انٹرنیشنل ڈے آف پیس کانفرنس

مرکزی امیر تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کی انٹرنیشنل ڈے آف پیس میں شرکت اور خطاب

مرکزی امیر تحریک منہاج القرآن اور مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک صاحبزادہ مسکین فیض الرحمان درانی نے URI کے زیراہتمام پیس سنٹر لاہور میں منعقدہ انٹرنیشنل ڈے آف پیس کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کر کے تحریک منہاج القرآن کی نمائندگی فرمائی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہ میں تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سر پرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری، دنیا کے 90 ممالک میں قائم منہاج القرآن کی آرگنائزیشنز، مرکزی تنظیم کی جانب سے URI ایشیاء سب ریجن پاکستان کے تمام آفس بیئرر کو انٹرنیشنل یوم امن کانفرنس کے انعقاداور انتظام و انصرام پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے آپ کو اور تمام مذاہب کے پاکستانی شہری بھائیوں کو دنیا بھر اور پاکستان میں قیام امن کیلئے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلاتا ہوں۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ آپ سب کو اپنے ملک عزیز پاکستان میں خوشی و سلامتی سے جینے، پروان چڑھنے اور اپنے پیارے ملک پاکستان کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرنے اور سے ترقی دینے کی توفیق عطا فرمائے۔

تمام مذاہب کی مقتدر شخصیات کے علاوہ کانفرنس میں منسٹر آف ہیومن رائٹس اینڈ مائینورٹیز صوبہ پنجاب جناب کامران مائیکل، ماڈریٹر چرچ آف پاکستان کے بشپ سموئیل رابرٹ، ایم پی اے رانا آصف محمود، نیشنل کوآردی نیٹر NCID نے بھی شرکت کی۔ محترم فادر فرانسس ندیم اور ریجنل کو آرڈینیٹر URI پاکستان اور محترم فادر جیمز چنن جنہوں نے کانفرنس کا اہتمام کیا تھا نے خصوصی شرکت کی، بعد ازاں ہیومن رائٹس اینڈ مائینورٹیز افیئرز ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کے سیکرٹری جناب ارشد بن احمد نے مرکزی امیر تحریک اور مرکزی صدر پاکستا ن عوامی تحریک کی کانفرنس میں شرکت اور خطاب کو سراہتے ہوئے Letter of appreciation بھی جاری کیا اور عالمی امن اور انسانیت کے لئے تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کاوشوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔