پشاور: تحریک منہاج القرآن، عوامی تحریک کا تنظیمی کنونشن

محترم ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام 11 جنوری 2016ء کو پشاور میں منعقدہ تنظیمی کنونشن میں خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی راہداری روٹ کے حوالے سے چھوٹے صوبوں کے تحفظات دور کئے جائیں اور اے پی سی کے اعلامیہ کی روشنی میں حکمران خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کو مطمئن کریں۔ جب تک وفاق کی اکائیاں مطمئن نہیں ہونگی، اس وقت تک اسے وفاق کا منصوبہ قرار نہیں دیا جا سکتا۔ چھوٹے صوبوں کو حقوق دینے کی جدوجہد میں ہم سندھ، کے پی کے اور بلوچستان کے عوام کے ساتھ ہیں اور کسی غاصب کو ان صوبوں کے عوام کا حق نہیں کھانے دیں گے۔ خیبر پختونخواہ کے غیور اور جرات مند عوام دہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔ 20 کروڑ عوام کے تحفظ اور سکون کیلئے قربانیاں دینے پر ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔

اس موقع پر محترم ڈاکٹر حسن محی الدین نے خیبر پختونخواہ میں عوامی تحریک کی تنظیم سازی فوری شروع کرنے کا اعلان فرمایا۔ آپ نے دو روز خیبر پختونخواہ میں گزارے اور کارکنوں سے ملاقاتیں کیں۔

محترم خرم نواز گنڈا پور نے کہاکہ ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ اڑھائی سال کے مختصر عرصہ میں خیبرپختونخواہ میں پولیس، ٹیکس اور تعلیم کے شعبوں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ جبکہ پنجاب آج تک پولیس سٹیٹ ہی ہے، جہاں کی پولیس مقتدر آقاؤں کے اشارے پر ناچتی ہے۔ پنجاب کے ٹیکس اور تعلیم کے محکمے کرپشن کا گڑھ ہیں۔

چیف آرگنائزر PAT محترم میجر (ر) محمد سعید نے کہاکہ عوامی تحریک کو KPK میں آرگنائز کریں گے۔ یہاں کے عوام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے پیار کرتے ہیں اور یہاں کے رہنے والوں نے دھرنے میں قابل ستائش قربانیاں دیں۔ کنونشن سے محترم علامہ سید فرحت حسین شاہ، محترم راجہ وقار، محترم شہزاد حسین نقوی، محترم امجد علی شاہ اور محترم ڈاکٹر شبیر گیلانی نے خطاب کیا۔ اس کنونشن میں عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے سینکڑوں کارکنان اور عہدیداران نے شرکت کی۔

اسلام آباد: میلاد مصطفی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس

تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے زیراہتمام 12جنوری 2016ء کو جامع مسجد حیدری کراچی کمپنی میں میلاد مصطفی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کاانعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت محترم ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کر رہے تھے۔ میلاد مصطفی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس میں پاکستان عوامی تحریک کے چیف آرگنائزر محترم میجر (ر) سعید راجپوت، سیکرٹری جنرل محترم خرم نواز گنڈاپور، محترم پیر ناصر جمیل ہاشمی، محترم قاری عبید ستی، محترم سلطان کیانی، محترم قاری احسان قادر، محترم ابرار رضا ایڈووکیٹ، محترم فاروق بٹ، محترم صدیق بٹ، محترم طیب حسین، محترم عبدالغنی نقشبندی، محترم چوہدری یاسین، محترم سید جہانگیر شاہ، محترم مصطفی خان، محترم غلام علی خان، محترم محمد امین، محترم عبدالواحد بٹ، محترم پھل نصیب، محترم سردار محمد علی لاشاری، سمیت تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداران و کارکنان اور معززین شہر کی بڑی تعداد موجود تھی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محترم ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ اسلام کے نور سے جہالت میں ڈوبا ہوا معاشرہ دیکھتے ہی دیکھتے امن کاگہوارہ بن گیا۔ حضور صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم امن عالم کے علم بردار ہیں۔ آپ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قول و فعل سے اقوام عالم میں انسانیت کے احترام پر مبنی عالمگیر معاشرہ قائم ہوا۔ ہمارا فریضہ ہے کہ ہم حضور صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کو اپناتے ہوئے اپنی زندگیوں کو اسی ڈگر پر ڈھالیں جس سے امت اور قوم کا کھویا ہوا وقار پھر سے بحال کیا جاسکے۔ داعش سمیت تمام انتہاپسند تنظیمیں انسانیت کی دشمن ہیں جو اسلام کی بدنامی کا باعث بن رہی ہیں۔

کرپشن، جہالت اور دہشت گردی کے باعث پورا ملک تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے۔ قوم کو زوال کے گڑھوں سے نکلنے کے لئے جدید سائنسی اور تحقیقی علوم پر دسترس حاصل کرنا ہوگی۔ پوری قوم، خصوصاً نوجوان نسل کو یکجا ہوکر انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خلاف میدان میں نکلنا ہوگا۔ نوجوان شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ’نصابِ امن‘ سے مستفید ہوکر قیام امن کے لئے معاشرے میں اپنا کرداراداکر سکتے ہیں۔

پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے کارکن نہ تھکے ہیں، نہ جھکے ہیں اور نہ بکے ہیں۔ ہم معاشرے میں قیام امن کیلئے کوشاں ہے۔ قیامِ امن، عوامی حقوق، شہدائے انقلاب کو انصاف کی فراہمی اور کرپٹ نظام کی تبدیلی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انتخابی اور انقلابی محاذوں پرجنگ جاری رہے گی۔ تسلسل، حکمت اور استقامت کا نام انقلاب ہے۔ کارکنوں کی قربانیاں ہر صورت رنگ لائیں گی اور انقلاب آ کر رہے گا۔

کوٹ مٹھن: خواجہ فرید رحمۃ اللہ علیہ قومی امن کانفرنس

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل محترم ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے 17 جنوری 2016ء کو خواجہ فرید قومی امن کانفرنس میں شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ

تصوف انسانیت کو جوڑنے اور متحد رکھنے کا درس دیتا ہے۔ صوفیائے کرام نے ہر دور میں ثقافتی، سماجی اور معاشرتی رشتوں کو محبت انگیز جذبوں اور اپنے خوبصورت کلام کے رنگوں کی آمیزش سے مضبوط کیا ہے۔ صوفیائے کرام کی تعلیمات پیار و محبت اور اسلامی فلاسفی سے مزین ہیں۔ یہ تعلیمات صبر و برداشت اور دوسروں کے عقائد کا احترام سکھاتی ہیں۔ حضرت خواجہ غلام فرید رحمۃ اللہ علیہ کا کلام عہد حاضر کے کلچر اور سوسائٹی کو متحد اور مضبوط کرتا نظر آتا ہے۔ آج دنیا میں منفی سرگرمیوں، عدم برداشت، دہشت گردی اور اسلام فوبیا کا توڑ صوفیاء کی تعلیمات کے فروغ میں ہے۔ تصوف صحیح معنوں میں ہماری روحانی اقدار کی بنیاد ہے۔ تصوف انسانی مساوات، اصول پرستی اور اسلام کے منصفانہ سلوک کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے ساتھ اپنے مذہب عقیدے، ثقافتی، سماجی اور سیاسی اقدار اور اصولوں کے مطابق آزادی سے زندگیاں گزارنے کا سبق دیتا ہے۔

  • جنوبی پنجاب کے دورہ کے دوران چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل محترم ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف مذہبی، سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ عشایئے سے خطاب کرتے ہوئے محترم ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی عالم اسلام سمیت پاکستان کا بہت بڑا مسئلہ ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے امن کے سفیر بن کر انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں۔ قرآن و سنت کی روشنی میں انتہا پسندی کے خاتمہ کے لئے ان کا تحقیقاتی کام اسلام کے چہرے پر لگائے جانے والے دہشت گردی کے داغ کو صاف کر رہا ہے۔ شیخ الاسلام عالم اسلام کی وہ واحد شخصیت ہیں جنہوں نے تعلیمی اداروں میں فروغ امن نصاب پڑھائے جانے کی نہ صرف آواز بلند کی بلکہ فروغ امن کا نصاب بھی مرتب کر دیا ہے۔ اب ملت کے ہر فرد کو چاہیے کہ وہ شیخ الاسلام کی اس فکر کو لوگوں تک پہنچانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

محترم ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا دورہ جنوبی کوریا اور ہانگ کانگ

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر محترم ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے جنوری 2016ء میں جنوبی کوریا اور ہانگ کانگ کا 12 روزہ دورہ کیا۔ اس دورہ کے دوران انہوں نے متعدد پروگرامز میں شرکت کی اور مختلف طبقات کے نمائندہ افراد سے ملاقاتیں کیں۔ اس دورہ کی رپورٹ نذرِ قارئین ہے:

جنوبی کوریا

محترم ڈاکٹر حسین محی الدین قادری جنوبی کوریا کے دعوتی و تنظیمی دورہ پر 31 دسمبر 2015ء کو انچھن پہنچے۔ انچھن ائیرپورٹ پر منہاج ایشین کونسل کے امیر محمد جمیل قادری، منہاج القرآن جنوبی کوریا کے صدر مرزا ساجد بیگ، پاکستان عوامی تحریک جنوبی کوریا کے صدر مردان علی قادری، مرکزی ناظمِ دعوت منہاج القرآن انٹرنیشنل علامہ محمد اعجاز ملک اور محمد نواز چشتی سمیت پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی مختلف سماجی شخصیات اور منہاج القرآن انٹرنیشنل اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان کی طرف سے آپ کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

  • 01 جنوری 2016ء کومنہاج القرآن انٹرنیشنل بوسان کے زیرِاہتمام منہاج اسلامک سنٹر میں ’میلاد مصطفیٰ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس‘ کا انعقاد ہوا، جس کے مہمان خصوصی محترم ڈاکٹر حسین محی الدین قادری تھے۔ کانفرنس میں منہاج ایشین کونسل کے امیر محمد جمیل قادری، منہاج القرآن جاپان کے راہنماء علی عمران قادری، علامہ محمد اعجاز ملک، محمد اصغر بانگی سمیت بوسان اور اس کے مضافاتی علاقوں سے عشاقانِ رسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔ کانفرنس کی میزبانی بابر علی قادری، عقیل مجاہد اور محمد نعیم کر رہے تھے۔ میلادِ مصطفیٰ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔ مقامی ثناء خوانوں کے علاوہ مہمان ثناء خوان محمد نواز چشتی نے نعت رسول مقبول پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

اس موقع پر محترم ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسول اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم وجہ تخلیقِ کائنات ہیں۔ میلاد کی اصل یہ ہے کہ ہم مخلوقِ خدا سے محبت کریں۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کا پیغام یہ ہے کہ تمام اختلافات بھلا کر اتحاد و اتفاق کی اعلیٰ مثال قائم کریں اور دیارِ غیر میں اچھے مسلمان اور پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں۔

  • 02 جنوری 2016ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی کوریا کے زیرِاہتمام تھیگو کے ہوٹل میں عظیم الشان محفلِ میلاد النبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمانِ خصوصی محترم ڈاکٹر حسین محی الدین قادری تھے۔ میلاد النبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انتظام راجہ محمد عامر اور ابراہیم چوہدری کے تعاون سے منہاج القرآن تھیگو نے کیا تھا۔ محفلِ میلاد میں منہاج ایشین کونسل کے امیر محمد جمیل قادری، صدر علی عمران قادری، علامہ محمد اعجاز ملک، منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی کوریا کے صدر حافظ محمد طاہر، معروف سماجی شخصیات ملک عابد، ملک ندیم، مرزا نزاکت، یاسین بلوچ، عالم خان، امجد بھائی ویگان والے، عبدالجبار، دی بول نیوز اور کائنات نیوز کے نمائندہ شوکت علی، ایکسپرس کے عابد چوہدری سمیت منہاج القرآن انٹرنیشنل کے کارکنان اور عشاقانِ رسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم شریک تھے۔

محفلِ میلاد النبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ ہمارے گناہ عشقِ رسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صداقت میں بڑی رکاوٹ ہیں۔ اگر ہم اسوہ حسنہ کے سچے پیروکار بننا چاہتے ہیں تو ہمیں گناہوں کی لت سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل اسی نہج پر کام کر رہی ہے تاکہ مکینِ گنبدِ خضریٰ سے ٹوٹے ہوئے تعلق کو دوبارہ بحال کیا جاسکے۔

  • 03 جنوری 2016ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی کوریا کے زیرِاہتمام انچھن میں ’مرکزی میلاد مصطفی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس‘ کا انعقاد ہوا، جس کے مہمان خصوصی محترم ڈاکٹر حسین محی الدین قادری تھے۔ کانفرنس میں منہاج ایشین کونسل کے امیر محمد جمیل قادری، منہاج ایشین کونسل کے صدر علی عمران قادری، منہاج القرآن جنوبی کوریا کے صدر حافظ محمد طاہر، پاکستان عوامی تحریک کے صدر مردان علی، منہاج اسلامک سنٹر انچھن کے ڈائریکٹر علامہ محمد رضا قادری، منہاج القرآن جاپان کے رفیق علامہ عبدالمصطفیٰ، نیشنل فوڈ جنوبی کوریا کے سربراہ ملک محمد مظہر، پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کے ممبر مدثر چیمہ، عبدالقدوس بھٹی، علامہ محمد اعجاز ملک، شارک سعید، شفیق خان، زبیر خان، ملک اختر اور محمد اصغر بانگی سمیت عشاقانِ مصطفیٰ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم اور جنوبی کوریا میں بسنے والی تمام مسلم کمیونٹیز کے نمائندگان نے شرکت کی۔

حافظ محمد طاہر نے تلاوت کلام پاک اور مردان علی قادری، جاوید علی سجن اور محمد نواز چشتی نے نعت رسول مقبول کی سعادت حاصل کی۔ منہاج ایشین کونسل کے امیر محمد جمیل قادری نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ محترم ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی جنوبی کوریا آمد جنوبی کوریا کی مسلم کمیونٹی کے لیے باعثِ افتخار ہے۔

محترم ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے مرکزی میلادِ مصطفیٰ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قدرت انسان کو جذبہ محبت کے ساتھ پیدا کرتی ہے، جبکہ نفرت کا جذبہ فطرتی نہیں ہوتا۔ فطرتاً انسان کو اپنی اصل سے محبت کرنے کا جذبہ ودیعت کیا جاتا ہے۔ رسول اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کائنات کی اصل ہیں، آپ کے ساتھ محبت کرنا فطرتی عمل ہے۔ امتِ مسلمہ کے اتحاد کی جڑ بھی محبتِ رسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور منہاج القرآن انٹرنیشنل اسی جذبہ محبت کے فروغ کے مشن کے ساتھ میدانِ عمل میں ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک ظالمانہ نظام کے خلاف جدوجہد کر رہی ہے۔ محترم ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے پروقار میلادِ مصطفیٰ کانفرنس کے انعقاد پر منہاج القرآن انٹرنیشنل اور پاکستان عوامی تحریک کے تمام عہدیداران اور کارکنان کو مبارکباد پیش کی۔

  • 04 جنوری 2016ء کوایتوان میں پاکستانی بزنس کمیونٹی جنوبی کوریا کی طرف سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر محترم ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ عشائیہ میں بزنس کمیونٹی کے ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی بزنس کمیونٹی کے ممبران نے جنوبی کوریا آمد پر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا شکریہ ادا کیا اور ان کی آمد کو باعثِ خیر و برکت قرار دیا۔

محترم ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے عشائیہ کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام شعبہ ہائے زندگی اللہ تعالیٰ کی صفات کا ہی مظہر ہیں۔ انسانِ کامل رسولِ اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک تاجر کی حیثیت سے بھی معاشی معاملات میں ہماری راہنمائی فرمائی ہے اور ہمارے لیے حرام و حلال کی حدود متعین کی ہیں۔ پیغامِ دین دورِ جدید سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے۔ وطنِ عزیز کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کے لیے ہر فرد کو ذمہ داری ادا کرنا ہوگی۔

  • 05 جنوری 2016ء کو محترم ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی صدارت میں منہاج اسلامک سنٹر شیوا میں منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی کوریا اور پاکستان عوامی تحریک جنوبی کوریا کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں منہاج ایشن کونسل کے امیر محمد جمیل قادری، منہاج ایشن کونسل کے صدر علی عمران، پاکستان عوامی تحریک جنوبی کوریا کے صدر مردان علی قادری، سیکرٹری جنرل محمد بوٹا قادری، محمد رضا قادری، ملک محمد اعجاز، عبدالمصطفیٰ شاہین، جاوید علی سجن، مرزا ساجد بیگ، ظہیر عباس اور محمد اصغر بانگی شریک تھے۔ مشترکہ اجلاس میں منہاج القرآن جنوبی کوریا اور پاکستان عوامی تحریک کی تنظیمِ نو سمیت مختلف نئی تنظیمات کے قیام زیرِ غور رہا۔

محترم ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کارکنان کی مشاورت سے منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی کوریا کو سیؤل، کھیونگی دو، تھیگو اور بوسان کی چار ذیلی تنظیمات میں تقسیم کرتے ہوئے جلد از جلد تنظیمات کو مکمل کرنے پر زور دیا۔ انہوں ہدایت دی کہ ہر تنظیم اسلامک سنٹر کا قیام عمل میں لائے جس میں قرآنِ مجید کی تعلیم کا خاص طور پر اہتمام کیا جائے۔ تنظیمات خواتین اور بچوں کی تعلیم و تربیت پر خاص طور پر توجہ دیں۔ محترم ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نئے رفقاء کو خوش آمدید کہا اور ان میں رفاقت کی اسناد تقسیم کیں۔ نئے رفقاء میں محمد نواز چشتی، غلام حسین، سمیع علی قادری، سجاد حسین، اصغر بانگی، شہزاد علی بھٹی اور اسرار خان شامل تھے۔

ہانگ کانگ

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر محترم ڈاکٹر حسین محی الدین قادری جنوبی کوریا کے کامیاب دعوتی و تنظیمی دورہ کے بعد 06 جنوری 2016ء کو تنظیمی دورہ پر ہانگ کانگ پہنچے۔ ایئرپورٹ پر صدر منہاج القرآن ہانگ کانگ محمد نجیب، امجد نیاز، محمد نسیم نقشبندی، حافظ تنویر حسین شاہ اور منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے عہدیداران، رفقاء، کارکنان اور وابستگان نے پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر محترم ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے استقبال کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن کا مشن امن پسندی اور تکریم انسانیت کا فروغ ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی فکر دنیا کو امن کا گہوارہ بنا سکتی ہے، کیونکہ اس کا سرچشمہ آقائے دوجہاں صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اسوہ حسنہ ہے۔

  • منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر محترم ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے 07 جنوری 2016ء کو چین کے شہر گوانزو میں صحابی رسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم سیدنا حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے مزارِ مبارک پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر محمد سکندر باچا، امجد نیاز، حافظ محمد نسیم اور تنویر حسین شاہ ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر محترم ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اسوہ صحابہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اسلام کی تبلیغ میں صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے بڑی آزمائشیں برداشت کیں۔ آزمائشیں ان کے قدموں کو ڈگمگا نہیں سکیں۔ اسوہ صحابہ پر چلنے والے لوگ کبھی ناکام نہیں ہوسکتے۔ یہ لوگ اللہ تعالیٰ اور رسول مقبول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی راہنمائی میں کام کرتے ہیں، ان کے پاس خاص نور اور علم ہوتاہے جس کے مطابق ان کی منصوبہ بندی اور حکمت عملی بنتی ہے اور وعدہ الہی کے مطابق اپنی منزل کو پاتے ہیں۔
  • 8 جنوری کو محترم ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ہانگ کانگ کی مسجد ’جامع مسجد کولون‘ میں نمازِ جمعہ کے اجتماع سے خطاب کیا۔ اجتماع میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے رفقاء و کارکنان سمیت افریقہ، مڈل ایسٹ، یورپ اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے ہزاروں مسلمان شریک تھے۔ محترم ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اردو اور انگلش زبان میں خطاب کیا۔ آپ نے قرآنِ مجید کی سورۃ العصر کی آیات کو موضوع بناتے ہوئے کہا کہ اس سورہ میں اللہ رب العزت نے خسارہ اٹھانے والوں اور اس خسارہ سے نجات پانے والوں کا ذکر فرمایا ہے۔ خسارہ پاکر فنا ہو جانے والے ابوجہل اور اس کے پیروکار جبکہ خسارے سے بچ کر بقا حاصل کرنے والے حضرت ابوبکر صدیق، عمرِ فاروق، عثمانِ غنی، حیدرِ کرار رضوان اللہ علیہم اجمعین اور ان کی اتباع کرنے والے ہیں۔ خسارے سے بچنے کے لئے لازم ہے کہ بندہ اپنی جان و مال اور عزت و آبرو، حتیٰ کہ ہر چیز سے بڑھ کر آقائے دو جہاں صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کرے اور اعمالِ صالحہ کا ذخیرہ کرے۔ حق و باطل میں فرق سمجھنے اور حق کے ساتھ کھڑے ہونے والے اور راہِ حق میں پیش آمدہ مصائب و مشکلات پر صبر کرنے والے ہی اسلام کی نظر میں کامیاب ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے انتہا پسندی اور دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی ایک عالمی برائی ہے، اسے صرف بندوق کے زور پر ختم نہیں کیا جا سکتا، اس کیلئے نوجوان نسل کی فکری اصلاح اور ہر سطح پر پڑھائے جانیوالے نصاب کی ایک ایک سطر پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل دہشت گردی کے خاتمے اور عالمی امن کے پائیدار قیام کیلئے ہر سطح پر جدوجہد کر رہی ہے۔

نمازِ جمعہ کے بعد اجتماعِ جمعہ کے شرکاء نے محترم ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ملاقات کی اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مشن کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

  • پاکستان ایسوسی ایشن آف ہانگ کانگ نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے اعزاز میں 8 جنوری 2016ء کو پاکستان ایسوسی ایشن کلب میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا، جس میں محترم ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے علاوہ منہاج ایشین کونسل کے سیکرٹری جنرل امجد نیاز، منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے سرپرست محمد سکندر باچہ، صدر حاجی محمد نجیب، پاکستانی قونصلیٹ سے نواب علی، اشفاق بھٹی، طاہر محمود اور محمدعامر، بورڈ آف ٹرسٹیز ہانگ کانگ کے چیئرمین حاجی قمر زمان منہاس، پاکستان ٹریڈز ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری افتخار حسین، پاکستان تحریکِ انصاف ہانگ کانگ کے صدر چوہدری محمد الیاس سمیت پاکستانی بزنس کمیونٹی کے ممبران نے شرکت کی۔ عشائیہ کا آغاز قاری صابر حسین صابری کی تلاوتِ قرآنِ مجید اور عمان سے مہمان نعت خوان غلام مرتضیٰ قادری کی نعت سے ہوا۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر محترم ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے عشائیہ کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج نئے فتنے جنم لے رہے ہیں اور برائی نت نئے طریقوں سے ارتقاء پذیر ہے، جس کے خاتمہ کے لیے نئے انداز کو اپنانا ہوگا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل ہر محاذ پر برائی، ظلم، تشدد، ناانصافی، کرپشن، لاقانونیت، دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خاتمے کے لیے مصروفِ جہاد ہے۔

اس موقع پر محترم ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے پاکستان کے حالات اور مسائل پر تفصیلی روشنی ڈالی اور عشائیہ کے شرکاء کی طرف سے کیے گئے سوالوں کے جوابات بھی دیئے۔

  • منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیرِاہتمام 9 جنوری 2016 کو منہاج القرآن اسلامک سینٹر کھوائی چنگ میں عظیم الشان محفلِ میلاد منعقد ہوئی جس میں خصوصی خطاب منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر محترم ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کیا۔ محفل میں منہاج ایشین کونسل کے سیکرٹری جنرل امجد نیاز، منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے سرپرست محمد سکندر باچا، صدر حاجی محمد نجیب، ، چیئرمین بورڈ آف ٹرسٹیز ہانگ کانگ حاجی قمر زمان منہاس اور چیئرمین پاکستان ٹریڈز ایسوسی ایشن چوہدری افتخار حسین سمیت عشاقانِ رسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

محفلِ میلاد النبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم میں تلاوتِ قرآنِ مجید کی سعادت حافظ تنویر حسین شاہ نے حاصل کی، جبکہ قاری صابر حسین صابری نے نعتِ رسولِ مقبول اور قاری قدرت اللہ سلطانی نے کلامِ باہو پیش کیا۔ حافظ محمد نسیم نقشبندی نے محفلِ میلاد میں نقابت کے فرائض سرانجام دئیے۔ محفلِ میلاد سے خطاب کرتے ہوئے محترم ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ

حضورِ اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ تعالیٰ کی رحمتِ کاملہ ہیں اور آپ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پانے کے لیے ان ہزاروں پردوں کو جلانا ہو گا جو راہ میں رکاوٹ ہیں۔ حسد، حرص، لالچ، بغض و عناد، تکبر اور خود پسندی وہ پردے ہیں جو محبوب تک پہنچنے میں رکاوٹ ہیں۔ ایک طرح کے گناہ وہ ہیں جو ہمیں نظر آتے ہیں اور ایک وہ ہیں جو ہمیں نظر نہیں آتے۔ نظر آنے والے گناہوں کا علاج نظر آنے والی عبادات ہیں اور نظر نہ آنے والے گناہوں کا علاج نظرنہ آنے والی عبادات ہیں۔ نظر آنے والی عبادات میں نماز، روزہ، حج، زکوٰۃ اور صدقہ و خیرات ہیں جبکہ نظرنہ آنے والی عبادات میں آقا صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی امت کی خدمت، بھوکوں کی بھوک مٹانا، بیواؤں، یتیموں اور بے سہارا لوگوں کا سہارا بننا ہے۔

  • محترم ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے 10 جنوری کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر ہانگ کانگ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے عہدیداران و کارکنان سے ملاقات کی اور ورکرز کنونشن سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہانگ کانگ میں اسلام کی حقیقی تعلیمات کے فروغ اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کی امن و سلامتی کے فروغ کے لئے کی جانے والی سرگرمیوں کو منظم انداز میں بڑھانے کی تاکید کی۔ کارکنان سے ملاقات کے دوران ان کی حوصلہ افزائی فرمائی اور مشن مصطفوی کے فروغ کے لئے ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
  • 11 جنوری کو محترم ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے منہاج القرآن سن پو کونگ کے سینٹر کا دورہ کیا جہاں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے رفقاء کی طرف سے ان کے اعزاز میں ظہرانہ پیش کیا۔ اس موقع پر آپ نے ہانگ کانگ کے جملہ کارکنان و عہدیداران سے ملاقات کی اور انہیں مختلف دعوتی و تنظیمی امور پر ہدایات جاری کیں۔

انڈیا: شیخ الاسلام کے مرتب کردہ ’نصابِ امن‘ کی تشہیری مہم

منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کے زیرِاہتمام لکھنو اور برودا میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دہشت گردی کے خلاف جاری کردہ مبسوط تاریخی فتویٰ اور انسدادِ دہشت گردی نصاب کی تشہیری مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں لکھنو میں تقریب منعقد کی گئی جس میں منہاج القرآن انڈیا کے سیکرٹری جنرل شعیب ملک، منہاج القرآن لکھنو کمیٹی کے سیکرٹری جنرل عامر سید، منہاج القرآن برودا کمیٹی کے ممبر صہیب شیخ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے افراد نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شعیب ملک کا کہنا تھا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے فتویٰ میں صحاح ستہ کی کتب کا حوالہ دے کر احادیثِ صحیحہ سے خوارج کی جو علامات بیان کی ہیں وہ تمام علامات عصر حاضر کے دہشت گردوں میں پائی جاتی ہیں۔ دہشت گرد کم عمر لڑکوں کو خود کش حملوں کیلئے اکساتے ہیں اور معصوم لوگوں کا قتلِ عام کرتے ہیں۔ شیخ الاسلام نے اپنا قلمی جہاد اس محاذ پر جاری رکھتے ہوئے نوجوان نسل کو اسلام کے حقیقی تصور امن سے آشنا کیا اور انسدادِ دہشت گردی کے موضوع پر 25 سے زائد کتب تصنیف کی ہیں۔ شیخ الاسلام نے گزشتہ مہینوں میں علالت کے باوجود 25 کتب پر مشتمل نصابِ امن تیار کیا ہے۔ یہ نصاب انگریزی، عربی اور اردو زبان پر مشتمل ہے۔ یہ نصاب پوری دنیا کے لوگوں کیلئے تیار کیا گیا ہے اور یہ اپنی نوعیت کی منفرد اور پہلی تحقیقی کاوش ہے جس سے نوجوانوں اور دانشوروں کو فتنہ خوارج کو سمجھنے اور اسے رد کرنے میں مدد ملے گی۔

  • دہلی سے شائع ہونے والے شمارہ ’’ماہنامہ جامِ نور‘‘ کی خصوصی اشاعت: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے مرتب کردہ امن نصاب کی اہمیت و افادیت کے پیش نظر ممتاز علمی و فکری شخصیت محترم علامہ خوشتر نورانی کی زیر ادارت دہلی سے شائع ہونے والے ایک معروف شمارہ ’’ماہنامہ جامِ نور‘‘ نے جنوری 2016ء میں اس حوالے سے خصوصی اشاعت کا اہتمام کیا جس میں انڈیا کے ممتاز اور نامور علمی، فکری شخصیات نے شیخ الاسلام کے مرتب کردہ اس امن نصاب پر اپنے زریں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسے وقت کی ضرورت اور احسن اقدام قرار دیا۔ (یہ خصوصی شمارہ مرکزی سیل سنٹر منہاج القرآن لاہور پر دستیاب ہے)

MWF فیصل آباد کے زیر اہتمام 25 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب

رپورٹ: غلام محمد قادری (ضلعی سیکرٹری اطلاعات ): منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن (MWF ) فیصل آباد کے زیر اہتمام 25جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب منہاج القرآن اسلامک سنٹرگلفشاں کالونی کے سامنے وسیع گراؤنڈ میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب کی صدارت تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ناظم اعلیٰ محترم خرم نواز گنڈا پور نے کی۔ سٹیج پرحاجی محمدامین القادری، میاں کاشف محمود، رانا طاہر سلیم خاں، رانا رب نواز انجم، شیخ اعجاز قادری، حاجی محمد سلیم قادری، حاجی محمدرفیق، حاجی محمد رشید قادری، ضلعی سیکرٹری اطلاعات غلام محمد قادری، حاجی محمد اشرف قادری، اللہ رکھا نعیم، محمد اسدالقادری، ملک سرفرازقادری، عمیرحنیف کے علاوہ دیگر ممتاز سیاسی، مذہبی، سوشل ویلفیئر اور سماجی بہبود کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اس تقریب سعید سے مرکزی ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی مذہبی، تعلیمی اور فلاحی خدمات قابلِ تقلید ہیں آپ امن و سلامتی کے حقیقی سفیر ہیں انہوں نے نفرتوں کو محبتوں سے بدلنے کا جو مشن شروع کیا ہے وہ پوری دنیا میں انہیں ممتاز کرتا ہے۔ تقریب سے مرکزی ناظم ویلفیئر سید امجد علی شاہ، چوہدری بشارت جسپال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے بے سہارہ اور یتیم بچوں کے منصوبے آغوش سمیت دیگر فلاحی اور تعلیمی منصوبوں کو دوسروں کے لئے مثال بنا دیا ہے۔ منہاج القرآن کا یہ طرہ امتیاز ہے کہ اس نے معاشرے میں باہمی اخوت اورمحبت کے جذبے کو اجاگر کیا اور آج شیخ الاسلام کی زیر قیادت دنیا بھر میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت کر رہی ہے۔

نکاح پڑھانے کے فرائض قاری محمد امجد ظفر، قاری سرفرازسیالوی نے سرانجام دیئے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے تقریب میں شریک ہر دلہن کو ایک لاکھ روپے سے زائد مالیت کاسامان جن میں قرآن پاک، جائے نماز، برتنوں والی الماری، ڈبل بیڈ، کرسیاں، میز، پیٹی، ڈرمی آٹے والی، اٹیچی کیس، سلائی مشین، واشنگ مشین، پنکھا، استری، کلاک، سٹیل برتن، ڈنر سیٹ، پلاسٹک برتن، رضائی ڈبل بیڈ، تکیے، کھیس، دریاں، واٹر سیٹ، ٹی کپ، میک اپ سامان ودیگر ضروریات زندگی کا تمام سامان اور دلہن کو سونے کا کوکا، دلہا کوگھڑی کا تحفہ دیاگیا۔ تقریب میں 2000 مہمانوں کو پرتکلف کھانا دیاگیا ہے اس پر وقار تقریب کا اختتام قرآن پاک کے سائے میں 25 دلہنوں کی رخصتی پر ہوا۔

ضرب امن یوتھ ٹریننگ ورکشاپس

ربع صدی سے امتِ مسلمہ بالعموم اور وطن عزیز بالخصوص جس تنگ نظری، انتہاء پسندی، شدت پسندی اور دہشت گردی کی عالمی جنگ کی لپیٹ میں ہے۔ اس ناسور کے خاتمہ کے لئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عالمی سطح پر علمی و فکری خدمات سرانجام دیں۔ اس سلسلہ میں دنیا بھر میں مختلف زبانوں میں دہشتگردی کے خلاف فتویٰ، نصابِ امن اور عالمی امن کانفرنسز کی صورت میں علمی، فکری اور نظریاتی محاذ پر اس کے تدارک کے لئے اقدامات قابل ذکر ہیں جس سے دنیا بھر میں اسلام کا تشخص بحال ہوا۔

تحریک منہاج القرآن کی طرف سے آغاز کردہ ضرب امن کا گذشتہ ماہ جنوری 2016ء میں آغاز کیا گیا۔ اس سلسلہ میں منہاج القرآن یوتھ لیگ نے اس مہم کو پانچ مراحل میں تقسیم کرکے اضلاع، تحصیلات، یونین کونسلز اور یونٹ لیول تک اس مہم کو کامیاب کرنے کا پلان ترتیب دیا ہے۔ اس حوالے سے پانچ مراحل پر مشتمل سلسلہ کا پہلا مرحلہ 10 جنوری سے 20 جنوری 2016ء تک منعقد ہوا۔

اس مرحلے میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیر اہتمام لاہور، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، جہلم، اوکاڑہ، فیصل آباد، لودھراں، دنیا پور، رحیم یار خان، ملتان، لیہ، سکھر، میرپور خاص، حیدرآباد، ایبٹ آباد، راولپنڈی، چکوال پر ضرب امن یوتھ ٹریننگ ورکشاپس منعقد ہوئیں۔ ان ٹریننگ ورکشاپس میں محترم مظہر محمود علوی (مرکزی صدر)، محترم منصور قاسم اعوان (مرکزی سیکرٹری جنرل)، محترم عمر قریشی (نائب صدر) محترم ہارون ثانی (سیکرٹری ٹریننگ)، محترم محمد اسماعیل (ڈپٹی سیکرٹری ٹریننگ)، محترم انعام مصطفوی (سیکرٹری دعوت)، محترم ناصر مصطفوی (ڈپٹی سیکرٹر ی سوشل میڈیا )، محترم علی رضا نت (سیکرٹری انفارمیشن)منہاج القرآن یوتھ لیگ نے ضربِ امن کے حوالے سے یوتھ پیس ورکرز کو ٹریننگ دی۔ جن میں بڑی تعداد میں پیس ورکرز تیار کئے گئے۔