’’الفیوضات المحمدیہ‘‘ سورۃ الفاتحہ کا وظیفہ

سورۃ الفاتحہ کا وظیفہ

سورۃ الفاتحہ کی تاثیر و برکات میں یہ بھی ہے کہ یہ مشکلوں کو آسانیوں اور تنگیوں کو فراوانیوں میں بدل دیتی ہے۔ اس سے انسان پر حقیقی برکت و سعادت کا راستہ کھلتا ہے، ذہنی کرب، فکری الجھنوں اور پریشانیوں سے نجات ملتی ہے۔ رنج و الم اور غم و اندوہ رفع ہوتے ہیں۔ بیمار کو تندرستی ملتی ہے، تنگدست کو فراخی رزق عطا ہوتی ہے، محروم کو فتح نصیب ہوتی ہے اور سب غموں اور دکھوں کا مداوا ہو جاتا ہے۔

فتحِ مشکلات اور روحانی برکات کے لئے، ہر قسم کی مہمات میں کامیابی کے لئے، آفات و بلیّات سے حفاظت، جملہ امراض سے شفایابی اور اﷲ کی خاص مدد و نصرت کے لئے یہ وظیفہ مؤثر ہے۔

بِسْمِ اﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِO

اَلْحَمْدُ ِﷲِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَO الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِO مٰلِکِ یَوْمِ الدِّیْنِO اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُO اِهدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَO صِرَاطَ الَّذِیْنَ اَنْعَمْتَ عَلَیْهمْ غَیْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَیْهمْ وَ لَا الضَّآلِّیْنَO

(الفاتحه، 1: 1۔ تا7)

اسے 11 مرتبہ پڑھیں، 10 بار پڑھ لینے کے بعد جب 11ویں مرتبہ پڑھنے لگیں اور اس آیت پر پہنچیں:

’’اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُO‘‘

تو اسی ایک آیت کی ایک تسبیح (100 مرتبہ) کریں اور پھر بقیہ سورت مکمل کر لیں۔

اول و آخر 11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھیں۔

پانی دم کر کے پئیں۔

اس وظیفہ کو کم از کم 30 دن یا حسب ضرورت جاری رکھیں۔