منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام سکالر شپ 2008ء کے امتحان کے نتائج

منہاج ایجوکیشن بورڈ پاکستان کے زیراہتمام ایم ای ایس نے پہلی بار سکالرشپ کے لیے چوتھی اور ساتویں کلاس کے امتحانات منعقد کیے۔ اس میں منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے ملک بھر سے 572 سکولز میں سے 88 منتخب سکولوں نے حصہ لیا۔ ان امتحانات میں مجموعی طور پر فیصل آباد نے پہلی، ننکانہ صاحب نے دوسری اور سیالکوٹ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

امتحانات میں 51 طلباء نے پوزیشنز حاصل کیں۔ مجموعی طور پر فیصل آباد 8 پوزیشن کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا۔ ننکانہ صاحب 7 طلباء پوزیشن کے ساتھ دوسرے نمبر رہا۔ سیالکوٹ نے پانچ پوزیشن کے ساتھ تیسری، راجن پور نے 4 پوزیشن کے ساتھ چوتھی اور مظفر گڑھ نے 3 پوزیشن کے ساتھ پانچواں نمبر حاصل کیا۔

منہاج ماڈل سکول بستی رابول وہاڑی کے ندیم اختر نے چوتھی کلاس کے امتحان میں 79 فیصد نمبروں کے ساتھ انفرادی طور پر ملک بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ ۔ ۔ ملک بھر سے دوسری پوزیشن منہاج ماڈل سکول فاضل والا مظفر گڑھ کی عاصمہ ستار نے حاصل کی۔ انہوں نے 785 فیصد نمبر حاصل کیے۔ ۔ ۔ ان کے ساتھ منہاج ماڈل سکول 175 جھنگ کی مہناز گل بھی 785 فیصد نمبر حاصل کر کے مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن کی حقدار ٹھہریں۔ ۔ ۔ منہاج ماڈل سکول بھوپال والا سیالکوٹ کی فاخرہ کوثر اور منہاج ماڈل سکول سانگلہ ہل ننکانہ صاحب کی کرن منیر نے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ دونوں نے ایک ساتھ 77 فیصد نمبر حاصل کیے۔ ۔ ۔ منہاج ماڈل سکول بوتالہ شرم سنگھ گوجرانولہ کی آمنہ رفاقت نے 76 فیصد نمبر حاصل کر کے ملک بھر میں ساتویں جماعت میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ ۔ ۔ منہاج ماڈل سکول بھوپال والا سیالکوٹ کے احمد حبیب نے 74 فیصد نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ منہاج ماڈل سکول سہاری شکرگڑھ نارووال کے معوز آفتاب بھی 74 فیصد نمبروں کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن کے حقدار بنے۔ ۔ ۔ تیسری پوزیشن منہاج ماڈل سکول طاہر آباد ننکانہ صاحب کے طالب علم ابوبکر صدیق نے حاصل کی جنہوں نے 73 فیصد نمبر حاصل کیے۔

منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے امتحانی نتائج کا اعلان ایم ای ایس کی طرف سے منعقدہ نے ایک تقریب میں کیا گیا جس میں جملہ مرکزی قائدین نے خصوصی شرکت کی۔

ایم ای ایس کے ایم ڈی محترم شاہد لطیف قادری نے شرکاء کو مقابلہ کے امتحان کے نتائج کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ ہم نے ایم ای ایس کے زیراہتمام ملک بھر میں مقابلے کے امتحانات منعقد کیے۔ ان امتحانات میں ملک بھر سے منتخب 88 منہاج سکولز کے 541 طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔ ان طلباء کو ایم ای ایس کی طرف سے بنائے گئے سوالیہ پیپر، جوابی شیٹ اور کمپیوٹرائزڈ رولنمبر سلپ مہیا کی گئی۔ یہ امتحانات طلباء کے اپنے سکول کی بجائے دوسرے شہروں میں قائم منہاج سکولز کے امتحانی سنٹرز میں لیے گئے۔ کڑی نگرانی میں منعقد کیے گئے امتحانات کے نتائج کے لیے بھی پرچے ملک بھر میں منہاج سکولز کے تجربہ کار اساتذہ کرام کو چیک کرنے کے لیے ارسال کیے گئے۔ اس کے بعد منہاج ایجوکیشن سوسائٹی نے کمپیوٹرائزڈ گزٹ کی شکل میں نتیجہ جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ آج ہم ملک میں سب سے بڑا غیر سرکاری تعلیمی نظام چلا رہے ہیں۔ اس کے قیام کا سہرا شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے سر ہے۔

اس موقع پر ناظم اعلیٰ محترم ڈاکٹر رحیق احمدعباسی اور دیگر شرکاء نے منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے ایم ڈی محترم شاہد لطیف اور ان کی پوری ٹیم کی اعلیٰ کارکردگی کو سراہا اور کامیاب طلباء کو خصوصی مبارکباد دی۔