تحریک منہاج القرآن اور اسکے فورمز کے مابین ’’کوآرڈینیشن‘‘ پالیسی

(خرم نواز گنڈاپور، ناظم اعلیٰ MQI/ سیکرٹری جنرل PAT)

تحریک منہاج القرآن نے عمر، جنس اور طبقات کی بنیاد پر اپنے ساتھ وابستگان کو مختلف فورمز میں تقسیم کر رکھا ہے۔جہاں فورمز اور تحریک (independently) انفرادی حیثیت سے اپنے اپنے اہداف کے حصول کیلئے کوشاں رہتے ہیں اوران کے درمیان مشترکہ اور علاقائی امور میں روابط بھی رہتے ہیں۔تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک اور جملہ فورمز کے مابین روابط کے ضمن میں پالیسی درج ذیل ہے:

  1. مرکز سے لے کر یونین کونسل کی سطح تک ’’کوآرڈینیشن کونسلز‘‘ کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ کوآرڈینیشن کونسل میں تحریک،PATاور تمام فورمز کے متعلقہ سطح کے امیر/صدور اور ناظمین بلحاظ عہدہ ممبر ہونگے۔
  2. زونل، ضلعی،صوبائی حلقہ جات، تحصیل اور UC سطح پر تحریک،PATاور دیگر تمام فورمز کی مشترکہ کوآرڈینیشن کونسل کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔
  3. کوآرڈینیشن کونسل کی سربراہی تحریک منہاج القرآن کے ضلعی ،صوبائی اور تحصیلی امیر/صدر کو دی جائے گی۔
  • ضلع، صوبائی حلقہ جات یا تحصیل کا صدر PATاگر مؤثر اور ہر دلعزیز شخصیت کا مالک ہو ، تحریک منہاج القرآن، PAT اور جملہ فورمز اس پر بھرپور اعتماد کرتے ہوں اور وہ اس اہل بھی ہے تو اسے کوآرڈینیشن کونسل کی سربراہی دی جاسکتی ہے۔ ( نوٹ:نامزدگی ہر دوصورتوں میں مرکز کی طرف سے ہوگی۔)
  1. زونل کوآرڈینیشن کونسل میں سربراہی کا نظام مشترکہ ہوگا جس میں نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن اورپاکستان عوامی تحریک کا زونل صدر شامل ہونگے اس طرح اس میں Co-Headکا تصور آئے گا۔ سربراہی اور فیصلوں کا نظام مشترکہ ہوگا۔

(نوٹ: اگر فیصلہ پاکستان عوامی تحریک سے متعلق ہوگا تو ترجیحاً پاکستان عوامی تحریک کے صدر کی رائے کو اہمیت حاصل ہوگی اور اگر فیصلہ تحریک منہاج القرآن سے متعلق ہوگا تو نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن کی رائے کو اہمیت حاصل رہے گی۔)

  1. ناظم تحریک ہر سطح پر کوآرڈینیشن کونسل کے سیکرٹری ہونے کے ناطے ریکارڈ،کارروائی اور ڈاک کے ذمہ دار ہوں گے۔
  2. تحریک ،PATیا کسی بھی فورم کے مرکزی/صوبائی ذمہ دار کے متعلقہ شہر میں دورے کی قبل از وقت اطلاع متعلقہ کوآرڈینیشن کونسل کو ہونا ضروری ہو گا۔متعلقہ سطح پرتحریک،PAT اور فورمز اپنی اپنی بالائی لیڈر شپ کے اپنے شہر/علاقے میں شیڈول کی اطلاع کوآرڈینیشن کونسل کو کرنے کے پابند ہونگے۔
  3. مرکزی سطح پر ’’سنٹرل کوآرڈینیشن کونسل‘‘ زونل سطح پر ’’زونل کوآرڈینیشن کونسل‘‘ ضلعی سطح پر ’’ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کونسل‘‘، صوبائی حلقہ/تحصیل کی سطح پر ’’سٹی کوآرڈینیشن کونسل اور یونین کونسل کی سطح پر بننے والی کونسل کو UC کوآرڈینیشن‘‘ کونسل کہا جائے گا۔
  4. ایسے خصوصی اجلاسات جو بیک وقت ملک بھر میں منعقد کیے جارہے ہوں، ان سے حسب ضرورت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری یا چیئرمین سپریم کونسل محترم ڈاکٹر حسن محی الدین قادری بھی خطاب فرمایاکریں گے۔

اختیارات و ذمہ داریاں

  1. کوآرڈینیشن کونسل ہر سطح پر فورمز اور تحریک کے مابین مربوط اور ہم آہنگ نظام کار کی ذمہ دار ہو گی۔
  2. تمام مشترکہ پروگرام ،مہمات اور منصوبوں کی پلاننگ ،تقسیم کار، نگرانی اور اہداف کا حصول کوآرڈینیشن کونسل کی ذمہ داری ہو گا۔
  3. کوآرڈینیشن کونسل کے عمومی اجلاس ماہانہ بنیادوں پر ہونگے۔ماہانہ اجلاس میں تحریک اور فورمز کے مرکز/بالائی سطح سے دیئے گئے ورکنگ پلان اور اہداف کی روشنی میں گزشتہ ماہ کی کارکردگی اور اہداف کے حصول کا جائزہ لیا جائیگا اور آئندہ ماہ کے اہداف زیر بحث لائے جائیں گے۔
  4. تحریک،PAT یا کسی بھی فورم کا تنظیمی ڈھانچہ نامکمل یا نہ ہونے کی صورت میں کوآرڈینیشن کونسل متصل ذیلی تنظیمی ڈھانچے مکمل کرنے اور خود اپنی سطح کیلئے مناسب افراد کی تقرری کی تجاویز بالائی سطح کو منظوری کیلئے بھجوانے کی پابند ہو گی۔
  5. ہر سطح کی تمام کوآرڈینیشن کونسلز ہر ماہ کے پہلے ہفتے کے اندر اپنا اجلاس منعقد کرنے کی پابند ہوں گی۔
  6. کوآرڈینیشن کونسل اپنے اجلاس کی کارروائی بالائی تنظیم کو بھجوانے کی پابند ہو گی۔
  7. کوآرڈینیشن کونسل تمام بالائی دورہ جات کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے اپنے علاقے کی سرگرمیوں کی نگرانی کی ذمہ دار ہوگی۔
  8. کسی بھی ایسے تنازع کی صورت میں جو تحریک یا فورمز کی سطح پر حل نہ ہو سکے متعلقہ سطح پر کوآرڈینیشن کونسل میں طے کیاجائے گا۔ تنازع حل نہ ہونے کی صورت میں معاملہ بالائی کوآرڈینیشن کونسل کے سپرد ہو جائے گا۔