[ ماہنامہ منہاج القرآن ] [ سہ ماہي العلماء ]      

   سرورق
   ہمارے بارے
   تازہ شمارہ
   سابقہ شمارے
   مجلس اِدارت
   تازہ ترین سرگرمیاں
   خریداری
   بکنگ اِشتہارات
   تبصرہ و تجاویز
   ہمارا رابطہ



Google
ماہنامہ دختران اسلام > اکتوبر 2016 ء > الفیوضات المحمدیہ
ماہنامہ دختران اسلام : اکتوبر 2016 ء
> ماہنامہ دختران اسلام > اکتوبر 2016 ء > الفیوضات المحمدیہ

الفیوضات المحمدیہ

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

وظائف برائے اِصلاحِ نافرمان اولاد

پہلا وظیفہ:

يَا شَهِيْدُ.

اس وظیفہ کا ورد کرنے والا اگر نافرمان بیٹے یا غیر صالح بیٹی پر دم کرے اور دم کر کے پانی پلائے تو اللہ تعالیٰ اس کو صالح بنا دیتا ہے۔

  • اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد 100 مرتبہ روزانہ کرنا ہے۔
  • اس وظیفہ کو حصول مراد تک جاری رکھیں۔

دوسرا وظیفہ:

يَا قَوِیُّ يَا مَتِيْنُ.

اگر مذکورہ بالا دو اسماء یَا قَوِیُّ یَا مَتِیْنُ کو ملا کر 100 مرتبہ پڑھنے کے بعد کسی نافرمان لڑکے یا لڑکی پر دم کیا جائے تو اس کی برکت سے ان کی اصلاح ہوجاتی ہے اور وہ نافرمانی سے باز آجاتے ہیں۔

  • اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھیں۔
  • اس وظیفہ کو حصول مراد تک جاری رکھیں۔

وظائف برائے بازیابی اولاد و گمشدہ مال و اسباب

پہلا وظیفہ:

يَا خَالِقُ.

اس وظیفہ کو پانچ ہزار (5000) مرتبہ پڑھنے سے گمشدہ مال یا بچہ طوعاً و کرھاً مل جائے گا اسی طرح طویل عرصے سے غائب شخص یا کوئی چیز بھی مل جائے گی۔

  • اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھیں۔
  • اس وظیفہ کو حصول مراد تک جاری رکھیں۔

دوسرا وظیفہ:

اِنَّا لِلّٰهِ وَ اِنَّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ.

اس وظیفہ کو صبح و شام سو (100 ) مرتبہ پڑھیں۔ اس وظیفے کی برکت سے اللہ تعالیٰ گم شدہ اولاد، عزیز چیز یا مال کی واپسی کا سامان فرما دیتا ہے۔

وظیفہ برائے رشتہ بنات

يَا عَدْلُ.

بیٹی کا رشتہ نہ ملنے کی صورت میں اللہ تعالیٰ اسباب مہیا فرما دے گا اور بیٹیوں کے نصیب سمیت جمیع امور میں اللہ تعالیٰ اس شخص کی کفالت اپنے ذمہ لے لے گا۔

  • بعد نماز مغرب روزانہ اس وظیفہ سے پہلے دو رکعت نفل پڑھے جائیں۔
  • اوّل و آخر11، 11 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس کا ورد 100 مرتبہ روزانہ کریں۔
  • اس وظیفہ کو حصول مراد تک جاری رکھیں۔

^^ اوپر چليں ^^

^^ فہرست ^^

 << پچھلا صفحہ <<

>> اگلا صفحہ >>



islam quran sunnah hadith urdu english pakistan punjab lahore
کاپی رائٹ © 1980 - 2017، منہاج انٹرنیٹ بیورو، جملہ حقوق محفوظ ہیں۔
Web Developed By: Minhaj Internet Bureau