حکمران خاندان کی منی لانڈرنگ اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف پاکستان عوامی تحریک کے ملک گیر احتجاجی مظاہرے

پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام پانامہ لیکس میں حکمران خاندان کی کرپشن، منی لانڈرنگ اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہرے ہوئے جس میں مرکزی، صوبائی، ضلعی ، تحصیلی اور مقامی قائدین نے شرکت کی۔ ان مظاہروں میں ہزاروں عوام نے شرکت کرتے ہوئے حکمران خاندان کی کرپشن کے خلاف نعرہ بازی کی اور حکمرانوں کے استعفے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر مظاہرین ’’گو نوازگو‘‘ ’’کرپٹ حکمران نامنظور‘‘، ’’نوازشریف استعفیٰ‘‘ دو کے فلک شگاف نعرے لگاتے رہے۔ ذیل میں چند مظاہروں کی رپورٹس نذر قارئین ہیں:

  • اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے زیراہتمام آبپارہ چوک میں احتجاجی مظاہرہ اور علامتی دھرنا دیا گیا، مظاہرے کی قیادت سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک جنرل خرم نواز گنڈاپور اور عمر ریاض عباسی نے کی، مظاہرے میں عوامی تحریک، عوامی تحریک یوتھ ونگ، ویمن لیگ، ایم ایس ایم کے کارکنان اور سول سوسائٹی کے مرد و خواتین نے بھرپور شرکت کی۔
  • لاہور: پاکستان عوامی تحریک کی طرف سے 4 اپریل 2016ء کو پنجاب اسمبلی کے باہر پانامہ لیکس کے عالمی مالیاتی سکینڈل کے رد عمل میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ عوامی تحریک کے احتجاجی مظاہرین سے اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید، رکن صوبائی اسمبلی سعدیہ سہیل نے اظہار یکجہتی کیا اور احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی۔ مظاہرے کی قیادت سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، چیف آرگنائزر میجر(ر) محمد سعید، نائب ناظم اعلیٰ احمد نواز انجم، جنوبی پنجاب کے صدر فیاض وڑائچ نے کی جبکہ احتجاجی مظاہرہ سے امیر لاہور حافظ غلام فرید، چودھری افضل گجر، مظہرعلوی، عائشہ مبشر نے خطاب کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں ویمن لیگ، ایم ایس ایم، علماء ونگ اور یوتھ لیگ کے سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی۔

میاں محمود الرشید نے کہا کہ عوامی تحریک کے کارکنوں کے ساتھ 17 جون کے دن بہت ظلم ہوا۔ ہم ان کے ساتھ ہیں اور ان کی ملک و قوم کیلئے جدوجہد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کے تربیت یافتہ یہ مہذب کارکن دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کیلئے رول ماڈل ہیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے اور پانامہ لیکس کے ملزمان عہدوں سے الگ ہو جائیں۔

  • ملتان: پاکستان عوامی تحریک ملتان کے زیراہتمام 15 اپریل2016 ء کیا گیا، جس کی قیادت صوبائی صدر پاکستان عوامی تحریک چودھری فیاض احمد وڑائچ نے کی جبکہ صوبائی سینئر نائب صدر ڈاکٹر زبیر اے خان، آرگنائزر جنوبی پنجاب چوہدری قمر عباس دھول، میڈیا کوارڈینیٹر راؤ محمد عارف رضوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل راؤ وقاراحمد، ضلعی رہنما یاسر ارشاد، میجر محمد اقبال چغتائی، ممتاز نون، ادریس انصاری، چوہدری جاوید بندیشہ، مہر فدا حسین، چوہدری محمد اکرم گجر اور راؤ عظمت علی سمیت پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان نے شرکت کی۔
  • کراچی: پاکستان عوامی تحریک کراچی نے 8 اپریل 2016ء کو انصاف کی عدم فراہمی پر گو نواز گو ریلی کا اہتمام کیا۔ ریلی جنگ پریس سے شروع ہو کر سندھ اسمبلی کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر ایس ایم ضمیر ،پاکستان عوامی تحریک کراچی کے صدر سید علی اوسط،پاکستان عوامی تحریک کراچی کے سیکرٹری جنرل راؤ کامران محمود،تحریک منہاج القرآن کے امیر قاضی زاہد حسین، الیاس مغل (سیکرٹری انفارمیشن پاکستان عوامی تحریک)،پاکستان عوامی تحریک کے راہنماء قیصر اقبال قادری، ، مرزا جنید علی، عدنان رؤف انقلابی، مشتاق صدیقی، نعیم انصاری، عتیق احمد چشتی، راؤ طیب، فوزیہ جنید، علامہ غلام غوث چشتی اور قاری عبد الرزاق سمیت کاکنان مردوخواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ ریلی کے شرکاء نے سندھ اسمبلی کے گیٹ پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔
  • اٹک: پاکستان عوامی تحریک اٹک کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرے کی قیادت پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کے صدر بریگڈئیر (ر) مشتاق احمد اور قاضی شفیق احمد نے کی جبکہ کارکنان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک تھے۔
  • اوکاڑہ: پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام مورخہ 24 اپریل 2016ء کو اوکاڑہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں پاکستان عوامی تحریک سینٹرل پنجاب کے نائب صدر قاری مظہر فرید سیال ایڈوکیٹ، پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے جنرل سیکرٹری ملک مشتاق احمد نوناری ایڈوکیٹ، پاکستان عوامی تحریک سینٹرل پنجاب کے نائب صدر قاری مظہر فرید سیال ایڈوکیٹ ،تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ کے ضلعی امیر خالد محمود، ضلعی آرگنائزر محمد اسلم مغل، انفارمیشن سیکرٹری جی اے شیخ، سوشل میڈیا کے کوآرڈینیٹر حافظ شعیب حسن، حسن رضا کونسلر اور محمد حفیظ قادری نے شرکت کی۔
  • فیصل آباد: پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام مورخہ 25 اپریل 2016ء کو ضلع کونسل چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی چیف آرگنائزرمیجر (ر) محمد سعیدنے کی جبکہ میاں کاشف محمود، رانارب نوازانجم، رانا طاہر سیلم، میاں عبدالقادر، میاں ریحان مقبول، سید شاہد علی، عزیزالحسن اعوان، مزمل علی جٹ، رانا نثارشہزاد، میاں ظہور، محمد شہزاد، آصف عزیز، محمد فاروق طور ودیگرنے بھی شرکت کی۔
  • حافظ آباد: پاکستان عوامی تحریک حافظ آباد کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن محترم ساجد محمود بھٹی نے کی، جبکہ مظاہرے میں پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے کارکنان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک تھے۔
  • گوجرانولہ: پاکستان عوامی تحریک گوجرانوالہ نے 29 اپریل 2016ء کو احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا۔ ریلی ٹرسٹ پلازہ سے شروع ہوئی جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی گوجرانوالہ پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کی قیادت پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور کر رہے تھے، جبکہ ریلی میں پاکستان عوامی تحریک گوجرانوالہ کے صدر ملک محمد فاروق، شفاقت علی قادری، شیخ سیف اللہ، منہاج القرآن یوتھ لیگ کے صدر افضل گجر، راشد میر، راجہ جمیل، اسد گوندل، عبدالجبار کاشمیری، شیخ احسان، محمد فیاض حسیب، سید ابرار حسین شاہ، سرفراز حسین نیازی، علامہ یاسین قادری، عبدالرحمن بزمی، قمر شہزاد مہر اور پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے قائدین و کارکنان سمیت سول سوسائٹی کے ارکان کی بڑی تعداد شریک تھی۔
  • کوئٹہ: 2 مئی 2016ء کو پاکستان عوامی تحریک کوئٹہ کے زیراہتمام پریس کلب کے سامنے نہایت منظم اور پرجوش احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت صدر کوئٹہ ڈویڑن بختیار احمد رند اور صوبائی آرگنائزر بلوچستان اشرف شاہ قادری نے کی۔ اس مظاہرے میں پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کے علاوہ سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرے سے اشرف شاہ قادری صوبائی آرگنائزر بلوچستان، بختیار احمد رند ڈویڑنل صدر کوئٹہ ڈویڑن، محمد اسماعیل نورزئی ضلعی صدر پاکستان عوامی تحریک کوئٹہ، پیر حبیب اللہ چشتی صوبائی امیر تحریک منہاج القرآن، اورنگزیب چودھری، عطاء اللہ بلوچ کوآرڈینیٹر یوتھ نگ، زین نجیب اللہ بلوچ نمائندہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور دیگر مقررین نے خطاب کیا، خواتین کی نمائندگی محترمہ محمودہ سلطانہ نے کی۔
  • علاوہ ازیں لیہ، ڈیرہ غازی خان، چنیوٹ، ڈسکہ، لودھراں، میانوالی، سرگودھا، خوشاب اور دیگر کئی اضلاع میں احتجاجی ریلیز منعقد ہوئیں۔

ان جملہ مظاہروں میں مقررین نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی خزانہ لوٹ کر بیرون ملک اثاثے بنانے والوں کا کڑا احتساب ہونا چاہیے۔ کرپشن کے خلاف بلا امتیاز احتساب پر قوم متفق ہے، کرپٹ حکمرانوں نے ڈیمو کریسی کو ڈاکو کریسی میں بدل دیا ہے، پانامہ لیکس کے انکشافات میں ن لیگ کو مجرم لیگ بنا دیا ہے، وزیراعظم کا خاندان منی لانڈرنگ کا مجرم ہے۔ کرپشن مکاؤ کو یک نکاتی ایجنڈے پر متفق ہو کر خوشحالی کی جدوجہد کا آغاز کرنا ہو گا۔ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے نے غریب کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ ہوشرباء مہنگائی نے قوم سے جینے کا حق چھین لیا ہے، عوامی مسائل کے ذمہ دار نااہل اور کرپٹ حکمران ہیں، موجودہ کرپٹ حکمران مخدوش اور بوسیدہ عمارت کی طرح ہیں جس سے ملک و قو م کو شدید ترین خطرہ ہے، اسے مسمار کر کے تعمیر نو کی ضرورت ہے۔

ظالم اور جابر حکمرانوں نے ہمیشہ غریبوں کو دھوکہ دیا، لیکن اب ظلم کی تاریک رات ختم ہونے والی ہے۔ جب تک شہداء ماڈل ٹاؤن کے اصل قاتل گرفتار نہیں ہوتے یہ کیس بھی ختم نہیں ہو گا، ہمارے ملزمان وہ حکمران ہیں جو سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بننے والے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ دبا کر بیٹھے ہیں، موجودہ حکمران انسانیت اورانسانی حقوق کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔

اظہارِ تعزیت

گذشتہ ماہ محترم محمد نواز (سیکیورٹی گارڈ مرکز) کے والد، محترم محمد طیب رضا (منہاج ٹی وی) کی خالہ، محترم عباس علی شاکر (کوٹ لکھپت۔ لاہور) کے بھائی محمد ریاض، محترم محمود احمد قادری (کوٹ لکھپت۔ لاہور) کے کزن محمد یاسین، محترمہ سعدیہ شکیل (MQI امریکہ) کے بھائی، محترم خالد محمود (ناظم مالیات اقبال ٹائون لاہور) کی زوجہ، محترم رفیق احمد صدیقی (فاروق آباد) کی زوجہ، محترم ، محترم محمد آصف جوئیہ ( سیکرٹری ٹریننگMYL سرگودھا) کی والدہ ، محترم حاجی محمد ارشاد ( ناظم TMQہری پور ہزارہ) کی والدہ، محترم محمد ارسلان (MYLدھونکل) کی والدہ، محترم کلیم اللہ ( نائب صدر MYLہری پور ہزارہ ) کی دادی، محترم ساجد محمود ( ناظم ویلفیئرKTS) کی دادی، محترم منیر حسین اور محترم محمد وسیم (شیر شاہ، کراچی) کے والد محترم نذر حسین، محترم رحمن قمر (فیصل آباد) والدہ، محترم منظور احمد انصار ی (حویلی لکھا) کے والد، محترم شاہد عاشق گوندل (چک بھٹی) کی والدہ، محترم کاشف فاروق مغل (پی پی 107) کی والدہ، محترم سہیل مقصود (صدر پی پی 67) کے والد، محترم حاجی محمد افضل (فیصل آباد) کے والد، محترم حاجی محمد بوٹا قادری (پھالیہ) کی ہمشیرہ، محترم ابو دائود شاہ (امیر پاکپتن شریف) کی پھوپھی، محترم زاہد عاشق گوندل (چک بھٹی) کی بیٹی، محترم ڈاکٹر امین (پی پی 92) کے دادا، محترم محمد یونس مجددی (پی پی92) کی والدہ، محترم ڈاکٹر اکرم سراج (علی پور چٹھہ) کے بھائی، محترم محمد اکرم درزی (منچھر چٹھہ) کی بیٹی، محترم رحمت نواز (گوجرانوالا) کی خالہ، محترم ملک عبدالستار (پی پی 95)، محترم ارسلان شاہ (وزیر آباد) کی والدہ، محترم اسد گوندل (گوجرانوالا) کے بھائی، محترم ندیم جمیل (پی پی 93) کے پھوپھا اور بھائی، محترم قیصر عباس (شورکوٹ سٹی) کے چچا، محترم میاں نواز خادم (صدر پی پی 59) کے چچا، محترم سعید کھرل (صدر پی پی 58) کے دادا، محترم محمد شفیق بٹ (پی پی 65) کے بھائی، محترم مظہر حسین گوندل (بھوانہ) کے انکل، محترم سید احمد حسن شاہ عرف چن شاہ (دیپالپور)، محترم ڈاکٹر عزیز (خانقاہ ڈوگراں) کے بھائی، محترم عابد علی قادری (پی پی 107) کے چچا، محترم محمد شاہد صابری (ناظم مالیات TMQ رحیم یار خان) کی بھابھی اور محترم محمد اکبر (پی پی 107) کے تایا قضائے الہٰی سے انتقال فرمائے گئے ہیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔

مرکزی سیکرٹریٹ اور گوشہ درود میں موجود احباب نے جملہ مرحومین کی مغفرت و بخشش کے لئے خصوصی دعا کی۔ اللہ تعالیٰ مرحومین کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل اور اجر عظیم عطا فرمائے۔ آمین