سرورق | ہمارے بارے | سابقہ شمارے | تلاش کریں | رابطہ
ماہنامہ دختران اسلام > مارچ 2021 ء > روحانی وظائف
ماہنامہ دختران اسلام : مارچ 2021 ء
> ماہنامہ دختران اسلام > مارچ 2021 ء > روحانی وظائف

روحانی وظائف

وظیفۂ ذوقِ عبادت

پہلا وظیفہ:

عبادت گذاری اور اس میں رغبت اور ذوق و شوق کے لئے یہ وظیفہ مفید اور مؤثر ہے:

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِO {قُلْ یٰٓاَیُّھَا الْکٰفِرُوْنَO لَآ اَعْبُدُ مَا تَعْبُدُوْنَO وَ لَآ اَنْتُمْ عٰبِدُوْنَ مَآ اَعْبُدُO وَ لَآ اَنَا عَابِدٌ مَّا عَبَدْتُّمْO وَ لَآ اَنْتُمْ عٰبِدُوْنَ مَآ اَعْبُدُO لَکُمْ دِیْنُکُمْ وَ لِیَ دِیْنِO}

فضیلت:

سورۃ قُلْ یٰٓاَیُّھَا الْکٰفِرُوْنَ کے بارے میں حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا کہ یہ چوتھائی قرآن کے برابر ہے۔ اس کی تلاوت سے شرک سے نجات نصیب ہوتی ہے اور توحید میں پختگی آتی ہے۔

  • 40 مرتبہ یا حسب ضرورت 100 مرتبہ پڑھیں۔
  • اوّل و آخر 11، 11 مرتبہ درود شریف اور 11، 11 مرتبہ استغفار پڑھیں۔
  • اس وظیفہ کو کم از کم 40 دن یا حسب ضرورت جاری رکھیں۔

دوسرا وظیفہ:

اگر کسی کے اندر عبادت کا ذوق پیدا نہ ہوتا ہو، عبادت میں دل نہ لگتا ہو، یکسوئی اور خشوع و خضوع کی کمی ہو اور وہ چاہے کہ دل عبادت کی طرف راغب ہو کر اللہ رب العزت کی طرف متوجہ ہوجائے تو اس کے لئے درج ذیل آیات کا وظیفہ بھی مفید و مؤثر ہے:

اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِO بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِO

1. اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُO (الفاتحة، 1: 5)

2. یٰٓاَیُّهَا النَّاسُ اعْبُدُوْا رَبَّکُمُ الَّذِیْ خَلَقَکُمْ وَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِکُمْ لَعَلَّکُمْ تَتَّقُوْنَO (البقرة، 2: 21)

3. اَمْ کُنْتُمْ شُهَدَآئَ اِذْ حَضَرَ یَعْقُوْبَ الْمَوْتُ اِذْ قَالَ لِبَنِیْهِ مَا تَعْبُدُوْنَ مِنْ م بَعْدِی ط قَالُوْا نَعْبُدُ اِلٰهَکَ وَ اِلٰهَ اٰبَآئِکَ اِبْرَهٖمَ وَ اِسْمٰعِیْلَ وَ اِسْحٰقَ اِلٰهًا وَّاحِدًا وَّ نَحْنُ لَهٗ مُسْلِمُوْنَO (البقرة، 2: 133)

4۔ اَلَّا تَعْبُدُوْآ اِلَّا اللهَ ط اِنَّنِیْ لَکُمْ مِّنْہُ نَذِیْرٌ وَّ بَشِیْرٌO ( هود، 11: 2)

5۔ قُلْ اِنَّمَآ اُمِرْتُ اَنْ اَعْبُدَ اللهَ وَلَآ اُشْرِکَ بِهٖ ط اِلَیْهِ اَدعُوْا وَ اِلَیْهِ مَاٰبِO (الرعد، 13: 36)

6. وَاعْبُدْ رَبَّکَ حَتّٰی یَاْتِیَکَ الْیَقِیْنُO (الحجر، 15: 99)

7. یٰٓاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا ارْکَعُوْا وَاسْجُدُوْا وَ اعْبُدُوْا رَبَّکُمْ وَافْعَلُوا الْخَیْرَ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُوْنَO (الحج، 22: 77)

8. اِنَّآ اَنْزَلْنَآ اِلَیْکَ الْکِتٰبَ بِالْحَقِّ فَاعْبُدِ اللهَ مُخْلِصًا لَّهُ الدِّیْنَO (الزمر، 39: 2)

9. قُلِ اللهَ اَعْبُدُ مُخْلِصًا لَّهٗ دِیْنِیْO (الزمر، 39: 14)

10. وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْاِنْسَ اِلَّا لِیَعْبُدُوْنِO (الذاریات، 51: 56)

  • ان آیات کی روزانہ نمازِ فجر کے بعد کم از کم تین بار تلاوت کریں۔ اگر فرصت ہو تو نمازِ مغرب یا عشاء کے بعد جس وقت زیادہ یکسوئی اور تنہائی مل سکے، اس وظیفہ کو اپنا معمول بنا لیں۔
  • 7 بار یا 11 بار پڑھنے میں بہت برکات ہیں۔
  • ہاتھ پر پھونک کر سینے پر مل لیں اور پانی دم کر کے پئیں۔
  • اس وظیفہ کو حسب ضرورت 11 دن یا 40 دن یا اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں۔

^^ اوپر چليں ^^

^^ فہرست ^^

 << پچھلا صفحہ <<

>> اگلا صفحہ >>






islam quran sunnah hadith urdu english pakistan punjab lahore

© 1980 - 2021 Minhaj-ul-Quran International.