شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

{عزت و ناموس کی حفاظت کے لئے وظیفہ}

گھریلو پریشانی، دشمن کے حملے کا خوف، کاروباری نقصان کا اندیشہ اور عزت و ناموس کو خطرہ ہو تو اس کی حفاظت کے لئے مندرجہ ذیل وظیفہ نہایت مفید و مؤثر ہے:

أَعُوْذُ بِاﷲِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِo بِسْمِ اﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِo {وَ اَيُّوْبَ اِذْ نَادٰی رَبَّهُ اَنِّيْ مَسَّنِیَ الضُّرُّ وَ اَنْتَ اَرْحَمُ الرّٰحِمِيْنَo فَاسْتَجَبْنَا لَهُ فَکَشَفْنَا مَا بِهِ مِنْ ضُرٍّ وَّ اٰتَيْنٰهُ اَهْلَهُ وَ مِثْلَهُمْ مَّعَهُمْ رَحْمَةً مِّنْ عِنْدِنَا وَ ذِکْرٰی لِلْعٰبِدِيْنَo}

(الانبياء، 21 : 83 - 84)

دونوں آیات دس بار پڑھیں پھر گیارھویں مرتبہ ایک تسبیح (100 مرتبہ) درج ذیل آیت کی کریں:

رَبِّ اَنِّيْ مَسَّنِیَ الضُّرُّ وَ اَنْتَ اَرْحَمُ الرّٰحِمِيْنَo

جب تسبیح ختم ہو جائے تو پھر اول تا آخر دونوں آیتیں مکمل پڑھیں۔

اس وظیفہ کو 7 دن، 11 دن، یا 40 دن تک جاری رکھیں۔

دشمنوں کے شر سے حفاظت کا وظیفہ

جب دشمن کے نقصان پہنچانے کا اور حاسدوں کے شر کا، جان و مال اور عزت و آبرو کو خطرہ لاحق ہو تو درج ذیل وظیفہ پڑھیں:

فَاﷲُ خَيْرٌ حَافِظاً وَّهُوَ اَرْحَمُ الرّٰحِمِيْنَo

(يوسف، 12: 64)

یہ وظیفہ 100 بار پڑھیں اور اول و آخر 11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھیں، ان شاء اﷲ اس وظیفہ کی برکت سے دشمن اپنے عزائم میں ناکام ہو جائے گا، سازشیں دم توڑ جائیں گی اور اﷲ کی طرف سے مدد و نصرت حاصل ہو گی۔

یہ وظیفہ سفر میں حفاظت کے لئے مفید ہے۔

اس وظیفہ کو 40 دن تک یا حسب ضرورت جاری رکھیں۔