منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ’’کڈز میلاد فیسٹول‘‘

مورخہ 9 اور 10 دسمبر 2017ء کو منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی پروجیکٹس ایگرز اور وائس کے زیراہتمام چلڈرن کمپلیکس لاہور میں 2 روزہ ’’کڈز میلاد فیسٹیول‘‘ منعقد ہوا، جس کا مقصد سیرت الرسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اہم گوشوں کو بچوں میں متعارف کروانا تھا۔ فیسٹیول کے پہلے روز ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، خرم نواز گنڈا پور، بریگیڈیئر (ر) اقبال، جنرل (ر) غلام مصطفی، بیگم پروین سرور، جنرل (ر) محمد شفیق، بریگیڈیئر (ر) فاروق حمید، بہار بیگم، انور رفیع، پروین گل، سہیل وڑائچ نے شرکت کی۔ محترم ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ منہاج القرآن نے میلاد کے انعقاد کو دینی روایت کی حیثیت سے متعارف کروایا ہے۔ ناظم اعلیٰ TMQ خرم نواز گنڈا پور نے اپنی گفتگو میں کہا کہ میلاد فیسٹول سے ہمیں اپنا کلچر متعارف کرانے میں مدد ملے گی۔ جبکہ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ و سربراہ عوامی تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے فیسٹیول کا آخری روز دورہ کیا اور مختلف سٹالز پر گئے انکے ہمراہ خواتین رہنما فضہ حسین قادری، فرح ناز، عائشہ مبشر، افنان بابر، زینب ارشد، ایمن یوسف و دیگر شریک تھیں۔ قومی کرکٹ ہیرو عبد القادر، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبر غلام محی الدین دیوان، جہاں آراء وٹو، وجاہت یوگی، کورین سماجی رہنماکنگ چل میتھونے مہمان خصوصی کی حیثیت سے کڈز فیسٹیول میں شرکت کی۔

شرکائے کڈز فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ بچوں کے صحت مند، تربیتی، اصلاحی، تعمیری، تفریحی سرگرمیوں کی آج ضرورت ہے۔ بالخصوص بچوں اور خواتین کی تعلیمی، تفریحی سرگرمیوں پر اشد توجہ کی ضرورت ہے۔ تحریک منہاج القرآن نے آج سے 35 سال قبل خواتین کی امپاورمنٹ کیلئے پاکستان سمیت دنیا بھر میں جدوجہد کا آغاز کیا اور اسلام کا یہ پیغام دیا کہ معاشرتی ترقی کیلئے خواتین کا مردوں کے شانہ بشانہ تعلیمی، علمی، صنعتی، فلاحی کردار ناگزیر ہے کیونکہ بچے کی تعلیم و تربیت کا آغا ز ماں کی گود سے شروع ہو جاتا ہے۔ والدین کے رویے اخلاقی، تعلیمی معیار کا بچے کی صحت اور رویوں پر گہرا اثر ہوتا ہے۔ بچے سب سے پہلے والدین اور پھر سوسائٹی سے سیکھتے ہیں اگر ہم ایک اچھے، مہذب اور ترقی یافتہ معاشرہ کی تشکیل چاہتے ہیں تو ہمیں اچھی مائیں پیدا کرنا ہونگی انہوں نے شاندار کڈز فیسٹیول کے انعقاد پر تحریک منہاج القرآن ویمن لیگ کو مبارکباد دی۔

تقریب کے اختتام پر منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی شعبہ eagers ایگرز کے اجراء کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا۔ کڈز فیسٹول میں خواتین اور بچوں کی دلچسپی سے متعلق سٹال لگائے گئے تھے۔ MES اور آغوش کے بچوں نے مختلف پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ کڈز فیسٹیول میں اسلامی تاریخی عمارات کے دیدہ زیب ماڈل رکھے گئے تھے اس موقع پر تصاویری نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔