سرورق | ہمارے بارے | سابقہ شمارے | تلاش کریں | رابطہ
ماہنامہ دختران اسلام > اپریل 2008 ء > نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
ماہنامہ دختران اسلام : اپریل 2008 ء
> ماہنامہ دختران اسلام > اپریل 2008 ء > نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

میمونہ زینب۔ لاہور
تصویر مدینے کی آنکھوں میں بسانے دو
بس ایسے مجھے اپنی تقدیر جگانے دو

اے نیند ذرا مجھ سے تم دور پرے رہنا
ہر رات کو آقا (ص) کی یادوں سے سجانے دو

فرقت میں تیری آقا (ص) دل کیسے تڑپتا ہے
آقا کو مجھے اپنے دکھڑے تو سنانے دو

امید بڑی ہے اب آئیں گے وہ محفل میں
محبوب کی محفل کو بڑھ چڑھ کے سجانے دو

بیچ آقا (ص) کے اور میرے دنیا کی محبت ہے
چل چھوڑ میرا پیچھا دنیا کو بتانے دو

دولت کی نہ شہرت کی ہے کوئی طلب مجھ کو
سرکار (ص) کی یادوں سے سپنے کو سجانے دو

مائل بہ کرم آقا جو نعت لکھی میں نے
در پہ مجھے بلوا کے یہ نعت سنانے دو

^^ اوپر چليں ^^

^^ فہرست ^^

 << پچھلا صفحہ <<

>> اگلا صفحہ >>


This page was published on May 2, 2008





islam quran sunnah hadith urdu english pakistan punjab lahore

© 1980 - 2022 Minhaj-ul-Quran International.