خواتین میں بیداریٔ شعور و آگہی کیلئے کوشاں ماہنامہ دختران اسلام کا تعارف

کوثر رشید

ایک صالح، عمدہ اور پاکیزہ معاشرے کے قیام میں خواتین کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے اور اگر ایک تربیت یافتہ، باشعور عورت اپنے گھریلو نظام کو کامیاب و کامران بنانے کے ساتھ ساتھ سلیقہ شعار بیٹی، باکردار بہن، فرمانبردار بیوی، مثالی ماں اور اچھی ساس ہونے کا ثبوت دے سکتی ہے تو یقینا وہ اپنے عمل و کردار اور حسنِ سیرت سے ایک عظیم قوم یا معاشرہ جنم دے کر اپنا نام بھی پیدا کرسکتی ہے۔ نپولین بونا پاٹ کا مشہور مقولہ ہے کہ

’’تم مجھے اچھی ماں دو میں تمہیں اچھی قوم دوں گا‘‘۔

کیونکہ کسی بھی معاشرے کو اچھا یا برا بنانے میں سب سے زیادہ ہاتھ ایک ماں یا عورت کا ہوتا ہے اور اس راز کو دشمنانِ اسلام بخوبی جان چکے ہیں۔ اسی لئے انہوں نے آزادیٔ نسواں کی آڑ میں میڈیا کے ذریعے اور اسلام میں عورت کے حقوق کے بارے میں غلط، گمراہ کن پروپیگنڈے کی مدد سے مسلم خواتین کو نہ صرف اسلام کی عظیم روحانی، اخلاقی اور انقلابی اقدار سے دور کردیا ہے بلکہ ان کے معاشرتی، سماجی، ثقافتی رجحانات تبدیل کر کے ان کو صراط مستقیم سے بھٹکانے میں کافی حد تک کامیاب ہوچکے ہیں۔ خواتین کو اسلام کے خلاف عالمی سطح پر جاری اس پروپیگنڈہ اور باطل طاغوتی طاقتوں کے مکر و فریب سے محفوظ رکھنے، ان کے شعور کو بیدار کرنے اور انہیں ان کے مقام و مرتبے سے آگاہ کرنے کے لئے منہاج القرآن ویمن لیگ کے پلیٹ فارم سے ماہنامہ دختران اسلام کا اجراء جنوری 1992ء میں کیا گیا جس کا اولین مقصد یہ ہے کہ خواتین کو اسلام کی تعلیمات اور عقائد سے بہرہ ور کیا جائے اور ان کی تربیت کا فریضہ سر انجام دیا جائے۔ اسی مقصد کی تکمیل کے لئے ماہنامہ دختران اسلام بین الاقوامی سطح پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی اہلیہ محترمہ بیگم رفعت جبیں قادری کی زیر سرپرستی شائع ہوتا ہے۔ ماہنامہ دختران اسلام کی چیف ایڈیٹر ان کی صاحبزادی محترمہ قرۃ العین فاطمہ ہیں۔ یہ رسالہ بین الاقوامی سطح پر خواتین میں بیداریٔ شعور و آگہی کے لئے کوشاں اور ان کے حقوق کا ترجمان ہے۔ اس میں خواتین کو دینِ اسلام کی روشن تاریخ کے ساتھ ساتھ درخشندہ تعلیمات سے بھی آگاہ کیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میدان صحافت میں یہ خواتین کے دوسرے رسائل و جرائد سے امتیازی خصوصیات اور عملی نتائج کا حامل ہے۔

ضرورت و اہمیت

کسی بھی چیز کی ضرورت و اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس کے وجود سے لوگوں کو کتنا فائدہ حاصل ہورہا ہے اور اس نے دوسروں کی زندگیوں میں کس قدر انقلاب برپا کردیا ہے۔ ماہنامہ دختران اسلام کی ضرورت و اہمیت کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ یہ رسالہ اس وقت عالم اسلام میں بالعموم اور پاکستان میں بالخصوص مختلف سطحوں پر کسی بھی جماعت یا طبقے سے شائع ہونے والے روزنامے، ہفت روزے، اخبارات، ماہنامے اور خصوصی میگزین کے مقابلے میں عملی نتائج کے حوالے سے موثر ترین شمارہ ہے۔ اس کا دائرہ کار بیک وقت، ہمہ گیر، ہمہ پہلو اور محدود وفاداریوں سے بالا تر ہے اور خالصتاً انقلابی منزل کے حصول کے لئے جدوجہد کررہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ تحریک منہاج القرآن جہاں احیائے اسلام، تجدید دین اور دعوت و تربیت کے ذریعے دینی جدوجہد میں سرگرم عمل ہے وہاں خواتین کی تعلیم و تربیت، ان کے حقوق کے تحفظ اور ان میں شعور و آگہی کے لئے وقت کی اہم ترین ضرورت کے پیش نظر ماہنامہ دختران اسلام کی اشاعت کا اہم فریضہ بھی سرانجام دے رہی ہے۔

ماہنامہ دختران اسلام کی اہمیت و ضرورت کا اندازہ اس سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ ہر وہ خاتون اس کی قاریہ ہے جو اپنے اندر امت محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا درد محسوس کرتی ہے، جو اپنے کردار سے دین مصطفوی کا علم بلند کرنے کا جذبہ رکھتی ہے، جو مصطفوی انقلاب کے لئے اپنا تن من دھن قربان کرنے کے لئے تیار ہے، جو اپنے آپ کو سیرت حضرت خدیجۃ الکبریٰ، سیرت حضرت سیدہ فاطمۃ الزہراء، سیرت حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ اور سیرت حضرت سیدہ زینب رضی اللہ عنہن کے مطابق ڈھالنا چاہتی ہے، جو اپنے بچوں کو جامی، رومی، غزالی، طارق بن زیاد، محمد بن قاسم علیہم الرحمۃ اور حسنین کریمین علیھما السلام کے روپ میں دیکھنا چاہتی ہے، جو نفرتوں کو محبتوں، دشمنی کو دوستی، باطل کو حق، جہالت کو علم، علم کو عمل، عمل کو کردار، تفرقے کو اتحاد اور دوریوں کو قربتوں میں بدلنا چاہتی ہے۔

اغراض و مقاصد

  1. خواتین کو اسلام کی تعلیمات سے بہرہ ور کرنا۔
  2. خواتین میں اسلامی کلچر کو فروغ دینا اور عملی نہج پر تربیت کرنا۔
  3. قیادت کے علمی و فکری کام اور تحریک کی سرگرمیوں کی تشہیر کرنا۔
  4. عظیم مصطفوی مشن کا پیغام عوام الناس تک پہنچانا۔
  5. خواتین کو دین حق کی سربلندی کی جدوجہد کے لئے تیار کرنا۔
  6. خواتین اور طالبات کی عصری تقاضوں کے مطابق مذہبی، اخلاقی، تحریکی اور تنظیمی تربیت کرنا۔
  7. فعال اور عملی تصوف، روحانی تربیت کا فروغ۔
  8. خواتین کو مغربی اقدار کی تقلید کی بجائے مشرقی اور اسلامی روایات اپنانے کا شعور دلانا۔
  9. خواتین کو ملت کی پاسبانی کی خاطر اپنی جان و مال کی قربانی کے لئے تیار کرنا۔

ماہنامہ دختران اسلام کی ادارتی ٹیم

سر پرست : محترمہ رفعت جبیں قادری

چیف ایڈیٹر : محترمہ قرۃ العین فاطمہ

مینجنگ ایڈیٹر : محترم صاحبزادہ محمد حسین آزاد

سینئر اسسٹنٹ : ایڈیٹر محترمہ کوثر رشید

اسسٹنٹ ایڈیٹر : محترمہ خالدہ رحمن

ماہنامہ دختران اسلام کا ایڈیٹوریل بورڈ

  1. محترم صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن درانی
  2. محترمہ رافعہ علی قادری
  3. محترمہ فرح ناز
  4. محترمہ طیبہ طاہرہ
  5. محترمہ عائشہ شبیر

ماہنامہ دختران اسلام کی مجلس منتظمہ 1992ء تا 2008ء

جنوری، فروری اور مارچ1992ء کے ابتدائی شمارے زیر سرپرستی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، محترمہ سیدہ ریحانہ بخاری، محترمہ وینا باصرہ، محترمہ نزاکت حسین اور محمد اخلاق چشتی کی اجتماعی کاوشوں سے منظر عام پر آئے جبکہ اپریل 1992ء سے 2008ء تک درج ذیل افراد نے اپنی خدمات سرانجام دیں۔

عہدہ نام مدت ذمہ داری
ایڈیٹر وینا باصرہ جنوری 1992ء تا ستمبر 1993ء
اسسٹنٹ ایڈیٹر کوثر پروین اپریل 1992ء تا ستمبر 1993ء
ایڈیٹر کوثر پروین اکتوبر 1993ء تا ستمبر1994ء
اسسٹنٹ ایڈیٹر گلفام انعام اکتوبر 1993ء تا اکتوبر 1995ء
ایڈیٹر رافعہ علی قادری اکتوبر 1994ء تا اپریل 1998ء
اسسٹنٹ ایڈیٹر شبانہ یاسمین جولائی 1996ء تا مئی 1997ء
اسسٹنٹ ایڈیٹر گلفام قادری دسمبر 1996ء تا مئی 1997ء
اسسٹنٹ ایڈیٹر ثمینہ فیض جون 1997ء تا اکتوبر 1997ء
اسسٹنٹ ایڈیٹر ثمینہ ریحان نومبر 1997ء تا مارچ 1998ء
ایڈیٹر صاعقہ مصطفوی مئی 1998ء تا جون 1998ء
ایڈیٹر رافعہ علی قادری جولائی 1998ء تا دسمبر 1998ء
اسسٹنٹ ایڈیٹر عترت شاہ اگست 1998ء تا دسمبر 1998ء
ایڈیٹر عترت شاہ جنوری 1999ء تا اگست 1999ء
ایڈیٹر رافعہ علی قادری ستمبر 1999ء تا دسمبر2001ء
اسسٹنٹ ایڈیٹر شازیہ خان ستمبر 1999ء تا نومبر 1999ء
چیف ایڈیٹر محترمہ قرۃ العین فاطمہ جنوری 2002ء تا تاحال
مینجنگ ایڈیٹر محمود اکبر جنوری 2002ء تا فروری 2002ء
مینجنگ ایڈیٹر صاحبزادہ محمد حسین آزاد مارچ 2002ء تا تاحال
اسسٹنٹ ایڈیٹر سدرہ گیلانی اپریل 2002ء تا ستمبر 2003ء
اسسٹنٹ ایڈیٹر ثمینہ مقبول اکتوبر 2003ء تا فروری 2004ء
اسسٹنٹ ایڈیٹر فرحت چشتی مارچ 2004ء تا ستمبر 2005ء
اسسٹنٹ ایڈیٹر سمیرا ارشد دسمبر 2005ء تا مئی 2006ء
اسسٹنٹ ایڈیٹر فرحت چشتی جون 2006ء تا جولائی 2006ء
اسسٹنٹ ایڈیٹر کوثر رشید ستمبر 2006ء تا تا حال
اسسٹنٹ ایڈیٹر خالدہ رحمن فروری 2008ء تا تاحال

ماہنامہ دختران اسلام کے کثیر الاشاعت موضوعات

ماہنامہ دختران اسلام میں شروع دن سے ہی خواتین کی تعلیم و تربیت، شعور و آگہی اور انہیں معاشرے کا ایک مفید اور موثر فرد بنانے کی غرض سے اخلاقی، علمی، معاشرتی، سماجی، روحانی اور سیرت ازواج مطہرات رضی اللہ عنہن سے متعلق مختلف موضوعات پر تحریریں شائع ہوتی رہیں جو قارئین کی دلچسپی، خواتین کو اسلام کی بنیادی تعلیمات اور ان کے حقوق کے تحفظ کا سامان مہیا کرتی رہیں۔ بعض موضوعات پر مختلف عنوانات سے مضامین سلسلہ وار شائع ہوئے لیکن یہاں پر موضوع کے اعتبار سے ہر عنوان پر آنے والی مختلف تحریروں کا ذکر کرنا ناممکن ہے۔ تاہم قارئین کی دلچسپی کے پیش نظر چند اہم اور مقبولیت حاصل کئے جانے والے موضوعات کی تفصیل درج ذیل ہیں :

موضوعات / عنوانات

محرّر

شمارہ

روشنی (مستقل سلسلہ) وینا باصرہ جنوری 1992ء
ہمارے مسائل اور ان کا اسلامی حل (مستقل سلسلہ) مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی جنوری 1992ء
صالحات امت بیگم رفعت جبیں قادری جنوری 1992ء
حقوق نسواں اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادی کے افکار و خیالات سیدہ ریحانہ بخاری فروری1992ء
کیا جہیز خوشگوار ازدواجی زندگی کی ضمانت ہے رافعہ غضنفر مئی 1992ء
تحریک پاکستان میں خواتین کا کردار شبانہ خواجہ اگست 1992ء
نیت، عمل اور حال کی اصلاح گلفام قادری مئی 1995ء
عورت اور مرد کے حقوق و فرائض میں مساوات کا مفہوم صاحبزادہ خورشید احمد گیلانی جولائی 1995ء
تعلیم نسواں کے مقاصد، اسلام کی نظر میں مسز انیس اسلم اگست 1995ء
سماجی برائیوں کے انسداد میں عورت کا کردار (صدارتی ایوارڈ یافتہ مقالہ) آمنہ مظہر ستمبر 1995ء
بچے احساس محرومی کا شکار کیوں؟ ڈاکٹر زرینہ اعجاز جنوری 1996ء
سیرت زہراء رضی اللہ عنہا (مستقل سلسلہ) ڈاکٹر علی اکبر قادری الازہری جنوری 1996ء
نسل نو کی تربیت محمد قاسم جون 1996ء
مسلمان عورت دو راہے پر گلفام رمضان قادری جنوری 1997ء
عورت پر اسلام کے احسانات بنت اسلام جنوری 1997ء
نو مسلم خواتین کے تاثرات مریم ہیکورن مئی 1997ء
مشرقی تقدس اور عورت گلفام قادری مئی 1997ء
گھر کیوں اجڑتے ہیں؟ ثروت سمیع جون 1997ء
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی بہو محترمہ غزالہ حسن قادری کا انٹرویو رافعہ علی قادری اگست 1997ء
برقعہ۔۔۔۔ کلچر کی ضرورت محمد متین احمد (اعظم گڑھ انڈیا) ستمبر 1997ء
تعمیر شخصیت میں خواتین کا کردار فاطمہ کوثر دسمبر 1997ء
جہیز کی شرعی حیثیت اختر حسین مصباحی جون 1998ء
صالح معاشرہ اور عورت کا کردار رخسانہ نواب جولائی 1998ء
اعلیٰ اسلامی اقدار کا فروغ اور مسلم خواتین مسرت شوکت چیمہ دسمبر 1998ء
قرآن و سنت کی روشنی میں عورت کا کردار مسرت شوکت چیمہ فروری 1999ء
اسلام کی بیٹیوں کے لئے دعوت فکر محمد اختر ضیاء اپریل 1999ء
اکیسویں صدی کا چیلنج اور مسلمان خواتین بیگم رفعت جبیں قادری جنوری 2000ء
عصر حاضر میں خواتین کا کردار سعیدہ رحمن جنوری 2000ء
یوم خواتین اور ہماری ذمہ داریاں عرفانہ عفی اپریل 2000ء
پردہ عورت کے لئے محفوظ قلعہ بیگم رفعت جبیں قادری جنوری 2002ء
بحالی حقوق نسواں میں PAT کا کردار قرۃ العین فاطمہ مارچ 2002ء
تحریک اور تکمیل پاکستان میں خواتین کا کردار زاہدہ تبسم اپریل 2002ء
سلگتی آنکھوں میں امیدوں کا چراغ ثمینہ مقبول مئی 2002ء
ضرورت ہے اک نئے سورج اک نئی صبح کی آسیہ منظور قادری اگست 2002ء
عورت کا روحانی مقام شازیہ نورین مارچ 2003ء
عورت کی اہمیت اقبال کی نظر میں زاہدہ تبسم مئی 2003ء
قابل فخر مائیں شمع مشتاق اگست 2003ء
اچھی بیوی کا معیار جویریہ حسن جنوری 2005ء
حقوق نسواں اور ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ایم ایس پاکستانی مارچ 2005ء
کیا آپ بہترین نعت خواں بننا چاہتے ہیں؟ راشدہ افتخار مئی 2005ء
ٍخواتین کے لئے عائلی حقوق اور قوانین انوار اختر ایڈووکیٹ اپریل 2006ء
ماں کا کردار عرفانہ عفی جولائی 2006ء
ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خصوصی خطاب (مستقل سلسلہ) صاحبزادہ محمد حسین آزاد ستمبر 2006ء
سلسلہ دروس سلوک و تصوف (مستقل سلسلہ) صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن درانی دسمبر2006ء
آیئے قرآن سیکھیں (مستقل سلسلہ) حافظ محمد سعید رضا بغدادی نومبر 2006ء
تبصرۂ کتب (مستقل سلسلہ) محمد فاروق رانا نومبر 2006ء
حجاب عورت کا بنیادی حق مسز طیبہ طاہرہ دسمبر2006ء
عظیم ماؤں کے عظیم فرزند (مستقل سلسلہ) سعدیہ نصراللہ دسمبر 2006ء
خواتین کے مسائل (مستقل سلسلہ) کوثر رشید دسمبر 2006ء
آزادیٔ نسواں اور اسلام آسیہ فردوس دسمبر2006ء
ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل عرفانہ عفی مئی 2007ء
مجلس (مستقل سلسلہ) رافعہ علی قادری جون 2007ء
منہاج القرآن ویمن لیگ کی سرگرمیاں اندرون و بیرون ملک (مستقل سلسلہ) متفرق ستمبر2006ء
بچے والدین سے دور کیوں؟ مسز سکینہ علی جولائی 2007ء
معاشی ترقی اور عورت کی تشہیر شازیہ غلام قادر جولائی 2007ء
چادر، چار دیواری اور عورت عرفانہ عفی اگست 2007ء
بچوں کی تربیت۔۔۔ لمحہ فکریہ فاکہہ فارابی اگست 2007ء
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی گھریلو زندگی خدیجہ قرۃ العین ستمبر 2007ء
قرآن اور ذکر سیدہ کائنات(ر) شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دسمبر2007ء

ماہنامہ دختران اسلام وہ واحد شمارہ ہے جسے اعلیٰ معیار اور عملی نتائج کے اعتبار سے نہایت موثر قرار دیا جاتا ہے۔ جنوری 1992ء سے اب تک اس کے سترہ برس مکمل ہونے کو ہیں، اس عرصہ میں اس شمارے نے اپنی تمام تر کامیابیاں حاصل کیں۔ نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک میں بھی مسلم خواتین اس سے مستفید ہورہی ہیں۔ معاشرے میں اس کے اثرات، معاشرتی، اخلاقی، دینی و مذہبی، علمی و عملی، اعتقادی و روحانی، فکری و انقلابی اور قومی پہلوؤں پر واضح دکھائی دیتے ہیں۔ منہاج القرآن ویمن لیگ سے وابستہ وہ خواتین جو آج سے تقریباً سترہ سال قبل بے مقصد زندگیاں گزار رہی تھیں، جنہیں یہ بھی خبر نہ تھی کہ وہ معاشرے میں اپنا ایک مقام و حیثیت رکھتی ہیں۔ ماہنامہ دختران اسلام نے انہیں اپنے مقام کو پہچاننے کا شعور دیا اور آج وہی خواتین نہ صرف خود اسلام کی سربلندی میں مصروف عمل ہیں بلکہ اپنی آئندہ نسلوں کی تربیت میں بھی اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کے پلیٹ فارم سے پاکستان بھر میں ہزاروں خواتین اپنی تعلیم و تربیت، عمل و کردار، سیرت و اخلاق اور صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر مختلف نوعیت کے پروگرامز کے ذریعے تحریک منہاج القرآن کا پیغام دنیا بھر میں پھیلانے میں کوشاں ہیں۔ ماہنامہ دختران اسلام میں ’’منہاج القرآن ویمن لیگ کی سرگرمیاں‘‘ کے عنوان سے شائع ہونے والی رپورٹس ان عظیم مجاہدات کی خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ماہنامہ دختران اسلام کے خصوصی نمبرز

الحمدللہ ماہنامہ دختران اسلام کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ اس نے نہ صرف محرم الحرام، رمضان المبارک، ربیع الاول کے موقع پر بلکہ حقوق نسواں کے تحفط کے لئے بھی خصوصی اشاعت کا اہتمام کیا اور اب ویمن لیگ نمبر کی خصوصی اشاعت کا اعزاز بھی حاصل کرچکا ہے۔ تفصیل درج ذیل ہے۔

نمبر شمار خصوصی نمبرز ماہ و سال
1 عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر خصوصی اشاعت اگست 1995ء
2 تحفظ ناموس نسواں کنونشن پر خصوصی اشاعت اکتوبر 1995ء
3 میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایڈیشن جولائی 1996ء
4 میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایڈیشن جولائی 1998ء
5 نئی صدی کے حوالے سے خصوصی اشاعت فروری 2000ء
6 قائد نمبر فروری2002ء
7 نیشنل ویمن کنونشن نمبر مارچ 2002ء
8 قائد نمبر فروری 2003ء
9 قائد نمبر فروری 2004ء
10 قائد نمبر فروری 2005ء
11 قائد نمبر فروری 2006ء
12 رمضان المبارک کے حوالے سے خصوصی اشاعت اکتوبر 2006ء
13 محرم الحرام اور تحفظ نسواں ایکٹ 2006ء کے حوالے سے خصوصی اشاعت جنوری 2007ء
14 قائد نمبر فروری 2007ء
15 میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر خصوصی اشاعت اپریل 2007ء
16 قائد نمبر فروری 2008ء
17 ویمن لیگ نمبر جولائی 2008ء