تحریک منہاج القرآن اور منہاج القرآن ویمن لیگ کی سرگرمیاں

کراچی: سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کانفرنس

سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کانفرنس کی تیاری کا آغاز ایک ماہ پہلے ہی ہوگیا تھا۔ اس سلسلے میں میٹنگ کی گئی جس میں کانفرنس کی دعوت اور انتظامات اور فارمیٹ کے حوالے سے فیصلہ جات ہوئے۔ سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کانفرنس کی دعوت کا آغاز تربیتی اور تنظیمی کیمپ میں کیا گیا پھر ورک شاپ میں بھی اس کی دعوت کو موثر بنایا گیا اور آنے والی تنظیمات کو ٹارگٹ بھی دیئے گئے۔ ٹیلی فون کالز اور میسجز کے ذریعے کانفرنس کی دعوت کو بھرپور طریقے سے پھیلایا گیا۔ سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کانفرنس میں آنے والے افراد کی تعداد 300 سے زائد رہی جسے نیشنل میوزیم آڈیٹوریم میں منعقد کیا گیا۔ کانفرنس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی مہمان خواتین نے شرکت کی۔ مہمان اسکالرز میں شامل انٹرنیشنل مسلم ویمن آرگنائزیشن کی صدر سعدیہ انصاری صاحبہ، سلسلہ فیض مشتاق سے تعلق رکھنے والی اسکالر آمنہ صدیقی صاحبہ، QTV اور دیگر چینلز کی معروف اسکالر ثروت عسکری صاحب جس کا تعلق اہل تشیع سے ہے، مسز رانی ارشد صاحبہ صدر منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی، مسز تسبیحہ شفیق صاحبہ، سینئر نائب صدر منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی، مس فائزہ شمیم صاحبہ سلسلہ نقشبندیہ، ان تمام اسکالرز نے بھرپور طریقے سے سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کی زندگی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی، نقابت کے فرائض ادا کررہی تھی شنگرف کمال اور امبرین شریف صاحبہ، بارگاہ الہٰی میں تلاوت کلام پاک فائزہ سلام نے پیش کی، بارگاہ رسالت صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہدیہ نعت اسماء سلطانی نے پیش کی، استقبالیہ کلمات پیش کئے مسز ارم قیصر ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی نے اور بارگاہ سیدہ زینب سلام اللہ علیہا میں ہدیہ منقبت سیدہ صلح صاحبہ، فوزیہ خادم صاحبہ، عاصمہ بتول صاحبہ، فائزہ سلام صاحبہ نے پیش کی۔ پروگرام کے آخر میں صدر منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی مسز رانی ارشد صاحبہ نے سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے انقلابی کردار اور دور حاضر میں خواتین کی ذمہ داریوں کے حوالے سے خطاب فرمایا اور ویمن لیگ کا پیغام دیا۔ ساتھ ہی انہوں نے نئے آنے والے افراد کو تحریک میں شمولیت کی دعوت دی۔ پروگرام کے اختتام پر سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کی بارگاہ میں سلام فوزیہ خادم اور فائزہ سلام نے پیش کیا، بارگاہ الہٰی میں دعا کے کلمات نائب صدر منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی مسز رابعہ انوار نے پیش کی اور اختتام میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

گوجرانوالہ

(رپورٹ: نسرین اسلم مغل۔ ناظمہ گوجرانوالہ)

منہاج القرآن ویمن لیگ گوجرانوالہ کے زیر اہتمام 19 اکتوبر 2015ء بروز بدھ الجنت میرج ہال میں عظیم الشان سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس کانفرنس کی ذمہ داری PP-94, PP-95 پر تھی جبکہ اس میں شرکت تمام PP حلقہ سے کارکنان نے کی۔ PP-94 کی ناظمہ محترمہ نور صفیہ اور PP-95 کی ناظمہ محترمہ ماریہ رفیق نے بہترین انتظامات کے ساتھ ساتھ اپنے پی پی حلقہ میں کارکنان کو بھی بھرپور دعوت دی۔ اس کانفرنس میں VIP سے رابطہ کی ذمہ داری ناظمہ گوجرانوالہ نسرین اسلم پر تھی۔ VIP میں نمایاں مہمانان گرامی قدر میڈم نجمہ شکور (انچارج آل دستکاری سکولز) نوشین شہباز (ڈیٹا انٹری آفیسر سیشن کورٹ) میڈم عاصمہ ماجد (پرنسپل المشرق سائنس کالج) عظمیٰ رفیق (ایڈووکیٹ ہائی کورٹ) کے ساتھ مختلف شعبہ جات سے شرکت کرنے والے مہمانوں کی تعداد 40 تھی۔ گوجرانوالہ سے پانچ جامعات کی اساتذہ اپنی طالبات کے ساتھ موجود تھیں۔ لوگوں کی تعداد 1000 تک تھی۔ خصوصی خطاب کے لئے محترمہ افنان بابر اور محترمہ انیلا الیاس مرکز سے تشریف لائیں۔ شیڈول پروگرام درج ذیل رہا:

تلاوت قرآن PP-96 سے حافظہ رابعہ، منقبت PP-96 سے سدرہ فاضل، اظہار خیال محترمہ امتیاز کوثر (انچارج جامعہ افتخارالعلوم و نوحہ خوانی فروا عمران اپنے ساتھیوں کے ساتھ امتیام العلوم، خصوصی خطاب محترمہ افنان بابر، منقبت و نعت PP-95 سے ماریہ، عظمیٰ اور صغریٰ صدر گوجرانوالہ محترمہ حریرہ باور نے تمام کارکنان اور معزز مہمانان گرامی قدر کا شکریہ ادا کیا۔ محترمہ افنان بابر نے انتہائی مدلل انداز میں شان اہل بیت پر خطاب کیا جس کو کانفرنس میں موجود ہر طبقہ فکر نے انتہائی زیادہ پسند کیا۔ محترمہ افنان بابر کے دعائیہ کلمات کے ساتھ تبرک تقسیم کیا اور کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی۔ کانفرنس کے اختتام پر محترمہ انیلا الیاس نے تمام کارکنان کے ساتھ بھرپور تنظیمی نشست رکھی اور بریفنگ دی۔