ہدایات برائے اعتکاف 2009ء برائے ذمہ داران، رفقاء منہاج القرآن ویمن لیگ

  1. امسال اعتکاف کے شرکاء کی تعداد کا ٹارگٹ 2000 رکھا گیا ہے۔ جس میں تنظیمی ذمہ داران %60، رفقاء %15، طالبات %15، موثر خواتین %10 ہیں۔
  2. امسال رجسٹریشن فیس 700 روپے فی کس مقرر کی گئی ہے۔
  3. اعتکاف کی ایڈوانس بکنگ 30 اگست تا 5 ستمبر مرکزی سیکرٹریٹ پر ہوگی۔
  4. ہر تنظیم اپنے متعلقہ فورم کے آفس سے نقد ادائیگی کی صورت میں کوپن بکس حاصل کر سکے گی۔
  5. شہر اعتکاف کی Formation گذشتہ سال کی طرح Blocks کی صورت میں ہوگی۔
  6. اکٹھے اعتکاف بیٹھنے کی خواہش مند ضلعی تنظیمات فقط ایڈوانس بکنگ کی صورت میں ہی ایک بلاک میں بیٹھ سکیں گی۔
  7. اس سال معتکفین کے چار درجات مقرر کئے گئے ہیں۔

i۔ پہلا درجہ جملہ ضلعی/ تحصیلی/ پی پی حلقہ جات / ٹاؤنز / یونین کونسلز سطح کے تحریک منہاج القرآن کے / یوتھ لیگ / ایم ایس ایم / ویمن لیگ کے عہدیداران ہیں جن کے لئے اعتکاف بیٹھنا ضروری قرار دے دیا گیا ہے۔ جن کی شرح کل تعداد کی %60 ہوگی۔
ii۔ دوسرے درجہ میں رفیق پر بھی اعتکاف میں شامل ہونا لازمی ہے تاکہ وہ تربیت حاصل کر سکے۔ یہ کل تعداد کا %15 ہیں۔
iii۔ تیسرے درجہ میں مختلف علاقوں میں معاشرہ میں ممتاز مقام کے حامل احباب مثلاً علماء کرام / مشائخ عظام / پروفیسرز / تاجر / وکلاء / سیاستدان / کھلاڑی و سماجی شخصیات کو مسنون اعتکاف کی دعوت دیں۔ یہ کل تعداد کا %10 ہونگے۔
iv۔ چوتھے درجے میں طالبات ہیں جن کی شرح کل تعداد کی %15 ہے۔

  1. اعتکاف کی دعوت دیتے ہوئے سابقہ اعتکاف کی CD's دکھائیں اور اس روحانی تربیت گاہ میں اپنا ذاتی تجربہ بھی بیان کریں۔ اس کے عصری اثرات اور اہمیت کو واضح کریں۔
  2. اجتماعی اعتکاف کی برکت و صحبت صالحین کی اہمیت کو ہائی لائٹ کریں۔
  3. شہر اعتکاف کے انتظامات میں جو رضا کاران خدمت کرنا چاہیں ان کی لسٹ یکم ستمبر تک مرکز کو ارسال کر دیں تاکہ ان کی ڈیوٹیز لگائی جا سکیں۔
  4. درج بالا ہدایات کو نچلی سطح کے کارکن تک پہنچانے کا بہتر انتظام کریں۔
  5. اعتکاف 2009ء کے سلسلہ میں کسی بھی انفارمیشن، راہنمائی یا تجاویز کے لئے درج ذیل احباب سے رابطہ کریں۔
نام ذمہ داری موبائل
ساجد محمود بھٹی کوآرڈینیٹر ویمن اعتکاف 0333.4261554
ساجد حمید نائب سربراہ 0333.4328276
الیاس ڈوگر نائب سربراہ 0300.9437942
حافظ غلام فرید سیکرٹری 0300.8450797

محترمہ فاطمہ مشہدی
سربراہ ویمن اعتکاف 2009ء
042.3.111.140.140, Ext.No 163,150

خصوصی ہدایات برائے معتکفات

درج ذیل ہدایات خصوصی طور پر معتکفات کی بریفنگ کے لئے ہیں تاکہ شہر اعتکاف میں آنے سے پہلے وہ اعتکاف اور اعتکاف گاہ کے ماحول سے پوری طرح واقف ہو سکیں۔

  1. تحصیلی صدر یا ناظمہ اپنے علاقے سے شہر اعتکاف میں آنے والی معتکفات کو اعتکاف کی نیت اور اس کے مسائل اور اہمیت سے مکمل طور پر آگاہ کر کے بھیجیں۔
  2. امسال اعتکاف کی بکنگ صرف ایڈوانس ہی ہوگی۔
  3. تمام تنظیمات کو مرکز کی جانب سے بھیجے گئے پرفارمہ کو معتکفات سے پر کرواکر لائیں۔
  4. صدر یا ناظمہ معتکفات کو اعتکاف کی ابتدائی معلومات اور اعتکاف گاہ کے ماحول کے تقدس کا خیال رکھنے کے حوالے سے بریفنگ دیں۔
  5. شہر اعتکاف میں موبائل فون پر سختی سے پابندی ہے اور موبائل فون لانے والوں کے سیٹ ضبط کر لئے جائیں گے۔
  6. معتکفات کیلئے شناختی کارڈ کی کاپی مع ٹیلی فون نمبر استقبالیہ پر جمع کروانا ضروری ہے۔
  7. معتکفات باریک اور Half Sleeves کے کپڑے ہرگز ساتھ نہ لائیں۔
  8. معتکفات اعتکاف گاہ میں پاکیزگی اور صفائی کا خاص خیال رکھیں۔
  9. شیر خوار بچوں کی مائیں، بہت زیادہ عمر رسیدہ خواتین، حائضہ، مریضہ اور حاملہ خواتین کو اعتکاف میں آنے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔
  10. 12 سال سے کم عمر بچوں کا داخلہ شہر اعتکاف میں بند ہے۔ ایسے بچوں کے ساتھ آنے والی ماؤں کو واپس بھیج دیا جائے گا۔
  11. صدر یا ناظمہ اپنے ساتھ لانے والی خواتین کو اعتکاف کے شیڈول کی مکمل پابندی کروانے اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطاب سنانے کی ذمہ دار ہوگی۔
  12. معتکفات شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور دیگر مقررین کے خطابات کے نوٹس لینے کے لئے ڈائری / نوٹ بک ہر وقت اپنے ساتھ رکھیں۔
  13. معتکفات شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطابات کے دوران قرآن اور تسبیحات نہ پڑھیں بلکہ علم سیکھنے کی اہمیت کے پیش نظر ان کی توجہ کا مرکز حضور شیخ الاسلام کا خطاب ہو۔

(فاطمہ مشہدی۔ سربراہ ویمن اعتکاف2009ء)