مرتّبہ: نازیہ عبدالستار

چکن شاورمہ

بون لیس چکن آدھا کلو، لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ، سفید مرچ ایک چائے کا چمچ، سویا سورس ایک کھانے کا چمچ، سفید سرکہ دو کھانے کے چمچ، دار چینی دو کھانے کے چمچ، دہی تین کھانے کے چمچ، پیٹا بریڈ ایک عدد، پیاز تھوڑی سی، سلاد کے پتے حسب ضرورت تابینی سوس، دو کھانے کے چمچ، دہی آدھا کپ، لہسن کا پیسٹ آدھا چائے کا چمچ، نمک آدھا چائے کا چمچ، سفید مرچ ایک چوتھائی چائے کا چمچ۔

ترکیب:

بون لیس چکن کو اسٹرپس میں کاٹ لیں۔ پھر چکن اسٹرپس کو ایک چائے کے چمچ لہسن کا پیسٹ، سفید مرچ، نمک، سویا سوس، سفید سرکہ، پسی دار چینی، چلی سوس اور دہی سے ایک گھنٹے کے لئے میری نیٹ کردیں۔ ایک فرائنگ پین میں دو کھانے کے چمچ تیل میں گرم کریں۔ اس میں میری نیٹ کی ہوئی چکن ڈال کر بیس منٹ تک فرائی کریں کہ گل جائے۔ اب ایک پیٹا بریڈ پر فرائی کی ہوئی چکن ڈالیں، ساتھ ہی تابینی سوس یا چلی گارلک سوس کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔

چکن فتیجا پیزا

اجزاء:

چکن تین سو گرام کیوبز بون لیس چلی سوس دو کھانے کے چمچ، کالی مرچ ایک چائے کا چمچ، نمک آدھا چمچ، سرکہ ایک کھانے کا چمچ، سویا سوس ایک کھانے کا چمچ، لہسن ایک چائے کا چمچ، ٹاپنگ کے لئے پیزا ساس ایک کپ، کالے زیتون دس عدد، چیڈر چیز ایک کپ اور یگانو آدھا چائے کا چمچ، شروم ایک کپ، ٹماٹر ایک عدد، شملہ مرچ ایک عدد، ڈوبتانے کے لئے میدہ ڈیڑھ کپ، خمیر ایک کھانے کا چمچ نیم گرم پانی میں ایک کھانے کے چمچ کے ساتھ نمک آدھا چائے کا چمچ، انڈا ایک عدد، آئل دو کھانے کے چمچ۔

ترکیب:

ایک پیالے میں چکن، چلی سوس، کالی مرچ، سویا سوس، نمک، سرکہ اور لہسن ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں اور اسے بیس سے پچیس منٹ کے لئے رکھ دیں۔ اب چکن کو کڑاہی میں ڈال کر درمیانی آنچ پر تھوڑا سا گلالیں۔ ڈوبتانے کے لئے ایک پیالے میں میدہ، نمک انڈہ اور چینی ملا خمیر ڈال کر نیم گرم پانی کے ساتھ گوندھ لیں۔ اوون کو ایک سو اسی ڈگری سینٹی گریڈ پر گرم کرنے کے لئے رکھ دیں۔ اب ڈوکو اوون میں تھوڑی دیر کے لئے رکھ کر گرم کریں تاکہ خمیر پھول جائے اب خمیر کو بیل لیں پھر اس کو پیکنگ ٹرے میں رکھ کر تھوڑا سا آئل لگالیں پھر چمچ کی مدد سے اس خمیر میں چھوٹے چھوٹے سوراخ کرلیں اب اس کے اوپر چلی ساس، چکن کیوبز، موزیلا چیز، مشروم، ٹماٹر، شملہ مرچ، زیتون اور اوریگانو ڈال کر بیک کرلیں چکن فتیجا پیزا سرونگ کے لئے تیار ہے۔

دانتوں کا درد، مسوڑھوں کے درد سے نجات کیلئے آسان نسخے

مسوڑھے میں درد سرخی اور سوزش جیسے مسائل کو کبھی نظر انداز نہیں کرنا چاہئے کیونکہ یہ بیماریاں انسان کی صحت کو مجموعی طور پر بے حد متاثر کرسکتی ہیں لیکن ڈاکٹر کے پاس جانے سے قبل ایک بار درج ذیل گھریلو ٹوٹکوں کو ضرور آزمائیں کیونکہ ماہرین کے مطابق گھریلو ٹوٹکوں کے ذریعے مسوڑھوں کے تمام امراض کا علاج ممکن ہے۔ یہ ٹوٹکے نہ صرف آپ کو مسوڑھوں بلکہ منہ کے دیگر امراض سے بھی محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

  1. ذہنی دباؤ:

اکیڈمی آف جنرل ڈینٹسٹری کے مطابق ذہنی دباؤ اور دانتوں کی صحت میں ایک ربط یا تعلق ہے۔ ذہنی دباؤ کے شکار افراد میں قوت مدافعت کا نظام کمزور ہوجاتا ہے۔ جس کی وجہ سے وہ ایسے بیکٹیریا سے لڑنے کی صلاحیت کھوبیٹھے ہیں جو مسوڑھوں کے امراض سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ ذہنی دباؤ کو اپنے اوپر حاوی نہ ہونے دیا جائے۔

  1. نمک والا پانی:

ایک کپ گرم پانی میں نمک کو حل کرکے تقریباً 30 سیکنڈ تک ایک گھونٹ منہ میں رکھنے کے بعد تھوک دیں۔ اس مشق کو دن میں دو مرتبہ کئی بار دھرانے سے آپ مسوڑھوں کی سوزش سمیت دیگر انفیکشنز سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

  1. چائے کا بیگ:

گرم پانی میں ٹی بیگ ڈالیں اور تھوڑی دیر بعد اسے نکال کر ٹھنڈا کرلیں۔ بعد ازاں اس ٹی بیگ کو 5 منٹ تک مسوڑھوں کے متاثرہ حصہ پر رکھ لیں تو آپ ٹی بیگ موجود ٹینک ایسڈ سے فوری آرام محسوس کریں گے۔

  1. شہد کی مالش:

شہد میں قدرتی طور پر اینٹی بیکٹریل صلاحیت موجود ہوتی ہے۔ لہذا برش کرنے کے بعد شہد کو متاثرہ جگہ پر لگا کر ہلکی سی مالش کرنے سے انفیکشن کو ختم کیا جاسکتا ہے۔

  1. وٹامن سے سے بھرپور غذائیں:

صرف لیموں ہی نہیں بلکہ وٹامن سی سے بھرپور دیگر غذائیں جیسے مالٹا، انگور، پپیتا اور اسٹرابری بھی دانتوں کے لئے بہت اچھے تصور کئے جاتے ہیں۔

  1. وٹامن ڈی:

مسوڑھے میں سوزش کی صورت میں وٹامن ڈی کا استعمال زیادہ کریں۔ یعنی ایسی غذائیں کھائیں جن میں اس وٹامن کی کثیر تعداد پائی جاتی ہو کیونکہ یہ نہ صرف پھولے ہوئے مسوڑھے میں آرام دے گا بلکہ آئنسہ سے اس بیماری سے حفاظت بھی کرے گا۔

  1. تمباکو نوشی سے چھٹکارا:

تمباکو جسم میں مختلف انفیکشنز سے لڑنے کی صلاحیت کو کم کردیتا ہے۔ اسی وجہ سے آپ دیکھتے ہیں کہ سگریٹ نوشی کرنے والے زیادہ افراد مسوڑھوں کے مسائل کا شکار بن جاتے ہیں۔ لہذا مسوڑھوں کو مرتے دم تک تندرست رکھنا چاہئے۔