بیرون ملک کارکنوں کے روز و شب

منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپین کونسل

گذشتہ ماہ منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپین کونسل کی تنظیم نو کی گئی ہے اور یورپ کے تمام ممالک کو اس میں نمائندگی دی گئی ہے۔ نئے عہدیداران میں حاجی گلزار احمد (سرپرست)، سید محمد ارشد شاہ (صدر)، علامہ حسن میرقادری (امیر یورپین کونسل)، چوہدری محمد سرور (سینئر نائب صد ر)، محمد نعیم چوہدری (سینئر نائب صدر)، حاجی محمد افضل انصاری (سینئرنائب صدر)، حافظ محمد اقبال اعظم (ناظم/ سیکرٹری جنرل)، ڈاکٹر عابد عزیز خان (ناظم ویلفیئر) اور میاں مقصود اکرام (ناظم انفارمیشن) شامل ہیں جبکہ یورپین ممالک کے ملکی صدور بلحاظ عہدہ یورپین کونسل کے ممبر ہونگے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ، صدر سپریم کونسل محترم صاحبزادہ حسن محی الدین قادری اور سپریم کونسل کے جملہ عہدیداران نے نو منتخب یورپین کونسل کے عہدیداران کو صمیم قلب سے مبارکباد پیش کی ہے۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپین کونسل کے نو منتخب عہدیداران نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ یورپ میں مصطفوی مشن کے پیغام کو ترقی کی شاہراہوں پر گامز ن کرنے، بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری، اعتدال پسندی کو فروغ دینے، دین متین کے اصل اور حقیقی پیغام کو لوگوں تک پہنچانے اور وطن عزیز پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے لئے اپنا کردار اداکریں گے۔

اٹلی

منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کی مجلس شوریٰ کے اجلاس مورخہ 8 جولائی 2007 مرکزی نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کی زیرصدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل بلونیا۔ اٹلی میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں نو منتخب صدر یورپین کونسل سید ارشد شاہ اور سینئر نائب صدر یورپین کونسل محمد نعیم چوہدری نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس اجلاس کا ایجنڈا منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کی تنظیم نو تھا۔

اجلاس میں متفقہ طور پر منشاد احمد گوندل کو صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی، سمیع اللہ وڑائچ کو ناظم اور حاجی خالد محمود کو ناظم مالیات اور شکیل احمد کو ناظم نشرواشاعت منتخب کیا گیا۔ ان نو منتخب عہدیداران سے حلف بردار ی کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے نو منتخب عہدیداران کو بذریعہ ٹیلی فون مبارکباد دی اور دعائیہ کلمات سے نوازا۔

اٹلی کی نومنتخب انتظامیہ کے پہلے اجلاس میں دیگر عہدوں پر درج ذیل احباب کی تقرری کی گئی ہے۔ حاجی اعجاز احمد (نائب صدر)، یونس بٹ (نائب صدر)، محمد نسیم (نائب ناظم)، احمد یار تارڑ (نائب ناظم)، احمد رضا وڑائچ (نائب ناظم مالیات)، محمد انورقادری (ناظم لائبریری)، ظہیر انجم (ناظم لیگل امور) جبکہ دیگر عہدوں کے لئے اٹلی کو دوحصوں نارتھ، ساؤتھ میں تقسیم کیا گیا ہے۔

نارتھ اٹلی میں فیض احمد قاری (ناظم ممبرشپ)، اسماعیل اعوان (نائب ناظم ممبرشپ)، ملک اعجاز احمد (نائب ناظم ممبرشپ)، غلام مصطفیٰ (ناظم دعوت وتربیت)، صوفی عمر حیات (ناظم ویلفیئر)، صوفی محمد افضل (نائب ناظم ویلفیئر) کو ذمہ داریا ں تفویض کی گئی ہیں۔

ساؤتھ اٹلی میں محمد علی بھاگت (ناظم ممبرشپ)، ملک شاہد (نائب ناظم ممبرشپ)، محمد اظہر (نائب ناظم ممبرشپ)، صوفی بشارت (ناظم ویلفیئر)، منیر احمد ڈار (نائب ناظم ویلفیئر)، مرزا مظہر بیگ (نائب ناظم ویلفیئر)، محمد افضال سیال (ناظم دعوت وتربیت) اور غلام رسول بٹ (نائب ناظم دعوت وتربیت) کو ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔

آسٹریا

منہاج القرآن انٹرنیشنل دنیا بھر میں دین اسلام کے صحیح تشخص کو اجاگر کرنے، روحانی اقدار کی بحالی، امت مسلمہ کے اتحاد ویکجہتی اور فروغ امن وآشتی کے لئے شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہر القادری مدظلہ کی عظیم قیادت میں نہایت منظم انداز میں سرگرم عمل ہے۔ منہاج القرآن آسٹریا انہی مقاصد کے حصول کے لئے شب و روز کوشاں ہے۔

گذشتہ ماہ القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کی تنظیم نو کی گئی ہے اور نو منتخب احباب کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ تنظیم سازی کی توثیق و رہنمائی اور تقریب حلف برداری میں خصوصی شرکت کے لئے امیر یورپین کونسل محترم علامہ حسن میر قادری آسٹریا تشریف لائے۔ یہ اجلاس نو منتخب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا خواجہ محمد نسیم کی رہائش گاہ پر ہوا۔ جس میں امیر یورپ نے شرکاء کو تنظیمی و تربیتی حوالے سے بریفنگ دی۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے نو منتخب عہدیداران میں امیر حاجی حفیظ اللہ، صدر خواجہ نسیم، نائب صدر ملک محمد شفیع، نائب صدر ملک غلام مصطفیٰ، ناظم محمد نعیم رضا، نائب ناظم شاہد محمود، ناظم مالیات ملک امین اعوان، نائب ناظم مالیات مرزا طارق بیگ، نائب ناظم مالیات محمد آصف چوہدری، ناظم اجتماعات حاجی محمد نسیم اور ناظمہ ویمن لیگ مسز خواجہ مریم شامل ہیں۔ اس اجلاس میں جذبہ انٹرنیشنل کے بیورو چیف محمد اکرم باجوہ، پاکستان نیشنل کلچرل سوسائٹی کے صدر اور صحافی محمد بشیر ناصر، پاک ایشیام ایسوسی ایشن کے صدرو ممبر منہاج القرآن آسٹریا شفیق الرحمن ہاشمی، پاک ایشیا ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی قاسم علی نے بھی خصوصی شرکت کی۔ صحافی حضرات نے امیر یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری سے خصوصی انٹرویو کیا۔

٭ مرکزی نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض یورپ کے دورہ پر فرانس تشریف لے گئے اس دورہ کے دوران انہوں نے 8 جولائی کو منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کی مجلس شوریٰ کے اجلاس کی صدارت کی اور منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کی ملکی تنظیم سازی کی اور نومنتخب عہدیداران سے حلف بھی لیا۔ 15 جولائی کو فرانس میں نو منتخب یورپین کونسل کے پہلے اجلاس کی صدارت کی اس اجلاس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپین کونسل کے جملہ عہدیداران و ممبران نے شرکت کی۔

جرمنی

رپورٹ : محمد افضل قادری

امیر MQI یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری آسٹریا سے فرینکفرٹ تشریف لائے فرینکفرٹ کے اسٹیشن پر صدر ادارہ چوہدری اظہر فاروق، نائب صدر چوہدری ذوالفقار علی، ناظم فرینکفرٹ محمد افضل قادری اور جوائنٹ سیکرٹری فیصل صغیر قادری کے علاوہ دیگر رفقاء و اراکین نے علامہ صاحب کو خوش آمدید کہا۔ بعد ازاں امیر یورپین کونسل، مرزا صغیر احمد کی رہائش گاہ پر تشریف لے گئے۔ اگلے دن امیر یورپ برلن کے لئے روانہ ہوئے شام کو برلن کے تحریکی ساتھیوں کے ساتھ منہاج القرآن کے آئندہ لائحہ عمل کے لئے تبادلہ خیال کیا۔ فرینکفرٹ میں خطبہ جمعۃ المبارک کے دوران آپ نے اسلام امن اور بھائی چارے کا دین ہے کے موضوع پر خطاب کیا اور بعد ازاں تحریکی ساتھیوں سے ملاقات کی اور سوالات کے جوابات دیئے۔ اپنے دورے کے اگلے مرحلے کے لئے ہاگن روانہ ہوئے یہاں پر مرکز Ennepetal پر رات کو درس قرآن کی محفل میں خصوصی طور پر شرکت کی۔

مانچسٹر (برطانیہ)

رپورٹ : وقاص امین

گذشتہ ماہ جون میں محترم صاحبزادہ السید ضیاء الدین الگیلانی القادری صاحب غوث الاعظم سیمینار میں شرکت کے لئے فرغانہ انسٹی ٹیوٹ (مانچسٹر) تشریف لائے۔ پروگرام کا آغاز محترم وقاص حسین نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ بعد ازاں محترم علامہ محمد رمضان قادری (پرنسپل فرغانہ انسٹی ٹیوٹ) نے کلمات استقبالیہ پیش کیا اور حضور پیر سیدنا طاہر علاؤالدین الگیلانی البغدادی رحمۃ اللہ علیہ کی منہاج القرآن پر نوازشات کا ذکر کیا۔ بعد ازاں محترم علامہ سہیل صدیقی (وائس پرنسپل فرغانہ انسٹی ٹیوٹ) نے حضور پیر صاحب کے حوالے سے سامعین سے اظہار خیال کیا۔ ان کی گفتگو کے بعد محترم خالد علی طاہری (خلیفہ حضور پیر صاحب) نے حضور پیر صاحب کی حیات و تعلیمات کے حوالے سے گفتگو کی۔ پروگرام کے آخر پر محترم صاحبزادہ السید ضیاء الدین القادری الگیلانی نے شرکاء و طلباء سے خصوصی گفتگو کی۔ اس موقع پر صاحبزادہ صاحب کو لکڑی کے اندر ڈھالا گیا قرآن پاک کا عثمانی سکرپٹ پر مشتمل قرآن پاک کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔

ہانگ کانگ

رپورٹ : راشد محمود انقلابی

گذشتہ ماہ ہانگ کانگ میں درس قرآن کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی۔ حافظ تنویر حسین شاہ نے تلاوت قرآن مجید سے محفل کا آغاز کیا، محترم محمد یوسف اور محترم ارشد نیاز، حافظ عدنان سیالوی، محترم عبدالستار نے خوبصورت انداز میں نعت شریف پڑھی۔ حافظ محمد نسیم نقشبندی نے قرآن مجید کے معانی و مفاہیم اور عظمت و فضیلت قرآن کے حوالے سے مفصل درس دیا۔ بعد ازاں سورہ حجرات پر مشتمل دروس قرآن کا باقاعدہ سلسلہ کا آغاز کیا گیا۔

٭ حسب سابق امسال بھی منہاج القرآن اسلامک سنٹر کھوائی چنگ میں طلباء و طالبات کے لئے گرمیوں کی چھٹیوں میں اسلامی تربیتی کورس کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس کورس میں 44 سے زائد طلباء و طالبات شریک ہیں۔ کورس میں تجوید و قرات، بنیادی فقہی مسائل اور اخلاق و آداب کی تعلیم دی جاتی ہے۔ منہاج القرآن اسلامک سنٹر کھوائی چنگ میں ڈیڑھ سو سے زائد طلباء و طالبات زیرتعلیم ہیں جو صبح و شام کے مختلف اوقات میں قرآن مجید حفظ و ناظرہ کے ساتھ ساتھ بنیادی اسلامی تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ اسی طرح منہاج القرآن اسلامک سنٹر San po Kong میں پچاس سے زائد طلباء و طالبات زیرتعلیم ہیں۔

٭ منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیر اہتمام منہاج القرآن اسلامک سنٹر کھوائی چنگ میں تجوید و قرات، بنیادی فقہی مسائل اور اخلاقیات کے حوالے سے بڑی عمر کے افراد کے لئے سپیشل کلاسز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ جس میں حافظ محمد نسیم نقشبندی لیکچر دیتے ہیں۔

٭ اولیاء کرام و صالحین سے نسبت کی پختگی کے لئے ہر ماہ باقاعدگی سے محفل منعقد ہوتی ہے۔ 30 جون اس سلسلے میں محفل گیارہویں شریف منعقد ہوئی۔ ماہتاب حسین شاہ نے تلاوت قرآن مجید سے محفل کا آغاز کیا۔ محمد علی، محترم ارشد محمود، محترم سجاد حسین، محترم حافظ شیر افضل اعوان، محترم طاہر عباس اور محترم حافظ تنویر حسین شاہ نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی۔ حافظ محمد نسیم نقشبندی نے سورہ الغاشیہ کی روشنی میں احوال قیامت اور اہل جنت و اہل دوزخ کے حوالے سے تربیتی خطاب کیا۔

ہالینڈ

رپورٹ : حاجی محمد نذیر

ایمسٹر ڈیم ہالینڈ کے مقامی مرکز منہاج القرآن میں محفل نعت منعقد کی گئی تلاوت قرآن پاک کا شرف قاری سید اویس حسین شاہ کو نصیب ہوا۔ نعتیہ کلام سید عابد حسین حافظ سید شعیب حسین شاہ اور سید اویس حسین شاہ نے پیش کیا۔ کم سن بچوں میں اجتماعی طور پر نعتیہ کلام عزیزم طیب، ثاقب اور جنید نے پیش کیا۔ سید عابد حسین شاہ نے حضرت ابوبکر صدیق کی حیات و وفات پر ایک جامع خطاب فرمایا۔ نامور نعت خواں سید الطاف حسین شاہ، جناب چوہدری رشید، جناب ملک مسعود نے خصوصی شرکت کی۔

٭ منہاج القرآن مرکز ایمسٹرڈیم (ہالینڈ) کی جانب سے گذشتہ ماہ کو معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں پروگرام منعقد ہوا جس کی صدارت محترم چوہدری محمد رشید نے کی۔ مہمان خصوصی محترم حسن میر قادری اوسلو (ناروے) تھے دیگر مہمانان گرامی میں محترم علامہ احمد رضا نقشبندی، محترم مقصود اکرام جنرل سیکرٹری یورپین کونسل منہاج القرآن شامل ہیں۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض سید عابد حسین شاہ نے دیئے۔ تلاوت قرآن پاک کا شرف سید اویس حسین شاہ کو نصیب ہوا۔ سید عابد حسین شاہ، سید منیر حسین شاہ، قاری سید شعیب حسین شاہ، سید ساجد حسین شاہ اور ڈنمارک سے محمد عظیم نے ہدیہ نعت کے موتی بکھیرے۔ اس موقع پر محترم سید عابد حسین شاہ، محترم علامہ احمد رضا اور مہمان خصوصی حسن میر قادری صاحب (اوسلو) ناروے نے خصوصی خطاب فرمایا۔

جدہ (سعودی عرب)

رپورٹ : جمیل راجہ

گذشتہ ماہ جولائی میں ملکی صدر محترم ظفر اقبال چوہدری نے سابق صدر منہاج القرآن سعودی عرب اللہ رکھا چوہدری کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کی۔ اس پروگرام میں محترم محمد اسلم رانجھا (صدر ویسٹرن ریجن)، محترم حاجی ظفر اقبال، محترم حاجی عبدالغفور (لندن یوکے)، محترم اظہر چوہدری، محترم بابر بھٹی اور منہاج القرآن انٹرنیشنل مکہ اور یوتھ لیگ جدہ نے خصوصی شرکت کی۔ تلاوت قرآن پاک کی سعادت فیصل قریشی نے حاصل کی جبکہ محترم محمد منیر معصومی، محترم ظفر شاہ صاحب نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت حاصل کی۔ محترم محمد آصف منہاس، محترم محمد بشارت خان، محترم حاجی ظفر اقبال، محترم جمیل راجہ، محترم اللہ رکھا چوہدری اور محترم ظفر اقبال چوہدری نے اظہار خیال کیا۔

صلالہ

گذشتہ ماہ محترم علامہ نصیر احمد بابر عرب امارات (گلف) کی سلطنت عمان میں خدمات سرانجام دینے کے لئے پہنچے تو مسقط ایئر پورٹ (عمان) پر مسقط کی جملہ تنظیم نے استقبال کیا۔ اگلے دن شنفری مسجد میں اجتماع جمعہ سے ادب اور محبت مصطفیٰ کے عنوان پر علمی و تحقیقی خطاب کیا۔ بعد ازاں ایک تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں تنظیمی و تحریکی احباب نے شرکت کی اور بابر صاحب نے تنظیمی حوالے سے تربیتی لیکچر دیا۔

تنظیمی قائدین محترم سلیم یونس، محترم نجیب، محترم سید سجاد اور محترم آصف نے صلالہ کے لئے الوداع کیا۔ صلالہ پہنچے پر صلالہ کے تمام تنظیمی و تحریکی وابستگان اور قائدین نے تعارفی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ ہفتہ بھر استقبالیہ تقاریب کے علاوہ Door to Door اکثر تنظیمی و تحریکی وابستگان اور قائدین سے ملاقات کا سلسلہ جاری رہا۔ سب سے بڑی استقبالیہ تقریب کا اہتمام رانا ارشد اور شیخ مسلم تبوک کی طرف سے حمدان ہوٹل میں کیا گیا۔ بعد ازاں محترم حاجی منشاء کی رہائش گاہ پر بھی ایک محفل نعت منعقد کی گئی۔ محمودالحسن، محترم مخدوم مشتاق سلیم سرپرست TMQ کے صاحبزادوں نے بھی تلاوت اور نعت کا شرف حاصل کیا۔ نقابت کے فرائض علامہ محمد اسلم معصومی نے انجام دیئے۔ علامہ نصیر بابر نے آخر میں اظہار خیال کیا۔ بعد ازاں مجلس شوریٰ کا اجلاس بلایا گیا جس کی سرپرستی علامہ نصیر بابر نے کی۔ اس ہفتہ میں مجموعی طور پر تنظیم اور تمام ذمہ داران خصوصاً مرزا عبدالواحد، محترم طارق، حاجی منشاء اور سید اقتدار الحسن ہاشمی کی کارکردگی مثالی اور شاندار رہی۔

ابوظہبی۔ متحدہ عرب امارات

رپورٹ : افتخار اشرف

عشرہ حضور غوث اعظم سیدنا عبدالقادر محی الدین جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی مناسبت سے منہاج القرآن انٹرنیشنل ابوظہبی کی طرف سے تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ ان تقریبات میں شان سیدنا غوث اعظم اور تعلیمات سیدنا غوث اعظم پر روشنی ڈالی گئی۔ مرکزی پروگرام میں نامور علماء ونعت خواں حضرات نے شرکت کی۔ خصوصی خطاب علامہ محمد محسن کھوکھر نے کیا۔ جبکہ نعت خواں حضرات صفدر اقبال، محمد عرفان اور راشد محمود نے بارگاہ رسالت میں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔ نقابت کے فرائض سرفراز احمد توقیر احمد قادری نے ادا کئے۔ قائدین محمد طفیل، حاجی محمد رفیق، امجد علی مجددی نے خصوصی شرکت کی۔

٭ منہاج القرآن انٹرنیشنل ابوظہبی کے ذمہ داران کی تنظیمی و اخلاقی تربیت کے لئے ہفتہ وار نشست کا اہتمام کیا گیا۔ ناظم ابوظہبی محمد محسن کھوکھر نے ذمہ داران اور عہدیداران کو اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے حوالے سے آئینی اور دستوری تقاضوں پر بریفنگ دی۔ نشست میں حاجی محمد رفیق، راجہ عبدالرشید، سرفراز احمد، توقیر احمد قادری، حاجی عبدالرحمن، سید اعجاز الثقلین، حسین ہاشمی، راشد محمود، اسد شہزاد، صفدر اقبال، حاجی محمد رحمن، میاں محمد آصف، طارق محمود، حفیظ صدیقی نے خصوصی شرکت کی۔