سمندر پار کارکنوں کے روز و شب

نیلسن

رپورٹ : حافظ شمس الرحمن آسی

گذشتہ ماہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے نیلسن میں منہاج القرآن کی نئی مسجد اور ایف ایم ریڈیو کی افتتاحی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شیخ الاسلام نے فرمایا: ہم میںسے ہر شخص یہ خواہش رکھتا ہے کہ ہماری اولادیں اپنے ملک و قوم اور دین کی عزت کا باعث ہوں لیکن ہم اس نہج پر ان کی تربیت کا عملی سامان نہیں کررہے۔ اگر ہم اپنی نئی نسل کی واقعتا اچھی تربیت کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنے من اور گھروں کے ماحول کی اصلاح کریں۔ اس کے لئے تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کا زیور بھی بہت ضروری ہے۔ دین کی راہ پر چلنا ہی اصل کامیابی ہے لیکن اللہ کی برگزیدہ ہستیوں نے بڑی حکمت و دانائی سے افراد معاشرہ کی تربیت کا سامان کیا۔ وہ غصے کو پی جاتے اور لوگوں کی خطاؤں کو معاف کردیتے تھے۔ آج ہمارے حالت یہ ہے کہ ہم اپنے عزیزوں سے بھی قطع تعلق کرلیتے ہیں اور کبھی ان کی کسی غلطی کو چار و ناچار معاف بھی کردیں تو دل سے اس کی خطا کو بھلانا بھی گوارا نہیں کرتے۔ فقیری محض جبے یا تسبیح کا نام نہیں بلکہ حسن اخلاق کا نام ہے جو عبادت و بندگی کے انعام میں انسان کو عطا ہوتی ہے۔ مادیت پرستی کے اس دور میں اسلام کی اصل تصویر کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کی ضرورت ہے جس کے لئے محض قال نہیں بلکہ حال کو اسلام کی اعلیٰ تعلیمات کے مطابق ڈھالنا بہت اہم ہے۔

قبل ازیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام شروع کئے گئے پہلے کمیونٹی ریڈیو ’’آواز‘‘ کا افتتاح کیا اور انتظامیہ کے تمام احباب کو مبارکباد دی۔ انہوں نے منہاج القرآن نیلسن کے تمام ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ برطانیہ میں منہاج القرآن کا واحد سنٹر ہے جس نے نیلسن میں ہی دوسری جگہ خرید کر الگ مسجد بھی مکمل کرلی ہے۔ ’’آواز‘‘ ایف ایم ریڈیو اور جامع مسجد منہاج القرآن کی اس افتتاحی تقریب میں اُن ساتھیوں کو اسناد اور شیلڈز بھی دی گئیں جنہوں نے مسجد کی تعمیر اور آواز ایف ایم کے حوالے سے گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔ اس افتتاحی تقریب میں نقابت کے فرائض راقم نے ادا کئے جبکہ دیگر انتظامات کے حوالے سے حاجی محمد یوسف، حاجی غضنفر علی، حاجی احمد رضا، حاجی محمد اقبال، رانا فاروق عالم، قاری محمد سعید ہاشمی، صغیر اختر اور دیگر رفقاء نے اہم کردار ادا کیا۔

متحدہ عرب امارات

رپورٹ: محمد محسن کھوکھر

صاحبزادہ حسین محی الد ین قادری ممبر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹر نیشنل، متحدہ عرب امارات کے تین روزہ دورے پر تشریف لے گئے۔ جگر گوشہ حضور شیخ اسلام کو ابو ظہبی میںامجد نقشبندی (صدر)، محمد طفیل فل پاور(ناظم مالیات)، رشیداحمد(نائب امیر)، شاھدحمید گل( منہاجین) اور دیگر احباب نے خوش آمدید کہا۔ محترم صاحبزادہ حسین محی الد ین قادری کی خصوصی آمد پرابو ظہبی تنظیم کی طرف سے خصوصی ڈنر کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس تقریب میں دوبئی اور شارجہ کے احباب بھی خصوصی دعوت پرتشریف لائے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میںھدیہ نعت سے ہوا۔ استقبالیہ کلمات محمد محسن کوکھر (ناظم ابو ظہبی) نے پیش کرتے ہوئے صاحبزادہ حسین محی الد ین قادری کوابو ظہبی آمد پر خوش آمدید کہا اس موقع پر محترم صاحبزادہ حسین محی الد ین قادری نے خطاب فرماتے ہوئے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس دور پرفتن میں شیخ اسلام کی صورت میں ہمیں ایسا قائد اور مربی عطا ہوا۔ جو ہمیں تاجدارکائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا عاشق بنا رہا ہے۔ اس شخصیت کے اصولوں اور فرمودات کی روشنی میںہمیںاپنی زندگی کے ظاہروباطن کو سنوارنا چائیے اور صحیح طور مسلمان بننے کی کوشش کرنی چایئے۔

بعد ازاں مقامی ھوٹل میں عہدیداران وکارکنان کی فکری ونظریاتی تربیت کے لیے خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا تھا۔ تلاوت قرآن مجید کی سعادت خالد محمود صابری نے حاصل کی۔ بعدازاں ابو ظہبی تنظیم کی چھ ماہ کی کارکردگی رپورٹ راقم الحروف نے پیش کی۔ جسے محترم صاحبزادہ حسین محی الد ین قادری نے بے حد سراہا۔ صاحبزادہ حسین محی الد ین قادری نے گفتگو کرتے ہوئے عہدیداران وکارکنان کی تربیت کے لئے صحبت شیخ اور تعلق شیخ کی اہمیت پر زوردیا۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں امجدعلی نقشبندی(صدر)، محمد محسن کھو کھر(ناظم)، محمد طفیل فل پاور(ناظم مالیات)، رشیداحمد(نائب امیر)، علامہ نعیم عاطف، آصف خاں، راجہ عبدالرشید، افتخاراشرف، توقیر قادری، راشد محمود، حاجی رحمن علی، سید اعجازالثقلین، محمد شریف، اسد شہزاد، حسین ہاشمی، سرفرازاحمد، طارق محمود، صفدر اقبال، دلشاد احمد، ذاکر حسین اور دیگراحباب نے اہم کردار ادا کیا۔

سعودی عرب

رپورٹ : ظہور احمد عاجز

گذشتہ ماہ الفرغانہ انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر محترم علامہ رمضان قادری سعودی عرب کے دورے پر تشریف لائے۔ دورہ سعودی عرب کے موقع پر ان کے اعزاز میں صدر منہاج القرآن انٹر نیشنل سعودی عرب محترم ظفر اقبال چوہدری نے لاثانی ہوٹل جدہ میں ایک پرتکلف استقبالیہ کا اہتمام کیا۔ اس استقبالیہ تقریب میں معزز مہمان کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر جملۂ شرکاء نے مبارکباد دی۔ نقابت کے فرائض صدر منہاج القرآن جدہ محترم راجہ جمیل نے سرانجام دیئے۔ تلاوت قرآن فیصل قریشی اور نعت شریف کی سعادت ندیم آفتاب اور معروف شاعر محترم ظفر اقبال ظفری کے حصہ میں آئی۔ اس موقع پر تعارفی خطاب الفرغانہ انسٹییٹوٹ مانچسٹر کے طالب علم محمد بلال حسین نے کیا انہوں نے برطانیہ ویورپ میں حضور شیخ الاسلام مدظلہ کی مقبولیت اور سیرت رسول کے موضوع پر مدلل انداز میں گفتگو کی۔

اس کے بعد علامہ محمد رمضان قادری (مہمان خصوصی) نے انسانوں کے باہمی میل جول اوراخوت ومحبت کو اپنے خطاب کا موضوع بناتے ہوئے پرمغز خطاب کیا۔

کویت

منہاج سوشل ویلفیئر سوسائٹی کویت کے ایجوکیشن ونگ کے زیر اہتمام طلباء کے لئے خصوصی کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں تجوید القرآن، عربی گرائمر کی بنیادی اصطلاحات، ترجمہ نماز اور ترجمہ القرآن کا کورس پڑھایا گیا۔ اس سلسلے میں حافظ محمد شبیر، محمد عارف بٹ، انیس الرحمن بٹ، ملک نور محمد، ملک اخلاق احمد، انجینئر محمد نواز (ٹیکنیکل ایڈوائزر کے او سی) پرنسپل پاکستان انگلش سکول و کالج سید سلمان پذیر، پرنسپل انٹرنیشنل سکول و کالج پاکستان کرنل (ر) انجم مسعود، پرنسپل نیشنل انگلش سکول حول ڈاکٹر خالد رشید، پرنسپل محمد ارشد مغل، سینئر استاد محمد یوسف کیفی، منیر احمد گجر، ڈاکٹر محمد جمیل ہاشمی، ڈاکٹر افتخار نیازی، میاں محمد ارشد، ملک محمد حیات، عابد چوہدری نے بھرپور تعاون کیا۔ اساتذہ کے فرائض حافظ محمد شبیر اور علامہ فیاض احمد قادری نے انجام دیئے اور کوآرڈینیٹر کے طور پر منیر احمد گجر، محمد اشرف گجر، حافظ محمد یعقوب، حافظ لائق احمد اور جاوید علی نے کام کیا۔ کیمپ کے اختتام پر محترم محمد یوسف بختاور کی زیر صدارت ایک خوبصورت تقریب کا اہتمام کیا جس میں مذکورہ بالا تمام شخصیات کے علاوہ دیگر احباب، کلاس کے تمام بچوں سمیت والدین نے شرکت کی۔

تلاوت قرآن کریم کی سعادت کلاس کے طلباء سید عبدالرحمن، سفیان علی اور محمد قاسم قادری نے حاصل کی۔ قصیدہ بردہ شریف عامر شبیر نے پڑھا جبکہ نقابت کے فرائض منیر احمد گجر نے ادا کئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد جمیل ہاشمی، محمد عارف بٹ، حافظ محمد شبیر نے اظہار خیال کیا اور سکول انتظامیہ، پرنسپل پاکستان انگلش سکول سلمان پذیر اور محمد یوسف کیفی کو مبارکباد پیش کی۔ بعد ازاں پرنسپل پاکستان انگلش سکول سید سلمان پذیر، محمد یوسف بختاور امیر منہاج سوشل ویلفیئر سوسائٹی کویت نے اظہار خیال کیا۔

سپین

رپورٹ: نوید اصغر

گذشتہ ماہ امیر تحریک منہاج القرآن یورپ علامہ حسن میر قادری کے دورہ سپین کے موقع پر کتالونیا کے جنوبی شہر تورتوسا میں ایک خصوصی محفل کا انعقاد کیا گیا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین (بارسلونا) کی تنظیم سے محمد اقبال چوہدری، محمد نواز کیانی، حاجی محمد نذیر اداسی، علامہ عبدالرشید شریفی، نوید اصغر، خرم شبیر اور ذیشان علی نے شرکت کی۔ میزبانی کا شرف ممتاز سماجی شخصیت ممتاز حیدر شاہد نے حاصل کیا۔ تلاوت قرآن کریم علامہ عبدالرشید شریفی نے کی اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم محمد بابر نے پیش کی۔ اس موقع پر محترم علامہ حسن میر قادری نے ’’کلمہ طیبہ‘‘ کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا۔ بعد ازاں آپ نے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین (بارسلونا) کے سیکرٹری جنرل محمد اقبال چوہدری نے مقامی افراد کو کامیاب محفل کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ محفل کے اختتام پر منہاج القرآن انٹرنیشنل تورتوسا کی تنظیم سازی کی گئی جس کے نتیجے میں امجد تارڑ (صدر)، حاجی محمد نواز (سینئر نائب صدر)، محمد بابر (نائب صدر)، ممتاز حیدر (سیکرٹری جنرل)، ابرار شاہ (جوائنٹ سیکرٹری)، طاہر محمود (ناظم مالیات)، غلام دستگیر بٹ (ناظم نشرو اشاعت، محمد ارفاق کیانی (نائب ناظم نشرو اشاعت) اور بشارت حسین (کوآرڈینیٹر) منتخب کیا گیا۔

٭ گذشتہ ماہ نئی جامع مسجد منہاج القرآن بارسلونا میں ایک اہم اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں تحریک منہاج القرآن کے بادالونا شہر کے وابستگان نے شرکت کی اجلاس کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بار سلونا کے سیکرٹری جنرل محمد اقبال چوہدری نے کی جبکہ منہاج القرآن بارسلونا کے نائب صدر پرویز اختر، ناظم ویلفیئر محمد نواز کیانی، ناظم نشرو اشاعت نوید اصغر، سیکرٹری یوتھ لیگ محمد احسن جاوید، محمد حسیب، محمد کامران و دیگر نے بھی اس اجلاس میں شرکت کی۔ باقاعدہ آغاز کے بعد منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے سیکرٹری جنرل محمد اقبال چوہدری نے اجلاس میں شرکت کرنے والے ساتھیوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا۔ الحمدللہ منہاج القرآن کے زیر انتظام بارسلونا شہر کے سنٹر میں منہاج القرآن کے دو مراکز موجود ہیں جو یہاں موجود مسلمانوں کی علمی، فکری اور تربیتی رہنمائی کررہے ہیں۔ اب ہمارا اگلا ہدف بادالونا میں مسجد کی تعمیر ہے جس کا آغاز ہم آج منہاج القرآن بادالونا کی تشکیل سے کریں گے۔

اس موقع پر راقم (نوید اصغر) نے خصوصی گفتگو کی۔ بعد ازاں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے بانی صدر اور ناظم ویلفیئر محمد نواز کیانی نے بادالونا کے ساتھیوں کو وہاں پر مسجد کے لئے جگہ کی تلاش اور اس کی تعمیر کے لئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ بادالونا شہر سے تشریف لانے والے احباب نے متفقہ طور پر صدر کی ذمہ داری کے لئے ثاقب علی ڈار، نائب صدر جہانگیر حسین، جنرل سیکرٹری عدنان رضا، ناظم نشرو اشاعت عمیر ڈار اور ناظم مالیات کے لئے ارسلان اعظم کیانی کو منتخب کیا۔ محفل کے آخر میں منہاج القرآن بارسلونا کے خطیب علامہ عبدالرشید شریفی نے خصوصی دعا کی۔

٭ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیرِ انتظام بادالونا میں ایک عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی کیمونٹی کی نمائندہ تنظیمات کے سربراہان اور صحافی برادری کے علاوہ بادالونا کی معزز شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ذیشان کبابش ریسٹورنٹ بادالونا، میں منعقدہ اس تقریب کا باقاعدہ آغاز حافظ جبران اعظم کیانی نے صحیفہ ہدایت کی مقدس آیات کی تلاوت سے کیا جس کے بعد منہاج القرآن بارسلونا کے خطیب علامہ عبد الرشید شریفی نے تحریک منہاج القرآن کے اغراض و مقاصد پر اختصار سے روشنی ڈالی۔ اس تقریب کے مہمانِ خصوصی منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے سیکریٹری جنرل محمد اقبال چوہدری تھے۔

منہاج القرآن بادالونا کی اس عید ملن پارٹی میں جذبہ انٹرنیشنل کے چیف اڈیٹر اور پاکستان اوورسیز الائنس فورم کے صدر اعجاز حسین پیارا نے خصوصی طور پر شرکت کی، انہوں نے منہاج القرآن کے بارے میں اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن دنیا کی واحد اسلامی تنظیم ہے جو ہر ملک میں موجود ہے اور یہ تحریک بلا شبہ اپنے بہترین اور منظم ترین نیٹ ورک کے ساتھ دن رات عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔

آسٹریا

رپورٹ: نعیم رضا

منہاج القرآن آسٹریا کے زیر اہتمام گذشتہ ماہ ایک عظیم الشان محفلِ ذکر ونعت، منہاج القرآن آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم کی رہائش گاہ پر انعقاد پذیر ہوئی۔ تلاوتِ کلام پاک سے محفل کا آغاز کیا گیا۔ منہاج القرآن آسٹریا کے امیر حاجی حفیظ اللہ قادری نے قصیدہ بردہ شریف پیش کیا۔ نعت خوانی کی سعادت جناب محمد اکبر، ، حاجی غلام شبیر منہاس، ثیاب احمد، حاجی شاہد محمود، منہاج نعت کونسل آسٹریا کے جنرل سیکرٹری محمد شہریار خان، عظمت خان درّانی نے ہدیہ عقیدت پیش کیا۔ معروف شاعر رانا عبدالسلام نے بھی بارگاہِ نبوی میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ مدنی اسلامک سنٹر کے مقبول عالم دین خواجہ عبدالحفیظ الازہری نے خصوصی خطاب کیا۔ پروگرام کی نقابت کی ذمہ داری منہاج القرآن آسٹریا کے جنرل سیکرٹری محمد نعیم رضا نے ادا کی۔ شرکائے محفل میں منہاج القرآن آسٹریا کے جملہ عہدیداران، آسٹرین مسلم ڈاکٹر ابراھیم، پاکستان کرکٹ کلب کے صدر ندیم خان، نائب صدر علی اصغر باجوہ، مدنی اسلامک سنٹر کے نمائندہ لالہ محمد حسین تبسم، گجرات لنک کے بیوروچیف بابائے صحافت محمد بشیر ناصر، جذبہ انٹرنیشنل آسٹریا کے بیوروچیف محمد اکرم باجوہ، پاک ایشیا کلچرل ایسوسی ایشن کے چئیرمین حاجی قاسم علی، معروف سماجی شخصیت چوہدری نواز وڑائچ، انکے دوست ناصر محمود، حاجی الطاف حسین، شیخ وحید قریشی، فاروق اکبر، آفاق اکبر، سید سجاد شاہ، محمد فیصل، محمد زبیر الطاف، اور دیگر معززین شامل تھے۔

ہانگ کانگ

رپورٹ: محمد حفیظ

منہاج القرآن ہانگ کانگ کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان محفل نعت منعقد ہوئی۔ جس کا آغاز محترم حافظ عدنان سیالوی صاحب کی تلاوت سے ہوا۔ محترم شاہد محمود، محترم حافظ عدنان سیالوی محترم سرفراز احمد اور محترم حافظ تنویر حسین شاہ نے نہایت خوبصورت انداز میں تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ اسی موقع پر ماہانہ درس قرآن کی مناسبت سے حافظ محمد نسیم نقشبندی نے درس قرآن دیا۔ کانفرنس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

اٹلی

رپورٹ: شفیق احمد بٹ

TMQ (ڈیزیو) کے زیر اہتمام اس سال رمضان شریف میں نماز تراویح پڑھانے کی سعادت حافظ محمد سہیل نے حاصل کی۔ ماہ رمضان میں حاجی محمد یونس (ناظم مالیات) چوہدری پرویز، معروف بزنس مین ڈاکٹر محمد سلیم، جناب طارق شریف بھٹی (تاحیات رفیق تحریک، اعزازی کونسلر برائے سرمایہ کاری) اور محمد اسلم کی جانب سے کمیونٹی کو افطار ڈنر دیئے گئے۔ جس میں خصوصی شرکت صدر یورپین کونسل TMQ جناب سید محمد ارشد شاہ، جناب آفتاب سولنگی (کنٹری منیجر PIA، پیرس) چوہدری زرگام عباس نے کی۔ 27 ویں رمضان المبارک کو ادارہ کی جانب سے شب بیداری کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں شیخ الاسلام کا توبہ کے موضوع پر خطاب سنوایا گیا بعد ازاں ڈائریکٹر ادارہ قاری اسرار احمد قادری نے اس دن کی اہمیت پر اپنے مخصوص انداز میں روشنی ڈالی۔

نماز عیدالفطر اس سال بھی مشنری ساوریانی کے وسیع و عریض پارک میں ادا کی گئی۔ انتظامات کے سلسلہ میں حاجی عبدالجبار (ناظم)، میاں سرفراز احمد (صدر)، حاجی خالد محمود (مرکزی ناظم مالیات)، چوہدری ناظم فاروق (ناظم سنٹر)، مقامی ساتھی تنویر حسین خوشحال خان (ناظم لائبریری)، ڈائریکٹر قاری اسرار احمد قادری قابل ذکر ہیں۔ نماز عیدالفطر قاری اسرار احمد قادری نے پڑھائی۔ مشنری ساوریانی اٹلی کی ایک فلاحی اور مذہبی تنظیم ہے اور ادارہ منہاج القرآن کے ساتھ ان کا تعاون قابل تعریف اور مثالی ہے۔ ان احباب تک تحریک کا پیغام پہنچانے اور شیخ الاسلام کو متعارف کروانے میں سید محمد ارشد شاہ (صدر یورپین کونسل TMQ) قاری اسرار احمد قادری اور جناب صوفی محمد اشرف اور مسز محمد اشرف کی کوششیں اور محنت قابل ذکر ہے۔

٭ ماہ ستمبر میں TMQ (ڈیزیو) کی ایگزیکٹو کی جانب سے مشنری ساوریانی کے ہال میں سنٹر کے پادری فادر Benenio کے اعزاز میں ایک پُرتکلف عشائیہ دیا گیا جس میں مرکزی تنظیم کے عہدیداران منشاد احمد گوندل (صدر)، چوہدری سمیع اللہ وڑائچ، حاجی اعجاز احمد کے علاوہ مقامی تنظیم کے عہدیداران نے شرکت کی۔ صدر یورپین کونسل جناب سید محمد ارشد شاہ نے خصوصی شرکت کی جبکہ اٹالین کمیونٹی کی طرف سے خواتین و حضرات نے بھرپور شرکت کی جن میں (مادام Orieya) (Miss Paula Fariua) فادر Calaudio, Mr. Loris, Miss Marllina قابل ذکر ہیں۔ تقریب کے آغاز میں جناب صوفی محمد اشرف نے اپنے استقبالیہ خطبہ میں معزز مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔ فادر Benenio نے اپنے خطاب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں سے ملاقات سے پہلے اسلام بارے میری سوچ بھی مختلف تھی لیکن جب سے میرا آپ لوگوں سے رابطہ ہوا ہے آپ کے خیالات جاننے کا موقع ملا ہے میں بہت متاثر ہوا ہوں اب مجھے یقین ہے کہ اسلام ہرگز دہشت گردی کا علمبردار نہیں ہے یہ تو سراپا محبت مذہب ہے۔ میں نے آپ کے قائد محترم کی کتب کا مطالعہ کیا ہے۔ مجھے دلی طور پر خوشی ہوئی ہے کہ ان کی کسی بھی کتاب میں کوئی ایسی بات نہیں جو انتہاء پسندی یا دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کرتی ہو۔ میری شدید خواہش ہے کہ میں پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے روبرو مل سکوں جن کی تربیت نے آپ کو یہ نظم و ضبط، بھائی چارہ اور محبت سکھائی ہے میں اس نادیدہ شخصیت کے لئے اپنی عبادات میں دعا کرتا رہتا ہوں کیونکہ اس طرح کی شخصیات عالمی امن کے لئے مشعل راہ ہوتی ہیں خداوند تعالیٰ انہیں صحت و تندرستی اور لمبی عمر دے۔

٭ گذشتہ ماہ پاکستان کی محترمہ مسز وسیم جو کہ اٹلی میں تحریک کی سرگرم اور فعال کارکن ہیں کی کوششوں اور اسلام کی بنیادی تعلیمات سے متاثر ہوکر محترمی رشما مسکن نے اسلام قبول کیا۔ ان کا اسلامی نام عائشہ علی رکھا گیا۔ بعد ازاں ان کا نکاح ممبر تحریک باسط علی سے ادارہ منہاج القرآن Desio اٹلی میں سرانجام پایا۔ محترمہ علامہ قاری اسرار احمد نے نکاح پڑھایا۔ اس پروقار تقریب میں اٹلی کے قائدین محترم یونس ناظم مالیات، غلام محمد رفیق اور ادارہ کی ایگزیکٹو نے خصوصی شرکت کی۔

٭ (رپورٹ: شکیل احمد)

تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام کارپی سنٹر میں ہفتہ وار ذکر و درود و سلام کی محفل کا انعقاد ہوا۔ تلاوت کلام کی سعادت شعبان حبیب الرحمن ناظم دعوت و تربیت نے حاصل کی جبکہ سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کرنے کے لئے محمد انور قادری، مرزا امتیاز، حاجی محمد طارق اور محمد افضال سیال، مرزا امتیاز احمد کے نام قابل ذکر ہیں۔ بعد ازاں علامہ سید مصطفی مشہدی نے خصوصی خطاب کیا۔

٭ منہاج القرآن آریزو (اٹلی) کے ناظم نشرو اشاعت عمران احمد نے گذشتہ ماہ اپنی رہائش گاہ پر منہاج القرآن اٹلی کی مرکزی ایگزیکٹو اور قریبی دوستوں کو شاندار عشائیہ دیا۔ اس عشائیہ میں مرکزی صدر منہاج القرآن اٹلی منشاد احمد گوندل، ناظم سمیع اللہ وڑائچ، نائب صدر حاجی اعجاز احمد، ناظم لیگل امور ظہیر انجم اور ناظم نشرو اشاعت شکیل احمد اور پاک فیڈریشن اٹلی کے صدر جناب ساجد محمود سانگ نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اس کے علاوہ محمد ندیم، شکیل اور دیگر ساتھیوں نے شرکت کی۔

٭ منہاج القرآن ریجومیلیا، مودنہ کے مرکز کارپی میں بچوں کی تعلیم و تربیت کا باقاعدہ پروگرام شروع کردیا گیا ہے جس میں بچوں اور بچیوں کو قرآن اور اسلامی تعلیمات کے ساتھ ساتھ اردو، انگلش، تاریخ اسلام اور تاریخ پاکستان سے آگاہی کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ تعلیم بالغاں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

٭ منہاج القرآن مچراتا کا ماہانہ اجلاس رہائش گاہ جناب محمد اقبال وڑائچ (صدر منہاج مچراتا) منعقد ہوا۔ جس میں منہاج القرآن اٹلی کی مرکزی باڈی نے بھی شرکت کی۔ تلاوت قرآن پاک کی سعادت جناب قاری نثار احمد (ناظم منہاج مچراتا) نے حاصل کی۔ جناب محمد اقبال وڑائچ اور قاری نثار احمد نے گلہائے عقیدت کے پھول پیش کئے۔ منہاج القرآن اٹلی کے مشہور و معروف نعت گو شاعر اعجاز احمد نے بارگاہ رسالت میں اپنا کلام پیش کیا۔ معزز مہمانوں میں جناب منشاد احمد گوندل (صدر منہاج اٹلی) جناب سمیع اللہ (ناظم منہاج اٹلی) اور جناب اعجاز احمد نے مختلف موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ڈنمارک

رپورٹ: بشیر احمد قریشی

منہاج القرآن انٹر نیشنل ڈنمارک مرکز پر ہر سال کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک میں خصوصی اہتمام کیا گیا۔ اس سال مرکز پاکستان سے نماز تراویح کی امامت کے لئے خصوصی طورپر محترم قاری محمد اللہ بخش نقشبندی تشریف لائے۔ آپ نے اپنی خوبصورت آواز میں تلاوت قرآن پاک سے اہل ڈنمارک کے دل وجان کو سکون پہنچایا۔ لوگوں نے جھوم جھوم کر آپ کی قرا ت سے فیض حاصل کیا۔ روزانہ نماز تروایح میں پڑھی جانے والی آیات مقدسہ پر علامہ محمد اویس اقبال قادری درس قرآن دیتے اور ان کے درس قرآن سے سینکڑوں لوگ مستفید ہوتے رہے۔

ماہ رمضان المبارک کے دوران ہر ہفتہ بعد از نماز تراویخ ذکرونعت کا انعقاد کیا جاتا۔ جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے نوجوان اور ثناء خوان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بڑے ہی ذوق وشوق سے شرکت کرتے۔

ماہ رمضان کے آخری عشرہ میں ایک کثیر تعدادنے اعتکاف کیا دوران اعتکاف علامہ محمد اویس اقبال قادری مختلف موضوعات پر خطاب کئے۔ پروگرام کے مطابق نوجوانان ڈنمارک کی ایک خاص تعداد نے مسنون اجتماعی اعتکاف کیا اس دوران مختلف ریفریشز کورسز بھی کروائے گئے اس بابت منہاج القرآن ویلبی کے نائب صدر ڈاکٹر ملک ندیم عاصم، سید نعیم شاہ، شہزاد انور اور صبح صادق نے نمایاں کردار ادا کیا۔

جرمنی

رپورٹ: محمد افضل قادری

امیر MQI یورپین کونسل علامہ حسن میرقادری فرینکفرٹ (جرمنی) تشریف لائے فرینکفرٹ کے اسٹیشن پر صدر ادارہ چوہدری اظہر فاروق، نائب صدر چوہدری ذوالفقار علی، ناظم فرینکفرٹ محمد افضل قادری اورجوائنٹ سیکرٹری فیصل صغیر قادری کے علاوہ دیگر رفقاء واراکین نے علامہ صاحب کو خوش آمدید کہا۔ بعد ازاں مرزاصغیر احمد کی رہائش گاہ پر خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا اور مختلف تنظیمی امور زیر بحث آئے بعد ازاں جمعۃ المبارک کے اجتماع میں اسلام اور دہشت گردی کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی اور حاضرین کے سوالات کے جوابات دیئے۔ بعد ازاں محترم علامہ حسن میر قادری برلن تشریف لے گئے اور وہاں تحریکی ساتھیوں کے ساتھ منہاج القرآن کے آئندہ لائحہ عمل کے لئے تبادلہ خیال کیا۔ امیر یورپ محترم علامہ حسن میر قادری اپنے دورے کے اگلے مرحلے کے لئے ہاگن روانہ ہوئے یہاں پرمرکز Ennepetal پر رات کو درس قرآن کی محفل میں خصوصی طور پر شرکت کی اور تنظیمی و تربیتی حوالے سے اظہار خیال کیا۔

ساؤتھ کوریا

رپورٹ : مدثر رشید قادری

منہاج القرآن انٹرنیشنل کوریا کے زیراہتمام اسلامک سنٹر سووان میں ششماہی روحانی اجتماع مورخہ 22 ستمبر تا 23 ستمبر منعقد ہوا۔ روحانی و تربیتی اجتماع کا آغاز محترم نوید سعید گورائیہ نے قرآن پاک کی تلاوت سے کیا۔ تاجدار کائنات حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ عالیشان میں گلہائے عقیدت پیش کرنیوالوں میں منظور احمد قادری، ارشد علی، محمد اشفاق آسی اور محمداعجاز شامل تھے۔ خرم شہزاد قادری (ناظم MQI S.Korea) نے استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے قرآن و احادیث نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی روشنی میں ’’اجتماعی ذکر و ذاکرین کی فضیلت‘‘ کو بیان کیا۔ محمد جمیل قادری (صدر MQI S.Korea) نے ’’مساجد کو آباد کرنے کی فضیلت‘‘ کے موضوع پر اظہار خیال کیا۔ بعد ازاں محترم حافظ محمد شاہ نواز نے صلوۃ التسبیح کی امامت کی سعادت حاصل کی۔ اس موقع پر حاضرین کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خطاب ’’مراحل یوم حشر‘‘ (اعتکاف 2006ء) بذریعہ وی سی ڈی سنایا گیا۔

روحانی اجتماع کی دوسری نشست کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ جس کی سعادت حافظ شاہ نواز نے حاصل کی۔ تلاوت کلام پاک کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت محمد اعجاز نے حاصل کی۔ بعد ازاں محترم علامہ ثناء اللہ ربانی نے پاکستان سے ٹیلی فونک خطاب کیا۔

فقہی نشست میں حافظ شاہ نواز نے حاضرین کو وضو، غسل اور نماز کے مسائل اور طریقہ کار بڑے اختصار سے سمجھایا۔ بعد ازاں محفل ذکر کا اہتمام کیا گیا۔ محمد جمیل قادری (صدر MQI S.Korea) نے دعا کروائی۔

لنگر اور خصوصی انتظامات میں عابد علی قادری (سرپرست جامع مسجد سووان)، ارشد اقبال (ناظم مالیات پوچھن)، نوید سعید گورائیہ، محمد اشفاق (ناظم مالیات سووان)، اظہر شیخ، عمران حیدر، راجہ نوید، محمد پرویز، محمد جاوید اور منظور قادری (ناظم سووان) صدبار مبارک باد کے مستحق ہیں۔

ہالینڈ

منہاج القرآن انٹرنیشنل دی ہیگ (ہالینڈ) نے ہر سال کی طرح اس سال بھی مقامی سپورٹس ہال (ٹرانسفال ہال) میں نماز عید الفطر کا عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا۔ جس میں اہل اسلام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجتماع عید الفطر کی میزبانی کے فرائض حافظ حبیب الرحمن نے سرانجا م دیے جبکہ خطبہ و نماز عید الفطر کی جماعت علامہ احمد رضا نقشبندی نے کروائی۔ اس موقع پر انتظامیہ ادارہ منہاج القرآن نے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ہالینڈ سید مقصود احمد شاہ کی سربراہی میں بہترین انتظامات کئے گئے۔