منہاج القرآن ویمن لیگ کی سرگرمیاں

رپورٹ برائے وزٹ تحصیلات گجرات

مورخہ 4/12/15 تا 5/12/15 محترمہ عائشہ قادری نائب ناظمہ تنظیمات محترمہ سعدیہ گیلانی نائب ناظمہ مدارس نے گجرات کی تحصیلات کا وزٹ کیا۔ جن میں کنجاہ، کھاریاں، ٹانڈہ، سرائے عالمگیر اور کوٹلہ شامل ہیں۔ مذکورہ تمام تحصیلات کی تنظیم نو کی گئی۔

محترمہ سعدیہ گیلانی نے نو منتخب تنظیمات کو مبارکباد پیش کی۔ محترمہ عائشہ قادری نے تنظیمات کو ورکنگ پلان پر بریفنگ دی۔ نیز میلاد مہم اور عالمی میلاد کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لئے کارکنان کو ہدایات دیتے ہوئے ٹارگٹس تقسیم کئے۔ تنظیمات و کارکنان کی طرف سے اس بات کی یقین دہانی کروائی گئی کہ آنحضور صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے میلاد کو شایان شان طریقے سے مناتے ہوئے میلاد مہم کا کامیابی سے ہمکنار کریں گے۔

ویمن لیگ کے 27 ویں یوم تاسیس پر مادر تحریک کو مبارکباد

مادر تحریک اور سرپرست منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ رفعت جبیں قادری جنہوں نے ویمن لیگ کی بنیاد رکھی، ماہنامہ دختران اسلام کی سرپرستی فرمارہی ہیں وہ اپنی شبانہ روز کاوش سے خواتین کی علمی، فکری، اخلاقی، روحانی اور انقلابی تربیت کررہی ہیں اس سعی جمیلہ کے 27 سال مکمل ہونے پر ہم ان کی جدوجہد کو ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ویمن لیگ کے اس پودے کی جس کی انہوں نے اپنے دست شفقت سے آبیاری کی۔ ان کی حیات مبارکہ میں ہی مصطفوی مشن اپنی منزل مقصود تک پہنچے۔ آمین

منجانب: چیف ایڈیٹر دختران اسلام، منیجنگ ایڈیٹر، اسسٹنٹ ایڈیٹر

لاہور: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ پر 10 روزہ ضیافت میلاد تقریبات جاری

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ پر 10 روزہ ضیافت میلاد تقریبات جاری ہیں۔ ہر سال کی طرح امسال بھی یکم سے 10 ربیع الاول تک ہونے والی ان محافل سے پہلے مشعل بردار جلوس نکالے جاتے ہیں اور سکالرز سیرت النبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم پر خصوصی لیکچرز دیتے ہیں۔ ان تقریبات میں خواتین و حضرات، طلبہ و طالبات، تاجر، کسان، وکلاء، ڈاکٹرز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شریک ہوتی ہیں۔ ضیافت میلاد تقریبات کا نکتہ عروج 11 اور 12 ربیع الاول کی شب عالمی میلاد کانفرنس کا انعقاد ہے جس سے بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کا ایمان افروز خطاب ہوگا۔