سرورق | ہمارے بارے | سابقہ شمارے | رابطہ
ماہنامہ دختران اسلام > جولائی 2011 ء > منہاج القرآن ویمن لیگ کی سرگرمیاں
ماہنامہ دختران اسلام : جولائی 2011 ء
> ماہنامہ دختران اسلام > جولائی 2011 ء > منہاج القرآن ویمن لیگ کی سرگرمیاں

منہاج القرآن ویمن لیگ کی سرگرمیاں

ورکشاپ برائے طالبات (7 روزہ فیلڈ ورک)

منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام MCW کی طالبات کے لئے 7 روزہ فیلڈ ورک کے حوالے سے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس ورکشاپ میں ناظمہ ویمن لیگ محترمہ سمیرا رفاقت اور نائب ناظمہ تربیت محترمہ افنان بابر نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد طالبات کو گرمیوں کی چھٹیوں سے مستفید کرنا ہے۔ جس کے لئے 7 روزہ فیلڈ ورک پلان تیار کیا گیا۔ جس کے اہداف میں 2 حلقات درود کا قیام اور 5 افراد تک شیخ الاسلام کی سی ڈیز پہنچانا شامل تھا۔ محترمہ سمیرا رفاقت نے اس ورکشاپ کے مقاصد اور اہمیت کے بارے میں Students کو بریف کیا۔ انہوں نے اپنی گفتگو میں شیخ الاسلام کے اس فرمان کو Qoute کیا جو انہوں نے Students پارلیمنٹ کے اجلاس میں فرمایا تھا ‘ ’’طلبہ میرے وارث ہیں۔‘‘

نیز انہوں نے کہا کہ افرادی قوت میں اضافے کا حصول حلقات درود کے قیام سے ہی ممکن ہے اور انقلاب کا بہترین ذریعہ دعوت بذریعہ کیسٹس ہے۔ بعد ازاں، حلقات درود اور سی ڈیز کی ترسیل کی اہمیت پر شیخ الاسلام کے خطابات کے مختلف Clips پر مبنی CD's بھی سنوائی گئی۔ آخر میں طالبات میں فیلڈ ورک تجزیاتی پرفارمہ اور کچھ Handouts بھی تقسیم کئے گئے۔

سیمینار ماں تیری عظمت کو سلام

رپورٹ: حمنٰی رسول

مورخہ 15 مئی 2011ء بروز اتوار صبح 10 بجے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول آڈیٹوریم ہال میں منہاج القرآن ویمن لیگ چوبارہ سٹی کے زیر اہتمام مادر ڈے کے سلسلہ میں ’’ماں تیری عظمت کو سلام‘‘ کے موضوع پر سیمینار منعقد کیا گیا۔ جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی تقریباً 150خواتین نے شرکت کی۔ بالخصوص مہمانان گرامی میں محترمہ رقیہ مصطفوی، محترمہ کشور (MWL چوک اعظم)، محترمہ قاریہ عابدہ فخر، محترمہ ساجدہ کندی اور ڈاکٹر خدیجہ مہمان تھیں۔ مقررین نے ماں کی عظمت پر اظہار خیال کیا۔ کمپیئرنگ کے فرائض ناہید عامر، تلاوت کلام پاک رخسانہ مصطفوی جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت صائمہ ستار نے حاصل کی۔ آخر میں تحریک منہاج القرآن تحصیل چوبارہ کے صدر مجید اللہ کندی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ماں کا مقام بلند ہے اسی طرح ماں کی ذمہ داری بھی بہت بڑی ہے اور انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ کا فرمان دہراتے ہوئے کہا کہ جس طرح گیلی مٹی سے مرضی کے برتن بنائے جاسکتے ہیں اس طرح نئی نسل کی تربیت ماں کی مرہون منت ہے اور کسی بھی انقلابی قوم کی تربیت خواتین کے بغیرممکن نہیں اور اس میں ماں کا اہم کردار ہے۔ آخر میں رقیہ مصطفوی نے دعا کروائی۔

تحریک منہاج القرآن ویمن لیگ ٹیکسلا

 (رپورٹ: محمد آزاد ساجد)

تحریک منہاج القرآن ویمن لیگ ٹیکسلا کے زیر اہتمام میلاد مہم کے سلسلے میں ٹیکسلا کے قرب و جوار کے علاقوں میں 35 کے قریب پروگرام منعقد ہوئے جن میں ٹیکسلا کینٹ، واہ کینٹ، خانپور، بستی، چھوئی، نجف پور، وحدت کالونی اور ایچ ایم سی کے علاقے شامل ہیں۔ ہر پروگرام میں تقریباً 150 خواتین نے شرکت کی۔ میلاد مہم کے ضمن میں جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سب سے بڑا اور آخری پروگرام، مورخہ 16 اپریل 2011ء کو ٹیکسلا کینٹ گیٹ نمبر6 پر منعقد ہوا جس میں 600 کے قریب خواتین نے شرکت کی۔ اس فقیدالمثال پروگرام میں محترمہ راضیہ نوید نے ’’حقیقت محمدیہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ‘‘ کے موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی۔ مہمانوں میں ہائٹیک یونیورسٹی کے لیکچرار اور علاقہ کی نامور شخصیات جن میں ڈاکٹرز، اساتذہ اور پروفیسر حضرات بھی شامل تھیں۔ ان پروگراموں میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سی ڈیز، کتب اور لٹریچر ’’آؤ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کریں۔‘‘ مہمانان گرامی میں فری تقسیم کیا گیا ان پروگراموں کو کامیاب اور پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے محترمہ نازیہ ابرار اور محترمہ فاطمہ ناز نے کلیدی کردار ادا کیا۔

رپورٹ حلقاتِ درود سیت پور۔ مظفر گڑھ

(رپورٹ: اطہر فریدی)

سیت پور میں تین حلقات درود انعقاد پذیر ہیں جن میں ایک مردوں، خواتین اور سب سے اہم بچوں کا۔ ان حلقات میں تقریبا دس سے پندرہ لا کھ درود پاک پڑھ کر ہر ماہ مرکز کو بھجوایا جاتا ہے۔ بالخصوص بچوں کے گوشہ درود کا مقصد یہ ہے کہ شیخ الاسلام کے حکم کے مطابق بچوں میں درود سلام کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے اس وجہ سے سیت پور میں بچوں کا یہ حلقہ درود قائم ہوا۔ اس میں بچے اپنے شوق سے یہ حلقہ منعقد کرتے ہیں اور اس میں بارہ سال تک کے بچوں کو شرکت کی اجازت ہوتی ہے۔ اس سے زیادہ عمر کے بچے اور بچیاں اور خواتین مردوں کے حلقہ میں شریک ہوتے ہیں۔

فکری و نظریاتی تربیتی ورکشاپ

رپورٹ: عطیہ بنین

منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور کے زیر اہتمام مختلف ٹاؤنز میں ’’فکری و نظریاتی تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جو درج ذیل ہیں:

٭ راوی ٹاؤن (A) اور (B) میں مورخہ 8 مئی 2011ء کو عزیز بھٹی ٹاؤن B میں مورخہ 15 مئی 2011ء کو اور سمن آباد B ،A اور C میں مورخہ 22 مئی 2011ء کو فکری و نظریاتی تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا جس میں ویمن لیگ لاہور سے ناظمہ ویمن لیگ محترمہ ارشاد اقبال، ناظمہ تربیت عطیہ بنین اور نائب ناظمہ فہیقہ ندیم نے شرکت کی۔ ان ورکشاپس میں کارکنان اور تنظیمی عہدیداران نے بھی شرکت کی تلاوت اور نعت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد مختصراً تعارف لیا گیا اور کارکنان کو ورکشاپ کی اہمیت سے آگاہ کیا اس کے بعد محترمہ ناظمہ ویمن لیگ لاہور نے ’’تحریک منہاج القرآن کیا ہے‘‘؟ اور ’’ممبر شپ کے تقاضے‘‘ پر لیکچر دیا اور محترمہ ناظمہ تربیت لاہور نے تربیت کے پروجیکٹس اور سی ڈی ایکسچینج کی اہمیت پر لیکچر دیا۔ بعد ازاں شیخ الاسلام کے فکری اور نظریاتی موضوعات پر مبنی خطابات کے کلپس دکھائے گئے۔ ورکشاپ کا اختتام پرسوز دعا سے ہوا۔ انہی ورکشاپس کا یہ سلسلہ اب تمام ٹاؤنز میں جاری ہے۔

تنظیم سازی۔ ہارون آباد

رپورٹ: ناہید کوثر

مورخہ 12 جون 2011ء بروز اتوار ویمن لیگ منہاج القرآن ہارون آباد کا بسلسلہ نئی تنظیم سازی کا اجلاس ہوا۔ تلاوت قرآن پاک سے اس اجلاس کا آغاز ہوا پھر نعت شریف اور درود و سلام کا حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں نذرانہ پیش کیا گیا۔

بعد ازاں ان تمام شرکاء و میٹنگ کی باہمی مشاورت سے کچھ نئے کارکنان کو ذمہ داریاں تفویض کی گئیں۔ تنظیم میں نئے ذمہ داران کو پھولوں کے گلدستے پیش کرتے ہوئے خوش آمدید کہا گیا اور شیخ الاسلام کی سی ڈیز اور کتب کے تحائف بھی دیئے گئے۔ اختتام پر مشن سے وابستگی میں استقامت اور شیخ الاسلام کی درازئ عمر کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

^^ اوپر چليں ^^

^^ فہرست ^^

 << پچھلا صفحہ <<

>> اگلا صفحہ >>






islam quran sunnah hadith urdu english pakistan punjab lahore

© 1980 - 2022 Minhaj-ul-Quran International.


Warning: mysqli_close() expects parameter 1 to be mysqli, string given in /home/minhajki/public_html/minhaj.info/di/index.php on line 132