• بات کو دیر تک سوچو، پھر تولو، پھر بولو، پھر اس پر عمل کرو۔ (ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
  • ہر شے کا حسن ہوتا ہے اور نیکی کا حسن یہ ہے کہ اسے فوراً کیا جائے۔ (حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ)
  • ادب بہترین کمالات اور خیرات افضل ترین عبادت ہے۔ (حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ)
  • ہر بات پر ہاں ہاں کرنا منافقت کی علامت ہے۔ (مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ)
  • جو شخص دوسروں کے غم سے بے غم ہے آدمی کہلانے کا مستحق نہیں ہے۔ (شیخ سعدی رحمۃ اللہ علیہ)
  • قومیں اپنے نفع و نقصان کے صحیح شعور کے بغیر زندہ نہیں ہوسکتیں۔ (قائد انقلاب مدظلہ)

سبزیوں کے استعمال سے وزن کم کریں

باقاعدہ طور پر سبزیوں کا استعمال صحت کے لئے مثبت اثرات کا حامل ہے کیونکہ سبزیاں خالص قدرتی غذا ہونے کے ساتھ مختلف وٹامنز، نمکیات اور ہزاروں دوسرے پلانٹ فائبر (ریشہ دار اجزاء) سے بھرپور ہوتی ہیں جو صحت کے لئے انتہائی ضروری ہیں۔ دیگر فوائد کے ساتھ ساتھ یہ سبزیاں بڑھتے ہوئے وزن کو بڑی حد تک کنٹرول کرتی ہیں۔

سبزیوں میں چکنائی (Fat) اور کیلوریز کی مقدار نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے اور سبزیاں ریشہ دار اجزاء اور توانائی کا بہترین ذریعہ ثابت ہوتی ہیں جن سے مجموعی طور پر صحت قائم رہتی ہے اور سبزیوں کی انہی خصوصیات سے موثر طور پر انسانی جسم کا وزن کنٹرول کیاجاسکتا ہے۔ سبزیوں میں موجود ریشہ دار اجزاء نظام انہظام کو بہتر طور پر رواں رکھتے ہیں اور دیگر وٹامنز جسم کے اعصابی نظام اور مسلزکے لئے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

تمام سبزیاں چکنائی کیلوریز اور سوڈیم سے تقریباً پاک ہوتی ہیں لیکن ان میں درج ذیل سبزیاں لگاتار کھانے سے کافی حد تک وزن میں کمی کی جاسکتی ہے۔ ان سبزیوں میں گاجر (Garrot)، کھیرا (Cacumber)، مولی (Raddish)، گوبھی (Gabbi)، ٹماٹر (Tomatto)، کھمبیاں (mashroom) اور سبز پتوں والی تمام سبزیاں شامل ہیں۔

صحت کے مسائل

(ڈاکٹر مصباح کنول۔ نشتر میڈیکل)

ٹین ایج سے لے کر 30 سال تک کی عمر میں چونکہ انسان کے جسم میں تیزی سے تبدیلی ہوتی ہے اس کی وجہ سے آپ کے جسم میں ہارمونز تیزی سے بنتے اور بگڑتے ہیں۔ ہارمونز کے بننے اور بگڑنے کی وجہ سے اندرونی طور پر ہونے والے بدلاؤ کا اثر کبھی کبھار آپ کی جلد پر سب سے زیادہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے آپ بے شمار مسائل میں گھر جاتے ہیں اس میں ایک سب سے بڑا مسئلہ ایکنی کا ہے جو ایک کے چہرے پر چھوٹے، بڑے دانوں کی صورت میں نمودار ہوتے ہیں۔

وجوہات

سب سے بڑی وجہ بلیک ہیڈز کی موجودگی ہے بلیک ہیڈز آپ کے چہرے پر موجود ڈیڈ سیلز ہوتے ہیں جب آپ کی جلد کے سیلز مردہ ہوجاتے ہیں تو وہ جلد کے نیچے چلے جاتے ہیں اور اس کے اوپر سیلز کی ایک نئی تہہ بن جاتی ہے لیکن جلد کے نیچے موجود سیلز کی یہ تہہ آئل سے بھری رہتی ہے اور ہوا میں موجود ڈسٹ کے ذرات کو سیلز میں اکٹھا کرکے جراثیم کو اپنی جانب کھینچنے کا سبب بنتے ہیں جس کی وجہ سے جلد میں جذب ہوکر بلیک ہیڈز سرخ دانوں کی صورت میں نمودار ہوتے ہیں۔

  • ٹین ایج افراد میں وزن کی زیادتی بھی ایکنی کی وجہ ثابت ہوتی ہے آئل کے زیادہ استعمال سے موٹاپا اور ایکنی دونوں خرابیاں ہوجاتی ہیں۔
  • کسی قسم کا نفسیاتی و جسمانی دباؤ بھی ایکنی کا باعث بنتا ہے۔
  • زیادہ میک اپ بھی ایکنی کا باعث ثابت ہوتا ہے۔
  • چکنی جلد سب سے زیادہ ایکنی کا شکار ہوتی ہے۔

اسٹرابری کے فوائد

اسٹرابری واحد پھل ہے جس کا بیج چھلکے میں باریک باریک ہوتے ہیں۔ اسٹرابری کو ہم مختلف انداز سے استعمال کرتے ہیں جیسے کیک، بسکٹ، جوس کی صورت یہ دیکھنے میں جتنی خوبصورت سرخ رنگ کی بدولت ہے کھانے میں بھی اسی قدر ہی لذیذ ہے۔ یہ پوری دنیا میں پسندیدہ پھل ہے۔ اس کی سب سے زیادہ کاشت فرانس میں ہوتی ہے اس کے فوائد بے شمار ہیں۔

  • اسٹرابری میں کم سے کم 13% آرڈی اے فائبر موجود ہوتے ہیں۔ یہ نظام انہظام کے لئے بے حد مفید ہے اور بلڈ پریشر کو کم کرنے میں معاون ہوتا ہے۔
  • اسٹرابری یورک ایسڈ کی مقدار کو زیادہ بننے نہیں دیتی جس سے آپ بھوک محسوس کرتے ہیں جن لوگوں کو بھوک نہیں لگتی وہ اسٹرابری کو زیادہ استعمال کریں۔
  • اسٹرابری کی 3 سے 4 تعداد کھانے سے نظر کمزور ہونے سے بچی رہتی ہے۔
  • اسٹرابری آپ کی ہڈیوں کو مضبوط کرتی ہے اور اس کے ذرات ہڈیوں کی بیماری سے آپ کو دور رکھتے ہیں۔
  • وٹامن سی کی موجودگی کے باعث بہت سی بیماریوں سے شفاء رکھتی ہے۔
  • چہرے کی شادابی کے ساتھ ساتھ یہ خون بھی صاف کرتی ہے اس کا ماسک بھی نہایت معاون ثابت ہوتا ہے۔
  • تحقیق سے ثابت ہے کہ بلڈ شوگر کے لئے اسٹرابری کا استعمال بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔