[ ماہنامہ منہاج القرآن ] [ سہ ماہي العلماء ]      

   سرورق
   ہمارے بارے
   تازہ شمارہ
   سابقہ شمارے
   مجلس اِدارت
   تازہ ترین سرگرمیاں
   خریداری
   بکنگ اِشتہارات
   تبصرہ و تجاویز
   ہمارا رابطہ



Google
ماہنامہ دختران اسلام > جولائی 2017 ء > الفیوضات المحمدیہ
ماہنامہ دختران اسلام : جولائی 2017 ء
> ماہنامہ دختران اسلام > جولائی 2017 ء > الفیوضات المحمدیہ

الفیوضات المحمدیہ

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

شرِ نظر سے بچاؤ کے لئے وظائف

پہلا وظیفہ: شیطانی اثرات میں سے ایک اثر نظرِ بد کا لگنا بھی ہے اس سے پناہ مانگنا سنتِ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ثابت ہے۔ حدیث میں ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نظرِ بد سے حفاظت کے لئے حسنین کریمین علیھما السلام پر درج ذیل وظیفہ سے دم فرمایا کرتے تھے:

اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اﷲِ التَّامَّةِ مِنْ شَرِّ کُلِّ شَيْطٰنٍ وَّ هَامَّةٍ وَّ عَيْنٍ لَامَّةٍ.

(سنن ترمذی، 3: 577، رقم: 2060، عن ابن عباس)

  • یہ وظیفہ 3 بار، 7 بار یا 11 بار پڑھ کر دم کریں۔ پانی دم کر کے پئیں/ پلائیں۔
  • حسب ضرورت پانی دم کر کے غسل بھی کروا سکتے ہیں۔
  • اگر تکلیف زیادہ طویل اور پریشان کن ہو تو 100 مرتبہ پڑھ کر دم کریں۔
  • یہ وظیفہ حسب ضرورت جاری رکھیں۔

دوسرا وظیفہ:

شرِ نظر سے نجات کے لئے یہ وظیفہ بھی مفید اور مؤثر ہے:

سورۃ الفاتحہ (مکمل)اورمعوّذتین (سورۃ الفلق اور سورۃ الناس)

  • یہ وظیفہ 3 بار، 7 بار یا 11 بار پڑھ کر دم کریں ۔ .پانی دم کر کے پئیں / پلائیں۔
  • حسب ضرورت پانی دم کر کے غسل بھی کر سکتے ہیں۔
  • اگر تکلیف زیادہ طویل اور پریشان کن ہو تو۴0 مرتبہ پڑھ کر دم کریں۔
  • یہ وظیفہ حسب ضرورت جاری رکھیں۔

تیسرا وظیفہ:

شرِ نظر سے نجات کے لئے یہ وظیفہ بھی مفید اور مؤثر ہے:

سورۃ الفاتحہ(مکمل) اور چہار قُل(مکمل سورتیں)

  • یہ وظیفہ 3 بار، 7 بار یا 11 بار پڑھ کر دم کریں ۔ .پانی دم کر کے پئیں / پلائیں۔
  • حسب ضرورت پانی دم کر کے غسل بھی کر سکتے ہیں۔
  • اگر تکلیف زیادہ طویل اور پریشان کن ہو تو40 مرتبہ پڑھ کر دم کریں۔
  • یہ وظیفہ حسب ضرورت جاری رکھیں۔

^^ اوپر چليں ^^

^^ فہرست ^^

 << پچھلا صفحہ <<

>> اگلا صفحہ >>



islam quran sunnah hadith urdu english pakistan punjab lahore
کاپی رائٹ © 1980 - 2017، منہاج انٹرنیٹ بیورو، جملہ حقوق محفوظ ہیں۔
Web Developed By: Minhaj Internet Bureau