تحریک منہاج القرآن کی سرگرمیاں

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے متاثرین زلزلہ بلوچستان کیلئے امدادی سرگرمیاں

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پوری دنیا میں بلا امتیاز رنگ و نسل و مذہب انسانیت کی خدمت کا فریضہ انجام دے رہی ہے۔ طوفان سونامی کا ہو یا قیامت خیز زلزلہ کشمیر سرحد اور بام (ایران) کا، سیلاب کی تباہ کاریاں ہوں یا ناگہانی آفات، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ہر جگہ متاثرین کی بحالی کے لئے موجود ہوتی ہے۔ قدرتی آفات کے شکار افراد کی مدد اور بحالی کیلئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی امدادی سرگرمیوں کو ہر جگہ نمایاں حیثیت حاصل ہوتی ہے۔ خدمت خلق کے اسی جذبے کے تحت منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے ایک کروڑ مالیت کے امدادی سامان کا پہلا قافلہ گزشتہ ماہ متاثرین زلزلہ بلوچستان کے لئے متاثرہ علاقے زیارت اور پشین روانہ کیا گیا۔ اشیائے خوردونوش، کمبل، رضائیاں، گرم کپڑے، جوتے، ادویات اور خیموں پر مشتمل سامان کے ٹرک بھجوائے جانے کے موقع پر تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ محترم ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ بلوچستان کے زلزلہ زدگان کی ہر ممکن مدد کیلئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی ہدایات دی ہیں اور فوری طور پر ایک کروڑ روپے کا امدادی سامان متاثرہ علاقوں میں بھیج دیا گیا ہے۔ پاکستان بھر کے مختلف اضلاع میں امدادی کیمپ لگا دیئے گئے ہیں، جہاں ہزاروں کارکن امدادی سامان کی وصولی میں مصروف ہیں۔ منہاج القرآن کی بیرون ملک تنظیمات بھی زلزلہ زدگان کی مدد کے لئے تندہی سے کا م کر رہی ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن مصیبت کی ہر گھڑی میں قوم کے شانہ بشانہ رہی ہے اور انسانیت کی خدمت اس کا اولین مشن ہے۔ اس موقع پر ناظم ویلفیئر ڈاکٹر شاہد محمود اور دیگر مرکزی قائدین بھی موجود تھے۔

بعد ازاں MWF کا وفد محترم بلال مصطفوی کی سربراہی میں بلوچستان روانہ ہوا۔ وفد کے دیگر اراکین میں محترم حفیظ اللہ بلوچ، محترم توقیر احمد اعوان، محترم میاں عبدالرسول سندھو، محترم ظہیر عباس گجر، طیب ضیاء، فیض اللہ جان حسنی اورمحترم امجد حسین جٹ شامل تھے۔ وفد نے اس موقع پر DCO زیارت محترم حاجی محمد سہیل سے ملاقات کی۔ MWF کی امداد ی سرگرمیوں کے لئے DCO نے موضع قواس، وام اور کچھ کے دیہاتوں کا علاقہ مختص کیا۔اس موقع ناظم تنظیمات سردار منصوراحمد خان نے ٹیلفون پر بات کرتے ہوئے منہاج القرآن کی طرف سے DCO زیارت اظہار یکجہتی کیا۔DCO زیارت نے اس موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کا شکریہ ادا کیا۔

٭ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ریلیف کیمپ قواس میں آئی جی بلوچستان محترم آصف نواز نے دورہ کیا اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی امدادی کاروائیوں کو سراہا اور قوس وام اور نرتندہ کے متاثرہ خاندانوں میں MWF کی طرف سے امددی سامان تقسیم کیا۔ آئی جی بلوچستان نے اس موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی امدادی سرگرمیوں پر اظہار اطمیان کرتے ہوئے شیخ السلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ کی عالمی سطح پر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او زیارت بھی ساتھ تھے۔

٭ بعد ازاں منہاج ویلفیر فاؤنڈیشن کے کیمپ موضع ’’کچھ‘‘ ضلع زیارت میں ہمایوں عزیز گرد (چیف ریلف کمشنر بلوچستان)نے وزٹ کیا اور MWF کی طرف سے امدادی سامان متاثرین زلزلہ میں تقسیم کیا اور کہا کہ میں اس دکھ کی گھڑی میں بلوچستان کے متاثرین بھائیوں کی مدد کرنے پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری اور MWF کے جملہ رضاکاران کا مشکور ہوں اور شیخ الاسلام اور MWF کے رضاکاران کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو خدمت میں مصروف ہیں۔

٭ بلوچستان میں آنے والے حالیہ زلزلہ متاثرین کی بحالی کے کئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی امدادی کاروائیوں میں مصروف ہیں MWF کے وفد نے بلوچستان کے وزیر اعلیٰ اسلم رئیسانی سے ملاقات کی اور ان کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہر القادری کا خصوصی خط دیا جس میں شیخ الاسلام نے بلوچستان میں آنے والے حالیہ زلزلہ میں جان بحق ہونے والے افراد کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا جبکہ متاثرین کی بحالی کے لئے MWF کے تحت ایک کروڈ روپے کی مالیت کا سامان وزیراعلیٰ کے سپرد کیا۔ وفدنے وزیر اعلیٰ کو MWF کے تحت ہونے والی ریلیف سرگرمیوں کی مکمل بریفنگ د ی جس پر وزیراعلیٰ نے شیخ الاسلام ڈا کٹرمحمد طاہر القادری کا شکریہ ادا کیا اور MWF کے رضاکاران کی خدمات کو سراہا۔

امریکی وفد کی منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ آمد

مسلم کرسچین ڈائیلاگ فورم کے زیراہتمام پانچ رکنی امریکی وفد نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور کا وزٹ کیا۔ گلوبل مشن اویورئنس کے صدر مسٹر لیف ہیٹلنڈ نے وفد کی قیادت کی جبکہ ڈاکٹر مرقس فدا، جم ریبنز، ٹموتھی ہیٹ اور رینڈل ڈینلی بھی وفد کے معزز مہمانوں میں شامل تھے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکز آمد پر امیر تحریک محترم صاحبزادہ فیض الرحمن خان درانی، نائب امیر تحریک بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، نائب ناظم اعلیٰ سکوارڈن لیڈر ریٹائرڈ عبدالعزیز اور دیگر مرکزی قائدین نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

وفد کو سب سے پہلے مرکز کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کرایا گیا اور مختصر تعارفی بریفنگ دی گئی۔ وزٹ کے دوران سیل سنٹر میں موجود شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی انگلش تصانیف اور سی ڈیز خطابات وفد کے لیے خصوصی توجہ کا مرکز رہے۔ یہاں انہیں انسانی حقوق، اقلیتوں کے حقوق پر مشتمل کتب کے علاوہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی انگلش کتب کا تفصیلی تعارف بھی کرایا گیا۔

اس موقع پر نائب ناظم اعلیٰ سکواڈرن لیڈر (ر) عبدالعزیز نے معزز مہمانوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں منہاج القرآن انٹرنیشنل دنیا بھر میں بین المذاہب ہم آہنگی اور امن و سلامتی کے فروغ، دہشت گردی و انتہاء پسندی کے خلاف جنگ اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لئے بھرپور خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری عالمی امن کے داعی، بین المذاہب ہم آہنگی اور اقلیتوں کے حقوق کے محافظ ہیں۔ عالمی امن کے قیام، رواداری، باہمی اخوت اور بھائی چارے سمیت دنیا کے مختلف موضوعات پر آپ کے لیکچرز بذریعہ ٹی وی چینلز دنیا بھر میں نشر ہو رہے ہیں جبکہ ایشیا سے افریقہ تک دنیا کے ساتوں براعظموں میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے رفقاء و وابستگان اس پیغام کو پھیلا رہے ہیں۔

اس موقع پر ناظم امورخارجہ جی ایم ملک نے معزز مہمانوں کو بتایا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری منہاج القرآن انٹرنیشنل کے پلیٹ فارم سے دنیا میں تحمل، بردبادی اور علم کے کلچر کو فروغ دے رہے ہیں۔ آپ کے سینکڑوں لیکچرز اور خطابات میں علم کے ساتھ دنیا بھر میں قیام امن پر زور دیا گیا ہے۔ اسلام ایک پر امن دین ہے اس لیے اس کو دہشت گردی سے جوڑنا سراسر غلط ہے۔ منہاج القرآن اسلام کی تعلیمات کی روشنی میں ہر قسم کی دہشت گردی اور انتہاء پسندی کی پرزور مذمت کرتی ہے۔ اس موقع پر وفد کی طرف سے گلوبل مشن اویورئنس کے صدر مسٹر لیف ہیٹلنڈ نے منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عالمی خدمات کو بے حد سراہتے ہوئے انہوں نے کہا ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دنیا کے عظیم ترین انسان ہیں۔ وہ علم کی روشنی سے جہالت کے اندھیروں کو ختم کر رہے ہیں۔ عالمی قیام امن، دہشت گردی کیخلاف جنگ اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہرالقادری کا تاریخی کردار ہے۔ اس سلسلہ میں ہمیں ایک دوسرے سے ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

میئر آف لندن Mr.Boris Johnson کا منہاج القرآن اسلامک سنٹر لندن آمد

گذشتہ ماہ میئر آف لندن Mr.Boris Johnson نے منہاج القرآن اسلامک سنٹر رمفورڈ روڈ لندن کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میئر نے کہا کہ مجھے منہاج القرآن اسلامک سنٹر آمد پر انتہائی خوشی ہے کیونکہ اسی طرح کی ملاقاتوں کے ذریعے ہی ہم ایک دوسرے کو صحیح طور سمجھ سکتے ہیں اور یہی سوچ دنیا میں امن و استحکام کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ ہمیں مل جل کر اس معاشرے کی ترقی کے لئے آگے بڑھنا ہوگا۔

بعد ازاں میٹرو پولیٹن پولیس Newham کے سپرنٹنڈنٹ Mr.Gray Buttercase نے بھی اظہار خیال کیا۔ اس موقع پر محترم علامہ محمد صادق قریشی نے منہاج القرآن انٹرنیشنل اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیام امن، فروغ علم اور بین المذاہب رواداری کے فروغ کے لئے خدمات کو بیان کیا۔ محترم اشتیاق احمد اورمحترم آصف شکور نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے میئر کے اس وزٹ کو مسلم کمیونٹی کے لئے مثبت قرار دیا جس نے یہاں کے مقامی افراد کے اسلام اور مسلمانوں کے بارے میں پائے جانے والے خدشات کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

اس تقریب میں نیوہیم فیتھ کولیشن کے فادر مطلب برناباس اور دیگر ممبران نیوہیم کونسلر Alan Craig (کرسچین پیپلز آلائنس) اور David Taylor نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کے آخر میں میئر آف لندن اور دیگر احباب کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتابیں اور CD's تحفہ میں دی گئیں۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فیصل آباد کے زیر اہتمام 25 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں

رپورٹ : غلام محمد قادری

منہاج القرآن ویلفیئر فاؤنڈیشن فیصل آباد کے زیر اہتمام 25 اجتماعی شادیوں کا انتظام و انصرام کیا گیا اس تقریب میں شرکت کے لئے آنے والی باراتوں کو پُروقار انداز میں خوش آمدید کہا گیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز قرآن پاک کی آیات سے محترم حافظ رب نواز نے کیا۔ اس تقریب کی صدارت مرکزی نائب ناظم اعلیٰ محترم شیخ زاہد فیاض نے کی جبکہ مہمان خصوصی سینئر صوبائی وزیر محترم راجہ ریاض احمد تھے۔ مرکزی ناظم ویلفیئر محترم ڈاکٹر شاہد محمود، مرکزی ناظم گوشہ درود محترم میاں عبدالقادر، تحریک منہاج القرآن کے ضلعی قائدین میں سرپرست تحریک محترم حاجی محمد رشید قادری، محترم امیر سید ہدایت رسول قادری، ناظم محترم انجینئر محمد رفیق نجم، سینئر نائب امیر محترم حاجی محمد امین القادری، نائب امیر محترم صفدر علی عارفی، ناظم امور خواتین محترم اللہ رکھا نعیم القادری اور دیگر سیاسی سماجی شخصیات میں محترم خواجہ محمد اسلام MPA، چیمبر آف کامرس فیصل آباد کے نائب صدر محترم چوہدری محمد سلیم اختر، محترم محمد یوسف موتی، محترم رانا محمد اشرف قادری، محترم محمد اختر خان، محترم حاجی محمد اسلم مراد، محترم چوہدری محمد اقبال، محترم محمد فاروق حنفی، محترم عنصر اقبال کموکا، محترم شفقت حمید سندھو (ATV)، محترم ڈاکٹر سلطان محمود، محترم میاں محمد امجد، محترم بدر منیر، محترم منظور حسین رحمانی نے شرکت کی۔

نقابت کے فرائض ناظم یوتھ محترم میاں کاشف محمود نے سرانجام دیئے۔ تلاوت و نعت کے بعد نکاح کے فرائض محترم قاری سرفراز احمد قادری اور محترم قاری محمد اعظم نے ادا کئے۔ تقریب میں موجود دلہنوں کے والدین شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو ہاتھ اٹھا اٹھا کر لمبی عمر اور صحت کی دعائیں دے رہے تھے کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تعاون سے وہ اس ذمہ داری سے احسن طور پر عہدہ برآ ہوئے۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مرکزی ناظم محترم ڈاکٹر شاہد محمود نے تقریب میں بڑی خوبصورتی سے ( MWF) کے جاری منصوبہ جات اور سرگرمیوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ بعد ازاں مہمان خصوصی سینئر صوبائی وزیر محترم راجہ ریاض احمد نے اپنی تقریر کے دوران منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جاری کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اجتماعی سطح پر شروع کئے گئے فلاحی منصوبوں سے معاشرے میں خدمت خلق کے جذبوں کو فروغ حاصل ہوتا ہے۔ یتیم، غریب اور مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی روایت اس سلسلے کی اہم گھڑی ہے۔ مرکزی نائب ناظم اعلیٰ (TMQ) محترم شیخ زاہد فیاض نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن معاشرے کو حقیقی فلاحی معاشرہ بنانے کے لئے کوشاں ہے۔ معاشرے میں جہیز ایک ناسور کی شکل اختیار کرگیا ہے جس کی وجہ سے غریب والدین اپنی بیٹیوں کے ہاتھ پیلے کرنے سے قاصر ہیں انہوں نے کہا کہ ان اجتماعی شادیوں کے ذریعے کئی گھرانے اجڑنے سے بچ گئے۔ انشاء اللہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اس عمل کو نہ صرف جاری رکھے گی بلکہ اس فلاحی کام کو مزید فروغ دے گی۔

اظہار خیال کے بعد معزز مہمانوں نے دولہا اور دلہنوں کو گفٹ پیش کئے۔ پروگرام کے آخر میں مہمانوں کی تواضع کھانے اور مشروب سے کی گئی اور دلہنوں کو نیک دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا گیا۔ امیر تحریک محترم سید ہدایت رسول قادری نے دعا کروائی۔ اس تقریب کی میڈیا کوریج کے لئے راقم (ناظم نشرو اشاعت TMQ فیصل آباد، غلام محمد قادری) اور محترم شیخ محمد اعجاز نے انتظام کئے تھے۔ قومی اخبارات و مقامی اخبارات نے اس پروگرام کو بھرپور کوریج دی۔ اس پروگرام کی کامیابی میں جن افرادکا کردار نمایاں رہا ان میں صدر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فیصل آباد محترم حاجی عنایت اللہ قادری، پروفیسر علامہ محمد عارف صدیقی، حاجی محمد سلیم قادری، حاجی عبدالمجید، حاجی محمد افضل، محمد حفیظ، حاجی محمد ارشد اچھی بھائی، حاجی محمد سلیم اور قاری محمد افضل شامل تھے۔

منہاج القرآن پبلی کیشنز ویب سائٹ www.minhaj.biz کا اجراء

منہاج القرآن پبلی کیشنز کی نئی ویب سائٹ جاری کر دی گئی ہے۔ اس ویب سائٹ پرشیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب اور خطابات کو آن لائن خریداری کے لئے مہیا کیا گیا ہے۔ یہاں کتب، VCDs، ACDs اور DVD کی مکمل ورائٹی کے ساتھ ساتھ متفرق اسلامی اشیاء بھی مہیا کی گئی ہیں۔ آن لائن خریداری کے لئے کریڈٹ کارڈ کی سہولت دینے کے ساتھ ساتھ پاکستانی خریدار کے لئے منی آرڈر، بینک اکاؤنٹ اور وی پی پارسل کی سہولت بھی میسر ہے، جس کی مدد سے صارفین گھر بیٹھے کتب اور خطابات منگوا سکتے ہیں۔ وی پی پارسل کی صورت میں ایک بڑی آسانی یہ ہے کہ اشیاء کی وصولی کے وقت پوسٹ مین کو ادائیگی کی جا سکتی ہے۔

تکنیکی اعتبار سے بہترین سہولیات سے مزین یہ جدید ویب سائٹ عام صارف کو اس کی دلچسپی کی تمام معلومات فراہم کرتی ہے۔ اس ویب سائٹ میں سب سے اہم خصوصیت "ایڈوانس سرچ" کا فنکشن ہے، جو صارف کو کسی بھی کتاب یا خطاب کی تلاش کو آسان بناتا ہے۔

اس سائٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ناظم ابلاغیات حاجی منظور حسین قادری، محمد سعید شاہ، فضل حسین، عمران قریشی اور ان کی ٹیم نے منہاج انٹرنیٹ بیورو کی ٹیم کو خصوصی مبارکباد دی۔