[ ماہنامہ منہاج القرآن ] [ سہ ماہي العلماء ]      

   سرورق
   ہمارے بارے
   تازہ شمارہ
   سابقہ شمارے
   مجلس اِدارت
   تازہ ترین سرگرمیاں
   خریداری
   بکنگ اِشتہارات
   تبصرہ و تجاویز
   ہمارا رابطہ



Google
ماہنامہ دختران اسلام > جون 2016 ء > گلدستہ
ماہنامہ دختران اسلام : جون 2016 ء
> ماہنامہ دختران اسلام > جون 2016 ء > گلدستہ

گلدستہ

مرتّبہ: نازیہ عبدالستار

{انڈے کے رول}

اجزاء:

  • قیمہ ایک کلو گرام
  • پیاز دو عدد درمیانے
  • لہسن چھ جوئے
  • دار چینی دو ٹکڑے
  • الائچی چار عدد
  • لونگ چھ عدد
  • ادرک ایک انچ کا ٹکڑا
  • پودینہ ایک گٹھی
  • ہرا دھنیا ایک گٹھی
  • ہری مرچیں آٹھ عدد
  • ہلدی ایک چائے کا چمچ
  • انڈے چھ عدد
  • دودھ دو بڑے چمچ
  • گھی حسب ضرورت
  • نمک حسب ذائقہ

ترکیب:

قیمہ میں پسا ہوا ادرک، لہسن، ہری مرچیں، ہلدی اور نمک ڈال کر پکائیں۔ پکنے پر اسے بھون کر خشک کرلیں اور ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں۔ اب قیمے کو دار چینی اور الائچی کے ساتھ پیس لیں۔ کڑاہی میں تھوڑا سا گھی گرم کرلیں اور پیاز باریک کاٹ کر تل لیں۔ جب بادامی ہوجائے تو اس میں کٹا ہوا دھنیا، پودینہ اور پسا ہوا قیمہ اچھی طرح ملاکر چولہے سے اتارلیں۔

اب انڈوں کو پھینٹ لیں اور اس میں تھوڑا سا نمک، ایک چٹکی چینی اور دودھ ڈال کر اچھی طرح حل کرلیں۔ تھوڑا سا گھی فرائی پین میں گرم کریں اور ایک بڑا چمچہ انڈوں کا آمیزہ ڈال کر کیک کی شکل میں پھیلادیں ایک ہی طرف سرخ کرکے اتارلیں۔ اس طرح چار پانچ کباب بن جائیں گے۔ اب ان میں قیمہ بھر کر رول کی شکل بنالیں دوبارہ ان رولز کو گھی میں تل لیں۔

موسم گرما کیلئے بہترین مشروبات

موسم گرما کا شدید درجہ حرات نہ صرف چڑچڑے پن کا باعث بنتا ہے بلکہ ہمارے جسمانی نظام کو بھی متاثر کرتا ہے نیند کے مسائل پیدا ہونے لگتے ہیں۔ تھکاوٹ اور توجہ کی کمی کا مسئلہ الگ ہوتا ہے۔ مصالحے دار کھانے اور گرم مشروبات، نمکین سالن جو کہ عام طور پر ہماری روزمرہ کا حصہ ہوتے ہیں۔ درحقیقت ہمارے منہ میں موجود ہیٹ ریسیپٹر کو ابھار دیتے ہیں جس کے نتیجے میں پسینہ زیادہ آنے لگتا ہے جو کہ جسم کو ٹھنڈا کرنے کا کام کرتا ہے۔ گرمیوں میں عام فاسٹ فوڈ کھانے سے بھی بھاری پن کا احساس ہونے لگتا ہے تو اپنے جسم میں نمی کو برقرار رکھنے اور ہلکے پن و ٹھنڈک کے احساس کے لئے اس موسم کے حساب سے درست غذائوں کا انتخاب ضروری ہوتا ہے جوکہ آپ کو جسمانی طور پر مضبوط بناتا ہے۔

بہت زیادل سیال اشیاء جیسے پانی پینا ٹھیک ہے مگر اس بات کو یقینی بنایا جانا چاہئے کہ آپ اس موسم کے اعتبار سے درست مشروبات کو نظر انداز نہ کریں۔ بہت زیادہ میٹھے مشروبات یا سوڈا واٹر کا زیادہ استعمال مناسب نہیں۔ چاہے وہ آپ کو پسند ہی کیوں نہ ہو۔ اس موسم کے لئے بہترین مشروبات درج ذیل ہیں:

ناریل کا پانی

گرمیوں میں قدرتی مشروب جیسے ناریل کا پانی درحقیقت خدائی تحفہ ہے۔ یہ مشروب ہر طرح کے طبی فوائد اور جسم کو ٹھنڈا کرنے کی طاقت سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس میں شامل قدرتی مٹھاس اور ضروری معدنیات جسم میں پانی کی کمی نہیں ہونے دیتے اور ایسے شواہد بھی موجود ہیں کہ ناریل کا پانی کینسر کے خلاف جدوجہد اور بڑھاپے کی جانب سفر کو درست کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس کا پھل بھی وٹامنز، منرلز اور پوٹاشیم سے بھرپور ہوتا ہے۔

لیموں پانی

تازہ لیموں پانی کا استعمال بھی فرحت بخش ثابت ہوتا ہے جبکہ اس میں وٹامن سی اور متعدد طبی فوائد بھی موجود ہوتے ہیں۔ آپ اس کو میٹھا کرسکتے ہیں۔ نمک ڈال سکتے ہیں یا کچھ مقدار میں کالی مرچ اور زیرے کا پائوڈر بھی شامل کرسکتے ہیں۔ اس کو ٹھنڈا کرکے استعمال کریں اور گرمی کو دور بھگائیں۔

لسی

دہی جسم کو ٹھنڈا کرنے کے لئے بہترین چیز ہے۔ آپ اس سے مزیدار لسی بناسکتے ہیں۔ رائتہ اور دیگر اشیاء بھی ہیں تاہم لسی تو گرمی بھگانے کے لئے سب سے بہترین سمجھی جاتی ہے۔

کولڈ کافی

اگر آپ کو دن کے آغاز پر زیادہ کیفین کی ضرورت ہوتی ہے تو آپ صبح کی پہلی کافی کولڈکافی سے تبدیل کرسکتے ہیں۔ جو کہ آپ کے ذہن میں گرمی کے احساس کو بھی کم کردے گی۔ کولڈ کافی کا استعمال جلدی کینسر کا خطرہ کم کرتا ہے جوکہ شدید دھوپ میں بہت زیادہ گھومنے کی وجہ سے بہت زیادہ بڑھ سکتا ہے۔

^^ اوپر چليں ^^

^^ فہرست ^^

 << پچھلا صفحہ <<

>> اگلا صفحہ >>



islam quran sunnah hadith urdu english pakistan punjab lahore
کاپی رائٹ © 1980 - 2017، منہاج انٹرنیٹ بیورو، جملہ حقوق محفوظ ہیں۔
Web Developed By: Minhaj Internet Bureau