منہاج القرآن ویمن لیگ کی سرگرمیاں

ہفت روزہ نعت کورس

رپورٹ : شازیہ شبیر

مرکزی نظامت تربیت منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام مرکزی کانفرنس ہال میں7 روزہ نعت و دف کورس ہوا۔ مورخہ 21 فروری تا 28 فروری 2009ء کو محترم خرم شہزاد ( شہزاد برادران) نے باقاعدگی کے ساتھ خواتین و طالبات کو نعت کے حوالے سے تربیتی لیکچر کے ساتھ عملی ٹریننگ اور تربیت کی۔ کورس میں لاہور کے طول و عرض کے علاوہ فیصل آباد کی تنظیمات نے بھی شرکت کی۔ لاہور سے واہگہ ٹاؤن، جوہر ٹاؤن کی طالبات، منہاج گرلز کالج، عرفان القرآن سینٹر، نشتر ٹاؤن، اقبال ٹاؤن، سمن آباد ٹاؤن اور راوی ٹاؤن کی نعت کونسلز نے شرکت کی۔ مورخہ 28 فروری کو کامیاب ہونے والی نعت خواں اور نعت کونسلز کو اسناد کے ساتھ نعت CDs اور نعت کی کتابوں کے تحائف بھی دیئے گئے۔ مسز فاطمہ مشہدی نے آمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر خطاب اور شرکاء خواتین میں بذریعہ قرعہ اندازی 35 عرفان القرآن، 15 کتب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ العالی اور 20 سی ڈیز خطابات شیخ الاسلام اپنے دست مبارک سے تقسیم کیں۔

محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (گجرات)

رپورٹ : صائمہ عندلیب

مورخہ 22 فروری 2009ء کو منہاج ماڈل سکول فتح پور گجرات کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی۔ پروگرام میں 5 ہزار خواتین نے شرکت کی۔ خصوصی خطاب صدر منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ فاطمہ مشہدی نے کیا۔ یہ پروگرام محترمہ فرحت پروین قادری کی زیر نگرانی تشکیل پایا۔ نقابت کے فرائض ثمینہ اطہر نے سرانجام دیئے۔ بارگاہ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہدیہ عقیدت اور مداح سرائی کی سعادت سیدہ سمیعہ، سیدہ صائمہ نے حاصل کی۔ پروگرام میں محترم شیخ زاہد فیاض نائب ناظم اعلیٰ اور محترم احمد نواز انجم امیر تحریک پنجاب منہاج القرآن انٹرنیشنل نے خصوصی شرکت کی اور اپنے دست مبارک سے سکول کے نئے بلاک، المدنی منہاج مسجد کا افتتاح کیا اور محفل میں شریک خواتین میں بذریعہ قرعہ اندازی ایک اسلامی بہن کو عمرہ کا ٹکٹ دیا۔ ۔ مسز فاطمہ مشہدی نے آمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر خطاب اور شرکاء خواتین میں بذریعہ قرعہ اندازی 35 عرفان القرآن، 15 کتب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ العالی اور 20 سی ڈیز ( خطابات شیخ الاسلام) اپنے دست مبارک سے تقسیم کیں۔ اختتام پر معزز مہمانان گرامی نے پروگرام کے شاندار انعقاد پر پرنسپل، سکول سٹاف اور انتظامی کمیٹی کو خصوصی مبارکباد دی۔

استقبال ربیع الاول (تحصیل جہلم)

رپورٹ : صائمہ صدیق۔ نائب ناظمہ نشرو اشاعت

مورخہ 26 فروری 2009ء کو استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں ایک عظیم الشان جشن کا انعقاد ویمن لیگ جہلم کے پلیٹ فارم سے کیا گیا۔ ڈیکوریشن کمیٹی نے بہت خوبصورت بینرز، فلیکسز، جھنڈیاں، غبارے، پھول، گھڑولیاں، لائٹنگ اور مختلف خوشبوؤں کا اہتمام کرتے ہوئے جشن کے شرکاء کو خوش آمدید کہا۔ چاند نظر آنے پر فضائیں آمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نعروں سے گونج اٹھیں، جہلم میں اس تاریخی موقع پر لوگوں کا ہجوم دیکھ کر لوگ اپنیچھتوں پر چڑھ آئے۔ اس جشن میں ڈھوک، منو، چوٹالہ، بلال ٹاؤن، ویسٹ کالونی سعیلہ، قادریہ آباد، لوٹارایئہ سے خواتین بالترتیب محترمہ نائلہ اسلم، محترمہ فرح وحید، محترمہ شبانہ کوثر، محترمہ صائمہ نورین کی قیادت میں جوق درجوق درود و سلام کے گجرے پیش کرتی ہوئی تشریف لائیں۔ اس موقع پر صدر ویمن لیگ تحصیل جہلم شازیہ مظہر اور دیگر منتظمین تحصیل جہلم نے ہر قافلے کی آمدپر اُن کو خوش آمدید کہا اور خواتین کو پُر جوش انداز میں مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ آج کی رات آقا علیہ السلام کی آمد کا جشن منانے فرشتے بھی زمین پر آگئے ہیں۔ اس کے بعد شیخ الاسلام مدظلہ کے خطاب کو پروجیکٹر پر ہزاروں خواتین نے انتہائی توجہ سے سن کر اپنے قلبو باطن کو منور کیا۔ دعا و سلام اور ضیافت سے جشن کا اختتام ہوا۔

میلاد مہم منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم

رپورٹ : صدف اقبال

گذشتہ سالوں کی طرح امسال بھی ربیع الاول کا چاند نظر آتے ہی منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی تمام بہنوں نے اپنے گھروں میں چراغاں کا اہتمام کیا۔ یکم ربیع الاول سے 12 ربیع الاول تک تمام بہنیں مشعل بردار جلوس کی شکل میں منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے مرکزی دفتر کے سامنے جمع ہو جاتیں جہاں ہر رات محفل نعت و ذکر ہوتی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطابات بذریعہ پروجیکٹر دکھائے جاتے رہے۔ منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی بہنوں نے مجموعی طور پر 20 کروڑ مرتبہ درود پاک کا ہدیہ مرکزی تنظیم کوجمع کروایا۔ میلاد مہم کے دوران سینکڑوں محافل میلاد میں قائد محترم کے خطابات کتب اور سی ڈیز کی نمائش جاری رہی۔ مجموعی طور پر منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی محنتوں سے اس سال ربیع الاول میں 141 بہنوں نے سفر انقلاب میں شمولیت کا عہد کیا اور تحریک کی رفاقت اختیار کی۔

محفلِ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (ملتان)

رپورٹ : نادیہ اکرم چوہدری

منہاج القرآن ویمن لیگ کوٹ عباس شہید ملتان کے زیر اہتمام مورخہ 10 ربیع الاول کو ایک شاندار محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جو زیر صدارت مسز فوزیہ آصف کے منعقد ہوئی جس میں کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔ محترمہ طیبہ شاہد اور خانیوال سے تشریف لائی ہوئی مہمان ثناء خلیل نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں مدحت سرائی کی سعادت حاصل کی۔ ملتان ویمن لیگ کی ناظمہ محترمہ ہما اسماعیل اور خانیوال سے تشریف لائی ہوئی مہمان وجیہہ کنول نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت پر پُر مغز خطاب کیا۔ پروگرام کو منعقد کرنے میں مسز فوزیہ آصف، محترمہ یاسمین کنول، محترمہ شمع جمیل، محترمہ عنبرین جعفر، محترمہ رفعت احمد، محترمہ مومل شہزادی، محترمہ شازیہ شوکت، محترمہ شہزادی شوکت، محترمہ آصفہ انور، محترمہ ثناء ذوالفقار، محترمہ حسینہ غازی، محترمہ ہما عارف اور محترمہ نادیہ اکرم نے بھرپور تعاون کیا۔

تحصیلی سطح پر منعقدہ محافل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تفصیل درج ذیل ہے۔

محفل میلاد (شور کوٹ)

مورخہ یکم مارچ 2009ء کو منہاج القرآن ویمن لیگ شور کوٹ کے زیر اہتمام ایک شاندار محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس میں آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور نعتوں کے گجرے پیش کئے گئے۔ ڈاکٹر نسرین نے اس محفل پاک میں خصوصی شرکت فرمائی۔ خطاب کی سعادت سابقہ مرکزی ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ فرح ناز نے حاصل کی۔ جبکہ دوسری محفل مورخہ 2 مارچ کو شور کوٹ سٹی میں منعقد ہوئی۔ جس میں خصوصی خطاب محترمہ فریحہ خان مرکزی ناظمہ دعوت نے کیا۔

محفل میلاد ( دینہ)

مورخہ یکم مارچ 2009ء کو منہاج القرآن ویمن لیگ دینہ کی زیر نگرانی میرج ہال میں عظیم الشان روحانی محفل کا انعقاد کیا گیا۔ محترمہ نرگس اکرام ہیڈ مسٹرس گورنمنٹ سکول نے خصوصی شرکت فرمائی۔ منہاج نعت کونسل نے بہت خوبصورت انداز میں آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درودوں اور نعتوں کے گجرے پیش کئے۔ محترمہ صائمہ فیاض مرکزی نائب ناظمہ نے خصوصی خطاب فرماکر لوگوں کے قلوب کو منور کیا۔

محفل میلاد ( ملکوال)

مورخہ 12 مارچ 2009ء کو ملکوال نزد جامع مسجد چک نمبر7 میں محترمہ عظمیٰ شاہین ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ ملکوال نے عظیم الشان محفل میلاد کا انعقاد کرایا جس میں مسز شگفتہ عدنان نے خصوصی شرکت فرمائی۔ منہاج نعت کونسل نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گلہائے عقیدت کا نذرانہ پیش کیا۔ محترمہ سمیرا خالقی ناظمہ دعوت فیصل آباد نے پُر اثر انداز میں خطاب کیا۔

دوسرا سالانہ بچوں کا میلاد (عزیز بھٹی ٹاؤن۔ لاہور)

منہاج القرآن ویمن لیگ عزیز بھٹی ٹاؤن کے زیر اہتمام مورخہ 14 مارچ 2009ء کو بچوں کی دوسری سالانہ محفل کا انعقاد ہوا جس میں کثیر تعداد بچوں نے شرکت کی۔ ننھی قاریہ ماہ نور نے آیات بینات کی تلاوت سے محفل کا آغاز کیا پھر درود پاک کا ورد کیا گیا۔ سب بچوں نے مل کر آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں نعتوں کے گلدستے پیش کئے۔ بچوں میں ربیع الاول اور درود پاک کی فضیلت اور اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے محترمہ فاطمہ حفیظ نے خطاب کیا۔ اس خوشی کے موقع پر میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا کیک کاٹا گیا بچوں کو تحائف دیئے گئے اوربچوں میں عیدی تقسیم کی گئی۔

محفل میلاد (اوکاڑا)

مورخہ 15 مارچ 2009ء کو ویمن لیگ اوکاڑہ کی زیر نگرانی بلدیہ ہال میں عظیم الشان محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔ محترمہ فریحہ خان مرکزی ناظمہ دعوت نے سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر خوبصورت انداز میں خطاب کیا جس میں انہوں نے خواتین کو عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بطور امتی ہماری ذمہ داریاں حضورنبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت مبارکہ کی پیروی کرنا ہے۔ صلوۃ و سلام کے ساتھ اس عظیم نورانی محفل کا اختتام ہوا۔ 15 مارچ 2009ء کو ہی منہاج القرآن ویمن لیگ اوکاڑا کے زیر اہتمام دوسری محفل درگاہ صوفی منظور المشائخ صابری پر کا منعقد ہوئی۔ جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ منہاج نعت کونسل کی بچیوں نے بہت خوبصورت انداز میں درود و سلام پیش کیا۔ محترمہ صائمہ فیاض مرکزی نائب ناظمہ نے خصوصی خطاب فرمایا۔

محفل میلاد ( پتوکی)

15 مارچ 2009ء کو منہاج القرآن ویمن لیگ پتوکی کے زیر اہتمام بہت ہی خوبصورت محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 500 خواتین نے شرکت کی۔ محترمہ عظمیٰ تیمور سابقہ ناظمہ لاہور نے عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر خطاب کیا۔ جس میں انہوں نے امت مسلمہ کی بیٹیوں کو یہ پیغام دیا کہ ہماری نجات اور فلاح و کامرانی کا راز بھی عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں مضمر ہے۔ محفل کا اختتام راقمہ کی دعا پر ہوا۔

محفل میلاد( گڑھ موڑ)

مورخہ 16 مارچ 2009ء کو محترمہ شمع انجم کی زیر نگرانی پرانی عید گاہ مولہ نوازش نگر گڑھ موڑ احمد پور سیال میں محفل پاک کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ منہاج نعت کونسل نے بہت پیارے انداز میں نعت خوانی کی۔ محترمہ مسز ملک نواز سیکرٹری رائس ملز نے خصوصی شرکت کی۔ راقمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وقت کی اہم ضرورت ہے۔ محترمہ فریحہ خان مرکزی ناظمہ دعوت نے اپنے خطاب میں سیرت صحابیات کی روشنی میں خدمت دین کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنے کی ترغیب دلائی۔

محفل میلاد (احمد پور سیال)

منہاج القرآن ویمن لیگ احمد پور سیال میں مورخہ 16 مارچ 2009ء کو انتہائی تزک و احتشام سے محفل ولادت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مسز ملک نواز سیکرٹری رائس ملز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تلاوت کی سعادت محترمہ خزینہ نے حاصل کی نقابت کے فرائض سدرہ بشارت نے سرانجام دیئے۔ خصوصی خطاب محترمہ فریحہ خان ناظمہ دعوت نے کیا اور اختتامی دعا راقمہ نے کروائی۔

محفل میلاد (واسو مستانہ)

مورخہ 17 مارچ 2009ء کو محترمہ شمع انجم صدر تحریک احمد پور سیال کی سربراہی میں پہلی دفعہ واسو مستانہ میں عظیم الشان محفل کا انعقاد کیا جس میں سینکڑوں خواتین نے شرکت کی۔ تلاوت محترمہ عائشہ قیوم نے کی۔ نقابت کے فرائض سدرہ بشارت نے انجام دیئے۔ راقمہ نے خطاب کرتے ہوئے خواتین کو عظمت و رفعت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اہمیت سے آگاہ کیا۔

محفل میلاد( حسو بلیل)

سرزمین حسو بلیل پر پہلی دفعہ خواتین کی محفل مورخہ 17 مارچ 2009ء کو منعقد کی گئی۔ جس میں کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کر کے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے قلبی و حبّی تعلق کا بھرپور اظہار کیا۔ تلاوت محترمہ خزینہ نے کی۔ نقابت کے فرائض محترمہ سدرہ بشارت نے سرانجام دیئے۔ فریحہ خان کا خطاب شعور عظمت و رفت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آبیاری کے سلسلے کی ایک کڑی تھا دعائیہ کلمات راقمہ نے ادا کئے۔

محفل میلاد (مریدکے)

مورخہ 17 مارچ 2009ء کو صدر منہاج القرآن ویمن لیگ مریدکے کی زیر زنگرانی عظیم الشان محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی 3000 خواتین نے شرکت کی۔ محترمہ راشدہ طفیل ایڈووکیٹ، محترمہ خالدہ انتسار ضلعی کونسلر نے خصوصی شرکت کی۔ محترمہ راضیہ شاہین سابقہ مرکزی ناظمہ تنظیمات نے اپنے پُر اثر انداز میں خصوصی خطاب کرکے تمام خواتین کو یہ شعور دیا کہ استحکام ایمان کا واحد ذریعہ صرف عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ربط رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے۔

محفل میلاد ( جڑانوالہ)

مورخہ 20 مارچ2009ء کو محترمہ نگہت بشیر کی زیر نگرانی گلشن فاطمہ گارڈن میں عظیم الشان محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ہزارہا خواتین نے شرکت کی۔ محترمہ مسز رانا ارشد ٹاؤن ناظم، محترمہ مسز ارشد چوہدری ناظم ٹاؤن، مسز مسرت بشیر، محترمہ مسز ڈاکٹر شفیق سرپرست تحریک جڑانوالہ اور محترمہ مسز رانا عبدالرحمن MNA PPP نے خصوصی شرکت کی۔ درود و سلام کے گجرے منہاج نعت کونسل کی بچیوں نے پیش کئے۔ محترمہ مسز پروین بھٹہ نے خصوصی خطاب کیا اور حاضرین محفل کے قلوب و اذہان کو عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے منور کیا۔

محفل میلاد ( حافظ آباد)

مورخہ 21 مارچ 2009ء کو منہاج القرآن ویمن لیگ حافظ آباد کے زیر نگرانی خوبصورت محفل میلاد شاہین میرج ہال میں انعقاد پذیر ہوئی۔ عالیہ عثمان صدر VTi نے خصوصی شرکت کی۔ محترمہ فاطمہ مشہدی صدر منہاج القرآن ویمن لیگ کے محبت و عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گندھے ہوئے منفرد اور اچھوتے انداز میں خطاب نے محفل کو چار چاند لگا دیئے۔

محفل میلاد (خانیوال)

مورخہ 21 مارچ 2009ء کو منہاج القرآن ویمن لیگ خانیوال کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں 600 سے زائد خواتین نے شرکت کی۔ مسز فرحت جیلانی انجم نے خصوصی شرکت کی۔ خصوصی خطاب محترمہ شوقیہ تبسم نے کیا۔

محفل میلاد ( فاروق آباد)

مورخہ 21 مارچ 2009ء کو منہاج القرآن ویمن لیگ فاروق آباد نے محترمہ راحت کی زیر نگرانی محفل میلاد کا انعقاد کیا۔ خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محترمہ مسز ملک اعظم کونسلر نے خصوصی شرکت کی۔ نعت کونسل کی بچیوں نے بہت خوبصورت انداز میں آقائے نامدار صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان بیان کی۔ محترمہ صائمہ فیاض مرکزی نائب ناظمہ نے خصوصی خطاب کیا۔

محفل میلاد ( میر پور)

مورخہ 22 مارچ 2009ء کو منہاج القرآن ویمن لیگ میر پور کے زیر اہتمام میرج ہال میں عظیم الشان محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں مسز شمیم سعید صدر منہاج القرآن ویمن لیگ میر پور نے خصوصی شرکت کی۔ مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والی سینکڑوں خواتین نے شرکت کی۔ عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے لبریز خصوصی خطاب محترمہ کلثوم طارق لیکچرر منہاج کالج برائے خواتین نے کیا۔

محفل میلاد (پاکپتن)

مورخہ 22 مارچ 2009ء کو منہاج القرآن ویمن لیگ پاکپتن میں ایک عظیم الشان محفل منعقد ہوئی جس میں 500 خواتین نے شرکت کی۔ مسز مہر مصطفی نے خصوصی شرکت کی سعادت حاصل کی۔ مرکز سے تشریف لائی ہوئی محترمہ فریحہ خان ناظمہ دعوت نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان و عظمت کو حسین پیرائے میں بیان کیا۔ منہاج نعت کونسل نے دف کے ساتھ نعتوں کا نذرانہ پیش کیا۔

محفل میلاد (کامونکی)

مورخہ 22 مارچ 2009ء کو منہاج القرآن ویمن لیگ کامونکی کے زیر اہتمام ضمیر ملت ہائی سکول کامونکی میں عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد ہوا۔ محفل کی صدارت بیگم پیر سید خلیل الرحمن چشتی نے کی۔ محفل میں تقریباً 700 خواتین نے شرکت کی۔ خصوصی خطاب محترمہ مسز پیر سید خلیل الرحمن چشتی نے فرمایا۔

محفل میلاد (چکوال)

مورخہ 22 مارچ 2009ء کو منہاج القرآن ویمن لیگ چکوال کے زیر اہتمام عظیم الشان میلاد مصطفی کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ اس کانفرنس میں 8000 خواتین نے شرکت کی۔ مہمانان خصوصی میں مسز منزہ شیخ پرنسپل گورنمنٹ کالج چکوال، مسز نین تارا مسز MPA، مسز عفت لیاقت MPA ن لیگ اور مسز نورین بہادر مائرس کالج شامل تھیں۔ منہاج نعت کونسل نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں انتہائی خوبصورت انداز میں ہدیہ نعت پیش کیا۔ محترمہ راضیہ شاہین سابقہ مرکزی ناظمہ تنظیمات نے پُر اثر انداز میں خصوصی خطاب کیا۔

محفل میلاد (سرگودھا)

مورخہ 22 مارچ 2009ء کو محترمہ قمر سلطانہ، محترمہ مسز پروین بھٹہ کی زیر نگرانی جناح ہال کمپنی باغ سرگودھا میں عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مسز علاؤالدین سیالوی سوشل ورکر نے خصوصی شرکت کی۔ اس محفل میں تقریباً 1000 خواتین نے شرکت کی۔ منہاج نعت کونسل جہلم نے اپنے خوبصورت اور پُر اثر انداز میں بارگاہ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہدیہ نعت پیش کیا۔ خصوصی خطاب محترمہ نازیہ مظہر نے کیا۔

محفل میلاد (اٹک)

مورخہ 22 مارچ 2009ء کو منہاج ایلیمنٹری سکول باہتر اٹک میں منہاج القرآن ویمن لیگ اٹک کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا 3500 خواتین نے اس میں شرکت کی۔ اسلام آباد سے مسز مسرت شعیب سابقہ نائب ناظمہ ویمن لیگ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ منہاج نعت کونسل نے اپنے خوبصورت انداز میں نذرانہ عقیدت بارگاہ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں پیش کیا۔ خصوصی خطاب سعدیہ دانش ہاسٹل وارڈن منہاج گرلز کالج نے کیا۔

محفل میلاد ( سیالکوٹ)

مورخہ 28 مارچ 2009ء کو منہاج القرآن ویمن لیگ سیالکوٹ کے زیر اہتمام میرج گارڈن میں عظیم الشان محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے 1700 خواتین نے شرکت کی۔ مسز شہناز احسان الہٰی اونر میرج گارڈن نے خصوصی شرکت فرمائی۔ منہاج نعت کونسل سیالکوٹ نے دف کے ساتھ نعت خوانی کی۔ محترمہ سیدہ اختر کلثوم نے انتہائی خوبصورت انداز میں خواتین میں جذبہ عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ابھارا اور عظمت شان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر خصوصی خطاب فرمایا۔

محفل میلاد (راولپنڈی)

مورخہ 29 مارچ 2009ء کو پریس کلب میں منہاج القرآن ویمن لیگ راولپنڈی کے زیر اہتمام انتہائی خوبصورت محفل میلاد کااہتمام کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی سینکڑوں خواتین نے شرکت کی۔ محترمہ سمیرا رفاقت کاہلوں ایڈووکیٹ ناظمہ ویمن لیگ نے خصوصی خطاب فرمایا۔

محفل میلاد (شیخوپورہ)

مورخہ 29 مارچ 2009ء کو منہاج القرآن ویمن لیگ شیخوپورہ کے زیر اہتمام بتی چوک گراؤنڈ میں عظیم الشان محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں محترمہ زوبیہ ٹیچر بیکن ہاؤس نے خصوصی شرکت فرمائی۔ اس محفل پاک میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی سینکڑوں خواتین نے شرکت کی۔ نبیلہ جاوید مصطفی مرکزی کوآرڈینیٹر حلقہ درود نے خطاب فرماکر حاضرین محفل کے قلوب و اذہان کو منور کیا۔ منہاج نعت کونسل نے درودوں اور نعتوں کے گجرے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں پیش کئے۔

محفل میلاد ( سرائے عالمگیر)

مورخہ 29 مارچ 2009ء کو منہاج القرآن ویمن لیگ سرائے عالمگیر ناظمہ کی زیر نگرانی اقراء پبلک سکول سرائے عالمگیر میں بہت خوبصورت محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محترمہ اسماء سرور نے اس محفل میں خصوصی شرکت کی۔ منہاج نعت کونسل نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گلہائے عقیدت کا نذرانہ پیش کیا۔ محترمہ خدیجہ فاطمہ مرکزی نائب ناظمہ دعوت نے بہت خوبصورت انداز میں خطاب کرکے شرکاء محفل کے قلوب و اذہان کو گرمایا۔ دعا و سلام کے ساتھ محفل کا اختتام کیا گیا۔

محفل میلاد (شاہکوٹ)

منہاج القرآن ویمن لیگ شاہکوٹ کے زیر اہتمام جامعہ مسجد غوثیہ ولی پور بوڑہ میں عظیم الشان محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محترمہ رفعت ریاض سوشل ورکر نے اس محفل میں خصوصی شرکت فرمائی۔ منہاج نعت کونسل نے بارگاہ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گلہائے عقیدت کے نذرانے پیش کئے اور محترمہ روبینہ خاکی سابقہ ناظمہ ویمن لیگ فیصل آباد نے پُر اثر انداز میں خطاب فرماکر سامعین میں جذبہ عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ابھارا۔

محفل میلاد (فیصل آباد)

منہاج القرآن ویمن لیگ فیصل آباد نے ضلعی و تحصیلی سطح پر 114 محافل میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کروایا۔ ان محافل کے ذریعے ہزارہا خواتین تک مشن کی دعوت پہنچائی گئی اور بیسیوں بہنوں نے تحریک اور قائد تحریک سے متاثر ہو کر تحریک منہاج القرآن کی رفاقت اختیار کی۔

محفل میلاد (بھکر)

منہاج القرآن ویمن لیگ بھکر کے زیر اہتمام ماہ ربیع الاول میں تحصیلی و ضلعی سطح پر 250 محافل انعقاد پذیر ہوئیں۔ محترمہ فوزیہ عارف نے بھکر اور دیگر اضلاع میں بھی خصوصی خطابات کئے۔ خواتین کی ایک کثیر تعداد نے ویمن لیگ سے وابستگی اختیار کرنے کا عزم کیا۔

محفل میلاد (بڑا گھر)

محترمہ خالدہ مسعود ناظمہ ننکانہ کی نگرانی میں اظہر فاؤنڈیشن سکول میں آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کے حوالے سے عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں سینکڑوں خواتین نے شرکت کر کے اپنے قلوب و اذہان کو آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذکر سے منور کیا۔ خصوصی خطاب محترمہ ساجدہ صادق مرکزی ناظمہ طالبات نے کیا۔ منہاج نعت کونسل نے خوبصورت آوازوں میں نغمات مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سناکر روحانی اور وجدانی محفل کو چار چاند لگا دیئے۔

محفل میلاد (کامرہ کینٹ)

مورخہ 4 اپریل 2009ء کو محترمہ صائمہ عرفان نائب ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ کامرہ کینٹ کی زیر نگرانی اسلامک سنٹر صابرہ آباد حسن ابدال میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں خواتین نے شرکت کی۔ منہاج نعت کونسل کی بچیوں نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نعتوں کے گجرے پیش کئے اور محترمہ فریحہ خان مرکزی ناظمہ دعوت نے خصوصی خطاب کیا۔

محفل میلاد (حسن ابدال)

مورخہ 5 اپریل 2009ء کو پھول بی بی کنوینئر منہاج القرآن ویمن لیگ حسن ابدال کی زیر نگرانی اسلامک سنٹر صابرہ آباد حسن ابدال میں محفل پاک کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ہزاروں خواتین نے شرکت کی۔ محترمہ نگہت یاسمین، محترمہ عذرا شاہین، ارشاد بی بی نے خصوصی شرکت فرمائی۔ محترمہ فریحہ خان مرکزی ناظمہ دعوت نے نہایت خوبصورت انداز میں حاضرین محفل کے جذبہ محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو گرمایا۔

محفل میلاد (سرگودھا شرقی)

مورخہ 5 اپریل 2009ء کو محترمہ شہزادی انجم صدر منہاج القرآن ویمن لیگ سرگودھا شرقی کی زیر نگرانی آسیانوالا میں محفل کا اہتمام کیا گیا جس میں ہزاروں خواتین نے شرکت کی۔ محترمہ شازیہ مظہر صدر منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم نے خصوصی شرکت کی۔ منہاج نعت کونسل نے انتہائی خوبصورت انداز میں بارگاہ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ محترمہ نازیہ مظہرنے خصوصی خطاب کیا۔

میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (ہارون آباد)

رپورٹ : ہارون۔ ثریا شازی

مورخہ 22 مارچ 2009ء کو منہاج القرآن ویمن لیگ ہارون آباد کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔ 4000 سے زائد خواتین نے شرکت کی۔ مرکزی ویمن لیگ کی طرف سے محترمہ سمیرا رفاقت اور محترمہ ساجدہ صادق نے شرکت کی۔ منہاج نعت کونسل لاہور کی نعت خواں نے ہر دل کو عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے معمور کر دیا۔ نقابت کے فرائض محترمہ رضیہ نے سرانجام دیئے۔ محترمہ سمیرا رفاقت مرکزی ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین اپنے اعمال، افعال اور اقوال پر اپنی زندگیاں بدلنے کا عہد کریں کہ ہماری زندگیاں دین مصطفوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے وقف ہیں۔ جب کبھی ضرورت پڑی ہم مشن مصطفوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے اپنا تن من دھن قربان کرنے سے دریغ نہ کریں گی۔ تمام خواتین نے ہاتھ اٹھا کر وعدہ کیا اور محفل کے اختتام پر 45 بہنوں نے تحریک منہاج القرآن کی رفاقت اختیار کی۔ صدر منہاج القرآن ویمن لیگ ہارون آباد نے میلاد مہم کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال منہاج القرآن ویمن لیگ 42 مختلف مقامات پر محافل نعت و ذکر کا اہتمام کروایا جس میں ہزارہا خواتین نے شرکت کی اور بیسیوں بہنوں نے تحریک منہاج القرآن کی رفاقت اختیار کی۔ اس روح پرور محفل کا اختتام محترمہ ساجدہ صادق ناظمہ MSM کی رقت آمیز دعا سے ہوا۔

محافل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (کوٹلہ اربعلی خان۔ گجرات)

رپورٹ : نجمہ کلثوم

تحصیل حلقہ کوٹلہ میں مختلف مقامات پر 60 محافل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انعقاد پذیر ہوئیں۔ ان محافل کے ذریعے ہزاروں خواتین تک دعوت پہنچی۔ محترمہ فوزیہ، محترمہ گلناز خانم، محترمہ شمائلہ تبسم اور محترمہ رخسانہ وارث نے خصوصی خطابات کئے۔ علاوہ ازیں 22 مارچ 2009ء کو پاک سکالر فاؤنڈیشن اسکول لنگڑیال میں ویمن لیگ کوٹلہ کی طرف سے بڑا پروگرام منعقدکیا گیا۔ جس میں 2000 خواتین نے شرکت کی۔ منہاج القرآن کالج برائے خواتین لاہور سے تشریف لائی ہوئی طالبات نے دف کے ساتھ نعتوں کے ہدیے پیش کئے۔ محترمہ پاکیزہ خانم ناظمہ ویمن لیگ سیالکوٹ نے خصوصی خطاب کیا۔ اس کے علاوہ قائد محترم کی کتب، CD's اور کیسٹس کا سٹال لگایا۔ گیا 10 عدد عرفان القرآن بذریعہ قراعہ اندازی دیئے گئے۔ شیخ الاسلام کی کتب کے تحائف بھی دیئے گئے۔

محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (تحصیل ڈگری)

رپورٹ : نورین ہارون الرشید

ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے ولادت محبوب خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشیوں کو بھرپور طریقے سے منانے کے لئے ویمن لیگ ڈگری کے زیر اہتمام تحصیلی سطح پر پہلی مرتبہ مورخہ 25 مارچ 2009ء کو میلاد کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سینکڑوں خواتین نے شرکت کی۔ MSM Sisters نے میلاد کی مناسبت سے اسٹالز لگائے جس میں شیخ الاسلام مد ظلہ کی کتب، CD,s، اسکارفس، تسبیحات اور عطر وغیرہ موجود تھے۔ میلاد کانفرنس میں مرکزی ناظمہ تنظیمات محترمہ راضیہ شاہین، مرکزی نائب ناظمہ محترمہ صائمہ فیاض اور کراچی کی ناظمہ محترمہ فوزیہ شوکت نے خصوصی شرکت کی۔ منہاج نعت کونسل نے خوبصورتی کے ساتھ نعتوں کے گلدستے پیش کئے۔ بعد ازاں کراچی سے تشریف لائی ہوئی ناظمہ محترمہ فوزیہ شوکت نے خوبصورت آواز میں ہدیہ نعت پیش کی۔ محترمہ راضیہ شاہین نے صحبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر خوبصورت خطاب کیا۔ آخر میں محترمہ صائمہ فیاض نے دعا کروائی۔

محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (ڈھوک پیراں)

رپورٹ : طلعت نورین

مورخہ 25 اپریل 2009ء کو ڈھوک پیراں تحصیل گوجر خان میں آستانہ عالیہ پیر طریقت محترم سید صدیق حسین شاہ پر ان کی اہلیہ محترمہ کی کاوشوں سے سالانہ محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم برائے خواتین منعقد ہوئی۔ موسم کی خرابی کے باوجود 700 سے زائد خواتین نے شرکت کی۔ جبکہ آستانہ عالیہ کامرہ شریف کے سجادہ نشین محترم پیر مطلوب حسین قادری کی اہلیہ و ہمشیرگان، منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل گوجر خان کی عہدیداران، لاہور سے محترمہ مسز کلثوم طارق، محترمہ سمیہ بی بی، محترمہ رابعہ اشرف، محترمہ مصباح کبیر، محترمہ مریم کبیر نے خصوصی شرکت کی۔ نقابت کے فرائض محترمہ سمیہ بی بی لیکچرر منہاج یونیورسٹی ویمن کیمپس نے سرانجام دیئے۔ محفل کا آغاز محترمہ ریحانہ بیگم کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ محترمہ یاسمین محبوب، محترمہ سعدیہ لیاقت، محترمہ زینت زاہد، محترمہ خلیقہ زیب،  محترمہ رابعہ فردوس اور محترمہ ماہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ محترمہ مسز کلثوم طارق اور محترمہ رابعہ اشرف نے دف کے ساتھ نعتیں پڑھیں نیز محترمہ مسز کلثوم طارق نے عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر خطاب کیا جس نے شرکائے محفل پر رقت طاری کردی۔ سلام بحضور سرور دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور دعا سے محفل کا اختتام ہوا۔

دوسری سالانہ محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (تحصیل گوجر خان)

رپورٹ : طلعت نورین

تحصیل گوجر خان میں دوسری سالانہ محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم برائے خواتین مورخہ 26 اپریل 2009ء کو لندن میرج ہال کے وسیع و عریض ہال میں منعقد ہوئی۔ نو منظم شدہ منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی اس محفل میلاد میں سابق ناظم تحصیل کی اہلیہ محترمہ شاہین، DEO محترمہ عفت نسیم، AEO مندرہ و دولتالہ، معروف گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر قمرالنساء، میلادکمیٹی گوجر خان کی سربراہ محترمہ عذرا قریشی، مختلف کالجز و سکولز کی پرنسپلز و سٹاف ممبرز سمیت ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والی ایک ہزار سے زائد خواتین نے شرکت کی۔ ننھے منے نعت خواں حسنین برادران نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مدح سرائی کی۔ مقامی نعت خواں خواتین کے علاوہ لاہور سے محترمہ مسز کلثوم طارق، محترمہ سمیہ بی بی لیکچرارز دی منہاج یونیورسٹی ویمن کیمپس اور محترمہ رابعہ اشرف نے شرکت کی۔ محترمہ مسز کلثوم طارق، محترمہ رابعہ اشرف، محترمہ رابعہ فردوس، محترمہ ماہم نے دف کے ساتھ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کرتے ہوئے شرکاء محفل پر کیف طاری کر دیا۔ محترمہ مسز کلثوم طارق نے ولادت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر خطاب کیا۔ نقابت کے فرائض محترمہ سمیہ بی بی نے سرانجام دیئے۔ یہ محفل میلاد نو منظم شدہ ویمن لیگ کی عہدیداران، مسز شکیلہ وسیم بٹ (صدر)، محترمہ تنویر رمضان (ناظمہ)، مسز نائلہ واجد (ناظمہ دعوت)، محترمہ فرحانہ امین (ناظمہ تربیت)، مسز خوشنود فاطمہ (ناظمہ مالیات) اور محترمہ طلعت نورین (ناظمہ نشرو اشاعت) کی کاوشوں سے منعقد ہوئی۔ ان کے ساتھ پرنسپل وائس پرنسپل و سٹاف منہاج ماڈل سکول اور دیگر تحریکی بہنوں کا خصوصی تعاون رہا۔ محفل میلاد میں تشریف لانے والی مذکورہ معزز مہمان خواتین کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب بطور تحائف دی گئیں جبکہ دیگر شرکائے محفل میں بھی قرعہ اندازی کے ذریعے شیخ الاسلام مدظلہ کی کتب و سی ڈیز بطور تحائف تقسیم کی گئیں۔

محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (اقبال ٹاؤن۔ لاہور)

رپورٹ : صدف اقبال

منہاج القرآن ویمن لیگ علامہ اقبال ٹاؤن لاہور کے زیر اہتمام 27 مارچ 2009ء کو عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر ایک خوبصورت محفل ترتیب دی گئی۔ جس میں تقریباً 200 خواتین نے شرکت کی۔ منہاج نعت کونسل جوہر ٹاؤن نے نعت اور درود سے سامعین کے قلوب و اذہان کو عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نور سے منور کیا۔ محترمہ رقیہ ممتاز، محترمہ سدرہ ممتاز اور محترمہ رابعہ غفور مرکزی کوآرڈینیٹر عرفان القرآن سنٹر نے عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نہایت ُر مغز خطاب کیا۔ جسے حاضرین محفل نے بہت سراہا۔ محترمہ ارشاد اقبال ناظمہ اقبال ٹاؤن لاہور نے تحریک منہاج القرآن کے اغراض و مقاصد، ا س کی ضرورت و اہمیت اور شیخ الاسلام مدظلہ کے بارے میں حاضرین محفل کو خصوصی بریفنگ دی۔ محفل کا اختتام محترمہ شاہدہ بٹ ناظمہ UC-132 لاہور کی خصوصی دعا سے ہوا۔ تحریک منہاج القرآن اور حضور شیخ الاسلام کی خدمات سے متاثر ہو کر 5 خواتین نے منہاج القرآن ویمن لیگ کی ممبر شپ اختیار کی۔

محافل میلاد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (راولپنڈی)

رپورٹ : صدف اقبال

منہاج القرآن ویمن لیگ راولپنڈی کے زیر اہتمام مورخہ 29 مارچ 2009ء پریس کلب راولپنڈی میں ایک عظیم الشان محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد کی گئی۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض محترمہ نازیہ عبدالجبار نے سرانجام دیئے۔ منہاج نعت کونسل راولپنڈی نے اپنی خوبصورت نعتوں سے محفل میں رنگ بھر دیا۔ اس کے بعد محترمہ سمیرا رفاقت مرکزی ناظمہ ویمن لیگ نے عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تقاضوں پر نہایت مدلل اور پُرمغز خطاب کیا۔ خواتین کی ایک کثیر تعداد نے ہاتھ اٹھاکر منہاج القرآن ویمن لیگ میں شمولیت کا وعدہ کیا۔ آخر میں محترمہ سمیرا رفاقت مرکزی ناظمہ ویمن لیگ اور محترمہ صدف اقبال مرکزی میڈیا سیکرٹری اینڈ پبلک ریلیشنز نے میلاد مہم میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی خواتین میں اعزازی شیلڈز تقسیم کیں۔ محترمہ عائشہ ندیم ناظمہ راولپنڈی نے اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال راولپنڈی میں 114 سے زائد محافل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد ہوچکا ہے۔

تربیتی ورکشاپ MSM

رپورٹ : صدف اقبال

مورخہ 8 اپریل 2009ء منہاج القرآن ویمن لیگ (Sisters MSM) کی جانب سے مرکزی سیکرٹریٹ پر طالبات کے لئے ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں لاہور بھر سے تقریباً 150 طالبات نے مختلف سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز سے شرکت کی۔ اس ورکشاپ میں محترمہ فاطمہ مشہدی مرکزی صدر منہاج القرآن ویمن لیگ، محترم ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، محترمہ سمیرا رفاقت مرکزی ناظمہ، محترمہ ساجدہ صادق ناظمہ MSM اور راقمہ نے شرکت کی۔ ورکشاپ میں محترمہ ساجدہ صادق ناظمہ MSM نے ابتدائی بریفنگ دی۔ محترمہ فاطمہ مشہدی نے طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کی اصلاح کے لئے ہر فرد کو اپنا رویہ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ ہر فرد کی تبدیلی ہی دراصل معاشرے کی تبدیلی ہے۔ محترم ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے طالبات کی کثیر تعداد کو اس تربیتی نشست میں شریک ہونے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے طالبات کو خصوصی بریفنگ دیتے ہوئے ان کے کردار کی اہمیت بتائی اور فرمایا کہ طالبات ہی معاشرے میں انقلاب بپا کرسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک پڑھی لکھی عورت ایک ان پڑھ عورت کے مقابلے میں اپنی گھریلو اورمعاشرتی ہر طرح کی زندگی زیادہ بہتر طور پر گزار سکتی ہے۔ راقمہ نے طالباتHow ?to stop negative propraganda against Islam on Electionic Media پر ایک پرمغز لیکچر دیا۔