[ ماہنامہ منہاج القرآن ] [ سہ ماہي العلماء ]      

   سرورق
   ہمارے بارے
   تازہ شمارہ
   سابقہ شمارے
   مجلس اِدارت
   تازہ ترین سرگرمیاں
   خریداری
   بکنگ اِشتہارات
   تبصرہ و تجاویز
   ہمارا رابطہ



Google
ماہنامہ دختران اسلام > نومبر 2017 ء > خصوصی ہدایات برائے میلاد مہم نومبر 2017ء
ماہنامہ دختران اسلام : نومبر 2017 ء
> ماہنامہ دختران اسلام > نومبر 2017 ء > خصوصی ہدایات برائے میلاد مہم نومبر 2017ء

خصوصی ہدایات برائے میلاد مہم نومبر 2017ء

ماہ ربیع الاول اپنی آغوش میں ولادت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشیاں لئے امت مسلمہ پر سایہ فگن ہونے والا ہے۔ اللہ کے فضل و کرم سے تحریک منہاج القرآن جس جوش و جذبۂ ایمانی سے میلاد مناتی ہے وہ اپنی مثال آپ ہے اور پوری دنیا اس کی مثال پیش کرنے سے قاصر ہے۔

امسال بھی جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حسب سابق جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ اس عزم کے ساتھ کہ

قوت عشق سے ہر پست کو بالا کردے
دہر میں اسم محمد سے اجالا کردے

رفقائ، کارکنان اور وابستگان تحریک! جذبہ عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دلوں میں موجزن کرکے دین کی سربلندی کا علَم اٹھائے ہر قسم کے مالی، سیاسی، خاندانی، مفادات اور تحفظات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنی منزل کے حصول کے لئے آگے بڑھیے۔

امسال 34 ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس حسب سابق منعقد کی جائے گی۔ جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری بنفس نفیس شرکت فرماتے ہوئے خصوصی خطاب کریں گے۔ تحریک منہاج القرآن اور اس کے جملہ فورمز وتنظیمات مرکزی ہدایات کے مطابق میلاد مہم کو کامیاب بنانے کے لئے محنت و کوشش کریں تاکہ ہم عشق و محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اس مقدس ماہ میں اپنے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دین کی تجدید و احیاء اور مصطفوی انقلاب کے پیغام کی زیادہ سے زیادہ ترویج و اشاعت کو ممکن بنائیں۔

  • اس سال میلاد مہم کا دورانیہ 5 نومبر 2017ء تا 20 دسمبر ہوگا۔

اس سلسلے میں جملہ تنظیمات اور ان کے جملہ فورمز درج ذیل ہدایات کے مطابق میلاد مہم کو کامیاب بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں:

  1. ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے بعد دو رکعت نماز نوافل شکرانہ اداکریں۔
  2. اپنے اعزہ و اقارب، محلہ دار اور دوستوں کو عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مبارکباد بالمشافہ، E-Mail ،SMS، فیس بک، Whatsapp یا کسی بھی ذریعہ سے دیں۔
  3. استقبال ربیع الاول کے حوالے سے علاقہ میں ایک بھرپور جلوس کا اہتمام کیا جائے۔

عالمی میلاد کانفرنس کا انعقاد

  1. 34 ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس کو عظیم الشان بنانے کے لئے منہاج القرآن ویمن لیگ کے تمام فورمز بھرپور محنت کریں۔ علاقہ میں موجود تمام رفقائ، وابستگان اور کارکنان بہنوں کے ساتھ ساتھ طالبات اور مذہبی، سیاسی شخصیات کو بھی دعوت دیں۔
  2. تحصیلی سطح پر سیرت کانفرنس کا انعقاد کروایا جائے۔
  3. یونین کونسل سطح پر تنظیمی سٹرکچر کے استحکام کے پیش نظر محافل میلاد کا انعقاد کروایا جائے۔
  4. مرکز سے کسی بھی پروگرام کی نمائندگی محض تحصیلی و ضلعی سطح پر ہوگی جس کے لئے 15 صفر تک ڈیمانڈ مرکز پہنچادی جائے۔

اجتماعی تنظیمی ذمہ داریاں:

  1. تنظیمات اور وابستگان تحریک یونین کونسل سطح پر حلقہ ہائے درود و فکر اور محافل میلاد کا اہتمام کریں۔
  2. دیگر کتب کے علاوہ قائد محترم کی کتاب سیرۃ الرسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، منہاج السوی اور معارج السنن کی بھرپور تشہیر کی جائے۔
  3. عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بڑے اجتماعات میں رفاقت اسٹالز لگائے جائیں۔
  4. قائد محترم کے خطابات کو پورا مہینہ اجتماعی طور پر دکھانے کا اہتمام کیاجائے۔
  5. پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر میلاد مہم کی جملہ تقریبات کو بھرپور انداز میں اجاگر کیاجائے۔
  6. تنظیمات اپنے اپنے علاقہ جات میں کیبل نیٹ ورک کے ذریعے شیخ الاسلام کے میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے خطابات چلوانے کا بندوبست کریں۔

گھریلو سطح پر(صرف خواتین کیلئے):

  1. یکم تا 12ربیع الاول خواتین بچوں کو عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اہمیت بیان کریں تاکہ بچوں میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشی کا احساس پیدا ہو۔اپنے گھروں میں خصوصی حلقہ ہائے درود کا انعقاد کریں۔
  2. بچوں کو درود و سلام پڑھنا سکھائیں اور اس کے اجروثواب کی اہمیت کو اجاگر کریں۔
  3. ہر روز گھروں میں خواتین کی محفل نعت کا اہتمام کریں جس میں تبرک کا اہتمام کیاجائے۔
  4. خواتین محفل نعت میں خود اور بچوں کو نعت پڑھنے کی سعادت کا موقع فراہم کریں۔
  5. والدین بچوں کو آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بچوں کے ساتھ محبت و شفقت بھرے واقعات سنائیں۔
  6. خواتین گھروں میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پسندیدہ کھاناجو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تناول فرماتے تھے(تفصیل کتاب شمائل مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں درج ہے) گھر میں تیار کریں۔
  7. روز شکرانے کے نفل اداکریں ۔ شیرینی بانٹیں، نئے کپڑے پہنیں، عزیزو اقارب سے ملیں اور محافل کا انعقاد کریں۔
  8. ہر تحریکی گھرانے میں نماز فجر کے بعد کھڑے ہو کر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود وسلام پڑھاجائے۔

برائے کارکنان (انفرادی سطح):

  1. ہر کارکن کثرت سے درود پاک کا وظیفہ کرے ۔ ماہ ربیع الاول کے پہلے 12دن کم ازکم 1000مرتبہ اور باقی دنوں میں کم ازکم 500مرتبہ روزانہ درود پاک ضرور پڑھا جائے۔
  2. پہلے 12دن ہر کارکن ہر روز نفل حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف سے پڑھے جبکہ باقی ایام ربیع الاول میں ہر پیر کو پڑھے۔ ہر کارکن فروغ عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تحریک، تحریک منہاج القرآن میں لوگوں کو شمولیت کی دعوت دے اور کم ازکم 10افراد کو تحریک کا رفیق بنائے۔
  3. تمام رفقاء 12 ربیع الاول تک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے میلاد کی نسبت سے 12 افراد کو تحریک کا رفیق بناکر عشق نبیؐ اور احیائے اسلام کی عظیم عالمگیر تحریک کا حصہ بنائیں۔
  4. تحریک کے تحت عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تمام اجتماعات میں شریک افراد کو شعوری طور پر تحریک کے رفیق بنانے کی کوشش کی جائے۔
  5. پوارا مہینہ گنبد خضریٰ کا مونوگرام اور نعلین پاک سینوں پر آویزاں کئے جائیں۔
  6. حسب استطاعت گھروں پر یکم سے 12ربیع الاول تک جھنڈیوں اور لائٹنگ کے ذریعے بھرپور خوشی کا اظہار کیاجائے۔
  7. دوستوں اور رشتہ داروں کو میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کارڈ ، تحائف اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے جائیں۔ ہر کارکن کم ازکم 10افراد کو میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کارڈ بھجوائے گا۔
  8. اہم شخصیات کو سیرت الرسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم /میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ،شمائل مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یا منہاج السوی کا تحفہ دیں۔
  9. تحریک سے وابستہ ہر فرد اپنی فیملی کو ہر روز بٹھا کر قائد محترم کی کتاب نورالابصار بذکر النبی المختار سے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فضائل و کمالات اور حسن و جمال پر مبنی عبارت پڑھ کر سنائے ۔
  10. ہر تحریکی گھرانہ اپنے گلی بازاروں میں آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کی خوشی میں بچوں کے اندر کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کرے تاکہ شعوری طور پر بچوں کے اندر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کی خوشی کا احساس پیداہو۔
  11. بچوں کو نئے کپڑے پہنائے جائیں اور حسب استطاعت عیدی دی جائے۔
  12. بچوں کو کم ازکم ایک دفعہ سیر کیلئے لے جایاجائے۔

^^ اوپر چليں ^^

^^ فہرست ^^

 << پچھلا صفحہ <<

>> اگلا صفحہ >>



islam quran sunnah hadith urdu english pakistan punjab lahore
کاپی رائٹ © 1980 - 2017، منہاج انٹرنیٹ بیورو، جملہ حقوق محفوظ ہیں۔
Web Developed By: Minhaj Internet Bureau