فرمان الہٰي و فرمان نبوي صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم

فرمان الہٰي

اِنَّآ اَنْزَلَنٰهُ فِي لَيلَةِ الْقَدْرِ. وَمَآ اَدْرٰکَ مَا لَيلَةُ الْقَدْرِ. لَيلَةُ الْقَدْرِ خَيرٌ مِّنْ اَلْفِ شَهْرٍ تَنَزَّلُ الْمَلٰئِکَةُ وَالرُّوْحُ فِيهَا بِاِذْنِ رَبِّهِمْ ج مِّنْ کُلِّ اَمْرٍ. سَلٰم قف هِي حَتّٰي مَطْلَعِ الْفَجْرِ.

(القدر : 1 تا 5)

’’بے شک ہم نے اس (قرآن) کو شبِ قدر ميں اتارا ہے۔ اور آپ کيا سمجھے ہيں (کہ) شبِ قدر کيا ہے؟۔ شبِ قدر (فضيلت و برکت اور اَجر و ثواب ميں) ہزار مہينوں سے بہتر ہے۔ اس (رات) ميں فرشتے اور روح الامين (جبرائيل) اپنے رب کے حکم سے (خير و برکت کے) ہر امر کے ساتھ اترتے ہيں۔ يہ (رات) طلوعِ فجر تک (سراسر) سلامتي ہے‘‘۔ (ترجمہ عرفان القرآن)

فرمان نبوي صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم

عَنْ اَسْمَاء بِنْتِ يَزِيدَ رضي اﷲ عنها عَنْ رَسُوْلِ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم قَالَ: يحْشَرُ النَّاسُ فِي صَعِيدٍ وَاحِدٍ يوْمَ الْقِيامَةِ فَينَادِي مُنَادٍ فَيقُوْلُ: اَينَ الَّذِينَ کَانَتْ تَتَجَافَي جُنُوْبُهُمْ عَنِ الْمَضَاجِعِ. فَيقُوْمُوْنَ وَهُمْ قَلَيلٌ فَيدْخُلُوْنَ الْجَنَّةَ بِغَيرِ حِسَابٍ ثُمَّ يوْمَرُ بِسَائِرِ النَّاسِ اِلَي الْحِسَابِ.

’’حضرت اَسماء بنت يزيد رضي اﷲ عنہا سے روايت ہے کہ حضورنبي اکرمصلي اللہ عليہ وآلہ وسلم نے فرمايا: لوگ قيامت کے دن ايک ميدان ميں اکٹھے کئے جائيں گے اور ايک منادي اعلان کرے گا، جن لوگوں کے پہلو (اپنے رب کي ياد ميں) بستروں سے جدا رہتے تھے، وہ کہاں ہيں؟ وہ کھڑے ہو جائيں گے، ان کي تعداد بہت کم ہو گي اور وہ جنت ميں بغير حساب و کتاب کے داخل ہوجائيں گے پھر باقي (بچ جانے والے) لوگوں کے حساب وکتاب کاحکم جاري کرديا جائے گا۔ ‘‘

(المنهاج السوي من الحديث النبوي صلي الله عليه وآله وسلم، ص 456)