مرتبہ: ملکہ صبا

شاعری

(حبیب جالب)

جب کوئی کلی صحن گلستان میں کھلی ہے
شبنم میں آنکھوں میں وہیں تیر گئی ہے
جس کی سر افلاک بڑی دھوم مچی ہے
آشفتہ سری ہے مری آشفتہ سری ہے
اپنی تو اجالوں کو ترستی ہیں نگاہیں
سورج کہاں نکلا ہے کہاں صبح ہوئی ہے
بچھڑی ہوئی راہوں سے جو گزرے ہیں کبھی ہم
ہر گام پہ کھوئی ہوئی اک یاد ملی ہے
اک عمر سنائیں تو حکایت نہ ہو پوری
وہ روز میں ہم پر جو یہاں بیت گئی ہے
ہنسنے پر نہ مجبور کرو، لوگ ہنسیں گے
حالات کی تفسیر تو چہرے پر لکھی ہے

اقوال زریں

1۔ جب معدہ بھرجائے تو قوت فکر کمزور پڑ جاتی ہے اور حکمت و دانش کی صلاحیتیں گونگی ہوتی ہیں۔

(حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا)

2۔ جس انسان کو سال بھر میں کوئی رنج کوئی تکلیف نہ ہو تو وہ جان لے مجھ سے میرا رب ناراض ہوگیا ہے۔

(حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ)

3۔ پریشانی تذکرہ کرنے سے بڑھ جاتی ہے جبکہ خاموش ہونے سے کم صبر کرنے سے ختم اور شکر کرنے سے خوشی میں بدل جاتی ہے۔

(حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ)

4۔ دانائیوںمیں اعلیٰ درجے کی دانائی تقویٰ اور کمزوریوں میں سب سے بڑی کمزوری بداخلاقی و بداعمالی ہے۔

(حضرت امام حسین علیہ السلام)

5۔ اگر چڑیوں میں اتحاد ہوجائے تو وہ شیر کی کھال اتار سکتی ہیں۔

(شیخ سعدی)

پانی کے استعمال سے وزن کم کیا جائے

صاف اور شفاف پانی کے جہاں بہت سے فائدے ہیں وہاں اس کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ ہم اس سے اپنا وزن کسی حد تک کم کرسکتے ہیں۔ دن میں کم از کم آٹھ گلاس پانی جہاں آپ کو بہت سی بیماریوں سے بچاتا ہے اور آپ کے چہرے کی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے وہیں آپ کے جسم کا غیر ضروری وزن کم کرنے میں بھی بہت مددگار ثابت ہوتا ہے۔

روزانہ کم از کم آٹھ گلاس پانی اور صبح اٹھ کر کم از کم 3گلاس پانی پئیں (خالی پیٹ) تو آپ کے جسم کی فالتو چربی پگھلنا شروع ہوگی جس سے آپ کے جسم میں نمایاں تبدیلی آئے گی اور روز آٹھ گلاس پانی آپ کے جسم میں سستی اور کام کرنے کی صلاحیت پیدا کردیتا ہے جس سے آپ عام حالات سے زیادہ کام کرتے ہیں اور اس طرح زیادہ بھاگ دوڑ کرنے سے آپ کے جسم سے فالتو چربی کم ہوتی ہے اور آپ کم دنوں میں بہت حد تک اپنا وزن کم کرلیتے ہیں۔

چکن چؤ من

اجزاء ترکیبی

  • چکن (بغیر ہڈی) 1/2 آدھا کلو
  • سویا ساس 3 کھانے کے چمچ
  • کارن فلور 1 چائے کا چمچ
  • ہری پیاز کے پتے 1پیالی
  • کالی مرچ پؤڈر 1 چائے کا چمچ
  • چکن کیوبز 2 عدد
  • بند گوبھی 1 عدد
  • شملہ مرچ 3 عدد
  • بیسن سپراوئٹس 1 کپ
  • تیل 4کھانے کے چمچ
  • سفید سرکہ 2کھانے کے چمچ
  • نمک 1 چائے کا چمچ
  • گاجر 3 عدد
  • چینی 1 چائے کا چمچ
  • نوڈلز 1 پیکٹ
  • سفید مرچ پؤڈر 1 چائے کا چمچ
  • تل کا تیل چند قطرے
  • ادرک لہسن کا پیسٹ 1 چائے کا چمچ
  • چکن کیوب ملا ہوا میدہ آدھا کھانے کا چمچ

ترکیب

سب سے پہلے ایک چمچ سرکہ چکن میں، 1 چمچ سویا ساس، نمک اور کان فلور ملاکر آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ اس کے بعد ایک بڑی دیگچی میں پانی کو گرم کرلیں جب پانی میں ابال آجائے تو اس میں نوڈلز شامل کرلیں اور 1 چمچ تیل بھی ڈال دیں۔ جب نوڈلز گل جائیں تو انہیں فوراً چھلنی میں نکال کر ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔ 1چمچ تیل ڈال دیں تاکہ نوڈلز آپس میں نہ چپکیں۔ اب ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں اور پیاز ڈال کر گولڈن کرلیں اور اس کے بعد ادرک اور لہسن کا پیسٹ شامل کردیں اور چکن ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔ اس کے بعد اس میں سبزیاں اور کیوبز ڈالیں اور اس کے ساتھ ہی سویا ساس، سرکہ، نمک، کالی مرچ، سفید پؤڈر، سفید مرچ پؤڈر اور میدہ ڈال کر 5 منٹ تک پکائیں جب سبزیاں اور چکن اچھی طرح گل جائے تو اس میں نوڈلز شامل کردیں اور اس کے ساتھ بنیز، سپرؤٹ اور ہرے لہسن کے پتے بھی ڈال دیں اور سب سے آخر میں تل کا تیل ڈالیں اور گرم گرم کھانے کے لئے پیش کریں۔

صحت کے مسائل

(ڈاکٹر مصباح کنول۔ نشتر میڈیکل)

آنکھیں ہماری روح کا ائینہ دار ہوتی ہیں لہذا ان کی دیکھ بھال میں بھی بے احتیاطی نہیں برتنی چاہئے۔ یہاں ذیل میں ہم آنکھوں کی کشیدگی کو کم کرنے کے چند موثر طریقے تحریر کررہے ہیں جن سے آپ بہتر انداز میں استفادہ کرسکتے ہیں۔

آنکھوں کی جھنجھلاہٹ دور کرنے کیلئے دھات کے چمچوں کا استعمال

آنکھوں کی تھکاوٹ کو ختم کرنے کیلئے سب سے سادہ اور موثر طریقہ یہ ہے کہ دھات کے دو چمچوں کو برف سے بھرے گلاس یا فریزر میں کچھ منٹوں کے لئے دکھ دیں۔ جب دونوں چمچ پوری طرح ٹھنڈے ہوجائیں تو پھر ایک چمچ کو آنکھ بند کرکے پپوٹے پر کم از کم ایک منٹ کے لئے رکھیں اور پھر دوسرے چمچ کو بھی آنکھ کے پپوٹے پر اسی انداز میں رکھیں اس سے آپ کی آنکھوں کی سوجن و تھکان دور ہوجائے گی۔

ٹھنڈے پانی کا استعمال

اپنے چہرے پر کچھ منٹوں کے لئے ٹھنڈے پانی کے چھینٹیں ماریں یہ عمل بھی آپ کی آنکھوں کی کشیدگی اور کھچؤ کو کم کردیتا ہے۔

کھجور کے فوائد

کھجور کو قدیم زمانے میں میٹھے کے طور پر استعمال کرتے تھے مگر اسلام کی آمد کے بعد اس کی خصوصیات مزید ابھر کر سامنے آئیں۔

کھجور کی اقسام بے شمار ہیں ان میں عجوہ، شامی، مبشل، برنی سر فہرست ہیں۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عجوہ اور برنی کھجوروں کو پسند فرمایا ہے۔ برنی کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے کہ یہ پیٹ کی بیماریوں کو نکالتی ہے اور اس کے اندر کوئی بیماری نہیں ہے جبکہ برنی کھجور ایک طرف سے موٹی ہوتی ہے اور اس کی گٹھلی بھی نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے۔ عجوہ کھجور کے بارے میں ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے کہ یہ پھل جنت سے ہے اور اس میں زہر سے شفا ہے۔ جو شخص روزانہ صبح کے وقت سات عدد یہ کھجور کھائے گا وہ زہر اور جادو سے محفوظ رہے گا۔ ایک اور جگہ ارشاد ہوتا ہے کہ عجوہ جنت سے ہے اور اس میں بیماریوں سے شفاء ہے۔

جدید تحقیق نے بھی اس کی اہمیت کو واضح کردیا ہے کہ کھجور السر، معدے کے زخم اور امراض قلب کے لئے نہایت مفید ہے اور اس میں فولاد کی مقدار 10.6 فیصد ہوتی ہے جو کہ دیگر سبزیوں اور پھلوں کی نسبت بہت زیادہ ہے اس لئے کھجور کو خون پیدا کرنے کا خزانہ کہاں جاتا ہے۔ وہ لوگ جو کمزور اور فربہ جسامت کے مالک ہوں یا جنہیں سردی زیادہ لگتی ہے ان کے لئے بہت مفید ہے۔

کرپٹ نظام کے خلاف دھرنا

11 مئی کو دھرنا ہوگا
سولی پر جب چڑھنا ہوگا
موت سے پھر کیا ڈرنا ہوگا
ووٹ نہ دیں گے دھرنا دیں گے
عہد ہمیں یہ کرنا ہوگا
جھوٹی قسمیں جھوٹے وعدے
اور انہیں کیا کرنا ہوگا
خون غریبوں کا چوسیں گے
پیٹ ایندھن سے بھرنا ہوگا
گھوڑوں کو وہ دیں گے مربہّ
گھاس ہمیں ہی چرنا ہوگا
بجلی، پانی، گیس نہیں ہے
اگلے سال یہ گھر نہ ہوگا
حکم قائد کا مان کر رفعت
سر اپنا خم کرنا ہوگا
کرپٹ نظام سے لڑنا ہوگا
11 مئی کو دھرنا ہوگا