکتپن شریف)
  2. حضرت پیر علامہ صاحبزادہ محمد امین الحسنات شاہ (سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھیرہ شریف)
  3. حضرت پیر صاحبزادہ عتیق الرحمن مجددی (سجادہ نشین آستانہ عالیہ ڈھانگری شریف آزاد کشمیر)
  4. حضرت پیر خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ (سجادہ نشین آستانہ عالیہ کوٹ مٹھن شریف ضلع راجن پور)
  5. حضرت پیر خواجہ غلام قطب الدین فریدی (سجادہ نشین آستانہ عالیہ گڑھی شریف خانپور)
  6. حضرت پیر مخدوم سید نفیس الرحمن بخاری (سجادہ نشین آستانہ عالیہ اوچ شریف و چیئرمین صوفی کونسل پاکستان)
  7. حضرت پیر صاحبزادہ کرنل عظمت اللہ شاہ (سجادہ نشین آستانہ عالیہ نقیب آباد شریف قصور)
  8. حضرت پیر مخدوم سید چن پیر قادری (سجادہ نشین آستانہ عالیہ حضرت میاں میر رحمۃ اللہ علیہ لاہور)
  9. حضرت پیر سید ڈاکٹر جمیل الرحمن چشتی (سجادہ نشین آستانہ عالیہ چشتیہ آباد شریف کامونکی)
  10. حضرت پیر صاحبزادہ علامہ میاں محمد سلیم اللہ اویسی(خطیب جامع مسجد داتا دربارلاہور)
  11. حضرت پیر صاحبزادہ محمد شہزاد مجددی (سرپرست اعلیٰ دارالاخلاص لاہور)
  12. حضرت پیر سید ناظم حسین شاہ (مرکزی راہنما علماء و مشائخ ونگ PPP)
  13. حضرت پیر سید منیر علی شاہ (سجادہ نشین آستانہ عالیہ نواب شاہ۔ سندھ)
  14. حضرت پیر صاحبزادہ بنی امین (زیب سجادہ آستانہ عالیہ مانکی شریف نوشہرہ صوبہ سرحد)
  15. حضرت پیر سید مبارک شاہ جیلانی (آستانہ عالیہ سجادہ نشین گھوٹکی شریف سندھ)
  16. حضرت پیر سید صبغۃ اللہ شاہ جیلانی (سجادہ نشین دربار عالیہ رانی پور شریف سندھ)
  17. حضرت پیر سید غلام مصطفی شاہ جیلانی (سجادہ نشین آستانہ عالیہ قمبر شریف شہداد کوٹ سندھ)
  18. حضرت پیر مخدوم صاحبزادہ ندیم احمد ہاشمی (سجادہ نشین آستانہ عالیہ کھوڑا شریف سندھ)
  19. حضرت پیر میاں عبدالرسول (سجادہ نشین خانقاہ عالیہ قادری بھرچونڈی شریف کشمور سرحد)
  20. حضرت پیر میاں مظہر علی (سجادہ نشین درگاہ عالیہ سرحد شریف گھوٹکی سندھ)
  21. حضرت پیر سید ضیاء اللہ شاہ جیلانی (سجادہ نشین دربار عالیہ کرونڈی فیض گنج ضلع خیر پور سندھ)
  22. حضرت پیر محمد کرم اللہ (سجادہ نشین دربار عالیہ فضل آباد شریف بدین سندھ)
  23. حضرت پیر مولانا میاں محمد قاسم ہاشمی (سجادہ نشین درگاہ قادریہ اویسیہ گڑھی یاسین سندھ)
  24. حضرت پیر منیر احمد نقشبندی (سجادہ نشین آستانہ عالیہ کنب شریف سندھ)
  25. حضرت پیر صاحبزادہ عبدالہادی قادری (سجادہ نشین آستانہ عالیہ یار حسین شریف ضلع صوابی سرحد)
  26. حضرت صاحبزادہ سید سجاد بادشاہ (سجادہ نشین دربار عالیہ قمبرپور شریف پشاور و صدر مسلم لیگ علماء و مشائخ ونگ صوبہ سرحد)
  27. حضرت پیر صاحبزادہ ابوالفضل محمد فضل اللہ (سجادہ نشین آستانہ عالیہ لنڈی شاہ ضلع مردان)
  28. حضرت پیر مولانا صاحبزادہ فضل رحیم (سجادہ نشین جلالہ شریف مردان)
  29. حضرت پیر سید محمد عالم شاہ (سجادہ نشین آستانہ عالیہ کند کوٹ سندھ)
  30. حضرت پیر صاحبزادہ غلام دستگیر توگیروی (سجادہ نشین دربار عالیہ توگیرہ شریف بہاولنگر)
  31. حضرت پیر فخر احمد میروی (سجادہ نشین آستانہ عالیہ میرا شریف پنڈی گھیپ)
  32. حضرت پیر پائندہ محمد خاں (سجادہ نشین آستانہ عالیہ تھانہ شریف مالا کنڈ ایجنسی صوبہ سرحد)
  33. حضرت پیر مخدوم محمد احسن (سجادہ نشین آستانہ عالیہ حضرت خواجہ غلام حسن شہید رحمۃ اللہ علیہ ملتان)
  34. حضرت پیر میاں تنصیر احمد علوی (سجادہ نشین آستانہ عالیہ شکار پور سندھ)
  35. حضرت پیر صاحبزادہ اسد اللہ شاہ غالب (سجادہ نشین آستانہ عالیہ چورہ شریف اٹک)
  36. حضرت پیر سید شوکت حسین گیلانی (سجادہ نشین آستانہ عالیہ کرمانوالہ شریف اوکاڑہ)
  37. حضرت پیر صاحبزادہ محمد فیض شاہد فیضی (سجادہ نشین دربار عالیہ داد والی شریف گوجرانوالہ)
  38. حضرت پیر جان آغا (سجادہ نشین آستانہ عالیہ وئر شریف بھان سعید آباد سندھ)
  39. حضرت پیر صاحبزادہ سعید احمد صابری (سجادہ نشین درگاہ عالیہ حضرت منظور المشائخ اوکاڑہ)
  40. حضرت پیر طارق ولی چشتی صابری (سجادہ نشین درگاہ پیر سید علی حیدر شاہ گیلانی فیصل آباد)
  41. حضرت پیر سید محمد اصغر شاہ گیلانی (سجادہ نشین دربار عالیہ فیض عالم گنجیال شریف خوشاب)
  42. حضرت پیر صاحبزادہ محمد تبسم بشیر اویسی (سجادہ نشین آستانہ عالیہ مرکز اویسیاں نارووال)
  43. حضرت پیر صاحبزادہ حبیب الرحمن شاہ رحمانی (سجادہ نشین آستانہ عالیہ رحمانیہ کرم آباد شریف مسّہ کسووال ضلع راولپنڈی)
  44. حضرت پیر اختر رسول قادری (سجادہ نشین آستانہ عالیہ حق باہو سرکار والٹن لاہور)
  45. حضرت پیر صاحبزادہ توصیف النبی (سجادہ نشین آستانہ عالیہ احمد پور شریف ڈسکہ سیالکوٹ)
  46. حضرت پیر بدر محی الدین گیلانی (سجادہ نشین آستانہ عالیہ جلالپور جٹاں گجرات)
  47. حضرت پیر ثناء اللہ طیبی بخاری (خلیفہ مجاز دربار عالیہ حضرت کرمانوالہ شریف اوکاڑہ)
  48. حضرت پیر صاحبزادہ سید شاہد محمود ہاشمی (سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھیری شریف حافظ آباد)
  49. حضرت پیر غلام غوث شاہ (سجادہ نشین درگاہ عالیہ اٹل شریف ڈیرہ اسماعیل خان)
  50. حضرت پیر سید قربان حسین شیرازی (سجادہ نشین خانقاہ شیرازیہ پیپلاں میانوالی)
  51. حضرت پیر خواجہ معین الحق چشتی (سجادہ نشین درگاہ عالیہ حضور خواجہ محمداکبر رحمۃ اللہ علیہ بصیر پور اوکاڑہ)
  52. حضرت پیر سید ذاکر سجاد شاہ (سجادہ نشین آستانہ عالیہ خانو ہارنی شریف سؤا آصل ضلع قصور)
  53. حضرت پیر سید محمد اجلال حسنین بخاری (سجادہ نشین آستانہ عالیہ حضرت شاہ ولایت خانپور چکوال)
  54. حضرت پیر سید محمد صفی اعظم (المعروف چن پیر) (سجادہ نشین آستانہ عالیہ سوہدرہ شریف وزیرآباد گوجرانوالہ)
  55. حضرت پیر زاہد صدیق بخاری (سجادہ نشین آستانہ عالیہ بوکن شریف گجرات)
  56. حضرت پیر احمد جمال چشتی (سجادہ نشین آستانہ عالیہ فرید پور شریف تاندلیانوالہ فیصل آباد)
  57. حضرت پیر خواجہ محمد عارف نقشبندی (المعروف پیر سائیں) (سجادہ نشین درگاہ نقشبندی گوجرہ ٹوبہ ٹیک سنگھ)
  58. حضرت پیر آغا فقیر محمد جان نقشبندی (سجادہ نشین آستانہ عالیہ ویڑ شریف جامشورو سندھ)
  59. حضرت پیر ڈاکٹر منظور احمد نقشبندی ویڑوی (آستانہ عالیہ ویڑ شریف جامشورو سندھ)
  60. حضرت پیر ڈاکٹر محمد اکرم نقشبندی (سجادہ نشین آستانہ عالیہ نقشبندیہ مجددیہ صدر بازار فیصل آباد)
  61. حضرت پیر حاجی محمد افضل (سجادہ نشین آستانہ عالیہ بیربل شریف سرگودھا)
  62. حضرت پیر محی الدین محبوب (سجادہ نشین خانقاہ محبوب آباد شریف حویلیاں ایبٹ آباد سرحد)

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے صاحبزادگان حضرت صاحبزادہ حسن محی الدین قادری اور حضرت صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے کانفرنس میں خصوصی شرکت فرمائی۔

علاوہ ازیں قائدین تحریک میں سے مرکزی امیر تحریک حضرت پیر صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن درانی، نائب امیر تحریک حضرت علامہ سید علی غضنفر کراروی، ناظم اعلیٰ محترم ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینئر نائب ناظم اعلیٰ محترم شیخ زاہد فیاض، نائب ناظم اعلیٰ محترم علامہ رانا محمد ادریس اور صدر علماء کونسل پنجاب علامہ امداد اللہ خان قادری اور ناظم علماء کونسل پنجاب علامہ میر محمد آصف اکبر بھی میزبانوں میں شامل تھے۔

مشائخ کانفرنس کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں حضرت پیر سید محمد خلیل الرحمن چشتی، حضرت پیر صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن درانی کے علاوہ مرکزی ناظم رابطہ علماء ومشائخ صاحبزادہ محمد حسین آزاد اور مرکزی ناظم منہاج القرآن علماء کونسل علامہ سید فرحت حسین شاہ اور علامہ عمر حیات الحسینی نے اہم کردار ادا کیا۔