منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام خواتین کا شہراعتکاف

رپورٹ: صدف علوی

 تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 25واں سالانہ شہراعتکاف 5 جولائی 2016ء کو چاند نظر آنے پر مکمل ہوگیا ہے۔ فہم دین، اصلاح احوال، توبہ اور آنسوئوں کی بستی میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اختتامی دعا کرائی، اس موقع پر ہرآنکھ پرنم تھی۔ شہر اعتکاف میں معتکفین نے اپنے ایمانی جوش وجذبہ سے شرکت کی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ایمان افروز دروس تصوف سنے۔ معتکفین کی تعلیم وتربیت کا خاص اہتمام کیا گیا تھا۔ آخری روز ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، حماد مصطفی قادری المدنی اور احمد مصطفی قادری العربی، امیر تحریک صاحبزادہ فیض الرحمن درانی، خرم نواز گنڈاپور اور اعتکاف انتظامیہ کی طرف سے معتکفین کو الوداع کیا گیا۔

اختتامی نشست میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے معتکفین سے مختصر خطاب کیا۔ آپ نے معتکفین کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ اعتکاف میں جن عبادات و ریاضات سے مستفیض ہوئے ہیں، اس پر بقیہ زندگی میں عمل کریں۔ عبادت الہی دل میں اللہ کا نور پیدا کرتی ہے اور یہ نور محبت مصطفی اور ادب مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے خالص بنتا ہے۔ اس لیے تحریک منہاج القرآن کا فیض ہے، جسے دنیا بھر میں عام کرنے کی ضرورت ہے۔ایمان کا افضل ترین درجہ امن و سلامتی کا فروغ ہے۔

انہوں نے رسول اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ’خْلقِ عظیم‘ اور اسوہ حسنہ کی روشنی میں اخلاقی تربیت کو موضوع بنایا۔ خلقِ عظیم کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا صفاتی نام ’عظیم‘ ہے اور اس نے اپنے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر جو فضل فرمایا اسے بھی ’عظیم‘ قرار دیا۔ اللہ تعالیٰ کی ذات قدیم ہے اس کی تمام صفات عظیم ہیں۔ رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اخلاق پر چونکہ الوہی رنگ چڑھا دیا گیا تھا اسی لیے آپ کے خلق کو ’خلقِ عظیم‘ کا خطاب دیا۔ خدائے تعالیٰ کے عظیم کہنے کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات مقدسہ اور اخلاقِ حسنہ میں کسی نقص کا گمان بھی ممکن نہیں۔

شیخ الاسلام نے ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے اس فرمان سے استدال کرتے ہوئے کہا کہ جب ام المومنین سے پوچھا گیا کہ رسول اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اخلاق کیسے تھے؟ تو آپ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: کیا تم نے قرآن نہیں پڑھا؟ سارا قرآن رسول اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کا خْلق ہے۔ آپ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تمام صفات، کائنات کے ہر بشر سے ارفع و اعلی ہیں۔ سارا قرآن، اخلاق محمدی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مجموعہ ہے۔

شیخ الاسلام نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ایمان کے افضل ترین درجہ سے متعلق دریافت کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے امن و سلامتی کو فروغ دینے، بھوکوں کو کھانا کھلانے، رشتوں کو جوڑنے اور رات کے اندھیروں میں خدا کے حضور سجدہ ریز ہونے کو ایمان کا افضل ترین درجہ قرار دیا۔

شیخ الاسلام نے رفقاء اور کارکنان کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کی رفاقت کا مطلب ایک دوسرے کے دکھ، درد کو محسوس کرنا اور دوسرے کی مشکل کو حل کرنے کی کوشش کرنا ہے۔ اللہ ان لوگوں سے محبت اپنے اوپر واجب کر لیتا ہے جو اس کی رضا کے لیے دوسروں کے درد میں شریک ہوتے ہیں اور ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں۔

تحریک منہاج القرآن کے شہراعتکاف 2016 میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کا اعتکاف بھی بھرپور جوش و خروش سے منعقد ہوا۔ منہاج کالج برائے خواتین کی وسیع و عریض عمارت میں ہزاروں خواتین معتکف تھیں۔ خواتین کے شہراعتکاف میں انتظامیہ نے معتکفات کے لیے علمی و روحانی اور اخلاقی و تربیتی معمولات کا باقاعدگی سے اہتمام کیا تھا۔ روزانہ کے معمولات میں سحری اور نماز فجر کے بعد معتکفات کے لیے وظائف، محافل ذکر و نعت کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ صبح ساڑھے نو بجے تک آرام کا وقت دیا جاتا تھا۔ جس کے بعد بارہ بجے سے روزانہ صلوۃ التسبیح بھی باقاعدگی سے پڑھائی جاتی رہی۔

نماز ظہر کی ادائیگی کے بعد مسز غزالہ حسن قادری اور مسز فضہ حسین قادری کا مختلف علاقوں سے آنے والی معتکف خواتین کے ساتھ تربیتی سیشن رکھا گیا جس میں انتظامی امور کے علاوہ شیخ الاسلام کی ہدایات کی روشنی میں خواتین کی علمی و اخلاقی رہنمائی اور تریبت کی جاتی رہی۔

نماز ظہر اور عصر کے درمیانی وقت میں خواتین اپنے اپنے رہائشی حجروں میں انفرادی طور پر قرآن مجید کی تلاوت کرتی رہیں۔ افطار سے پہلے شام ساڑھے پانچ بجے خواتین کی اجتماعی محفل نعت کا اہتمام ہوتا رہا، جس میں انتہائی ذوق و شوق کے ساتھ خواتین ثناء خوان نعت خوانی کرتی رہیں۔

میس کمیٹی کی طرف سے سحر و افطار کا اعلی انتظام تھا، خصوصا سحر و افطار میں کھانے حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق تیار کروائے جاتے تھے جبکہ منرل واٹر (پلانٹ سے پینے کے لیے صاف پانی) مہیا کیا جاتا تھا۔

نماز عشاء و تراویح کی ادائیگی کے بعد خواتین شہراعتکاف کا مرکزی ایونٹ شیخ الاسلام کا ہر شب ہونے والا خصوصی خطاب ہوتا تھا، جو انہیں مردوں کے پنڈال سے بذریعہ ویڈیو سکرین براہ راست دکھایا جاتا تھا۔

ستائیسویں شب کے عالمی روحانی اجتماع میں بھی ملک بھر سے ہزاروں خواتین شرکت کی، جن کے لیے مردوں کے پنڈال میں الگ باپردہ خوصی انتظامات کیے گئے تھے۔

منہاج القرآن ویمن لیگ کی معلّمات کی نگرانی میں ’شہرِاعتکاف‘ میں روزانہ کی طرح معتکفات کے لیے حلقاتِ ذکر، حلقاتِ درود، حلقاتِ عرفان القرآن اور صلوۃ التسبیح کا اہتمام کیا گیا۔ نظامت دعوت کی طرف سے حلقہ درود کا انعقاد کیا گیا، جس میں داعی خواتین معلمات کی تربیت کی گئی۔

ایم ایس ایم خواتین ونگ کی جانب سے زینب ارشد نے معتکفات کے ساتھ میٹنگ کی، جس میں انہیں فورم کے اہداف کے حصول پر بریفنگ دی۔

امسال خواتین کے شہراعتکاف میں بچوں کے اعتکاف کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی جانب سے کیمپ میں چار سے بارہ سال کی عمر کے بچے بھی شرکت کر رہے ہیں۔ محترمہ ایمن یوسف مغل اور محترمہ حسن آراء نے کڈز اعتکاف فورم میں بچوں کے لیے تربیتی و تعلیمی ایونٹس شامل کیے۔ مسز فضہ حسین قادری نے اس کیمپ کا دورہ کیا اور بچوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مسز فضہ حسین قادری کیساتھ سوال و جواب کی نشست بھی ہوئی۔ نشست کے اختتام پر آپ نے بچوں میں چاکلیٹ بھی تقسیم کیے۔

بعد ازاں مسز فضہ حسین قادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم سے ملاقات بھی کی۔ صدف علوی کی سربراہی میں سوشل میڈیا ٹیم کی نمائندگان یہاں موجود تھیں۔ جنہیں سوشل میڈیا ورکنگ کے حوالے سے بریف کیا گیا۔

شہراعتکاف میں مسز غزالہ حسن قادری نے سرگودھا ڈویژن کی خواتین تنظیمات سے ملاقات کی۔ محترمہ عائشہ مبشر ناظمہ ویمن لیگ تنظیمات نے انہیں سرگودھا ڈویژن کی ورکنگ رپورٹ پیش کی۔

طاق رات کی مناسبت سے منہاج نعت کونسل فیصل آباد نے محفل نعت کا خصوصی اہتمام کیا، جس میں نہایت پرذوق انداز میں نعت خوانی ہوئی۔ اس سے پہلے محترمہ افنان بابر نے شیخ الاسلام کی ہمہ جہت شخصیت کے موضوع پر شرکاء کو لیکچر دیا۔

ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا معتکفات سے خطاب

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام منعقدہ شہر اعتکاف میں شریک ہزاروں معتکف خواتین سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر اعتکاف کا حصہ بننے والی خواتین کا عزم، جذبہ، دین سے محبت اور اعتماد اس بات کا دو ٹوک اعلان ہے کہ پاکستان کی خواتین انتہا پسندی، دہشتگردی، دقیانوسی سوچ اور تکفیری رجحانات کو مسترد کرتی ہیں اور دنیا کی کوئی دہشتگرد، انتہا پسند اور انسانی حقوق کی دشمن قوت پاکستان کی ان نڈر اور عظیم خواتین کو ان کے قومی، ملی و دینی کردار کی ادائیگی سے نہیں روک سکتی۔ انہوں نے شہر اعتکاف میں خواتین کیلئے مثالی انتظامات کرنے پر ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔

شیخ الاسلام نے کہا کہ منہاج القرآن احیائے دین کی ایک عظیم بین الاقوامی، علمی اور فکری تحریک ہے جس کا مقصد نوجوان خواتین و حضرات کو ان کی دینی اور ملی ذمہ داریوں اور فرائض سے آگاہ کرنا اور انہیں ایک ذمہ دار اور مفید شہری بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خواتین نے زندگی کے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ جس جس جگہ خواتین ایڈمنسٹریٹرز ہیں وہاں وہاں بہترین ایڈمنسٹریشن اور نتائج سامنے آئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی غیور اور جرات مند خواتین کو اپنا کردار ادا کرنے سے روکا جاتا ہے۔ اقتدار اور بیوروکریسی میں بیٹھے ہوئے کچھ متعصب عناصر نہیں چاہتے کہ خواتین پوری قوت کے ساتھ سوسائٹی میں اپنا تعمیری کردار ادا کرسکیں۔ اسی لیے پالیسیاں تو بنتی ہیں مگر ان پر عمل نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو بظاہر آئینی پارلیمانی کردار تو دے دیا گیا مگر انہیں اختیار اور وسائل سے دور رکھا گیا اسی لیے وہ نتائج اور ثمرات بھی سامنے نہیں آسکے جو خواتین دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پالیسی ساز کان کھول کر سن لیں کہ خواتین کو مساوی ترقی کے مواقع دئیے بغیر ترقی اور خوشحالی کا کوئی ہدف اس سے پہلے حاصل ہو سکا اور نہ آئندہ ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی آئینی ادارے حقیقی ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں تو وہ بڑے بڑے بجٹ فینسی منصوبوں کی بجائے بچیوں کی تعلیم پر خرچ کریں۔ پڑھی لکھی ماں کی تحریک چلائیں۔ بچیوں کو علم کے زیور سے آراستہ کرنے پر توجہ دیں۔ بچیوں کو گھر کی دہلیز کے قریب ترین اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کیے جائیں۔ سکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں میں بچیوں کو بامقصد تعلیم دی جائے۔ خواتین کے خلاف امتیازی رویوں کو خواہ وہ سیاست میں ہوں یا معیشت میں انہیں کچل دیا جائے۔ خواتین کو تحفظ دیا جائے اور ان کے استحصال کی تمام اشکال کا قلع قمع کیا جائے۔ یہی دین اور یہی نبی آخر الزماں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اپنے وسائل اور اپنی مدد آپ کے تحت بچیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے اس عظیم مشن پر کاربند ہے۔ منہاج القرآن کے اندرون ملک سینکڑوں تعلیمی ادارے اور بیرون ملک قائم اسلامک سنٹرز تعلیم وتربیت پر خاص توجہ دے رہے ہیں۔ آئندہ نسلوں کو فکری اور علمی اعتبار سے سنوار رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ والدین کی پہلی ترجیح تحریک منہاج القرآن کے تعلیمی ادارے ہیں اور آج شہر اعتکاف میں ہزاروں خواتین کی موجودگی بھی ہم پر غیر متزلزل اعتماد کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قوم کی بیٹیاں اور بچیاں پاکستان کا مستقبل ہیں۔ ہم اپنے مستقبل سے غافل نہیں رہ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام بچیوں کی تعلیم پر زور دیتا ہے۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر جو پہلا حرف وحی نازل کیا گیا وہ ’’اقراء ‘‘ تھا اس سے مراد پڑھنا ہے لہذا بلا امتیاز و بلاتفریق تعلیم کو عام کرنا ہو گا۔ انہوں نے منہاج القرآن کے شہر اعتکاف میں آنے والی خواتین کو مبارکباد دی۔

اجتماعی اعتکاف ایک ریفریشر کورس

اعتکاف نام ہے ایسی عبادت کا جس میں انسان ہر چیز سے بے رغبت ہوکر مولا کے قریب ہوتا ہے۔ گویا کہ اعتکاف روحانی اجتماع ہونے کے ساتھ ایک ریفریشر کورس بھی ہے جو اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی طرف سے سال میں دس دن کے لئے ہوتا ہے۔ جس کا مقصد انسان میں شعور بندگی بیدار کرنا ہے اور یہ کہ اسے دنیا میں بھیجا کیوں گیا ہے۔ بالکل اسی طرح جیسے آقا علیہ السلام غار حرا میں خلوت نشین ہوکر اللہ کی عبادت کیا کرتے تھے۔ اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے آپؐ کو نبوت سے نوازا، ایک بھاری ذمہ داری ڈالی کہ وہ انسانیت کی اصلاح کریں، دکھی، لاچار اور کمزوروں کے حقوق کی جنگ لڑیں۔

منہاج القرآن کے پلیٹ فارم پر 10 روزہ اجتماعی اعتکاف کا مقصد بھی یہی ہے۔ یہ حرمین شریفین کے بعد دوسرا بڑا عالمی اجتماع ہے اس میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اپنے درس قرآن، حدیث و تصوف سے ایسے مرد حق تیار کرتے ہیں جو اپنے نفس کی آلائشوں، غلاظتوں اور گندگیوں کو ندامت کے آنسو سے دھوتے ہیں۔ پھر مرد حق معاشرے میں خیر کی دعوت کے لئے نکل کھڑے ہوتے ہیں۔ جس کا مقصد دکھی، کمزور اور بے سہارا کو ان کے حقوق دلانا ہوتا ہے۔ اس شہر اعتکاف کو بسانے کے لئے خصوصی اہتمام و انصرام کیا جاتا ہے اور مختلف کمیٹیاں ترتیب پاتی ہیں جن کے نام اور کام درج ذیل ہیں:

مرکزی کمیٹی : (نگرا ن: محتر مہ فر ح ناز) ، (سر براہ: محتر مہ انیلہ الیاس ڈو گر)، (سیکر ٹر ی:محترمہ عائشہ قا دری)، (ڈپٹی سیکر ٹری: محتر مہ انیتا الیا س)، (سیئنر ممبران: محتر مہ ڈا کٹر نو شا بہ حمید، محتر مہ شا ہدہ مغل،محترمہ رافعہ علی،محترمہ فریدہ سجاد،محترمہ عائشہ شبیر، محتر مہ شمیم خان، محتر مہ ڈاکٹر ثمر فا طمہ، محتر مہ را ضیہ نو ید، محترمہ طا ہرہ خان، محتر مہ عطیہ بنین، محتر مہ عا ئشہ مبشر محتر مہ افنان بابر، محتر مہ گلشن ارشاد)، (ممبران: محتر مہ کلثوم قمر، محتر مہ زینب ارشد، محتر مہ اقراء جا می،محتر مہ ثنا ء وحید، محترمہ انیتا الیاس، کلثوم طفیل، محترمہ ایمن یو سف،محترمہ آمنہ سرور)

صفائی کمیٹی: (نگرا ن:محتر مہ لبنیٰ مشتا ق) ، (سربراہ:محتر مہ سعدیہ گیلا نی)

سیکیورٹی کمیٹی: (سربراہ :محترمہ فر یدہ سجا د، ( نا ئب سر برا ہ: محتر مہ آصفہ صفدر)، ( سیکرٹری :محترمہ طیبہ کو ثر، مر یم تنو یر، نصر ت فا طمہ، ریحا نہ جا وید)، (ڈپٹی سیکر ٹریز: محتر مہ حافظہ سر فرا ز، محتر مہ شگفتہ اسلام، محترمہ حبیبہ حنا،محتر مہ عا ئشی کنو ل کونل، محتر مہ ظل ہما، محتر مہ ثمینہ سلیم)

ڈسپلن وپنڈال کمیٹی: (سربراہ: محترمہ اُم حبیبہ)، (نا ئب سر براہ:مسسز حمیرا خالد)، (سیکرٹری:محترمہ صبا ء ڈار، تحسین اختر)، (ڈپٹی سیکر ٹری:محتر مہ مدیحہ اشفا ق، حمیرا بی بی)

رجسٹریشن کمیٹی والاٹمنٹ: (سربراہ:محتر مہ کلثو م طفیل )، (سیکرٹری:محتر مہ اقراء جا می)، (سیکرٹر ی برا ئے امور لاہور:محتر مہ رخسا نہ اسلم)

سٹالزکمیٹی: (سربراہ:محتر مہ شا کرہ چو ہدری)، (نائب سربراہ:محترمہ را بعہ یو سف)، (سیکرٹری:محترمہ زارا)

میس کمیٹی: (سربراہ :محترمہ فریحہ سراج)، (نا ئب سربراہ :محترمہ سعدیہ کمالی)، (سیکرٹری:محترمہ سمینہ رحمان)

تنظیمی را بطہ کمیٹی: (سربراہ : محتر مہ افنان بابر)، (سیکر ٹر ی: محتر مہ عا ئشہ قا دری)

کمیٹی برائے تنظیمی امور: (سربراہـ:محترمہ افنان بابر)، (سیکر ٹر ی: محتر مہ ثناء وحید)

کمیٹی برائے حلقہ جات و دعو تی امو ر: (سربراہ:محترمہ گلشن ارشاد)، (سیکرٹری:محترمہ عطیہ بنین)، ( ممبرا ن:محتر مہ حر یرہ باور، کلثو م طا رق،عا صمہ احسان، زہرہ ملک، افشا ں غلا م رسو ل، نبیلہ جا وید، فرح منہاج،عا ئشہ مبشر، مغیثہ فا طمہ، انیتا الیاس، قر ۃ العین، صبیحہ ارشد، عفت علی، را بعہ نسر ین، نبیلہ ظہیر، فہمیدہ نسرین، نور ین اویس، آمنہ افضل، را بعہ غفور، امر الھدیٰ، عظمیٰ گل، کو مل ریا ض، مدیحہ اشفا ق، ربیعہ جبین، اقراء ایو ب)

کمیٹی برائے تربیتی امور: (سربراہ:محترمہ عا ئشہ مبشر)، (سیکرٹری :محترمہ کلثوم قمر)

محافل ذکر و نعت کمیٹی: (نگرا ن:محتر مہ کلثو م طا رق) ، (سر برا ہ:محترمہ حر یرہ با ور)، (سیکرٹری:محترمہ زر تاج)

سنت و صلوۃ کمیٹی:(سربراہ:محترمہ اُم کلثو م)، (نائب سربراہ:محترمہ حلیمہ سعدیہ)، (سیکرٹری:محترمہ منزہ حبیب)

ترا ویح اہتمام کمیٹی : (سربراہ: محترمہ منزہ)، (سیکرٹری : محترمہ نا ئلہ)

کمیٹی برا ئے الیکڑانک+ پر نٹ میڈیا: (سربراہ: محترمہ عائشہ شبیر)، (نائب سربراہ:محترمہ اُم حبیبہ )، (سیکرٹری : محترمہ سیدہ تزکہ فر حت)

کمیٹی برا ئے سو شل میڈیا: (سربراہ :محترمہ صدف علوی)، ( سیکرٹری : محترمہ را بعہ ریا ست)

سائونڈ سسٹم و اعلانات کمیٹی: ( سربراہ: محتر مہ شما ئلہ عبا س)، (سیکرٹری : محتر مہ حا فظہ ایمن یو سف)

میڈیکل کمیٹی: (نگران:ڈا کٹر نو شابہ حمید)، (سربراہ:محترمہ کشور شا ہین)، (نائب سربراہ: محترمہ حُسن آراء)، (سیکرٹری:محتر مہ ڈا کٹر با رعہ بخا ری)

رابطہ و ملاقات کمیٹی: (سربراہ :محترمہ فاطمہ کامران)

وائنڈ اپ کمیٹی: (سربراہ:محترمہ زینب ارشد)، (سیکرٹری:محترمہ کلثو م قمر)

ڈیزا ئننگ وڈیکوریشن کمیٹی: (سر برا ہ: محتر مہ انیتا الیاس)، (سیکر ٹری:اصبا ح محمو د)

استقبالیہ والوداعی کمیٹی: (سربراہ:محتر مہ فر ح ناز )، ( سیکرٹری :محترمہ افنان با بر)

ریکارڈ کیپنگ کمیٹی: (سربراہ:محترمہ آمنہ سرور)

کنٹرول روم کمیٹی: (سربراہ:محترمہ زینب ارشد)

کالج وماڈل سکول کوآرڈینیشن کمیٹی: (سربراہ :محتر مہ انیلہ الیاس ڈو گر)، ( سیکر ٹری: محتر مہ عا ئشہ قا دری)

کمیٹی برا ئے لا ہور: (سربراہ:محتر مہ عطیہ بنین)، (نا ئب سر برا ہ:محتر مہ فہنیقہ ندیم)، (سیکرٹری: محترمہ آمنہ بتو ل، محتر مہ رخسا نہ اسلمـ)، (ڈپٹی سیکر ٹری: اصبا ح محمود)

کمیٹی برا ئے امور طالبا ت: (سربراہ: محتر مہ زینب ارشد)، ( سیکرٹری :محتر مہ انیتا الیاس)، (ڈپٹی سیکر ٹری:اقراء یو سف جا می)