فرمان الٰہی و فرمان نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

{فرمان الہٰی}

الَّذِي خَلَقَنِي فَهُوَ يَهْدِينِo وَالَّذِي هُوَ يُطْعِمُنِي وَيَسْقِينِo وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِo وَالَّذِي يُمِيتُنِي ثُمَّ يُحْيِينِo وَالَّذِي أَطْمَعُ أَن يَغْفِرَ لِي خَطِيئَتِي يَوْمَ الدِّينِo رَبِّ هَبْ لِي حُكْمًا وَأَلْحِقْنِي بِالصَّالِحِينَo وَاجْعَل لِّي لِسَانَ صِدْقٍ فِي الْآخِرِينَo وَاجْعَلْنِي مِن وَرَثَةِ جَنَّةِ النَّعِيمِo

(الشعراء، 26 : 78 تا 85)

’’اور وہی ہے جو مجھے کھلاتا اور پلاتا ہےo وہ جس نے مجھے پیدا کیا سو وہی مجھے ہدایت فرماتا ہےo اور جب میں بیمار ہو جاتا ہوں تو وہی مجھے شفا دیتا ہےo اور وہی مجھے موت دے گا پھر وہی مجھے (دوبارہ) زندہ فرمائے گاo اور اِسی سے میں امید رکھتا ہوں کہ روزِ قیامت وہ میری خطائیں معاف فرما دے گاo اے میرے رب مجھے علم و عمل میں کمال عطا فرما اور مجھے اپنے قربِ خاص کے سزاواروں میں شامل فرما لےo اور مجھے نعمتوں والی جنت کے وارثوں میں سے بنا دےo اور میرے لیے بعد میں آنے والوں میں (بھی) ذکرِ خیر اور قبولیت جاری فرماo‘‘

(ترجمه عرفان القرآن)

{فرمان نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم }

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رضی الله عنه أَنَّ رَسُوْلَ اﷲِ صلی الله عليه وآله وسلم قَالَ : مَنْ قَالَ : سُبْحَانَ اﷲِ وَبِحَمْدِهِ، فِي يَوْمٍ مِائَةَ مَرَّةٍ، حُطَّتْ خَطَايَاهُ وَإِنْ کَانَتْ مِثْلَ زَبَدِ الْبَحْرِ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ. عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ رضی الله عنه عَنِ النَّبِيِّ صلی الله عليه وآله وسلم قَالَ : أَ لَا أَدُلُّکَ عَلَی بَابٍ مِنْ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ؟ قَالَ : وَمَا هُوَ؟ قَالَ : لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاﷲِ. رَوَاهُ النَّسَائِيُّ وَأَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادٍ جَيِّدٍ.

’’حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جو شخص ایک دن میں سو دفعہ {سُبْحَانَ اﷲِ وَبَحْمِدِهِ} پڑھتا ہے اس کے تمام گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں اگرچہ وہ سمندر کی جھاگ کے برابر بھی ہوں۔ حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : کیا میں تمہیں جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازہ نہ بتاؤں؟ عرض کیا : وہ کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : {لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاﷲِ} ’’اللہ تعالیٰ (کی توفیق) کے بغیر نہ برائی سے بچنے کی طاقت ہے اور نہ نیکی کرنے استطاعت۔‘‘

(ماخوذ از منهاج السّوی من الحديث النبوی صلی الله عليه وآله وسلم ، ص 416 . 417)