خصوصی ہدایات اعتکاف 2008ء

برائے عہدیداران، رفقاء، اراکین، وابستگان جملہ فورمز تحریک منہاج القرآن

محترم عہدیداران، رفقاء، اراکین اور وابستگان تحریک جیسا کہ آپ احباب کے علم میں ہے کہ 5 جولائی کے ورکرز کنونشن میں قائد محترم نے اعلان فرمایا تھا کہ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی وہ خود بنفس نفیس اعتکاف کیلئے پاکستان تشریف لائیں گے۔

اس سلسلہ میں ہم سب پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اس اعتکاف کو عظیم الشان بنانے کیلئے اپنے فرائض کو بخوبی سرانجام دیں۔ ذیل میں چند ابتدائی ہدایات آپ کے گوش گزار کی جارہی ہیں۔ مزید تفصیلات جو کہ صرف معتکفین سے متعلقہ ہوں گی وہ ان شاء اللہ آئندہ شمارے میں شامل کی جائیں گی۔

فیصلہ جات و ہدایات

  1. اس سال اعتکاف کی تعداد کا ٹارگٹ 50 ہزار رکھا گیا ہے جس میں تحریک منہاج القرآن 30 ہزار (پنجاب 25 ہزار)، دیگر صوبہ جات 5 ہزار)، یوتھ لیگ 5 ہزار، ایم ایس ایم 5 ہزار اور ویمن لیگ 10 ہزار شامل ہوں گی۔
  2. باوجود مہنگائی کے سیلاب کے فیس میں معمولی اضافہ کیا گیا ہے اس سال رجسٹریشن فیس 600 روپے فی کس مقرر کی گئی ہے۔
  3. اعتکاف کی ایڈوانس بُکنگ 15 اگست تا 10 ستمبر مرکزی سیکرٹریٹ پر ہوگی۔
  4. ہر تنظیم اپنے متعلقہ فورم کے آفس سے نقد ادائیگی کی صورت میں کوپن بکس حاصل کرسکے گی۔
  5. شہر اعتکاف کی Formationگزشتہ سال کی طرح Blocks کی صورت میں ہوگی۔
  6. اکٹھے اعتکاف بیٹھنے کی خواہش مند ضلعی تنظیمات فقط ایڈوانس بُکنگ کی صورت میں ایک ہی بلاک میں بیٹھ سکیں گی۔
  7. اس سال معتکفین کی چار درجات پر مقرر کئے گئے ہیں۔
  • پہلے درجہ میں جملہ ضلعی / تحصیلی / پی پی حلقہ جات / ٹاؤنز / یونین کونسلز سطح کے تحریک منہاج القرآن / یوتھ لیگ / ایم ایس ایم / ویمن لیگ کے عہدیدارا ن کیلئے اعتکاف بیٹھنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
  • دوسرے درجہ میں ہر رفیق پر بھی اعتکاف میں شامل ہونا لازمی ہے تا کہ وہ تربیت حاصل کرسکے۔
  • تیسرے درجہ میں مختلف علاقوں میں معاشرہ میں ممتاز مقام کے حامل احباب مثلاً علماء کرام / پروفیسرز / تاجر / وکلاء / سیاستدان / کھلاڑی و سماجی شخصیات کو مسنون اعتکاف کی دعوت دیں۔
  • چوتھا درجہ عامۃ الناس کی ہے جس پر محنت کی جائے۔
  1. اعتکاف کی دعوت دیتے ہوئے سابقہ اعتکاف کی CDs دکھائیں اور اس روحانی تربیت گاہ میں اپنا ذاتی تجربہ بھی بیان کریں۔ اس کے عصری اثرات اور اہمیت کو واضح کریں۔
  2. اجتماعی اعتکاف کی برکت و صحبتِ صالحین کو ہائی لائٹ کریں۔
  3. شہراعتکاف کے انتظامات میں جو رضاکاران خدمت کرنا چاہیں اُن کی لسٹ یکم ستمبر تک مرکز کو ارسال کر دیں تاکہ اُن کی ڈیوٹیز لگائی جاسکیں۔
  4. درج بالا ہدایات کو نچلی سطح کے کارکن تک پہنچانے کا بہتر انتظام کریں۔
  5. اعتکاف 2008ء کے سلسلہ میں کسی بھی انفارمیشن راہنمائی یا تجاویز کیلئے درج زیل احباب سے رابطہ کریں۔

ساجد محمود بھٹی
سیکرٹری مرکزی اعتکاف کمیٹی
4261554-0333
111-140-140-42-0092
ایکسٹینشن نمبر : 260

سرادر منصور احمد خان
نائب سربراہ مرکزی اعتکاف کمیٹی
5017064-0346
111-140-140-42-0092
ایکسٹینشن نمبر : 122

احمدنواز انجم
نائب سربراہ مرکزی اعتکاف کمیٹی
4147093-0300
111-140-140-42-0092
ایکسٹینشن نمبر : 107
محمدشاہد لطیف قادری
نائب سربراہ مرکزی اعتکاف کمیٹی
5786786-0333
111-140-140-42-0092
ایکسٹینشن نمبر : 134
محمد عاقل ملک
نائب سربراہ مرکزی اعتکاف کمیٹی
4885754-0300
111-140-140-42-0092
ایکسٹینشن نمبر : 136
 

 

(شیخ زاہد فیاض)
سربراہ مرکزی اعتکاف کمیٹی 2008
111-140-140 ,5179258-42-0092
ایکسٹینشن نمبر : 106