[ ماہنامہ دختران اسلام ] [ سہ ماہي العلماء ]      

   سرورق
   ہمارے بارے
   تازہ شمارہ
   سابقہ شمارے
   مجلس ادارت
   تازہ ترین سرگرمیاں
   خریداری
   تبصرہ و تجاويز
   ہمارا رابطہ



Google
ماہنامہ منہاج القرآن پر خوش آمدید
پس منظر

اس عہد ساز انقلابی شمارے کا آغاز 80ء کی دہائی میں ہوا۔ یہ تحریک منہاج القرآن کا نمائندہ شمارہ ہے، جو انسانی حقوق کے تحفظ اور احیائے اسلام کی بین الاقوامی تحریک ہے، اور جس کا نیٹ ورک دنیابھر میں موجود ہے۔ اس شمارے کے قارئین صرف پاکستان تک محدود نہیں بلکہ دنیابھر میں تحریک منہاج القرآن سے وابستہ ہر فرد اور ہر گھر اس کا قاری ہے۔ اس ماہنامے کے مقاصد میں تحریک منہاج القرآن کے مقاصد کی تشہیر، تیزی سے بدلتے ہوئے حالات و واقعات کے تناظر میں قارئین کو پارٹی پالیسی سے آگاہ کرنا اور کارکنوں اور قیادت کے مابین بطور واسطہ خدمات سرانجام دینا شامل ہے۔ یہ ماہنامہ محض مذہبی شمارہ نہیں بلکہ ایک انقلابی شمارہ ہے، جو امت مسلمہ کو درپیش مسائل سے آگاہی اور ان کا حل تجویز کرتا ہے۔ اس لحاظ سے یہ فقط میگزین نہیں بلکہ ایک تحریک کا نام ہے، جو امت مسلمہ کے حقوق کی علمبردار ہے۔ یہ ایک فکر ہے جو بھٹکے ہوؤں کے لئے چراغِ منزل ہے۔ دوسری طرف انسانی حقوق و فرائض سے آگاہی اور ان کے حصول کے لئے منظم جدوجہد کا نام منہاج القرآن ہے۔ یہ شمارہ انسان کی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے۔ انسان دوستی اور محبت و یگانگت کا علمبردار، اور بغیر تمیز و تفریقِ رنگ و نسل اور مذہب و فرقہ ہر ایک کے لئے یکساں مفید و ناگزیر ہے۔ اس لئے یہ ہر اس فرد کی ضرورت ہے جو خیر اور نیکی کا ہم قافلہ ہے اور برائی و شر سے عناد رکھتا ہے۔ آج یہ شمارہ امت مسلمہ کے مستقبل کی تعمیر و ترقی کے لئے رہنمائی کا فریضہ سرانجام دے رہا ہے۔ اس کے مضامین کے انتخاب میں یہ پہلو خصوصی طور پر پیش نظر رکھا جاتا ہے کہ قارئین کو جدید دور میں درپیش فکری و فقہی اور سیاسی و سماجی مسائل کا حل مہیا کیا جائے۔

پاکستان میں چھپنے والا یہ واحد اردو میگزین ہے جو کثیر الاشاعت ہونے کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں پڑھا جاتا ہے۔ اس کی تحریروں میں اسلامی فکر، پاکستان کی سیاسی صورتحال اور سرگرمیوں، تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک سے وابستہ لوگوں کے شب و روز شامل ہوتے ہیں۔ مستقل سلسلوں میں القرآن، الحدیث اور الفقہ شامل ہیں۔




کاپی رائٹ © 2007 - 2013 ، منہاج انٹرنیٹ بیورو، جملہ حقوق محفوظ ہیں۔
Web Developed By: Minhaj Internet Bureau