خواتین کے عالمی دن کے موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ کی پیس کینڈل واک

رپورٹ: شازیہ شاہین

8 مارچ خواتین کا عالی دن جسے پوری دنیا میں بڑے جوش وخروش سے منایا جاتاہے۔ خواتین کے حقوق و تحفظ کے لئے آواز بلند کی جاتی ہے۔، ان پر ہونے والے ظلم و تشدد، محرومی، چادر اور چار دیواری میں مقید ہونے کی تصویر کشی کی جاتی ہے اور انہیں معاشرے میں باعزت مقام دلوانے کے لئے کئی قرار دادیں منظور کی جاتی ہیں۔ ۔ ۔ یہ سلسلہ گزشتہ کئی سال سے جاری ہے مگر اس سال 8 مارچ 2008ء کو پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن ویمن لیگ کے پلیٹ فارم سے لاہور میں شملہ پہاڑی سے پریس کلب تک Peace Candle Walk کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں خواتین نے شرکت کی۔ واک کی قیادت مرکزی ویمن لیگ محترمہ ڈاکٹر نوشابہ حمید، محترمہ فوزیہ شوکت، محترمہ راضیہ شاہین، محترمہ خدیجہ فاطمہ، محترمہ فریحہ خان، کشور شاہین اور راقمۃ الحروف نے کی۔ واک کا مقصد اقوام عالم کو یہ بتانا تھا کہ حرمت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پاسداری حرمت نسواں اور حقوق نسواں کی ضامن ہے۔

واک میں مختلف پلے کارڈز، چارٹس، پوسٹرز، بینرز، کینڈلز اور مشعلوں کے ذریعے پیغام امن کو اجاگر کیا گیا اور آقا علیہ الصلوۃ والسلام کی شخصیت مبارکہ کو خواتین کے حقوق کا حقیقی ضامن قرار دیا گیا۔ اس موقع پر جملہ مرکزی قائدین نے بھی شرکت کی۔ محترمہ راضیہ شاہین نے قرار داد تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات وہ ذات مبارکہ ہے جنہوں نے خواتین کو ماں، بہن، بیٹی اور بیوی کی حیثیت سے حقوق دیئے اور مردوں کے شانہ بشانہ لاکھڑا کیا۔ یوم ولادت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دراصل تحفظ ناموس رسالت کی تجدید کا دن ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات ہی حقیقی طور پر حقوق نسواں کی ضامن ہے مگر آج ہم اس عالمی دن کے موقع پر تمام حقوق آقاعلیہ السلام کی ناموس پر قربان کرتی ہیں۔ اس لئے کہ جس معاشرے میں ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم محفوظ نہیں، وہاں پر کبھی بھی حقوق کی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔ محترمہ رابعہ عروج مرکزی Student Convener نے قرار داد پیش کرتے ہوئے کہا:

The women folk has been given a radical role to play by Islam. The Holy Prophet SAW held the status of women as mother supreme.

The Holy Prophet SAW raised the women to lofty positions. Islam granted real freedom to women. Islam liberated women from the yoke of slavery. So, this religion is the real protector of women rights.