نازیہ عبدالستار

حضرت علی رضی اللہ عنہ کے فرمودات

جب تک چار صفات قائم رہیں گی دین و دنیا قائم رہیں گے۔ مالداروں اپنی دولت خرچ کرنے میں بخل نہ کرنا، علماء کا اپنے علم پر عمل کرتے رہنا جاہلوں کا اپنی جہالت تسلیم کرلینا اور فقیروں اور درویشوں کا اپنی آخرت کو دنیا کے عوض نہ بیچنا۔

غصہ کے وقت معاف کردینا، تنگی کے باوجود سخاوت کرنا، تنہائی میں بھی پاکدامن رہنا اور اس شخص کے سامنے حق بات بولنا جس سے کچھ طمع یا خوف ہو نہایت مشکل کام ہیں اور جس کو یہ صفات حاصل ہوگئیں وہ خوش نصیب ہے۔ اگر پانچ خصلتیں نہ ہوتیں تو سب انسان نیک بن جاتے۔ جہالت پر اطمینان، دنیا کی حرص، بخل، ریاکاری اور اپنی عقل پر بھروسہ۔

آپ کے خوش نصیب ہونے کی یہ پانچ باتیں ہیں: اس کی بیوی اس کے موافق ہو، اس کی اولاد نیک ہو، اس کے دوست متقی ہوں، اس کا ہمسایہ نیک ہو اور اس کی روزی اپنے شہر میں ہو۔

اہل اللہ کے اقوال زریں

آدمیوں میں وہ درویش ذلیل ترین ہے جو امیر لوگوں کی چاپلوسی کرے۔ (عبداللہ احمد مغربی)

عبداللہ احمد مغربی کے چار فرزند تھے، سب کو کام کاج سکھایا تاکہ دوستوں کو یہ کہہ کر جتاتے نہ رہیں کہ ہم فلاں بڑے آدمی کے بیٹے ہیں، آپ اکثر فرماتے تھے کہ اپنے بچوں کو روزی کمانے کے لئے کام کاج ضرور سکھاؤ۔

سب سے بزرگ شخص وہ ہے جو خلقت کے ساتھ تواضع سے پیش آئے۔ (عبداللہ احمد مغربی)

زیادہ عقل مفید ہے، اگر نہ ہو تو حسن ادب، اگر یہ نہ ہو تو مہربان دوست یہ بھی نہ ہو تو ہمیشہ خاموشی اور اگر یہ بھی نہ ہو تو جلدی موت۔ (حضرت عبداللہ بن مبارک)

تمام اعمال کر رہبر علم ہے اور تمام علوم کا رہبر اللہ کا فضل ہے۔ (حضرت عبداللہ بن مبارک)

اگرکسی مفید کام کو سرانجام دینے کے لئے مکرو فریب استعمال کیا جائے تو اس کا نفع موثر نہیں ہوتا بلکہ ذلت نتیجہ ہوتا ہے۔

علم کے تین حروف ہیں، جاننا، کام کرنا اور دونوں میں حق کو ہمیشہ ذہن نشین رکھنا۔ (حضرت محمد فضیل)

بیماریوں کا علاج طب نبوی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی روشنی میں

جوڑوں کے درد کا علاج

حضور نبی اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: انجیر کھاؤ کیونکہ یہ بواسیر کو ختم کرتا ہے اور جوڑوں کے درد میں مفید ہے۔ (کنزالاعمال)

دل کی کمزوری کا علاج

رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ سنترہ استعمال کرو کیونکہ یہ دل کو مضبوط بناتا ہے۔ (کنزالاعمال)

زخم کا علاج

رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب بھی کبھی کوئی کانٹا چبھتا یا زخم ہوتا تو (آپ) مہندی کا استعمال فرماتے۔ (ابن ماجہ)

بخار کا علاج

رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کسی کو جب بخار آئے سحری کے وقت ٹھنڈا پانی (اس کے بدن پر) تین رات تک چھڑکا جائے۔ (مستدرک)

معدہ کی صفائی

رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: انار کو اس کے اندرونی چھلکے سمیت کھاؤ کیونکہ یہ معدہ کی صفائی کرتا ہے۔ )

پیٹ کے کیڑوں کا علاج

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: نہار منہ کھجوریں کھایا کرو، کیونکہ اس سے پیٹ کے کیڑے مرجاتے ہیں۔ (مسند فردوس)

گردے کی بیماریوں کا علاج

رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: پہلو کے درد کا سبب گردے کی نس ہے جب وہ حرکت کرتی ہے تو انسان کو درد ہوتی ہے اس کا علاج گرم پانی اور شہید سے کرو۔ (مستدرک حاکم)

بوہری مصالحہ بریانی

اجزاء

چاول: ایک کلو

گوشت: ڈیڑھ کلو

پیاز: چار عدد

دہی: آدھا کلو

گھی: 3/4کپ

لال مرچ پاؤڈر: ڈیڑھ کھانے کا چمچ

لہسن ادرک کا پیسٹ چار چائے کے چمچے

ثابت کالی مرچ ایک چائے کا چمچہ

زردہ رنگ ایک چٹکی آلو بخارہ ایک چھٹانک

جائفل، باوتری، سبز الائچی ایک چائے کا چمچ

لونگ دس عدد ثابت، سفید زیدہ تھوڑا س

پودینہ ایک گھٹی ہرا دھنیا ایک پیالی

کیوڑہ دو قطرے سوکھا دھنیا دو چائے کے چمچ

ہری مرچ دس عدد ٹماٹر پانچ عدد

تیل ایک کپ نمک حسب ذائقہ

ہلدی پاؤڈر چائے کا چمچ

ترکیب

بریانی بنانے کے لئے سب سے پہلے تیل گرم کریں اور پیاز براؤن کرکے نکال لیں اس کے بعد گھی گرم کریں اور اس میں گوشت ڈال کر تھوڑا سا فرائی کرلیں اس میں لہسن، ادرک کا پیسٹ ڈال دیں، نمک، ہلدی، سوکھا دھنیا مرچ پانچ لونگ ڈال دیں۔ ثابت کالی مرچ بھی ڈال دیں۔ فرائی کی ہوئی پیاز کو دہی کے ساتھ گرائنڈ کرلیں، دہی میں ہلدی شامل کردیں اور گوشت میں ڈال کر پندرہ منٹ تک بھون لیں۔ اس کے بعد ہری مرچ، ٹماٹر، جائفل، جاوتری، الائچی ڈال کر آگ بند کردیں۔

اس کے بعد الگ الائچی میں پانی ڈال لیں۔ اس میں لونگ، زیرہ اورنمک ڈال کر ابال لیں۔ ایک ابال کے بعد چاول ڈال دیں۔ تین ابال آنے کے بعد ان کو چھان لیں سالن میں ایک کپ پانی ڈال کر اوپر چاول ڈال دیں۔ پانچ منٹ تک تیز آنچ پر رکھ دیں۔ بعد میں دھیمی آنچ پر پکائیں۔ اوپر سے فرائی کی ہوئی پیاز ڈال کر سرو کریں۔