سلام بحضور سرورِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

حسین محی الدین قادری

آقا حضور آپ ہیں سردارِ انبیاء اُمی لقب ہیں، احمدِ مختار مجتبیٰ بھیجوں سلام آپ پر سرکار صبح و شام ہوجائے میری عمر اسی ذکر میں تمام چہرہ، حضور! شمس و قمر کا بھی فق ہوا اُنگلی اُٹھی تو چاند کا سینہ بھی شق ہوا بھیجوں سلام آپ پر سرکار صبح و شام ہوجائے میری عمر اسی ذکر میں تمام تھاما حضور آپ نے ہر ذی شعور کو آ کر دیا فروغ، قلم کے ظہور کو بھیجوں سلام آپ پر سرکار صبح و شام ہوجائے میری عمر اسی ذکر میں تمام اس بزم کائنات کے سردار آپ ہیں سب کچھ خدا کی خلق میں سرکار آپ ہیں بھیجوں سلام آپ پر سرکار صبح و شام ہوجائے میری عمر اسی ذکر میں تمام اس کا حضور حامی و ناصر خدا رہے دائم حسین آپ کے دَر کا گدا رہے بھیجوں سلام آپ پر سرکار صبح و شام ہوجائے میری عمر اسی ذکر میں تمام