منہاج القرآن ویمن لیگ کی سرگرمیاں

تربیتی و تنظیمی ورکشاپ۔ فیصل آباد

مورخہ 29 اپریل بروز اتوار منہاج القرآن ویمن لیگ فیصل آباد نے اپنے کارکنان و عہدیداران کی نظریاتی اور تنظیمی و انتظامی تربیت کے لئے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا۔ اس ورکشاپ کا انعقاد تاج محل میرج ہال میں کیا گیا جس میں تقریباً 250 کارکنان و عہدیداران نے شرکت کی۔ جس میں سے نائب ناظمہ محترمہ ساجدہ صادق، ناظمہ تربیت محترمہ گلشن ارشاد، نائب ناظمہ دعوت محترمہ نائلہ جعفر نے شرکت کی۔ بیداری شعور تربیتی ورکشاپ کے انتظامات میں محترمہ فاطمہ سجاد صدر، محترمہ فرحت دلبر ناظمہ، محترمہ تسنیم افضال ناظمہ تربیت، محترمہ قمرالنساء خاکی ناظمہ دعوت نے اہم کردار ادا کیا۔

محترمہ ساجدہ صادق نے تحریک بیداری شعور پر لیکچر دیا اور کارکنان سے کہا کہ وہ افرادی قوت میں اضافے کے لئے اپنے تنظیمی نیٹ ورک میں توسیع کریں اور Unit لیول تک تنظیمی نیٹ ورک کو پھیلائیں۔ محترمہ گلشن ارشاد نے تربیتی ورکشاپ کے اغراض و مقاصد بیان کئے اور کارکنان کی تنظیمی و انتظامی تربیت پر لیکچر دیا۔ محترمہ نائلہ جعفر نے دعوت کے اہداف کو تفصیلاً بیان کیا۔ ورکشاپ میں مرکزی نظامت تربیت کی طرف سے تیار کردہ شیخ الاسلام کے ویڈیو Clips پر مشتمل تربیتی Cd کو دکھایا گیا جس سے تمام شرکاء کو فکری و نظریاتی تربیت کا بھرپور سامان میسر آیا۔ ورکشاپ کا اختتام محترمہ فریحہ خان کی دعا پر ہوا۔

معلمات ٹریننگ ورکشاپس۔ فیصل آباد

29، 30 اکتوبر 2011ء بمقام عرفان القرآن اسلامک اکیڈمی فیصل آباد پہلی ٹریننگ ورکشاپ 29، 30 اکتوبر بروز ہفتہ اور اتوار منعقد کی گئی۔ اس دو روزہ تربیتی ورکشاپ میں شخصیت کو سنوارنے و نکھارنے اور شخصیت کی تعمیر و ترقی پر مختلف لیکچررز نے گفتگو کی جن میں محترم انجینئر رفیق نجم، محترم غلام مرتضیٰ، محترمہ مسز تسنیم افضال، محترمہ مسز فرحت دلبر قادری اور مسز روبینہ خاکی شامل ہیں۔ اس دو روزہ ورکشاپ کا دورانیہ صبح 9 سے شام 4 بجے تک رکھا گیا جس میں تنظیمات کی طرف سے تقریباً 60 معلمات شامل ہوئیں۔

22جنوری 2012ء بمقام نوری مسجد گلفشاں کالونی میں دوسری ٹریننگ ورکشاپ منعقد کی گئی جس میں معلمات کی ٹریننگ سلیبس سکھانے کے حوالے سے ہوئی جس میں محترم رب نواز، محترم اللہ رکھا نعیم (سینئر امیر تحریک) اور مسز روبینہ خاکی نے اپنے اپنے انداز میں نہایت احسن طریقے سے سلیبس کا ڈیلیور کرنا سکھایا اور ساتھ ہی ساتھ علم و عمل کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔ ورکشاپ کا دورانیہ صبح 9 بجے سے 4 بجے تک تھا۔ جس میں تمام معلمات نے شرکت کی۔

31 مارچ، یکم اپریل 2012ء کو بمقام جامعہ نوریہ رضویہ (گلبرگ) میں تیسری ٹریننگ ورکشاپ منعقد ہوئی جسمیں 50 سے زائد معلمات نے شرکت کی۔ اس ورکشاپ میں مرکز سے محترم محمد شریف کمالوی نے شرکت کی اور معلمات کو DVD اور Oraly 31 مارچ کو آئیں دین سیکھیں کورس کی تربیت دی گئی اور یکم اپریل کو عرفان القرآن کورس کے سلیبس کی تربیت دی گئی۔ ورکشاپ کا دورانیہ صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک تھا۔

محفل میلاد۔ سرگودھا

منہاج القرآن ویمن لیگ سرگودھا سٹی کے زیراہتمام 19 فروری 2012ء کو جناح شادی ہال میں ایک پر وقار محفل میلادِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت محترمہ پروین بھٹہ نے کی۔ مرکز سے محترمہ افنان بابر نے اس پروگرام میں خصوصی شرکت کی۔ منہاج ویمن لیگ کی منہاج نعت کونسل نے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔

پروگرام میں محترمہ افنان بابر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کائنات کے مرکز و محور ہیں، ہمیں اس مرکز ومحور کو تھامنا ہو گا جو اس مرکز سے دور ہو گیا، وہ اپنے تعلق کی حقیقت اور بندگی الہی سے دورہ ہو گیا۔ اس لیے آج ہم سب کو اپنے مرکز کے ساتھ مضبوط تعلق استوار کرنا ہو گا۔ اس تعلق کی پختگی کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دنیا بھر میں یہ پیغام عام کر رہے ہیں کہ "آ ؤ! کہ سب حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عہدِ وفا کریں"۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن دنیا بھر میں 2012ء کو سالِ میلاد کے طور پر منا رہی ہے۔ جس سے دنیا میں بدامنی اور دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔

محفل میلاد۔ کمالیہ

منہاج القرآن ویمن لیگ کمالیہ کے زیراہتمام 21 مارچ 2012ء کو محفلِ میلادِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور تنظیمی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں مرکز سے محترمہ نوشابہ ضیاء ناظمہ ویمن لیگ، محترمہ ساجدہ صادق نائب ناظمہ ویمن لیگ اور نعت خواں شمائلہ رفیق نے خصوصی شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآن سے ہوا جس کے بعد آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود پاک اور نعتِ رسولِ مقبول پیش کی گئی۔ محفل میں محترمہ نوشابہ ضیاء نے خصوصی خطاب کیا۔ اس پروگرام کے بعد تنظیمی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں خواتین تنظیمی عہدیداران نے شرکت کی اور تنظیمی مسائل زیرِ بحث آئے۔ اس موقع پر تحریک کے تمام عہدِیداران کی باہمی مشاورت سے کچھ فیصلہ جات بھی کئے گئے۔

میلاد مصطفیA۔ بھلوالMSM

مورخہ 15 اپریل بروز اتوار بھلوال ضلع سرگودھا میں زیر سرپرستی شیخ الاسلام مدظلہ اور زیر قیادت مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ سیرت سیمینار منعقد کیا گیا۔ یہ سیرت سیمینار تحصیل بھلوال میں بمقام قدیر ہال میں ترتیب دیا گیا۔ معاونین میں محترمہ نسیم ملک پرنسپل آف گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اور منہاج ویمن لیگ آف بھلوال شامل ہیں۔ سیمینار کی قیادت MSM کی ناظمہ محترمہ ہانیہ ملک نے پروگرام کروایا۔ باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ محترمہ ثمین زاہد، محترمہ کو مل عارف، محترمہ آمنہ خالد، محترمہ جویرہ فاروق نے اظہار خیال کیا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض محترمہ سنبل عارف نے انجام دیئے۔ مہمان خصوصی کے طور پر مدعو شخصیت محترمہ مسز محمد علی چیئرپرسن ٹیکسٹائل ملز نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کیا۔ پروگرام کا اختتام دعا و سلام پر ہوا۔

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم۔ سیت پور

13 فروری 2012ء کو منہاج القرآن ویمن لیگ سیت پور کے زیراہتمام عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محفل کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا سارا اہتمام محترم احمد بخش خان اور ان کے اہل خانہ نے کیا۔ محفل کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس میں خصوصی خطاب محترمہ شمشاد انور نے کیا اور اس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جس کا عنوان عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فضائل و برکات اور آداب بارگاہ نبوی تھا۔ اس کے علاوہ 19 فروری کو قائد ڈے کے حوالے سے بھی ایک عظیم الشان پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا۔ جسمیں گھریلو خواتین کے علاوہ سماجی خواتین نے بھی شرکت کی۔ اس کے علاوہ مرکز کی طرف سے محترمہ ساجدہ صادق اور محترمہ شاکرہ چوھدری نے سیت پور میں تحریکی کاموں کا جائزہ لیا۔

محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم۔ پشاور

مورخہ 6 فروری بروز پیر تحصیل شادی ہال میں سالانہ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام خواتین نے بڑے جوش و خروش سے حصہ لیا۔ 2000 سے زیادہ خواتین نے شرکت کی۔ تمام وقت گل پاشی اور نعرہ رسالت زبان پر جاری رہے۔ سینئر صدر مسز معین نے میلاد کی برکات اور تحریک منہاج القرآن کا سفر پر پُرجوش خطاب کیا۔ آخر میں پرسوز دعا کے بعد لنگر تقسیم کیا گیا۔ اس ماہ میں ویمن لیگ پشاور کی جانب سے 13 عدد نئی رفاقت سازی کی اور آئیں دین سیکھیں کی کلاسز بھی منعقد ہوئیں۔

بیداری شعور کنونشن لاہور بسلسلہ آمد شیخ الاسلام اور دیگر سرگرمیاں

رپورٹ : عطیہ بنین

مورخہ 13 مئی 2012ء کو ویمن لیگ لاہور کے زیراہتمام بیداری شعور ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں لاہور بھر سے 300 ذمہ داران اور کارکنان نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ کمپیئرنگ کے فرائض شیریں شوکت نے ادا کئے۔ ابتداء میں محترمہ ارشاد اقبال نے کارکنان کو بریفنگ دی اور ورکشاپ کے مقاصد سے آگاہ کیا۔ محترم ساجد محمود بھٹی نے قائد کی فکر کو کیسے عام کیا جائے کے موضوع پر لیکچر دیا اور ویمن لیگ لاہور کو اس ورکشاپ کے انعقاد پر خصوصی مبارکباد دیتے ہوئے فرمایا کہ ویمن لیگ لاہور نے بیداری شعور کنونشن بسلسلہ آمد شیخ الاسلام کے لئے پہلا قدم اٹھایا ہے۔ دوسرا لیکچر محترمہ نوشابہ ضیاء نے کسی بھی مہم کی کامیابی کے بنیادی تقاضے کے موضوع پر دیا۔ تیسرا اور آخری لیکچر محترم غلام ربانی تیمور نے شیخ الاسلام کی آمد اور کارکنان کا کردار کے موضوع پر لیکچر دیا جو اس ورکشاپ کی روح ثابت ہوا اور کارکنان کے لئے motivation کا باعث بنا اس کے بعد حضور شیخ الاسلام کی CD، The message of Sheikh-ul-Islam دکھائی گئی۔ محترمہ ارشاد اقبال کی دعا پر اس ورکشاپ کا اختتام ہوا۔

تنظیمی سرگرمیاں :

تنظیمی نیٹ ورک میں توسیع و استحکام کے لئے ویمن لیگ لاہور نے ٹاؤنز وزٹ کئے۔ واہگہ ٹاؤن C میں ٹاؤن، یوسیز اور یونٹ لیول تک تنظیم سازی کو مکمل کیا۔ گلبرگ ٹاؤن A,B اور سمن آباد ٹاؤن B میں ٹاؤن سطح پر تنظیم نو کی گئی۔

دعوتی سرگرمیاں :

یہ کس رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد ہے بزم ہستی میں
سحر ازل سے مودب کھڑی ہے راہوں میں

منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور کے زیر اہتمام میلاد مہم بفضل خدا نہایت شاندار انداز میں چلائی گئی۔ لاہور کے تمام ٹاؤنز میں نہایت احسن انداز میں عظیم الشان محفل میلاد النبی کا انعقاد ہوا۔

٭ راوی ٹاؤن A اور B میں عظیم الشان میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اہتمام کیا گیا جس میں محترمہ ارشاد اقبال (صدر منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور) نے پُرجوش انداز میں شان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بیان فرمایا۔ راوی ٹاؤن A کے زیر اہتمام جلال میرج ہال میں عشق و محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خیرات سے دامن بھرنے کے لئے محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ جسمیں ہزارہا لوگوں نے شرکت کی۔ اس میں محترمہ شازیہ شبیر نے حُب رسول کو اجاگر کیا۔

٭ منہاج القرآن ویمن لیگ واہگہ ٹاؤن A کے زیر اہتمام محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں 1500 سے زیادہ خواتین نے شرکت کی۔ محترمہ کلثوم طارق نے خطاب فرمایا۔

٭ نشتر ٹاؤن صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زیراہتمام محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔ اس میں محترمہ ارشاد اقبال نے درود و سلام کی فضیلت پر خطاب کیا اور لوگوں کو آؤ کہ سب حضور سے عہد وفا کریں کا خوبصورت انداز میں پیغام دیا۔

٭ سمن آباد کے زیر اہتمام میلاد مصطفی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت فرمائی۔ جس میں محترمہ ہما وحید (ناظمہ دعوت لاہور) نے شرکت فرمائی اور ایمان کا محور ذات مصطفی کے عنوان پر خطاب کیا۔

٭ کینٹ ٹاؤن کے زیر اہتمام عالی شان پروگرام ہوا جس میں محترمہ خدیجہ فاطمہ نے خطاب کیا اور ویمن لیگ لاہور سے محترمہ شیریں شوکت (ناظمہ لاہور) نے خصوصی شرکت فرمائی۔

٭ سمن آباد B کے زیراہتمام ہونے والے عظیم الشان پروگرام میں محترمہ ارشاد اقبال نے فرمایا کہ محبت رسول وفا کا تقاضا کرتی ہے اور آج کے دور میں وفا کا تقاضا یہ ہے کہ ہم اسوہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل کرتے ہوئے دین مبین کی سربلندی میں عملاً اپنا کردار ادا کریں۔

٭ شالیمار ٹاؤن کے زیر اہتمام مقامی ہال میں منعقد ہونے والی میلاد مصطفی میں محترمہ ارشاد اقبال نے ایمان افروز خطاب کیا۔

٭ عزیز بھٹی ٹاؤن میں منعقد ہونے والے عظیم الشان میلاد میں محترمہ ہما وحید نے آؤ کہ سب حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عہد وفا کریں کے موضوع پر نہایت جامع انداز میں خطاب کیا۔

٭ قینچی کے مقام پر ہونے والی میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں محترمہ شمائلہ عباس نے نہایت پرجوش خطاب کیا۔

اس کے علاوہ ویمن لیگ لاہور کے زیر اہتمام لاہور بھر میں بیداری شعور میلاد مہم بھرپور انداز میں منعقد کی گئی۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں گھر گھر محافل مصطفی کا اہتمام کیا گیا۔ جن کی تعداد 3800 سے زیادہ ہے۔ میلاد مہم کے دوران حضور پرنور کی بارگاہ میں درود و سلام کے تحفے پیش کئے گئے۔ ویمن لیگ لاہور کے زیر اہتمام لاہور بھر سے میلاد مہم میں 6 کروڑ سے زیادہ درود پاک کا نذرانہ پیش کیا گیا۔

امن برائے انسانیت کانفرنس۔ اسلام آباد

Peace for Humanity Conference Muhammad S.A.W The Merciful

29 اپریل 2012ء بروز اتوار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منہاج القرآن ویمن لیگ اسلام آباد کے زیر اہتمام Peace for Humanity Conference Muammad S.A.W The Merciful کا انعقاد کیا گیا جس میں عیسائی، ہندو اور سکھ برادری سے تعلق رکھنے والی نمائندگان کے علاوہ سینکڑوں خواتین نے شرکت کی۔ اس کانفرنس کا مقصد مختلف مذاہب کے درمیان ہم آہنگی اور امن کو فروغ دینا تھا۔ ملک بھر کی تاریخ میں خواتین کے پلیٹ فارم سے اس نوعیت کی ہونے والی یہ پہلی کانفرنس تھی۔

اس کانفرنس میں مہمانان خصوصی کے طور پر محترمہ Cecilie Lands Verk نارویجن سفیر اور محترمہ نوشابہ ضیاء مرکزی ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ تھیں جبکہ دیگر مہمانان گرامی قدر میں ڈاکٹر کرسٹن ڈائریکٹر کرسچن سٹڈی سنٹر، ڈاکٹر شگفتہ موسوی، نمائندہ اہل تشیع، محترمہ راحیلہ فرحین نمائندہ فیڈرل منسٹری آف نیشنل ہارمنی، محترمہ سیدہ فردوس چیف آرگنائزر آل پاکستان مسلم لیگ، ڈاکٹر ثمینہ اقبال پی آئی ایم ایس، محترمہ عامرہ شیخ چیف ایڈیٹر ڈیلی نیوز چینل، محترمہ نائلہ روبی، چیئرپرسن بی بی ویلفیئر ٹرسٹ محترمہ نبیلہ جمیل، صائمہ اسحاق ایڈووکیٹ، ظاہرہ میرا سائنٹیفک آفیسر N+It، ڈاکٹر ثمینہ اشرف اور مسز نیلم گیلانی شامل تھیں۔

کانفرنس کا باقاعدہ آغاز سائرہ خان کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صالحہ زمان نے پیش کی۔ کانفرنس کی کمپیئرنگ کے فرائض حنا امین نے سرانجام دیئے۔ مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے محترمہ راضیہ نوید صدر منہاج القرآن ویمن لیگ اسلام آباد نے کانفرنس کے مقاصد بیان کئے اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور قیام امن کے لئے اسے پہلا قدم قرار دیا۔ انہوں نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس کانفرنس کو رونق بخشی۔

محترمہ نوشابہ ضیاء مرکزی ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی مساعی جمیلہ کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ نے 24 ستمبر 2011ء کو ویمبلے ارینا لندن سے اس پیغام امن کو فروغ دینے کا آغاز کیا اور الحمدللہ آج پوری دنیا میں اس کی گونج سنائی دے رہی ہے۔

Cecilielands verk نارویجن سفیر نے اس کانفرنس کو ایک احسن قدم قرار دیا اور منہاج القرآن ویمن لیگ اسلام آباد کو مبارکباد پیش کی۔ دیگر مقررین نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ کانفرنس میں قرارداد امن کو محترمہ راضیہ نوید نے پڑھ کر سنایا اور تمام حاضرین نے اس سے اتفاق کرتے ہوئے اپنے ہاتھ بلند کر کے یکجہتی کا اظہار کیا۔ آخر میں امن کی علامت کے طور پر موم بتیاں روشن کی گئیں اور قصیدہ بردہ شریف بآواز بلند پڑھا گیا۔ اس کانفرنس کی 18 انگریزی و اردو اخبارات نے کوریج دی جبکہ 10ٹی وی چینلز بھی کوریج کے لئے آئے۔

منہاج ویمن لیگ کا چار روزہ تنظیمی دورہ جات

منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی قائدین نے 13 سے 16 مارچ تک پنجاب کے مختلف شہروں میں 4 روزہ تنظیمی و تربیتی دورہ جات کیے۔ جس میں میاں چنوں، خانیوال، کبیر والا، جہانیاں، کہروڑ پکا، دنیاپور، لودھراں، بہاولپور، علی پور، جتوئی اور مظفر گڑھ شامل ہیں۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی ٹیم میں سے محترمہ ساجدہ صادق مرکزی نائب ناظمہ اور محترمہ شاکرہ چوہدری ناظمہ MSM نے شرکت کی۔

ان دورہ جات کے دوران مختلف شہروں اور تحصیلات میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی تنظیمی نشستوں کا اہتمام کیا گیا جبکہ کچھ تحصیلوں میں تر بیتی ورکشاپس بھی منعقد ہوئیں۔ خانیوال، جہانیاں، بہاولپور اور مظفر گڑھ میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی تنظیمِ نو کا عمل مکمل کیا گیا جبکہ کہروڑ پکا اور جتوئی میں بھی تنظیم سازی کی گئی۔

منہاج القرآن ویمن لیگ کی ٹیم نے میاں چنوں، کبیر والا، دنیا پور، لودھراں اور علی پور میں تربیتی ورکشاپس منعقد کیں، جہاں شرکت کرنے والی خواتین کو مختلف موضوعات پر تربیتی و اصلاحی لیکچرز دیئے گئے۔ ان پروگرامز میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی نائب ناظمہ محترمہ ساجدہ صادق نے بریفنگ دی۔ جس میں انہوں نے کارکنان کو تحریک کے اہداف و مقاصد کے ساتھ ساتھ تنظیمی ذمہ داریوں سے بھی آگاہ کیا۔

محترمہ شاکرہ چو ہدری نے منہاج القرآن ویمن لیگ کے پراجیکٹس اور MSM کو تعلیمی اداروں میں فروغ دینے کے طریقہ ہائے کار پر بریف کیا۔

دولتانہ گوجر خان۔ راولپنڈی

رپورٹ۔ چوہدری محمد اسحاق (ناظم تحریک منہاج القرآن پی پی 4)

گزشتہ ماہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پی پی 04 کے زیراہتمام ڈونگی کلاں دولتالہ میں چوتھی سالانہ عظیم الشان محفل میلاد اور23 نادار بچیوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت MWF کے ڈائریکٹر محترم افتخار شاہ بخاری نے کی۔ ہر جوڑے کو 80 ہزار کا جہیز دیا گیا۔ تقریب میں باراتیوں اور معززین علاقہ سمیت چار ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔ دلہنوں اور ان کے والدین کے چہرے خوشی سے کھلے ہوئے تھے۔ تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا ادریس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن مخیر و اہل ثروت طبقات کو شامل کر کے معاشرے کو معاشی توازن دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ امت رسول عربی کے دکھوں کو باٹنا مقصد میلاد ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اب تک 653 غریب جوڑیوں کی شادیوں پر نو کروڑ سے زائد خرچ کر چکی ہے۔ اس موقع پر پیر سید جابر علی شاہ آستانہ عالیہ بھنگالی شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ دین اسلام سے دوری کے باعث آج امت مسلمہ مسائل کی دلدل میں دھنستی جا رہی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ قرآن و حدیث کی روشنی میں اپنی زندگیوں کا گزارا جائے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ممبر پنجاب اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاونڈیشن مبارکباد کی مستحق ہے جو ہر سال مستحق بچیوں کی شادی اور دیگر فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے۔ تقریب سے سابق تحصیل ناظم گوجرخان چوہدری محمد عظیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ انسانی خدمت کے جذبہ کے تحت اس قسم کی سرگرمیوں سے معاشرے میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو گا گزشتہ سال بھی اس پلیٹ فارم سے 7اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد کی گئی تھی امسال 23 جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے جس پر منہاج فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کو میں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ تقریب سے معروف دینی و سماجی شخصیت فخر زمان عادل نے بھی خطاب کیا۔

محفل میلاد جامپور

منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جامپور کے زیر اہتمام مورخہ 25 اپریل 2012ء کو عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اہتمام کیا گیا۔ جسمیں گردو نواح سے زندگی کے ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والی سینکڑوں خواتین نے شرکت کی۔ مرکز کی جانب سے محترمہ ساجدہ صادق مرکزی نائب ناظمہ اور محترمہ نائلہ جعفر مرکزی نائب ناظمہ دعوت نے خصوصی شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا منہاج نعت کونسل کی طالبات نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہدیات عقیدت پیش کئے۔ محترمہ ساجدہ صادق نے آؤ کہ سب حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عہد وفا کریں کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ امت کو محبت اطاعت، اتباع اور تعظیم کی بنا پر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے تعلق استوار کرنا چاہئے۔ موجودہ صورت حال جس میں بدامنی دہشت گردی لوٹ مار اور نفسا نفسی دیکھنے کو ملتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ امت اپنے محور سے دور ہو چکی ہے ہمیں چاہئے کہ اپنے محور کو پہچانیں اور اتباع کے ساتھ ساتھ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے وفا کا تعلق قائم کر دیں۔ محفل کا اختتام محترمہ نائلہ جعفر کی خصوصی دعا سے ہوا۔

محفل میلاد تحصیل فاضل پور

منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل فاضل پور کے زیراہتمام مورخہ 25 اپریل کو محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا جس میں شہر بھر سے سینکڑوں خواتین نے شرکت کی۔ مرکز کی جانب سے محترمہ ساجدہ صادق (مرکزی نائب ناظمہ) اور محترمہ نائلہ جعفر (مرکزی نائب ناظمہ دعوت) نے خصوصی شرکت کی۔ منہاج نعت کونسل گرلز کالج کی طالبات نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نذرانہ عقیدت پیش کئے۔ مرکزی نائب ناظمہ دعوت محترمہ نائلہ جعفر نے آؤ کہ سب حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عہد وفا کریں کے عنوان سے خصوصی خطاب کیا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 2012ء میں 3 ماہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا میلاد منانے کے لئے مختص فرمائے۔ اس کے پیچھے وجہ صرف یہ تھی کہ محبت اور اتباع کے جو سوتے سوکھ چکے ہیں ان کو سیراب کیا جا سکے تاکہ طبیعتیں امن، محبت اور آشتی سے لبریز ہو کر ملک و قوم کے حالات سدھارنے میں اپنا کردار ادا کر سکیں کیونکہ کامیابی کی ضمانت حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تعلق کی مضبوطی میں پنہاں ہے۔

محفل میلاد اور قائد ڈے۔ ظفر وال

رپورٹ : فائزہ نورین

ظفر وال میں سالانہ بڑی محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم 1441 پاؤنڈ کا کیک کاٹا گیا۔ اس محفل میں 2000 سے زائد خواتین نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ 19 فروری کو قائد ڈے کے حوالے سے ایک ریسٹورنٹ میں پروگرام بھی رکھا جو کہ کامیابی سے ہمکنار ہوا۔

منہاج کالج برائے خواتین کی سرگرمیاں

پاکستان ڈے

کرن شہزادی۔ پریس سیکرٹری بزم منہاج

اس تاریخی دن کی مناسبت سے کالج ہذا میں مورخہ 23 مارچ بروز جمعہ کو ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ اس بزم میں شیخ الاسلام مدظلہ کے دیرینہ رفیق محترم پیر غالب لاہوری اور اپوا کالج کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر صبیحہ جواد نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز BS.VI کی فہمیدہ نسرین اور BS.II کی عقیلہ نے تلاوت اور نعت سے کیا۔ بعدازاں اس تاریخی دن کے اہم نقوش پر طالبات نے تقاریر کی صورت میں روشنی ڈالی۔ ان طالبات میں وعام زرینہ، حافظہ ام حبیبہ اور رابعہ یعقوب شامل تھیں۔ اسی دوران ملی نغمے بھی پیش کئے گئے۔ پروگرام کا اختتام دعا اور ملی ترانے پر ہوا۔

٭ ایک روزہ تفریحی ٹور : 14 اپریل 2012ء بروز ہفتہ بزم منہاج کے زیر اہتمام کالج ہذا کی طالبات کیلئے ایک روزہ تفریحی ٹور قلعہ روطاس، کلر کہار اور کھیوڑہ مائن کے ٹور کا اہتمام کیا گیا۔

٭ کالج ہذا میں شروع ہونے والے اپنی نوعیت کے پہلے شارٹ کورس (عرفان القرآن) کی طالبات کے لئے مورخہ 2 اپریل بروز بدھ واہگہ باڈر اور جلو پارک کے ٹرپ کا اہتمام بزم منہاج کے زیر اہتمام کیا گیا۔

٭ محفل میلاد : 23 اپریل 2012ء کو بزم منہاج کے زیر اہتمام منہاج گرائمر سکول میں تعلیمی سرگرمیوں کے آغاز سے قبل محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا جس کے تمام انتظامات منہاج گرلز کالج کی انتظامیہ کے تعاون سے کئے گئے۔ آخر میں پرنسپل منہاج گرائمر سکول محترمہ الزہ نے بریفنگ دی۔

٭ دو روزہ تفریحی ٹور : بزم منہاج کی مین باڈی اور ذیلی سوسائٹیز میں سیشن 2011ء سے 2012ء کے دوران اپنی ڈیوٹیز سرانجام دینے والی طالبات کے لئے دو روزہ مری کے تفریحی ٹرپ کا اہتمام کیا گیا۔ اس ٹرپ میں رہائش اور طعام سے متعلق انتظامات میں تعاون پر کالج انتظامیہ اپنے تحریکی ساتھیوں جناب محترم عثمان عباسی اور محترم ڈاکٹر عباسی کی رہنمائی کے شکر گزار ہیں۔

خصوصی نشست۔۔۔ ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن

مورخہ 24 اپریل 2012ء بروز جمعرات شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دورہ بھارت کے حوالے سے ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن محترم ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کے ساتھ کالج ہذا کی طالبات کی ایک نشست کا اہتمام بزم منہاج کے زیر اہتمام کیا گیا۔ ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن نے قائد محترم کے دورہ بھارت کے مقاصد اور مختلف خدوخال پر روشنی ڈالی اور سوالات کے تفصیلی جوابات دیئے۔

٭ٹریننگ ورکشاپ : 6 مئی 2012ء بروز ہفتہ کالج ہذا میں طالبات کے لئے ایک منفرد Training ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں طالبات کو انکے روز مرہ کے عمومی رویوں میں ہونے والی غلطیوں پر لیکچرز دیئے گئے۔ اس حوالے سے مسز یاسمین ظفر نے ’’آفس مینرز، محترم علامہ غلام احمد نے عمومی رویوں، محترمہ عطیہ بتول نے لائبریری مینرز پر لیکچرز دیئے۔ اس موقع پر محترم پروفیسر سر افضل کانجو نے اردو درخواست نگاری اور محترم سرمد میر نے انگلش درخواست نگاری کے اصول بھی طالبات کو بتائے۔

نارنگ منڈی

مورخہ 18 مارچ 2012ء کو نارنگ منڈی میں عظیم الشان محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں دور و نزدیک سے تقریباً600 خواتین نے شرکت کی۔ مرکز سے ناظمہ MSM محترمہ شاکرہ چوہدری نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ نقابت کے فرائض محترمہ مہوش نے ادا کئے۔ منہاج نعت کونسل MCW نے خوبصورت انداز میں آقاعلیہ الصلاہ والسلام کی بارگاہ میں مداح سرائی کی۔ محترمہ شاکرہ چوھدری نے اپنے خطاب ’’آؤ کہ سب حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عہد وفا کریں‘‘ میں فرمایا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنا تعلق پختہ کریں اور دین اسلام کی اشاعت میں عملی طور پر اپنا کردار ادا کریں۔ پروگرام کا اختتام دعا پر ہوا۔

بھاگوں وال کلاں۔ گجرات

مورخہ 21 اپریل 2012ء کو بھاگوں وال کلاں میں منہاج ماڈل سکول میں عظیم الشان محفل میلاد کا انعقاد ہوا جس میں تقریباً 600 خواتین نے شرکت کی۔ مرکز سے ناظمہ MSM سسٹرز محترمہ شاکرہ چوہدری نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ منہاج نعت کونسل MCW نے بڑے خوبصورت انداز میں نعت خوانی کی۔ محترمہ شاکرہ چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنا ٹوٹا ہوا تعلق بحال کرنا ہے اور صحابیات کی زندگیوں پر عمل پیرا ہو کر عملاً خدمات دینی ہیں۔ خطاب کے بعد تقسیم اسناد ہوئی اور پروگرام کا اختتام دعا پر ہوا۔

ایم ایس ایم سسٹرز ہارون آباد کے زیراہتمام تربیتی ورکشاپ اور مقابلہ حسن نعت

مورخہ 26 اپریل 2012ء کو مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ سسٹرز ہارون آباد کے زیراہتمام تربیتی ورکشاپ اور مقابلہ حسن نعت کا انعقاد دی ایجوکیٹر سکول میں کیا گیا۔ ورکشاپ میں مہمان خصوصی پرنسپل دی ایجوکیٹر سکول ہارون آباد محترمہ مسز خالدہ سکھیرا تھیں جبکہ دیگر مہمانان گرامی میں محترہ شاہدہ ساقی وائس پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ہارون آباد اور سمینہ سکھیرا فاطمہ ٹاؤن سکول ہارون آباد تھیں۔

پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد نعت خوانی کا سلسلہ شروع ہوا۔ نعت خوانی میں 10 لڑکیوں اور تقریباً 55 شرکاء نے شرکت کی۔ نعت خوانی کے مقابلے میں محترمہ تحریم ہارون اول، محترمہ حرہ دوم اور محترمہ مہنور ہارون نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پروگرام کے آخر میں پوزیشن ہولڈرز کو انعامات تقسیم کیے گئے۔

٭٭٭٭٭