• ناروے (رپورٹ: قیصر محمود): محترم ڈاکٹر حسن محی الدین قادری (چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل)11 اپریل 2016ء کو اپنے دو روزہ دعوتی و تربیتی دورے پر ناروے پہنچے جہاں انہوں نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ورکر کنونشن میں شرکت کی اور MQI ناروے کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ اوسلو کے گارڈیمیون انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر MQI ناروے کے عہدیداران منہاج یورپین کونسل کے صدر اعجاز احمد وڑائچ، منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے سیکرٹری جنرل ناصر علی اعوان، منہاج مصالحتی کونسل ناروے کے صدر محمد اصغر، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ناروے کے صدر ساجد حسین، منہاج القرآن ویمن لیگ ناروے کی صدر عائشہ خان، منہاج القرآن اسلامک سنٹر درامن کے ڈائریکٹر علامہ نور احمد نور اور منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے سکالر علامہ محمد اقبال فانی سمیت منہاج القرآن یوتھ لیگ کے عہدیداران نے آپ کا پرتپاک استقبال کیا۔

11 اپریل 2016ء کی شام اوسلو میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی صدارت میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کا عظیم الشان ورکرز کنونشن منعقد ہوا۔ نقابت کے فرائض ناصر علی اعوان اور علامہ محمد اقبال فانی نے سر انجام دیے۔ محترم ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ورکرز کنونشن کے شرکاء سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے عظیم الشان ورکر کنونشن کے انعقاد پر MQI اوسلو ناروے کو مبارکباد دی اور MQI ناروے کے جملہ فورمز کی کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ’محبت و موددت اور اطاعت‘ کے عنوان سے خطاب کیا۔ بعد ازاں آپ نے MQI ناروے اور اس کے فورمز کے ساتھ الگ الگ میٹنگز کیں اور ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

  • آسٹریلیا: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر محترم ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے 9 اپریل 2016ء کو سڈنی، آسٹریلیا میں منعقدہ بین الاقوامی حلال کانفرنس میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ’کارپوریٹ سیکٹر کی سماجی ذمہ داریاں اور اسلام‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ کانفرنس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے حلال انڈسٹری کے ماہرین و ایکسپورٹرز شریک تھے۔

اس موقع پر محترم ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ اسلام دولت کی منصفانہ تقسیم پر زور دیتا ہے، غریب اور نادار لوگوں کی مدد صرف حکومت کی ذمہ داری نہیں بلکہ کارپوریٹ سیکٹر سمیت معاشرے کے دیگر افراد کو بھی آگے آنا ہوگا۔ اسلام کا مدعا یہ ہے کہ منافع بخش اداروں کے مالکان معاشرے کے پسماندہ اور غریب طبقات کی تعلیم و تربیت اور روزگار کی فراہمی کا منظم و مربوط انتظام کریں تاکہ سماج کا ہر فرد کارآمد شہری بن کر اجتماعی ترقی میں حصہ ڈالے۔ حلال انڈسٹری کے فروغ کے بیشمار مواقع موجود ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ ان مواقع سے فائدہ اٹھایا جائے۔ خطاب کے اختتام پر آپ نے سوالات کے تفصیلی جوابات بھی دیئے۔

  • فرانس: منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس نے فرانسیسی زبان میں دہشت گردی، خودکش حملوں اور فتنہ خوارج کے خلاف شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے مشہورِ عالم مبسوط تاریخی فتویٰ کی اشاعت کا اہتمام کیا ہے۔ "Fatwa sur le terrorism et les attentats suicides"کے عنوان سے شائع ہونے والا فتویٰ 634 صفحات پر مشتمل ہے۔ فتویٰ اگلے ماہ پیرس کے مضافاتی علاقے لابرجے میں ہونے والی اسلامی کتب کی سب سے بڑی نمائش میں پیش کیا جائے گا۔

تقریب حلف برداری TMQ سینٹرل پنجاب

رپورٹ: چوہدری ریاست علی چدھڑ۔ سیکرٹری کوآرڈینیشن

تحریک منہاج القرآن سنٹرل پنجاب کی تقریب حلف برداری یکم مئی 2016ء کو مرکز پر منعقد ہوئی۔ مہمان خصوصی محترم جناب ڈاکٹر حسن محی الدین قادری چیئرمین سپریم کونسل تھے۔ تقریب کی صدارت محترم خرم نواز گنڈا پور (ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن) نے کی۔ اس تقریب میں تحریک منہاج القرآن سنٹرل پنجاب کے ضلعی،پی پی حلقہ جات کے عہدیداران اور یونین کونسل کے ناظم و نائب ناظمین سمیت 1200 عہدیداران شریک تھے۔ پروگرام کی نقابت کے فرائض محترم بابر چوہدری،سید محمود الحسن جعفری اور سید مجاہد فرحان الحسن نے سر انجام دئے۔ محترم انجیئر محمد رفیق نجم نے استقبالیہ کلمات پیش کئے۔

محترم ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شرکاء سے حلف لیا اور شاندار کارکردگی پر سنٹرل پنجاب کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔تنظیمی استحکام اور افرادی قوت میں اضافہ پر نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات محترم انجیئنر محمد رفیق نجم کے لئے گولڈ میڈل کا اعلان فرمایا۔اور انہیںنجمالتحریک کا لقب عطا فرمایا۔ اس موقع پر محترم ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے سورہ روم کی روشنی میں آج کے دور میں انقلابی جدوجہد کے تقاضے اور ہماری ذمہ داریوں کے موضوع پر انتہائی پر مغز گفتگو فرمائی۔

محترم ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے سنٹرل پنجاب کی کارکردگی کو سراہا اور اعلیٰ کارکردگی کی حامل تنظیمات کو مبارک باد دی۔ تقریب میں درج ذیل تنظیمات کو اعلیٰ کاکردگی ایوارڈ سے نوازا گیا:

  1. ششماہی تنظیمی کارکردگی: گجرات(اول)، چنیوٹ (دوئم)، شیخوپورہ (سوئم)
  2. قائد ڈے کی تقریبات:فیصل آباد (اول) ،شیخوپورہ (دوئم)، گجرات (سوئم)
  3. میلاد مہم: جھنگ (اول) ، گوجرانوالا (دوئم) ، حافظ آباد (سوئم)
  4. 70% یونین کونسل کی تنظیم سازی:شیخوپورہ (اول) ، حافظ آباد (دوئم)
  5. خصوصی فنڈ ریزنگ:قصور، ننکانہ صاحب 6۔70فیصد یونین کونسلز کی تنظیم سازی کرنے والے 45 پی پی حلقہ جات
  6. چرم ہائے قربانی مہم میں نمایاں کارکردگی پر 12 پی پی حلقہ جات

ضرب امن ٹریننگ ورکشاپس

ضربِ امن ملک گیر مہم کے سلسلے میں پنجاب اور سندھ کے بعد خیبر پختونخواہ میں ضربِ امن ٹریننگ ورکشاپس کے لیے ماہِ اپریل میں مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ محترم مظہر محمود علوی کا 10روزہ کامیاب دورہ ہوا جس میں ڈیرہ اسماعیل خان، کوہاٹ، پشاور، مانسہرہ، ایبٹ آباد ، حویلیاں اور ہری پور میں ضربِ امن ٹریننگ ورکشاپس ہوئیں۔ ان ورکشاپس میں 429 افراد Peace Workers بنے اور 5ٹرینر بھی بنے۔اسی وزٹ کے دوران ہری پور اور مانسہرہ کی ضلعی باڈیزکی تنظیمِ نو بھی ہوئی۔ علاوہ ازیں 35نوجوانوں نے باقاعدہ منہاج القرآن یوتھ لیگ کی ممبر شپ حاصل کی۔ خیبر پختونخواہ میں دعوت کو براہ راست فروغ دینے کے لیے معاون حلقوں کے قیام پر بریفنگ دے کر نفاذ کا اعلان کیا گیا۔ وزٹ کے دوران یوتھ لیگ کے زیرِ اہتمام مانسہرہ اور ہری پور میں کرپٹ اور قاتل حکمرانوں کے خلاف صدر یوتھ لیگ نے عوامی احتجاج کی قیادت کی اور خطاب کیا۔

  • محترم منصور قاسم اعوان نے اپریل میں راولپنڈی کےPP5حلقہ جات میں ٹریننگ ورکشاپس منعقد کروائیں۔ جس کے نتیجے میں75پیس ورکر بنائے گئے۔
  • محترم حافظ وقار نے جنوبی پنجاب ، روجھان، محمد پور، ڈی جی خان، چوک قریشی مظفر گڑھ، ہاروںآباد،لودھراں میں ٹریننگ ورکشاپس منعقد کروائیں۔ ٭محترم انعام مصطفوی نے ساہیوال ڈویژن میں 6ٹریننگ ورکشاپس منعقد کروائیں۔
  • شمالی پنجاب میں ضربِ امن اور تنظیمی استحکام کے لیے مرکزی سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان کا 20روزہ تفصیلی وزٹ ہوا۔ جس میں 24ضربِ امن ٹریننگ سیشن ہوئے۔ 13تحصیلات کی تنظیم سازی ہوئی اور 450 افراد Peace Workerبنے۔
  • جنوبی پنجاب میں مرکزی نائب صدر حافظ وقار قادری اور مرکزی سیکرٹری ٹریننگ ہارون ثانی کا وزٹ ہوا جس میں 5ٹریننگ ورکشاپس ہوئیں اور 7تحصیلات کی تنظیم نو بھی ہوئی۔
  • محترم انعام مصطفوی نے ساہیوال ڈویژن میں ماہِ اپریل میں 7 ضربِ امن ٹریننگ ورکشاپس میں شرکت کر کے Peace Worker بنائے۔

اظہار تعزیت

گذشتہ ماہ محترم امتیاز احمد قادری (ناظم حلقاتِ درود TMQ، آزاد کشمیر) کی والدہ، محترم مظہر حسین قادری (نائب ناظم ممبر شپ TMQ آزاد کشمیر) کی چچی، محترم محمد عارف آزاد منہاجین (پرنسپل منہاج سکول بندی، سماہنی آزاد کشمیر)، محترم حاجی عبدالرزاق قادری (ناظم ممبر شپ TMQ مظفر آباد) کے کزن اور فیملی کے تین افراد (دریائے نیلم میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے)، محترم اشتیاق حنیف مغل (ناظم لاہور) کی ساس، محترمہ عائشہ شبیر (مرکزی رہنماPAT ویمن ونگ) کے بہنوئی، محترم عابد قادری کی ہمشیرہ، محترم سلیم صالح اور نعیم صالح (سمن آباد ٹائون لاہور) کے والد، محترم زاہد اشرف (سمن آباد ٹائون لاہور) کی والدہ، محترم شوکت قادری کے سسر، محترم محمد رفیق (ناظم دعوت و تربیت واہگہ ٹائون) کے والد، محترم انعام اللہ گجر (اقبال ٹائون لاہور) کے والد، محترم ارشاد چوہدری (سابقہ ضلعی ناظم TMQ ٹوبہ ٹیک سنگھ) کے والد، محترم رانا مجاہد حسین (ناظم TMQ گوجرہ) کی ہمشیرہ، محترم علامہ محمد رضوان (نائب صدر TMQ گوجرہ) کے والد، محترم محمد اکبر سندھو (سیکیورٹی گارڈ مرکز) کے کزن، محترم عادل حسین عباسی (پرسنل سیکورٹی انچارج) کے کزن، محترم امتیاز حسین اعوان (للیانی سرگودھا) کے قریبی عزیز احمد شیر لک کی اہلیہ اور بہنوئی مہر احسان لک (موٹروے پر حادثے میں انتقال کرگئے)، محترم رئیس احمد (سٹاک ٹیکنگ آفس مرکز) کی ممانی، محترم منیر حسین ثاقب (سمبڑیال) کی والدہ، محترم مدثر حسین (سمبڑیال) کے بڑے بھائی محترم محمد عامر انور، محترم محمد خالد (احمد آباد) کی اہلیہ، محترم صوفی محمد غلام نبی (بیگوالہ) کی والدہ، محترم حافظ صابر علی صابر (بھوپالوالہ)، محترم ذوالفقار علی (سائیاں والا) کے والد، محترم حافظ شہزاد احمد (روڑس) کی والدہ، محترم ڈاکٹر محمد نواز (سمبڑیال)، محترم ذوالفقار احمد (کوآرڈینیٹر خواتین PP-131 سمبڑیال) کی ساس، محترمہ نجمہ (صدر خواتین PP-131 سمبڑیال) کی والدہ، محترم ڈاکٹر محمد شفیق (ناظم تعلقات عامہ PP-131 سمبڑیال) کے پھوپھا جان، محترم راشد امان (دیرینہ رفیق، پشاور) اور محترمہ روبینہ معین (صدر MWL پشاور) کے والد، محترم حماد رضا لالی (امیر TMQ چنیوٹ) اور محترم امیر رضا لالی (صدر TMQ تحصیل لالیاں) کی خالہ (مکہ مکرمہ میں دوران عمرہ انتقال)، محترم ڈاکٹر احمد علی (ناظم TMQ جبانہ، لالیاں) کے بھائی، محترم ڈاکٹر محمد یوسف (لالیاں) کے ماموں، محترم میاں ندیم احمد (سانگلہ ہل) کی والدہ، محترم مبشر طہ (پاکپتن شریف) کے والد، محترم امجد علی گوندل (چک بھٹی پی پی 106)، محترم محمد آصف حجازی (ضلعی امیر جھنگ) کی دادی، محترم حافظ سرفراز احمد (پی پی 62) کے بھائی، محترم ماسٹر محمد رمضان (پاکپتن شریف) کی ہمشیرہ، محترم صابر علی (پاکپتن شریف) کے ماموں، محترم مدثر حسن (پی پی 52) کے والد، محترم خالد محمود (ہاتھی آنہ جھنگ) کے انکل، محترم محمد شفیق (نارنگ منڈی) کے والد، محترم امتیاز احمد قادری (شیخوپورہ) کے والد، محترم شبیر احمد مغل (شیخوپورہ) کے دادا، محترم شیخ ناصر محمود (شیخوپورہ) کی والدہ، محترم حاجی محمد وارث (ڈنگہ)، محترم منور حسین (کوٹلہ اربعلی خان) کے والد، محترم مرزا طارق بیگ (ضلعی امیر گجرات) کے چچا، محترم قدیر حسین (گجرات سٹی) کے بھائی، محترم عبد الرشید بٹ (منگووال)، محترم محمود ربانی (کنجاہ) کی والدہ، محترم ہمایوں غنی ایڈووکیٹ (گجرات سٹی) کے والد ، محترم محمد اصغر ساجد (نائب امیر TMQلاہور)کے والد ، محترم حاجی غلام رسول (اقبال ٹائون۔ڈی) کا بیٹا، محترم رئوف منج،فاروق منج (ٹائون شپ لاہور)کی والدہ، محترم محمد خالد( ناظم مالیات اقبال ٹائون۔سی لاہور) کی زوجہ اور محترم سید محمد یونس المدنی (لائف ممبر تحریک، کراچی) کے بیٹے محترم سید محمد اعظم المدنی قضائے الہٰی سے انتقال فرماگئے ہیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔

مرکزی سیکرٹریٹ اور گوشہ درود میں موجود احباب نے جملہ مرحومین کی مغفرت و بخشش کے لئے خصوصی دعا کی۔ اللہ تعالیٰ مرحومین کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل اور اجر عظیم عطا فرمائے۔ آمین