تحریک منہاج القرآن اور منہاج القرآن ویمن لیگ کی سرگرمیاں

منہاج القرآن ویمن لیگ کے تحت سیدۂ کائنات کانفرنس

گذشتہ ماہ مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن میں ویمن لیگ نے سیدہ کائنات کانفرنس کا انعقاد کیا جس سے منہاج القرآن ویمن لیگ کی صدر فرح نازنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیدہ فاطمۃ الزہرہ رضی اللہ عنہا وہ عظیم ہستی ہیں جن کے وجود کو مثال بنا کر اسلام نے عورت کی عظمت کو بیان کیا، سیدہ کائنات رضی اللہ عنہا عورت کو بخشے گئے مقام اور احترام کا منبع ہیں، آج کی عورت اگر عزت اور احترام چاہتی ہے تو سیدۃ النساء کی مقدس سیرت کی پیروی کرنا ہوگی، سیدہ کائنات ہر موقع پر حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ رہیں، میدان جنگ میں بھی آپ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ رہیں، اپنے شوہر کے ساتھ ملکر ہر سختی اور تنگی کو خوش دلی سے برداشت کیا، کونین کے والی کی پیاری دختر چکیاں تک پیستی رہیں، خاتون جنت نے اپنی اولاد امام حسن، امام حسین اور سیدہ زینب رضی اللہ عنہم کی ایسی تربیت فرمائی کہ ان نفوس قدسیہ نے تاریخ کے دھارے کو بدل ڈالا۔ اس موقع پر افنان بابر، عائشہ مبشر، زینب ارشد، صائمہ ایوب، عطیہ بنین، کلثوم جاوید و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن لاہور کا ورکرز کنونشن

پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام ورکرز کنونشن مؤرخہ 21 مئی 2017ء کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوا، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کنونشن کی صدارت کی اور خصوصی خطاب کیا، ورکرز کنونشن سے نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن رفیق نجم، امیر لاہور حافظ غلام فرید، صدر PAT لاہور چودھری افضل گجر، ناظم لاہور اشتیاق حنیف مغل، ثناء اللہ خان، رمضان ایوبی، احسن اویس نے بھی خطاب کیا جبکہ سینئر رہنما حنیف قادری، حاجی فرخ، عمر اعوان، یونس نوشاہی، رانا احسن، آمنہ بتول، سمرین یاسین و دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔ کنونشن میں کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ چیئرمین سپریم کونسل ورکرز کنونشن میں آئے تو رہنماؤں و کارکنان نے اپنی نشستوں سے کھڑے ہو کر انکا استقبال کیا۔ پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے اور فلک شگاف نعرے لگا کر انہیں خوش آمدید کہا۔

تنظیم سازی (KPK)

زونل ناظمہ KPK محترم عائشہ شبیر نے مورخہ 16مئی تا 19مئی 2017ء تک ضلع ایبٹ آباد، تحصیل حویلیاں، ضلع پشاور، ضلع نوشہرہ اور ضلع کوہاٹ کے تربیتی تنظیمی دورہ کے دوران چار اضلاع اور ایک تحصیل کی تنظیمی باڈی تشکیل دی۔ محترمہ محمودہ نے بطور صدر ایبٹ آباد، محترمہ صابرہ نے بطور صدر تحصیل حویلیاں، محترمہ روبینہ احمد نے بطور صدر ضلع نوشہرہ اور محترمہ نزہت نے بطور صدر ضلع کوہاٹ اپنی تحصیلی و ضلعی تنظیمات کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں اور مشن مصطفوی کی سربلندی کا عہد دیا۔

اسلام آباد

17 مئی 2017ء کو اسلام آباد کے کمیونٹی سینٹر میں Woice کی جانب سے Woice Food Bank,2017 کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں ایئر یونیورسٹی کے طلباء کے تعاون سے 80گھرانوں کو Woice فوڈ پیکجز تقسیم کئے گئے۔ اس تقریب میں Woice کی مرکزی ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہدہ نعمانی اور ڈپٹی ڈائریکٹر محترمہ ثناء وحید نے خصوصی شرکت کی۔ محترمہ راضیہ نوید نے اسلام آباد سے Woice کوآرڈینیٹر کی ذمہ داری ادا کی۔ مشہور Tv ایکٹر محترمہ لیلیٰ زبیری، مشہور سٹیج ایکٹر کنول نصیر، پروفیسر ڈاکٹر وسیمہ شہزاد، محترم طارق اعجاز، محترم مظہر برلاس، محترمہ نازیہ مرزا اور محترم علی رضوی نے خصوصی شرکت کی۔

ایئر یونیورسٹی کے تعاون سے رمضان کے مقدس موقع پر جو فوڈ پیکجز دیئے گئے ان میں ایک ماہ کا مکمل راشن اور ان کی Quality کو خصوصاً توجہ دی گئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر شاہدہ نعمانی نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ Woice کفالت سے خود کفالت کے پراجیکٹ پر خصوصی توجہ دے رہا ہے اور ہنرمند خواتین کی تیاری کا کام جاری ہے۔طلباء کے اندر فلاحی شعور کی بیداری پر محترم طارق اعجاز کو خراج تحسین پیش کیا۔

محترم ثناء وحید نے Welcome Note میں Woice کا مکمل Vision بیان کیا اور بتایا کہ معاشرے کی خواتین جو کسی طور پر مدد کی منتظر ہیں چاہے وہ قانونی مدد ہو، تعلیم اور صحت یا ذریعہ معاش سے متعلق ہو Woice ہر دم ان تمام خواتین کے مسائل کو Address کرنے کے لئے میدان میں موجود ہے۔

محترمہ راضیہ نوید نے بھی مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اسلام آباد لیول پر Woice کے کام کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

تمام مقررین نے منہاج القرآن کے اس پراجیکٹ کو بہت سراہا اور اپنی اپنی خدمات پیش کرنے کا بھی عزم کیا۔ محترم علی رضوی نے خصوصی کالم بھی لکھا جس میں رمضان المبارک میں فوڈ پیکجز کی تقسیم کو خصوصاً سراہا اور Woice اور ایئر یونیورسٹی کو خصوصی مبارک باد دی۔ مشہور اینکر محترمہ نادیہ مرزا نے کہا کہ خیر اور بھلائی کے کام میں ان کی خدمات جہاں بھی مطلوب ہوں وہ حاضر ہیں۔

لاہور: Woice Food Bank

لاہور میں 2017ء Woice Food Bank کی دوسری تقریب مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن کے الصفہ ہال میں منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں 100 سے زائد گھرانوں میں Woice فوڈ پیکجز اور 25شادی کے سوٹ تقسیم کئے گئے۔ اس پروگرام میں چیئرمین سپریم کونسل محترم ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ محترم سید مخدوم احمد محمود (سابق گورنر پنجاب)، محترم عثمان پیرزادہ (مشہور ڈائریکٹر، ایکٹر)، محترم انور رفیع (مشہور سنگر)، محترم جاوید علی چوہدری (Educationist, Sociologist، ایڈوائزر آغا خان یونیورسٹی)، محترمہ شبنم مجید (مشہور سنگر)، محترمہ جہاں آرا وٹو (میڈیا PIP Social) اورمحترمہ عروج آصف (ٹی وی آرٹسٹ، اینکر) نے خصوصی شرکت کی۔

محترمہ فرح ناز نے تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ Woice خواتین کے لئے ہے اور خواتین کی مضبوط آواز ہے۔ انہوں نے تقریب میں موجود تمام بہنوں اور خصوصاً مہمانوں کو Woice سے متعلق بریفنگ دی۔ ڈائریکٹر Woice محترمہ ڈاکٹر شاہدہ نعمانی نے Woice کے پراجیکٹ کفالت اور خود کفالت پر بھی روشنی ڈالی۔ پروگرام میں نقابت کے فرائض Woice کی ڈپٹی ڈائریکٹر ثنا وحید نے سرانجام دیئے۔ انہوں نے پروگرام کے چیف گیسٹ محترم ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کو Key Note Speech کے لئے دعوت دی۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کار خیر کے اس کام پر Woice ٹیم کو خصوصی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ اور اس کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا حکم ہے کہ صاحب حیثیت افراد ضرورت سے زائد مال مستحقین کو لوٹادیں۔ اسی میں اللہ اور رسول کی خوشنودی اور سوسائٹی کا امن ہے۔

محترم انور رفیع نے ’’مائے نی میں کینوں آکھاں‘‘ کلام پڑھا۔ محترم عثمان پیرزادہ نے کہا کہ اسلام انسانی خدمت کے حوالے سے سب سے بڑا دین ہے۔ آنسو پونچھنا اور دکھ درد میں شریک ہونا بڑی عبادت ہے۔ محترمہ شبنم مجید نے Woice کا شکریہ ادا کیا، مبارکباد دی اور کہا کہ ہمیں دکھی انسانیت کے شانہ بشانہ کھڑے ہونا چاہئے۔

تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور معزز مہمانان نے ضرورت مند لوگوں کے درمیان رمضان پیکجز تقسیم کئے۔ تمام مہمانوں نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے اس پراجیکٹ (Woice) کو بہت سراہا۔