پاکستان میں کارکنوں کے روز و شب

سندھ

رپورٹ : حفیظ اللہ بلوچ

حالیہ شدید بارشوں کی وجہ سے بلوچستان اور سندھ میں شدید سیلاب آیا جس کی وجہ سے سندھ کی تحصیلیں شہداد کوٹ میرو خان بری طرح متاثر ہوئے جبکہ بلوچستان میں اوستہ محمد جھل مگسی گنداخہ کی تحصیلیں بری طرح متاثر ہوئیں۔ آفت کی اس گھڑی میں سندھ اور بلوچستان کی عوام کو ریلیف پہنچانے کے لئے جہاں ساری قوم سندھی اور بلوچی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے وہاں تحریک منہاج القرآن اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن بھی آفت کی اس گھڑی میں امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے۔ متاثرین تک امدادی سامان پہنچانے کے لئے مرکزی نائب ناظم تنظیمات عبدالرسول سندھو، اشتیاق حنیف مغل (مرکزی نائب صدر یوتھ لیگ)، حفیظ اللہ بلوچ (مرکزی نائب ناظم تنظیمات)، عبدالقادر کھوسہ (صوبائی ناظم بلوچستان)، عبدالعزیز شیخ قاسمی (ناظم تحریک اپر سندھ) نے سندھ اور بلوچستان کا ہنگامی دورہ کیا۔ اس موقع پر صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے عبدالرسول سندھو نے کہا کہ 15 لاکھ روپے مالیت کا سامان جس میں چاول، آٹا، چینی، منرل واٹر اور خیمے شامل ہیں بلوچستان جبکہ 15 لاکھ مالیت کا سامان سندھ میں تقسیم کیا گیا ہے۔

سندھ میں ڈاکٹر امیر بخش سومرو کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی جو متاثرہ علاقوں میں سامان تقسیم کرے گی جبکہ بلوچستان میں مولانا عبدالمجید لاشاری کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی جنہوں نے تمام متاثرہ علاقوں میں ریلیف کا سامان تقسیم کیا۔ عبدالقادر کھوسہ (صوبائی ناظم تحریک بلوچستان) اور عبدالعزیز شیخ قاسمی (ناظم تحریک اپر سندھ) نے نظامت تنظیمات اور ویلفیئر فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا کہ آفت کی اس گھڑی میں تنظیمات کی خواہش پر ریلیف سندھ اور بلوچستان میں پہنچایا گیا۔

مظفر آباد

رپورٹ : خواجہ جاوید کریم منہاجین

25 جولائی 2007ء آزاد کشمیر کے دارالخلافہ مظفر آباد کی سرزمین پر تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام پہلی سالانہ محفل نعت مرکزی عیدگاہ شریف میں منعقد ہوئی۔ قاری غوث الدین گیلانی نے تلاوت کی۔ سٹیج سیکرٹری یاسر عتیق منہاجین تھے۔ مقامی نعت خوان حضرات جن میں اکرام اکبر بخاری، دانش رضا، شجاع الرحمن کیانی نے خوبصورت اندازمیں گلہائے عقیدت پیش کئے۔

بعد ازاں علامہ رانا محمد ادریس قادری (مرکزی ناظم دعوت) نے شان مصطفیٰ کے حوالے خصوصی خطاب کیا۔ خطاب کے فوراً بعد شہزاد برادران نے اپنے مخصوص انداز کے ساتھ نعت پیش کی۔ اس پروگرام میں ناظم اعلیٰ جموں و کشمیر پروفیسر رشید احمد صدیقی، ناظم اعلیٰ جموں کشمیر ATi غلام محی الدین گیلانی اور مرکزی صدر اہل سنت والجماعت علامہ ظہور احمد چشتی نے خصوصی شرکت کی۔ شہزاد برادران کے بعد انصر قادری نے اپنی خوش آواز میں لوگوں کو اپنا گرویدہ بنا ڈالا۔ آخر میں چیف آرگنائزر خواجہ جاوید کریم نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا۔ خصوصاً محفل کے انعقاد پر تمام سیاسی، مذہبی اور سماجی حلقوں نے منتظمہ کو مبارک دی جن میں DIG پولیس، صدر مرکزی میلاد مصطفیٰ کمیٹی، ناظم ATI، صدر سیرت کمیٹی، صدر جماعت اہل سنت، صدر المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی اور دیگر قابل قدر افراد شامل تھے۔

اسلام آباد

رپورٹ : حمزہ بٹ

منہاج القرآن یوتھ لیگ اسلام آباد کی تنظیم نو ہوئی۔ اجلاس کی صدارت ناظم تحریک ابرار رضا ایڈووکیٹ نے کی جاوید اصغر ججہ اور سہیل مفتی کی نگرانی میں جناب لیاقت حسین ہاشمی (منہاجین) صدر یوتھ اسلام آباد منتخب ہوئے۔ ناظم کی ذمہ داری جناب عثمان بٹ، نائب ناظم چوہدری ضمیر، پریس سیکرٹری حمزہ بٹ اور فنانس سیکرٹری محمد حسنین کو نامزد کیا گیا۔ بعد ازاں مقررین نے اسلام آباد میں تحریک کے نیٹ ورک کو مضبوط کرنے اور مشن مصطفوی کے فروغ کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔

جہلم

رپورٹ : رفعت اقبال قادری

15 جولائی 2007ء کو تحصیل جہلم کی کارکردگی کو مزید بڑھانے کے لئے تحریک منہاج القرآن کی نئی باڈی تشکیل دینے کے لئے مرکز سے نائب امیر پنجاب جناب توقیرالحسن گیلانی تشریف لائے ان کی زیر نگرانی اور پروفیسر محمد سلیم احمد چوہدری مرکزی ناظم تربیت کی زیر صدارت اور ابوظہبی کے امیر راجہ عبدالرشید و جرمنی کے سرپرست تحریک راجہ رب نواز کیانی کی موجودگی میں مندرجہ ذیل حضرات کو جولائی 2009ء تک ذمہ داری سونپی گئی۔

قاضی نصیر احمد نقشبندی (صدر)، پروفیسر شاہد بشیر طاہر (ناظم)، چوہدری محمد اشرف آف طور (نائب صدر)، پروفیسر جاوید رضا قادری (ناظم دعوت)، پروفیسر محمد اکرم مدنی (ناظم تربیت)، چوہدری قدیر حسین جنرل کونسلر (ناظم مالیات)، پروفیسر غضنفر اقبال (ناظم ویلفیئر)، رفعت اقبال قادری (ناظم نشرو اشاعت، چوہدری احمد رضا جنرل کونسلر (ناظم تعلقات عامہ)، حافظ مقصود احمد خان (کوارڈینیٹر امور خواتین)

یوتھ لیگ تحصیل جہلم

وحید احمد مصطفوی (ناظم)، مرزا زاہد بیگ (صدر)، سید احسان الباری (جنرل سیکرٹری)، چوہدری نثار احمد (ناظم مالیات)، حافظ عرفان الحق (ناظم نشرو اشاعت)، صاحبزادہ حسن اختر (ناظم تربیت)، فضل حسین (ناظم سپورٹس)

ایم ایس ایم تحصیل جہلم

حافظ عمر فاروق (صدر) ابرار احمد بٹ (سیکرٹری کالجز)

منہاج القرآن یوتھ لیگ

(رپورٹ : عتیق الرحمن)

منہاج القرآن یوتھ لیگ لاہور اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لاہور کے زیر اہتمام یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت مرکزی ناظم یوتھ منہاج القرآن ساجد محمود بھٹی نے کی ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی مہمان خصوصی تھے محترم بلال مصطفوی مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ محترم اشتیاق حنیف مغل مرکزی نائب صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ محترم چوہدری ظہیر عباس گجر نائب صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پاکستان نے خصوصی شرکت کی۔ ان کے علاوہ اس کنونشن میں لاہور کے تمام ٹاؤنز سے یوتھ لیگ اور موومنٹ کے سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی تلاوت و نعت شریف کے ساتھ پروگرام کا آغاز ہوا۔ محترم عمران بھٹی ناظم یوتھ لاہور نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور لاہور یوتھ کی سابقہ کارکردگی پیش کی ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن محترم ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے منہاج القرآن یوتھ لیگ لاہور اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کو یوتھ امن کنونشن کروانے پر مبارکباد دی اور کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اس سال کو کارکن سازی کا سال قرار دیا ہے اور بارہ شہروں کو امن کے شہر بنانے کا اعلان کیا ہے ان شہروں میں لاہور سر فہرست ہے لاہور کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا انہوں نے کہا کہ نوجوان ہر قوم کا اول دستہ ہوتے ہیں یہ قوم کا مستقبل ہوتے ہیں۔ نوجوانوں کی اسی اہمیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے شیخ الاسلام نے MYL اور MSM کی بنیاد رکھی الحمدللہ اب یہ دونوں فورم ایک تناور درخت کی شکل اختیار کرچکے ہیں اور منہاج القرآن کا ہر اول دستہ ہیں انہوں نے مزید کہا کہ منہاج القرآن امن کی تحریک ہے تجدید و احیائے اسلام فروغ عشق مصطفیٰ اور دنیا میں امن قائم کرنا ہمارا مشن ہے۔ مرکزی ناظم یوتھ ساجد محمود بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا اس وقت نوجوان ملت بے مقصدیت کی زندگی گزار رہے ہیں ان کو حقیقی مقصد زندگی سے روشناس کروانے کی ضرورت ہے اور منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پوری دنیا میں نوجوانوں کو منظم کرنے کے لئے جدوجہد کررہی ہے۔ اس موقع پر محترم بلال مصطفوی مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ، اشتیاق حنیف مغل اور دوسرے قائدین نے خطاب کیا۔ آخر میں محترم ناظم اعلیٰ نے نومنتخب عہدیداراوں سے حلف لیا اور اچھی کارکردگی والے ٹاؤنز کو انعامات دیئے دعا محترم پروفیسر ذوالفقار امیر تحریک منہاج القرآن لاہور نے کروائی۔

٭ رپورٹ : محمد طاہر ملک

منہاج القرآن یوتھ لیگ نشتر ٹاؤن کی تنظیم نو کے لئے سیکرٹری انفارمیشن یوتھ لیگ لاہور محمد طاہر جاوید ملک اور ناظم نشتر ٹاؤن محمد جلیس جلالی نے مختلف ٹاؤنز کے دورہ جات شروع کردیئے ہیں۔ اس سلسلہ میں یوتھ لیگ نشتر ٹاؤن کے نائب ناظم میاں محمد اعجاز و برادران کی رہائش گاہ پر محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی۔ جس میں علامہ محمد لطیف مدنی فاضل منہاج یونیورسٹی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر منہاج نعت کونسل، محمد بشیر فریدی اور مستنصر رانجھا نے نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ اس محفل پاک میں مرکزی رہنما عوامی تحریک محمد تنویر اعظم سندھو، مرکزی ناظم یوتھ محمد ساجد بھٹی، نائب ناظم تحریک لاہور محمد صفدر، سیکرٹری انفارمیشن یوتھ لاہور محمد طاہر ملک، ناظم یوتھ نشتر ٹاؤن محمد جلیس جلالی اور ناظم تحریک نشتر ٹاؤن محمداصغر ساجد کے علاوہ عہدیداران و کارکنان تحریک منہاج القرآن یوتھ لیگ نے خصوصی شرکت کی۔

٭ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لاہور کا ایک اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت محترم شہزاد خان مصطفوی نے کی محترم چوہدری ظہیر عباس گجر مرکزی نائب صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، محترم اشتیاق حنیف مغل مرکزی نائب صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ، محترم عمران بھٹی ناظم یوتھ لاہور نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قائدین نے علم اور عمل کے حوالے سے خصوصی خطابات کئے۔ اس موقع پر انہوں نے تعلیمی اداروں سکول کالجز میں مصطفوی بک بنک برائے مستحقین طلباء کے قیام کا بھی اعلان کیا۔

MWF کی طرف سے متاثرین سیلاب سندھ و بلوچستان کیلئے امدادی سامان کی روانگی

رپورٹ : توقیر احمد اعوان

بحیرہ عرب سے اٹھنے والے سمندری طوفان ’’یمین‘‘ سے سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں حالیہ طوفان، سیلاب اور بارشوں سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی جس سے تقریباً 12 لاکھ افراد متاثر ہوئے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اس قدرتی آفت کے متاثرین کی بحالی اور امداد کے لئے ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔ جیسا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے سمندری طوفان سونامی (انڈونیشیاء)، زلزلہ بام (ایران) اور زلزلہ کشمیر میں کروڑوں روپے کا ریلیف پہنچایا ہے اس مشکل گھڑی میں بھی حسب سابق منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ہنگامی بنیادوں پر متاثرین کی بروقت امداد کے لئے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کیا۔ اسی سلسلے میں گذشتہ ماہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے امدادی سامان کے ٹرک سندھ اور بلوچستان کے متاثرہ علاقوں کے لئے روانہ کئے گئے۔ امدادی سامان میں خیمے، آٹا، چینی، چاول، کپڑے، منرل واٹر اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں۔ اس موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر محمد عاقل ملک اور ڈپٹی ڈائریکٹر ملک شمیم نمبردار نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہمیشہ کی طرح منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اہم کردار ادا کررہی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ورکرز امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ سیلاب زدگان کی ریلیف کے لئے مرکزی ہیڈ کوآرٹر لاہور میں قائم کیا گیا ہے۔ جبکہ متاثرہ علاقوں میں مقامی طور پر اور اوستہ محمد، شہداد کوٹ، جعفر آباد، دالبندین اور دیگر علاقوں میں کیمپ لگائے گئے ہیں جہاں سے متاثرین کو سامان پہنچایا جارہا ہے۔ سیلاب زدگان کی مدد کے لئے عوام منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے امدادی کیمپوں میں جوق در جوق امدادی سامان جمع کروارہے ہیں۔ دنیا بھر میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی تنظیمات مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کی امداد کے لئے سرگرم عمل ہیں۔

تعزیت

گذشتہ ماہ محترم نصر حیات شاکر (نظامت امور خارجہ) کی والدہ محترمہ گذشتہ روز سرگودھا میں ایک ٹریفک حادثہ میں انتقال کرگئیں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ نظامت ابلاغیات محترم ایس کے صابر قادری کی والدہ محترمہ، تحریک منہاج القرآن بریشیا اٹلی کے سرگرم کارکن محترم سید فرحت حسین نقوی، نوید اختر (رسالپور) کے والد (سرگودھا۔ جوہر کالونی)، محترم حافظ محمد حسین فاروقی (حافظ آباد) کے ماموں جان، محترم شبیر احمد قادری (حافظ آباد) کے بہنوئی، محترم حاجی عبدالمجید (کویت) کے سسر، محترم محمد اختر (کویت) کے سسر، محترم صوفی محمد رفیق (کویت) کے سسر، محترم حاجی محمد شفیق (کویت) کے کزن اور نانی، محترم صوفی عمر دراز (کویت)، محترم سکندر حیات (کویت) کے والد، محترم ذوالفقار علی (کویت) کے بھائی، محترم شاہد محمود (کویت) کے بھائی، محترم حاجی محمد انور بھٹی (کویت) کے بھائی، محترم علامہ شاہد طفیل (کویت) کے دادا، محترم محمد شبیر (کویت) کے بھتیجے، محترم سید تسلیم اکبر شاہ (کویت) کی والدہ محترمہ، محترم محمد انیس الرحمن بٹ (کویت) کے چچا سسر ملک مظفر علی، محترم محمد حیدر علی کلاسن (سمندری، فیصل آباد)، محترم غلام مصطفیٰ (اٹلی) کی والدہ محترمہ اور محترم عباس عزیز (لندن) کے والد گرامی قضائے الہٰی سے انتقال فرماگئے ہیں۔

اللہ تعالیٰ مرحومین کی بخشش و مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل اور اجر عظیم عطا فرمائے۔ (آمین)