گذشتہ ماہ محترم شہزاد احمد انصاری (کریم پورہ۔ سیالکوٹ) کی والدہ محترمہ طویل علالت کے بعد انتقال فرماگئیں، محترم حافظ محمد جہانگیر (ٹاؤن شپ لاہور) کے خالو، محترم حاجی محمد یاسین (ٹاؤن شپ لاہور) کی اہلیہ، محترم الحاج مرزا امانت بیگ (ٹاؤن شپ لاہور) کے بیٹے، محترم ماسٹر محمد نواز (کروڑ لعل عیسن۔ لیہ)، محترم حاجی عامر رضا لالی (لالیاں)کی خالہ جان، محترم محمد سلیم حسن (اسسٹنٹ رجسٹرار منہاج یونیورسٹی) کے سسر، محترم عبدالقیوم جنجوعہ (جلال پور شریف۔ جہلم) کے والد محترم، محترم ریاض احمد نقشبندی (حیدرآباد) کے سسر، محترم محمد ارشد کمبوہ (فورٹ عباس) کی اہلیہ، محترم محمد بلال اوپل (ڈنمارک) کے چچا جان، محترم محمد رفیق نجم (فیصل آباد) کی نانی جان، محترم حاجی محمد امین القادری (نائب امیر تحریک فیصل آباد) کی نواسی، محترم ڈاکٹر سلطان محمود (فیصل آباد) کے سسر، محترم شفقت حمید سندھو (فیصل آباد) کی والدہ، محترم صوفی نذیر حسین ڈھلوں (فیصل آباد) کے داماد، محترم زاہد محمود (فیصل آباد) کی والدہ، محترم سید ارشد شاہ (صدر منہاج یورپین کونسل) کے سسر سید طالب شاہ، محترم ڈاکٹر پیر عبدالقادر (حسن ابدال) کے بڑے بھائی اور محمد عدیل (ڈبلن آئر لینڈ) کے چچا محترم حاجی عبدالغنی، محترم طاہر جاوید ملک (سیکرٹری انفارمیشن یوتھ لیگ لاہور) کی نانی جان، محترم خالد حسینی (ممبر مرکزی نظامت یوتھ) کے والد محترم، چوہدری منیر احمد (کویت) کی والدہ محترمہ اور محترم منصور بلال علوی (سیکرٹری دعوت نظامت یوتھ) کے ماموں جان قضائے الہٰی سے انتقال فرماگئے ہیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ اللہ تعالیٰ مرحومین کی بخشش و مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل اور اجر عظیم عطا فرمائے۔ آمین