تحریک منہاج القرآن اور منہاج القرآن ویمن لیگ کی سرگرمیاں

چارسدہ رپورٹ

مورخہ 28 جنوری 2016ء منہاج القرآن ویمن لیگ کا 3 افراد پر مشتمل وفد باچا یونیورسٹی چارسدہ کے وزٹ گیا۔ وفد میں زونل ناظمہ برائے KPK گلگت بلتستان زون محترمہ گلشن ارشاد، محترمہ انیلہ الیاس ڈوگر زونل ناظمہ برائے سنٹرل پنجاب محترمہ عائشہ مبشر مرکزی سیکرٹری اطلاعات منہاج القرآن ویمن لیگ شامل ہیں۔

وفد صبح 10 بجے باچا خان یونیورسٹی پنجاب VC یونیورسٹی سے ملاقات کی اور دہشت گردی کے اس اندوہناک واقع کی شدید مذمت کی اور قائد تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی جانب سے اظہار یکجہتی کیا۔ VC یونیورسٹی کے S.I.O نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی فروغ علم اور امن کے لئے خدمات کو سراہا اور ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے نصاب برائے امن اور انسداد دہشت گردی کو تعلیمی اداروں کے لئے ناگزیر قرار دیا۔

VC یونیورسٹی محترم پروفیسر فضل الرحمن مروت نے ضرب امن مہم کو سراہا اور ضرب امن قرار داد پر دستخط کئے۔ بعد ازاں وفد نے یونیورسٹی کا وزٹ کیا اور طلبہ سے ملاقات کی اور شیخ الاسلام کا نصاب برائے امن گفٹ کیا۔ طلبہ نے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی امن کے لئے کی جانے والی کاوشوں بالخصوص نصاب امن کو تعلیمی اداروں میں رائج کرنے کا مطالبہ کیا۔ مرکزی وفد شہداء باچا خان یونیورسٹی کے گھروں کا وزٹ کیا اور لواحقین سے اظہار یکجہتی اور تعزیت کی۔ یہ حکومتی و غیر حکومتی سطح پر خواتین کا اب تک پہلا وفد تھا جس نے باچا خان یونیورسٹی کا وزٹ کیا اور شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کی۔ منہاج ویمن لیگ کے مرکزی وفد نے 29 جنوری کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ایجوکیشن KPK صاحبزادہ حامد محمود صاحب اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محترمہ الفت کے ساتھ میٹنگ کی اور شیخ الاسلام کی امن اور تعلیم کے لئے خدمات کا تعارف دیا۔ ڈائریکٹر ایجوکیشن صاحبزادہ حامد محمود صاحب اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محترمہ الفت نے شیخ الاسلام کے ساتھ میٹنگ کی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمات کو سراہا بالخصوص ضرب امن مہم کی حمایت کا اعلان کیا اور قرار داد امن پر دستخط کئے۔

پشاور رپورٹ

مورخہ 29 جنوری منہاج القرآن ویمن لیگ پشاور نے سانحہ چارسدہ کے شہداء کے ورثاء کے سا تھ اظہار یکجہتی اور دہشت گردی کے مضمون کاوش کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی ریلی منعقد کی۔ اس ریلی میں مرکزی نمائندگان کے علاوہ APS کے والدین نے خصوصی شرکت کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ گلشن ارشاد مرکزی ناظمہ برائے KPK نے کہا سانحہ APS کے بعد سانحہ چارسدہ میں دہشت گردوں کی اس اندونہا ک کاروائی نے ثابت کردیا کہ حکومت قوم کو سیکورٹی فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ دشمن ایک سال میں سکول سے یونیورسٹی میں پہنچ چکا ہے۔ جبکہ حکومت نیشنل ایکشن پلان کے نام پر صرف داد وصو ل کرنے میں مصروف ہے۔ آخر کب تک اس دھرتی کی ماؤں کی گودیں اُجڑتی رہیں گی۔ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لیئے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا دیا ہوا نصاب امن تعلیمی اداروں میں شامل تدریس کیا جائے۔ محترمہ عائشہ مبشر نے کہا حکمران کرپشن میں مگن ہیں۔ ہر روز ایک نیا سانحہ حکمرانو ں کی نااہلی کا واضح ثبوت ہے۔ محترمہ انیلہ الیاس نے کہا کسی بھی ملک کی تعمیروترقی کو ہی پہلی ترجیح حاصل ہوتی ہے مگر افسوس مت میٹرو بنانے میں مصروف ہے جبکہ قوم کے کروڑوں بچے تعلیم سے محروم ہیں۔ دہشت گرد حکومت کی نااہلی کی بنیاد پر ہی سانحہ ماڈل ٹاؤن، سانحہ APS اور سانحہ چارسدہ جیسے وا قعات رونما کرتے ہیں۔ ریلی کے شرکاء نے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا نصاب برائے امن اور انسداد دہشت گردی تھام رکھا تھا۔

بعد ازاں پشا ور پریس کلب میں ایک فورم کا اہتمام کیا گیا جس میں APS کے شہداء کے لواحقین نے شرکت کی۔ فورم میں میڈیا کے سامنے شہداء بچوں کے ایک والد اسفند خان نے اپنے جذبات کا اظہار کیا کہ حکومت ہمارے بچوں کے قاتلوں کو بے نقاب کرنے میں مکمل ناکام رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بتایا جائے کہ یہ دہشت گرد کسی حکومتی مدد کے بغیر اتنے بڑے اقدامات نہیں اُٹھاسکتے۔ ایک شہید کی ماں نے روتے ہوئے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری امن کے لئے جو کاوشیں کررہے ہیں ان کو سراہتے ہوئے نصاب کا حصہ بنایا جائے۔ انہوں نے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو مخاطب کیا کہ ہماری نسلوں کو دہشت گردی کے خطرات سے نجات دلانے کے لئے آپ ہماری آخری امید ہیں۔ فورم کے اختتام پر شہداء کے والدین اور لواحقین نے قرار داد امن پر دستخط کئے۔

رپورٹ برائے میلاد النبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم مہم لاہور (رخسانہ اسلم)

نظامت دعوت منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور کے زیراہتمام لاہور بھر میں ہونے والی میلاد مہم کے دوران تقریباً 700 محافل اور 12 عظیم الشان میلاد کانفرنسز کا انعقاد کیا گیا۔

ہر سال کی طرح امسال بھی میلاد النبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بڑے شان و شوکت کے ساتھ منایا گیا۔ گلی کوچوں اور عمارتوں کو خوبصورت لائٹوں اور جھنڈیوں سے سجایا گیا۔ رنگا رنگ کھانوں کا اہتمام کیا گیا۔ میلاد النبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم تمام عیدوں کی عید ہے کیونکہ اس میں ہمارے پیارے نبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت ہوئی۔ اس موقع حضور نبی اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالنے کے لئے کثیر تعداد میں محافل میلاد النبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔

مورخہ 18 ,19 دسمبر کو راوی ٹاؤن A، مورخہ 24, 26 ,29 دسمبر 2015ء اور مورخہ 09 ,23 جنوری 2016ء کو واہگہ ٹاؤن A، مورخہ 02, 07 جنوری 2016ء کو واہگہ ٹاؤن، مورخہ 6 جنوری کو نشتر ٹاؤن A، مورخہ 5 جنوری کو عزیز بھٹی ٹاؤن B، مورخہ 24 جنوری کو شالیمار ٹاؤن A میں میلاد کانفرنسز کا انعقاد کیا گیا۔ جبکہ واہگہ ٹاؤن A میں ہونے والی کانفرنسز میں بذریعہ قرعہ اندازی عمرے کا ٹکٹ دیا گیا۔ ان کانفرنسز میں 1000 سے 2500 تک کی خواتین کی تعداد تھی۔

ان کانفرنسز میں محترمہ کلثوم طارق، محترمہ نبیلہ ظہیر، محترمہ خدیجہ فاطمہ، محترمہ افنان بابر، محترمہ نبیلہ جاوید اور محترمہ گلشن ارشاد صاحبہ نے مختلف عنوانات پر خطاب کیے۔ لاہور بھر میں ہونے والی میلاد مہم سے نہ صرف کارکنان کو ایکٹو کیا گیا بلکہ 30 یونین کونسلز میں تنظیم سازی بھی کی گئی اور 11 کروڑ 96 ہزار 858 درود پاک کا ہدیہ آقا صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں پیش کیا گیا۔

اطلاع برائے فیلڈ

منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی تنظیم کی طرف سے پورے پاکستان کو زونز میں تقسیم کیا گیا۔

صوبہ پنجاب: پنجاب کو تین زونز میں تقسیم کیا گیا ہے:

  1. زون A۔ وسطی پنجاب زون B۔ شمالی پنجاب زون C۔ جنوبی پنجاب
  2. صوبہ سندھ: زون A زون B۔ وسطی سندھ زون C۔ شمالی سندھ
  3. صوبہ بلوچستان: اس کو چار زونز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

زون A زون B زون C زون D

صوبہ KPK: زون A۔ شمالی KPK زون B۔ جنوبی KPK زون C

کشمیر: زون A زون B زون C

  1. محترم عائشہ مبشر کو زونل ناظمہ برائے شمالی پنجاب کہ ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔
  2. محترمہ عائشہ قادری کو زونل ناظمہ برائے جنوبی پنجاب کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
  3. محترمہ انیلہ الیاس کو زونل ناظمہ برائے سنٹرل پنجاب کی ذمہ داری دی گئی۔
  4. محترمہ ام کلثوم کو زونل ناظمہ برائے کشمیر کی ذمہ داری مرحمت کی گئی۔
  5. محترمہ گلشن ارشاد کو زونل ناظمہ KPK کی ذمہ داری مرحمت کی گئی۔

محافل میلاد النبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم (سنٹرل پنجاب زون)

ہر سال میلاد النبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم پوری دنیا میں بڑے اہتمام اور عقیدت و محبت سے منایا جاتا ہے۔ امسال بھی بڑے پیمانے پر محافل میلاد النبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کرکے سیرت نبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی گئی۔ سنٹرل پنجاب جس میں گوجرانوالہ، کنجاہ، منڈی شاہ جیونہ، شکر گڑھ، منڈی بہاؤالدین، فیصل آباد، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے شامل ہیں۔ ان میں ڈسٹرکٹ لیول پر محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ ان محافل میں مرکزی ٹیم نے شرکت کی جس میں خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جبکہ سنٹرل پنجاب میں ہی فیلڈ کی سطح پر 1200 کے قریب محافل کا انعقاد کیا گیا جس میں چند شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، قصور، پاکپتن، جھنگ، اوکاڑہ اور سیالکوٹ کے علاقے شامل ہیں۔ اس میں تحصیلی تنظیمات نے شرکت کی۔ ان محافل کے باعث رفاقت میں اضافہ ہوا اور منڈی شاہ جیونہ میں سب سے زیادہ ریگولر رفاقت ہوئی جس پر ناظمہ ضلع جھنگ محترمہ رفعت طاہرہ کو مرکز کی جانب سے خصوصی مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔

تحصیل جڑانوالہ: میلاد مصطفی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس و بارہواں سالانہ جلسہ تقسیم انعامات

گذشتہ روایت کے مطابق امسال بھی ادارہ ہذا کے زیر اہتمام مورخہ 30 دسمبر 2015ء ’’میلاد مصطفی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس و بارہواں سالانہ کانووکیشن‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔

اس پروگرام میں اہل علاقہ کے نامور افراد اہل محبت نے شرکت کی۔ جن میں مہمان خصوصی PP-53 کے ناظم کی اہلیہ محترمہ مسز اکرم نیازی صاحبہ نے شرکت کی PP-53 کی تمام یوسیز سے خواتین نے بھرپور شرکت کی۔ دیگر مہمان محترمہ ناظمہ مس رضیہ قادری صاحبہ، ناظمہ دعوت مسز فوزیہ نورین صاحبہ، ادارہ ہذا کی سابقہ ٹیچر یاسمین رضوان صاحبہ (ننکانہ صاحب)، محترمہ شگفتہ پروین صاحبہ (ٹیچر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گنگا پور) نے خصوصی شرکت کی۔ قرب و جوار کے مدارس و سکولز کی معلمات، طالبات اور سماجی و سیاسی شخصیات کی بیگمات نے شرکت کی۔ میلاد مصطفی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس میں علاقہ بھر سے تقریباً 2000 سے زائد خواتین نے شرکت کی۔

نقابت کے فرائض منہاج تحفیظ القرآن گرلز انسٹی ٹیوٹ گنگا پور کے شعبہ ترجمہ و تفسیر کی انچارج اور سابقہ ناظمہ تحصیل جڑانوالہ محترمہ رابعہ گل صاحبہ نے انجام دیئے۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ جس کی سعادت عبدالمعز اور ادارہ ہذا کی طالبہ مدیحہ شاہد نے حاصل کی۔ اس کے علاوہ بارگاہ رسالت مآب صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ادارہ ہذا کی ننھی منھی بچیوں فاطمہ بتول، ربیعہ فاطمہ، ندا فاطمہ نے بھی نعت کی صورت میں حاضری لگوائی۔ مصطفوی نعت کونسل گنگا پور نے بڑے مسحور کن اور والہانہ انداز میں حضور صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت نچھاور کئے۔

منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور کی ناظمہ تربیت کلثوم قمر صاحبہ نے اپنے خطاب میں پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا۔ آج کے پرفتن دور کو دیکھیں اور اسلام کو دیکھیں کہ وہ ہم سے کیا تقاضا کررہا ہے اور بحیثیت مسلمان ہمارا اپنے آقا صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا تعلق ہونا چاہئے۔ اس لئے ضروری ہے کہ ہم کسی ایسے مشن سے وابستہ ہوجائیں جو ہمارے تعلق کو پھر سے زندہ کردے اور دل کی ویران کھیتیاں حب رسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پھر ہری بھری ہوجائیں۔

آخر پر ہمارے روحانی سرپرست حضور سیدی شیخ الاسلام کی رفیقہ حیات امی حضور نے بذریعہ ویڈیو لنک اختتامی دعا و کلمات سعیدہ سے نوازا۔ آپ نے فارغ التحصیل طالبات کے لئے دعا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اہل علاقہ کی خواتین کے لئے دعائیں اور آخر میں جملہ خواتین کو مشن کی دعوت دی۔ جس کی وجہ سے تمام خواتین نے خوشیوں اور مسرتوں کا اظہار کیا کیونکہ اہل علاقہ اور تحریکی ساتھیوں کی دیرینہ خواہش تھی کہ حضور شیخ الاسلام یا امی حضور کی گفتگو سنی جائے۔ وقت کی نزاکت کے پیش نظر امی حضور نے دعائیہ کلمات سے تمام طالبات و حاضرین کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے مضبوط اور تابناک مستقبل اور ترقی کے لئے دعا کی۔