سرورق | ہمارے بارے | سابقہ شمارے | رابطہ
ماہنامہ دختران اسلام > جون 2014 ء > گلدستہ
ماہنامہ دختران اسلام : جون 2014 ء
> ماہنامہ دختران اسلام > جون 2014 ء > گلدستہ

گلدستہ

مرتّبہ: ملکہ صب

پرندے کی فریاد

حضرت جنید بغدادی رحمۃ اللہ علیہ کو کسی نے ایک پرندہ تحفے میں دیا۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ نے اس پرندے کو بند کردیا مگر آپ رحمۃ اللہ علیہ کو اس پر رحم آیا تو آپ رحمۃ اللہ علیہ نے اسے آزاد کردیا۔ اڑتے ہوئے وہ کہنے لگا کہ پرندے اور جانور جب تک اللہ کے ذکر میں مصروف رہتے ہیں آزاد رہتے ہیں اور جہاں ان پر غفلت طاری ہوئی تو وہ قید ہوجاتے ہیں۔ میں یاد الہٰی سے ایک ہی دن غافل ہوا تھا جس کی سزا کے طور پر مجھے قید ہونا پڑا۔ ہائے ان لوگوں کا کیا ہوگا جو اکثر اوقات اللہ کے ذکر سے غافل رہتے ہیں۔ اے جنید رحمۃ اللہ علیہ! میں آپ کے سامنے وعدہ کرتا ہوں کہ اللہ کے ذکر سے کبھی غافل نہیں ہوں گا اور پھر وہ پرندہ اڑ گیا۔

------------------------------------

ایک شخص نے ایک بزرگ سے کہا میں سکون چاہتا ہوں۔ بزرگ نے فرمایا:

اس جملے سے ’’میں‘‘ نکال دو یہ تکبر کی علامت ہے۔ ’’چاہتا ہوں‘‘ نکال دو یہ خواہش نفس کی علامت ہے۔ آپ کے پاس صرف سکون ہی رہ جائے گا۔

اقوال زریں

  1. نئی بنیادیں وہی بھر سکتے ہیں جو پرانی بنیادیں بھرنے کی وجہ جانتے ہوں۔ (نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
  2. بدترین ہے وہ شخص جو یہ جانتے ہوئے کہ لوگ اس سے کیوں نفرت کرتے ہیں وہ عادت چھوڑ نہ دے۔ (حضرت ابوبکر رضی اﷲ عنہ)
  3. حکومت کے منصب کے لئے ایسا شخص سب سے موزوں ہے کہ جب وہ اس منصب پر فائز نہ ہو تو قوم کا سردار نظر آئے اور جب اس پر فائز ہوجائے تو انہیں میں سے ایک فرد معلوم ہو۔ (حضرت عمررضی اﷲ عنہ)
  4. حاجت مند غرباء کا تمہارے پاس آنا خدائے پاک کا انعام ہے۔ (حضرت عثمان غنی رضی اﷲ عنہ)
  5. جانور میں خواہش اور فرشتے میں عقل ہوتی ہے مگر انسان میں دونوں ہوتی ہیں اگر وہ عقل کو دبالے تو جانور اور خواہش کو دبالے تو فرشتہ ہے۔ (حضرت علی کرم اللہ وجہ)

------------------------------------

زندگی گزارنے کے دو طریقے ہیں جو پسند ہے اسے حاصل کرلو یا پھر جو حاصل ہے اس کو پسند کرلو۔

صحت کے مسائل

لو بلڈ پریشر کا حل

جب انسان کا سسٹولک پریشر (Systolic Pressure) نارمل حد سے کم ہوجاتا ہے تو بلڈ پریشر گر جاتا ہے اور جب بلڈ پریشر کم ہوجاتا ہے تب خون جسم کے وائٹل آرگنز مثلاً دماغ اور گردے کو مناسب مقدار میں سپلائی نہیں ہوتا اسے Low Blood Pressure کہتے ہیں۔

علامات:

لو بلڈ پریشر کی درج ذیل علامات ہیں:

  1. مریض کو سستی اور کمزوری محسوس ہوتی ہے۔
  2. نبض کی رفتار بھی بہت سست ہوجاتی ہے۔
  3. متلی اور بے چینی کی صورت حال پیش آتی ہے۔
  4. تھکاوٹ اور گھبراہٹ محسوس ہوتی ہے۔
  5. ہلکا ہلکا سر میں درد اور آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھا جاتا ہے۔

وجوہات

  1. شراب نوشی سے بھی بلڈ پریشر کم ہوجاتا ہے کیونکہ یہ اعصابی نظام کو غیر معمولی طور پر متاثر کرتی ہے۔
  2. اینٹی اینگزانٹی ادویات کے استعمال سے بھی بلڈ پریشر کم ہوتا ہے۔
  3. بعض گردوں کے مریض پیشاب آور ادویات کا استعمال کرتے ہیں جس سے پانی کی کمی ہونے سے بلڈ پریشر گر جاتا ہے۔ علاوہ ازیں عام جسمانی کمزوری اور کئی دیگر بیماریاں لو بلڈ پریشر کا سبب بنتی ہیں۔

علاج

بلڈ پریشر کے علاج کے لئے سب سے پہلے بلڈ پریشر کے کم ہونے کی وجہ معلوم کریں پھر اس کے مطابق اس کا علاج کریں لیکن درج ذیل ہدایات بلڈ پریشر کو نارمل رکھنے میں معاون ثابت ہوں گی۔

بلڈ پریشر کا عام اور بہترین حل یہ ہے کہ سادہ پانی زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ خصوصاً ڈی ہائیڈریشن کی صورت میں زیادہ پانی استعمال کریں اور پانی میں قدرے نمک ڈال لیا جائے تو بہتر نتائج حاصل ہوتے ہیں۔

وٹامنز اور نمکیات کے علاوہ پروٹین سے بھرپور غذا کو ترجیح دیں اس سے بلڈ پریشر کو تقویت حاصل ہوتی ہے۔ علاوہ ازیں آپ کوئی بھی مقوی قلب دوا یا غذاکا استعمال کرسکتے ہیں۔

شدید چوٹ یا درد کی صورت میں بھی بلڈ پریشر گر جاتا ہے اس کے لئے کوئی دافع درد دوا کے ساتھ مقوی قلب دوا استعمال کرنے سے بلڈ پریشر نارمل ہوجاتا ہے۔

سگریٹ نوشی کو ترک کردیں کیونکہ تمباکو میں موجود نکوٹین نہ صرف دل اور دوران خون کو متاثر کرتی ہے بلکہ اعصابی نظا م بھی بے ترتیبی کا شکار ہوجاتا ہے۔

^^ اوپر چليں ^^

^^ فہرست ^^

 << پچھلا صفحہ <<

>> اگلا صفحہ >>






islam quran sunnah hadith urdu english pakistan punjab lahore

© 1980 - 2022 Minhaj-ul-Quran International.


Warning: mysqli_close() expects parameter 1 to be mysqli, string given in /home/minhajki/public_html/minhaj.info/di/index.php on line 132