مرتّبہ: ملکہ صبا

چکن ریشمی کباب

اجزاء

  • مرغی کا قیمہ 1 کلو
  • چنے ایک کھانے کا چمچ
  • سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
  • چھوٹی الائچی چھ عدد
  • ثابت کالی مرچ چار عدد
  • پسا ہوا گرم مصالحہ حسب ضرورت
  • ڈبل روٹی کے سلائس 2عدد
  • شیخ کباب مصالحہ دو کھانے کے چمچ
  • خشک دودھ ایک کھانے کا چمچ
  • فریش کریم ایک پیکٹ
  • نمک حسب ذائقہ
  • پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
  • ہری مرچ دع عدد
  • پودینہ آدھی گٹھی
  • تیل حسب ضرورت

ترکیب

پہلے چنے، سفید زیرہ، چھوٹی الائچی، کالی مرچ اور خشخاش ملاکر اچھی طرح پیس لیں۔ اب مرغی کے قیمے میں پسا ہوا مصالحہ بریڈ سلائس شامل کرکے چوپر میں پیس لیں۔ اس میں چنے کا مکسر مکس کرلیں۔ اس کے بعد سیخ کباب، مصالحہ کباب، خشک دودھ، فریش کریم، نمک، پسی لالچ مرچ، باریک کٹی ہری مرچ، باریک کٹا ہوا پودینہ اور پسا ہوا کچا پپیتا ملاکر اچھی طرح گوندھیں اور تھوڑی دیر کے لئے رکھ دیں۔ اب انہیں سیخ کباب جیسا بنالیں۔ پھر گرلر کو گرم کرکے ذرا چکنائی لگاکر بنائے ہوئے کباب سیک لیں۔ اس کے بعد برش سے تھوڑ اتیل لگا کر کباب نکال لیں۔ آخر میں تیار چکن ریشمی کباب، لیموں والی پیاز اور املی کی چٹنی کے ساتھ سرو کریں۔

تربوز کے فوائد

تربوز خون کے اجزاء میں پیدا کرنے والا غذائیت سے بھرپور فرحت بخش، خوش ذائقہ رنگ پھل ہے اس کے استعمال سے بڑھتی ہوئی گرمی اور تیزابیت کم ہوجاتی ہے جبکہ تربوز کا گودہ و مغز غذائی اور شفائی اثرات سے مالا مال ہیں جدید طبی تحقیق کی رو سے ہر مٹھی غذا گرم مزاج رکھتی ہے مگر تربوز میں کثرت سے آبی شیریں اجزاء کی موجودگی کے باوجود اس کو سرد مزاج میں شمار کیا جاتا ہے جبکہ یہ خشکی، پیاس کو تسکین دیتا ہے اس میں 90% پانی اور دس فیصد فولاد، پوٹاشیم، سوڈیم، کیلشیم، فاسفورس، نشاستہ اور روغنی اجزاء شامل ہیں۔ وٹامن اے کا بہترین ذریعہ ہے وٹامن سے بھی بھرپور ہے اس میں کولیسٹرول نہیں ہوتا۔

تربوز کا مختلف امراض میں استعمال

  • ہائی بلڈ پریشر

ایک گلاس تربوز کا پانی، ایک عدد لیموں کا پانی ملاکر دن میں دوبار استعمال کریں اس سے خون پتلا اور دبائو کم ہوگا۔

  • گردہ اور مثانہ کی گرمی

مغز تربوز 10 گرام، کدو مغز 10 گرام دونوں کو پانی میں گھوٹ کر شربت نیلوفر 30 گرام کے 2 لیں اس سے گردہ و مثانہ کی گرمی ختم ہوجائے گی۔

  • یرقان

نوشادر، قلمی شورہ، ریوند چینی، برابر وزن پیس کر 1گرام سفوف آب تربوز 1 گلاس لے کر صبح و شام استعمال کریں ورم جگر کے لئے بھی موثر و مفید ہے۔

  • پیاس کی زیادتی اور بےچینی سے نجات کیلئے

آب تربوز ایک گلاس میں شکنجین سرکہ 25گرام ملاکر استعمال کریں۔ اس سے پیاس کو تسکین حاصل ہوگی۔

  • خشک کھانسی

لعوق نزلی آب تربوز والا مشہور مرکب ہے صبح اور رات کو سوتے وقت 5-5 گرام استعمال کریں۔

  • پیشاب کی بندش اور مثانہ کی پتھری

تربوز مدر بول پھل ہے جو پتھری توڑ کر نکال دیتی ہے مغز تربوز 10 گرام، سونف 6 گرام، مغز خربوز 6گرام، کاکج 6 گرام، شربت بزوری معتدل 30 گرام ملاکر صبح و شام استعمال کریں۔

دہی کھانے کا حیران کن فائدہ

میڈیکل جنرل BMC میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ 25 اور 75 سال کے درمیان کے دو لاکھ افراد کا مطالعہ کیا گیا اور یہ بات سامنے آئی کہ جو لوگ باقاعدگی کے ساتھ دہی کا استعمال کرتے تھے ان میں ذیابیطس کے امکانات ان لوگوں سے کم تھے جو دہی نہیں کھا رہے تھے۔ ذیابیطس ٹائپ ٹو عام پائی جانے والی قسم ہے۔ جس میں مریض کا جسم انسولین بنانا کم کردیتا ہے اور اس کی وجہ سے ہمارے خون میں شوگر کا لیول ایک دم زیادہ یا کم ہونے لگتا ہے۔ جس کی وجہ سے ہمارا دل، گردے، دماغ، آنکھیں اور دیگر اعضاء برے طریقے سے متاثر ہوتے ہیں۔ ماہرین نے اپنی تحقیق میں دیکھا کہ جو لوگ باقاعدگی سے دہی کا استعمال کرتے ہیں۔ ان میں ذیابیطس کے امکانات 18 فیصد تک کم تھے۔