منہاج القرآن ویمن لیگ کی سرگرمیاں

تربیتی ورکشاپ۔ راولپنڈی

21 اپریل بروز ہفتہ راولپنڈی کی ضلعی تنظیم کی تنظیم نو اور تمام PP's اور UC کے عہدیداران کے لئے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ مرکزی MWL سے محترمہ نوشابہ ضیاء (مرکزی ناظمہ)، محترمہ سدرہ کرامت علی (ناظمہ دعوت)، محترمہ گلشن ارشاد (ناظمہ تربیت) نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا اہتمام منہاج ماڈل سکول راولپنڈی میں کیا گیا۔ اس ورکشاپ کا مقصد کارکنان و عہدیداران کی اخلاقی و روحانی تربیت، فکری و نظریاتی تربیت اور تنظیمی و انتظامی تربیت کرنا اور تمام نظامتوں کے Projects کی ورکنگ کو سمجھانا اور نتیجہ خیز بنانے کے طریقہ کار کو سمجھانا تھا۔ راولپنڈی کے پانچ PP حلقہ جات کے عہدیداران اور ضلعی تنظیم نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا آغاز تلاوت کلام پاک اور سرور کونین کی ثنا خوانی سے ہوا۔ محترمہ نوشابہ ضیاء نے تنظیمی نیٹ ورک کو تفصیل سے بیان کیا اور تمام ذمہ داریوں سے متعلق Briefing دی۔ محترمہ سدرہ کرامت علی نے نظامت دعوت کے تمام Projects کو تفصیلاً بیان کیا اور رپورٹس مرکز بھیجنے کا طریقہ کار سمجھایا۔ محترمہ گلشن ارشاد نے نظامت تربیت کے Projects اور ان کا طریقہ کار سمجھایا اور تربیتی نظام کو Unit لیول تک لے جانے پر زور دیا۔ بعد ازاں تنظیم نو ہوئی سابقہ ناظمہ محترمہ مسز عابدہ ریاض کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا۔ ان کی صحت کی خرابی کی بناء پر متفقہ رائے سے محترمہ گل رعنا کو ناظمہ کی ذمہ داری کے لئے منتخب کیا گیا۔ 3 گھنٹے کی بھرپور ورکشاپ کا اختتام دعا پر ہوا۔

کتب نمائش۔ لاہور (رپورٹ : حما وحید)

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 61 ویں سالگرہ کے موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور کے زیراہتمام 27 تا 28 فروری 2012ء کو ایوان اقبال لاہور کی آرٹ گیلری میں آپ کی کتب اور CD's کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ لاہور بھر سے مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء اور اساتذہ کے علاوہ Visitors میں غیر مسلم اقلیتوں، میڈیا، شوبز، ادبی اور سیاسی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل تھے۔ Visitors نے اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب اور CD's کثیر تعداد میں خریدیں۔ ان موثر شخصیات میں سے چند ایک مندرجہ ذیل ہیں :

محترمہ بشریٰ رحمن ( MNA، شاعرہ)، محترمہ فاخرہ تحریم (ویمن پیج انچارج، روزنامہ جنگ)، محترم محمد یعقوب (جرنلسٹ)، محترم شجاعت ہاشمی (Tv Actor)، محترم ناصر ادیب (Film Writer)، محترم ڈاکٹر احسن (چئیرمین جرنلٹس اینڈ رائٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان)، محترم ظہیرالدین احمد (ایڈووکیٹ لاہور بار)، محترم اعجاز شاہ (جنگ گروپ آف نیوز پیپر)، محترم چوہدری محمد یونس گجر (ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ممبر ن لیگ)، محترم ڈاکٹر افتخار (جرنلسٹ آف جنگ)، محترم رانا طاہر تصدق (Principal Brookfeild group of schools)

ان شخصیات نے جہاں اس نمائش کو سراہا وہاں انہوں نے شیخ الاسلام کی پرامن خدمات بارے میں اپنے خیالات بھی ریکارڈ کروائے۔ چیئرمین جرنلٹس اینڈ رائٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان نے کہا کہ بلاشبہ یہ عالم اسلام پر قبلہ ڈاکٹر صاحب کا بہت بڑا احسان ہے۔

ڈاکٹر احسن نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری غیر معمولی صلاحیتوں اور خوبیوں کے مالک ہیں۔ دنیا میں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کو مخلوق کی خدمت کے لئے صرف کیا ہے اور دین کی خدمت کے شعبہ میں ان کا کردار کئی صدیوں تک مشعل راہ ہے اور رہے گا۔ تاوقتیکہ ایک اور ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اللہ سبحان وتعالیٰ نہیں بھیج دیتا۔

ایم این اے محترمہ بشریٰ رحمن نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کی نمائش دیکھی۔ آج کل کے آلودہ اور افسردہ ماحول میں دینی اور اسلامی کتب کی نمائش اس روشن استعارے کی طرح محسوس ہوئی جو نشان منزل بن کر مسلم امہ کو اپنی منزل کا پتہ دے رہا ہو۔ انہوں نے کہا کہ یہ کتابیں دودھ اور شہد کی نہریں ہیں لوگوں کو انہیں پڑھنے کی ترغیب اسی طرح ملتی رہے گی۔

اس نمائش کا افتتاح مرکزی امیر تحریک محترم صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن درانی نے کیا۔ جبکہ ناظم اعلیٰ محترم ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینئر نائب ناظم اعلیٰ محترم شیخ زاہد فیاض، مرکزی ناظم رابطہ علماء و مشائخ صاحبزادہ محمد حسین آزاد اور مرکزی ناظمہ ویمن لیگ محترمہ نوشابہ ضیاء اور ان کی پوری ٹیم نے خصوصی شرکت فرمائی۔ تحریک کے مرکزی راہنما محترم راجہ زاہد محمود اور قائد محترم کی ہمشیرہ اور ان کی بیٹی نے بھی اس نمائش میں شرکت فرما کر ویمن لیگ لاہور کی حوصلہ افزائی فرمائی۔ کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباء کی کثیر تعداد نے اس نمائش کے ذریعے تحریک منہاج القرآن اور شیخ الاسلام کے بارے میں جاننے کے لئے بہت دلچسپی ظاہر کی۔

محفل میلاد۔ چشتیاں

منہاج القرآن ویمن لیگ چشتیاں کے زیراہتمام ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے بعد مکان نمبر 5 ’’W‘‘ بلاک میں محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا۔ جبکہ 3 ربیع الاول کو فاروق کالونی، 5 ربیع الاول کو الصفہ پبلک سکول، 7 ربیع الاول کو لیبر کالونی، 11 ربیع الاول کو فاروق کالونی گلی نمبر13، 12 ربیع الاول کی رات فاروق کالونی گلی نمبر15، 16 ربیع الاول کو فاروق کالونی گلی نمبر15، 25 ربیع الاول کو آفیسر کالونی، 21 ربیع الاول کو Z بلاک، 24 ربیع الاول کو Y بلاک، 17 ربیع الاول کو فاروق کالونی گلی نمبر7، 15 ربیع الاول کو فاروق کالونی گلی نمبر 14، 10 ربیع الثانی کو مکان نمبر 5 W بلاک، 13 ربیع الثانی کو X بلاک میں محفل میلاد ہوئی۔

صدر محترمہ مغیثہ فاطمہ، ناظمہ محترمہ ادیبہ شہزادی، ناظمہ تربیت نوشین گل نے سیرت نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آؤ کہ ہم حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عہدِ وفا کریں اور معجزات نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوعات پر خطابات کئے۔

سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کانفرنس۔ میاں چنوں (رپورٹ : عنبرین عمر)

کیا درس مساوات دیا نوع بشر کو
اترے گا نہ سر سے کبھی احسانِ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کیوں ایسی اسیری پہ نہ صدقے ہو رہائی
آزادِ دو عالم ہیں غلامانِ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

بروز جمعرات میاں چنوں میں ویمن لیگ کے زیر اہتمام سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کانفرنس منعقد ہوئی۔ جس میں علاقہ بھر سے تقریباً ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی تقریباً 70 خواتین نے شرکت کی۔ تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کانفرنس کا آغاز ہوا۔ صدر ویمن لیگ میاں چنوں محترمہ منزہ حبیب نے فلسفہ شہادت اور شان اہل بیت رضی اللہ عنہا پر مدلل خطاب کیا بعد ازاں محترمہ اقصیٰ نے سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کے میدان کربلا میں صبر و استقامت کے موضوع پر تفصیلاً بیان کیا۔ کانفرنس کا اختتام بہت ہی خوبصورت دعا پر ہوا۔

میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم۔ دینہ

مورخہ 11 اور 25 مارچ میں محفل میلاد منعقد کروائی۔ پہلے پروگرام میں 1000 سے زیادہ خواتین نے شرکت کی۔ جس میں دینہ کی جانی پہچانی شخصیت ڈاکٹر روبینہ یعقوب مہمان خصوصی تھیں۔ مرکزی نائب ناظمہ تربیت محترمہ افنان بابر نے خطاب کیا۔ 25 مارچ کو ایک اور محفل میلاد جس میں 700 تک خواتین کا اجتماع تھا۔ نصف سے زیادہ موثر خواتین شامل تھیں۔ جہلم کی ایم این اے محترمہ نگہت میر نے بھی شرکت کی۔ 5 لائف ممبر شپ، 4 کے قریب سالانہ رفقاء کی شمولیت میں اضافہ ہوا۔

میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم۔ کمالیہ (رپورٹ : اقراء اسحاق)

مورخہ 21 مارچ 2012ء بروز بدھ بمقام غوری ہاؤس منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل کمالیہ کے زیراہتمام عظیم الشان محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد ہوا جس میں مرکز سے محترمہ نوشابہ ضیاء (مرکزی ناظمہ) اور محترمہ ساجدہ صادق (مرکزی نائب ناظمہ) نے نمائندگی کی۔ تلاوت نائلہ علی نے کی نقابت کے فرائض اقراء اسحاق، بشریٰ رفیق اور ارم راشد نے سرانجام دیئے۔ مرکزی مہمانان خصوصی کا استقبال محترمہ ڈاکٹر نورین کوثر قادری، محترمہ حبیب فاطمہ، محترمہ رخسانہ اسحاق، محترمہ شمیم اسحاق، محترمہ سمیرا سعید اور محترمہ فریحہ طیبہ نے کیا۔ علاقہ بھر سے ہر مکتبہ فکر سے متعلقہ اساتذہ کرام، رفقاء، وابستگان، کارکنان سمیت گوجرہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، رجانہ کی تنظیمات نے خصوصی شرکت کی۔ محافل کے دوران 60 خواتین نے وابستگی اور 10نے رفاقت اختیار کی۔ محترمہ نوشابہ ضیاء نے آؤ کہ سب حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عہدہ وفا کریں کے موضوع پر خصوصی خطاب میں کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے وفا کا تقاضا یہ ہے کہ ہم آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنا تعلق غلامی اور نسبت عشق مضبوط بنائیں۔ محفل کا اختتام دعا و سلام پر ہوا۔

میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم۔ تحصیل سید والا (رپورٹ : ام حبیبہ)

مورخہ 19 فروری کو گورنمنٹ گرلز ہائی سکینڈری سکول سید والا میں خواتین کے لئے روحانی اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں 700 خواتین نے شرکت کی۔ جن میں کثیر تعداد اساتذہ کرام کی بھی تھی۔ نعت خوانی اور خطابت کے لئے مرکزی ویمن لیگ لاہور تشریف لائی اورخصوصی خطاب مرکزی ناظمہ تربیت محترمہ گلشن ارشاد نے کیا۔ آخر میں خصوصی دعا کروائی گئی۔ کیونکہ اسی روز حضور قائد محترم کا یوم ولادت تھا۔ محفل کے اختتام پر کیک کاٹا گیا اور قائد محترم کی لمبی زندگی اور صحت مندی کے لئے خصوصی دعا ہوئی۔

میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم۔ اوکاڑہ (رپورٹ : رضوانہ الیاس)

مورخہ 26 فروری منہاج القرآن ویمن لیگ اوکاڑہ کے زیراہتمام اور حافظ راشد محمود قادری چشتی (ناظم امور خواتین) کی زیر سرپرستی ایک عظیم الشان میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس محفل میلاد میں ہزاروں خواتین نے بھرپور شرکت کی۔ جس میں خصوصی خطاب محترمہ کلثوم طارق نے کیا۔ پروگرام کا اختتام دعا و سلام پر ہوا۔

تربیتی ورکشاپ برائے کارکنان

مورخہ 13 اپریل کو منہاج القرآن ویمن لیگ سید والا کی تنظیم نے سید والا کی کارکنان کے لئے ایک تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا۔ جس میں مرکز سے محترمہ ساجدہ صادق (نائب ناظمہ)، محترمہ سدرہ کرامت (ناظمہ دعوت) اور محترمہ گلشن ارشاد (ناظمہ تربیت) نے خصوصی شرکت کی۔ تربیتی ورکشاپ میں سید والا کی تحصیلی ٹیم کے علاوہ یونین کونسلز کی کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔

ورکشاپ کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ استقبالیہ کلمات محترمہ نائلہ (ناظمہ سید والا) نے ادا کئے۔ اس کے بعد محترمہ ساجدہ صادق (نائب ناظمہ) نے ورکشاپ کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن ایک منظم جماعت ہے۔ لہذا اس کے کارکنان کو بھی انتہائی منظم انداز میں مشن مصطفوی کے لئے سرگرم عمل ہونا ہے۔ انہوں نے صدر، ناظمہ کی ذمہ داریوں اور اختیارات کو واضح کیا اور ورکنگ پلان کے ٹارگٹس پر روشنی ڈالی۔ محترمہ سدرہ کرامت نظامت دعوت کے حوالے سے، حلقات درود و فکر اور حلقات عرفان القرآن کے پراجیکٹس پر بریفنگ دی۔ محترمہ گلشن ارشاد (مرکزی ناظمہ تربیت) نے تربیت کے مختلف پہلوؤں کو انتہائی موثر انداز میں اجاگر کیا۔ الرحلۃ اور آئیں دین سیکھیں پراجیکٹس پر بریفنگ دی۔ آخر میں محترمہ ساجدہ صادق (نائب ناظمہ) نے شیخ الاسلام کے نومبر 2012ء میں وطن واپسی کے اعلان پر سب کو مبارکباد دی اور تحریک بیداری شعور کو جاری رکھنے اور اس پیغام کو خواتین تک موثر انداز میں پہنچانے کے لئے بریفنگ دی اور تمام کارکنان کا تربیتی ورکشاپ میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ اختتام دعا اور سلام پر ہوا۔

میلاد مہم (جہلم)

جہلم کی ہر یونین کونسلز میں محافلِ میلاد منعقد کی گئیں۔ جن میں محترمہ آمنہ انجم، محترمہ سمیعہ ظفر، محترمہ سلمیٰ صابر، محترمہ طیبہ طاہر، محترمہ مریم نعیم اور محترمہ حلیمہ سعدیہ نے خطابات کیئے۔ جب کہ منہاج نعت کونسل جہلم، منہاج سسٹرز جہلم، منہاج نعت کونسل لنگر پور، منہاج نعت کونسل پرانا کوٹھہ اور منہاج نعت کونسل جادہ نے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور نعتوں کے نذرانے پیش کیے۔ منہاج القرآ ن ویمن لیگ جہلم کی طرف سے سب سے بڑی محفل عبداللہ میرج ھال میں منعقد ہوئی۔ جس میں مرکزی ناظمہ تربیت محترمہ گلشن ارشاد نے خصوصی خطاب کیا۔

٭ عرفان القرآن کورس : منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام گزشتہ ماہ آٹھ یونین کونسلز میں عرفان القرآن کورس کا آغاز کیا گیا۔ جن میں چھ جگہ پر عرفان القرآن کورس کامیابی کے ساتھ مکمل ہوئے۔

میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس۔ کامونکی (رپورٹ : کلثوم عزت بیگ)

منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل کامونکی کی نظامت دعوت کے زیراہتمام مورخہ 11 مارچ 2012ء کو منہاج القرآن اسلامک سینٹر نیو ماڈل ٹاؤن میں آٹھویں سالانہ عظیم الشان میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد کی گئی جس میں تحصیل بھر سے تقریباً 1500 سے زائد خواتین نے شرکت کی۔ اس میلاد کانفرنس میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی تمام شخصیات نے شرکت کی۔ راقمہ نے نقابت کے فرائض سرانجام دیئے۔ مرکزی ناظمہ MSM محترمہ شاکرہ چوہدری نے خصوصی خطاب کیا جس میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت کے چند پہلوؤں کو اجاگر کرتے ہوئے اس مصطفوی مشن کے ساتھ اپنا تعلق جوڑنے کی اہمیت پر زور دیا۔ محفل کے اختتام میں ناظمہ محترمہ آصفہ مشتاق نے مہمانوں میں شیخ الاسلام کی کتابیں بطور گفٹس پیش کیں۔ میلاد کانفرنس کا اختتام درود و سلام اور دعا سے ہوا۔ علاوہ ازیں تحصیل بھر میں تقریباً 40 محافل میلاد منعقد ہوئیں جس میں مقامی تنظیم نے بذات خود شرکت کر کے مشن کے پیغام کو لوگوں تک پہنچایا جس کے نتیجے میں 10 خواتین نے رفاقت اختیار کی، 3 خواتین نے لائف ممبر شپ اور 300 خواتین نے تحریک منہاج القرآن کی وابستگی اختیار کی اور 5 حلقہ درود قائم کئے گئے۔

محفل میلاد۔ ملتان

مورخہ 4 مارچ کو ویمن لیگ ملتان کے زیراہتمام محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں 6 ہزار خواتین نے شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ محترمہ میمونہ سعید فاروقی نے خصوصی خطاب کیا۔ محفل کا اختتام دعا و سلام پر ہوا۔

محفل میلاد۔ حافظ آباد

مورخہ 3 مارچ کو منہاج القرآن حافظ آباد کے زیراہتمام محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی محترمہ ڈاکٹر عالیہ عثمان تارڑ ڈائریکٹر وکیشنل انسٹیٹیوٹ، محترمہ صائمہ عثمان کھرل ایڈووکیٹ، محترمہ فردوس، محترمہ علی شہباز، محترمہ زاہرہ نیو مسلم اور کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔ محترمہ شاکرہ چوہدری مرکزی ناظمہ MSM نے آؤ کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عہد وفا کریں کے موضوع پر خطاب کیا۔ محفل کا اختتام دعا و سلام پر ہوا۔

محفل میلاد۔ وزیرآباد (رپورٹ : ام حبیبہ قادری)

منہاج القرآن ویمن لیگ وزیرآباد نے محفل میلاد حسب سابق اکھنور میرج ہال سیالکوٹ روڈ وزیرآباد میں مورخہ 22 فروری 2012ء بروز بدھ کو پورے جوش و جذبہ تزک و احتشام کے ساتھ منائی۔

سالانہ محفل میں تقریباً 2500 خواتین نے شرکت کی۔ نقابت کے فرائض انجام دینے کے لئے لاہور سے محترمہ مسز فوزیہ شفیق خصوصی طور پر تشریف لائی تھیں۔ جبکہ راقمہ (ام حبیبہ قادری) صدر منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل وزیرآباد اور میزبان ہونے کے ناطے استقبالیہ کلمات ادا کئے۔ شرکاء اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔ محترمہ تنویر اختر (آستانہ عالیہ کھڑی شریف میر پور) نے محفل کی صدارت فرمائی اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت اور سیرت پر تفصیلی خطاب فرمایا۔ محفل کا اختتام درود و سلام پر ہوا آخر میں محفل میں حضور سرور کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موئے مبارک کی زیارت کروائی گئی۔ اس کے علاوہ دیگر مقامات پر بھی محافل کروائی گئیں۔ جس میں سے نمایاں ترین محافل آلوشدیو، کانبانوالہ، حاجی پورہ، عزیز چک، چیمہ کالونی، دھونکل، بھروکی چیمہ، کوٹ ثناء اللہ، ونجو والی اور سوہدرہ۔

محفل میلاد۔ لیہ (رپورٹ : نسیم اختر)

ویمن لیگ چوبارہ کے زیراہتمام تقریباً 80 مقامات پر میلاد پاک کی محفل کا انعقاد کیا گیا۔ ان محافل میں خصوصی خطاب گڑھ موڑ سے تشریف لانے والی محترمہ رقیہ نے کئے۔ ہر محفل میں 60 کے قریب خواتین نے شرکت کی۔ ان محافل میں حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کو بھرپور انداز میں منانے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت و کردار کو اپنانے کی طرف توجہ دلائی گئی۔ محفل کا اختتام دعا و سلام پر ہوا۔

دولتالہ ( ڈھوں) (رپورٹ : مسزنازیہ طاہر)

منہاج القرآن ویمن لیگ دولتالہ PP-4 کے زیر اہتمام بمقام ڈھوں برمکان مسز نازیہ طاہر (ناظمہ مالیات PP-4) 16 مارچ 2012ء بروز جمعۃ المبارک سالانہ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد کی گئی۔ جس میں دور و نزدیک سے قریباً 800 خواتین نے شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ نقابت کے فرائض محترمہ ہاجرہ محمود (ناظمہ ویمن لیگ P-4 P دولتالہ) نے سرانجام دیئے۔ منہاج نعت کونسل نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں انتہائی خوبصورت انداز میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔ محترمہ مصباح کبیر (اسسٹنٹ ریسرچ سکالر FMRi) نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات اقدس رحمت و فضل خداوندی ہے کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا۔

محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم۔ راولپنڈی (رپورٹ : مسز نسرین اختر)

منہاج القرآن ویمن لیگ راولپنڈی PP-5 کے زیر اہتمام 18 مارچ 2012ء بروز اتوار بمقام ڈھوک غلام علی برمکان صوفی محمد بخش چوتھی سالانہ عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انعقاد پذیر ہوئی۔ محفل میں دور و نزدیک سے تقریباً 2000 خواتین نے شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت محترمہ رفعت جان نے حاصل کی۔ نقابت کے فرائض محترمہ مریم کبیر (ناظمہ دعوت ویمن لیگ PP-5) نے سرانجام دیئے۔ منہاج نعت کونسل (جہلم) کی بہنوں نے محترمہ سمیعہ ظفر (نائب ناظمہ تربیت جہلم) کے ہمراہ اپنے مخصوص انداز میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مدح سرائی کی اور سلسلہ نعت خوانی کے اختتام پر نہایت احسن انداز میں کلام ’’آؤ کہ سب حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عہدِ وفا کریں‘‘ پڑھا۔ ان کے علاوہ محترمہ رفعت جاں، محترمہ مسز شمائلہ آصف، محترمہ مسز ریحانہ بی بی اور دیگر نعت خواں بہنوں نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ محترمہ مصباح کبیر (اسسٹنٹ ریسرچ سکالر FMRi) نے جامع انداز میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت طیبہ کے چند گوشوں پر گفتگو کی۔ محفل کے اختتام پر خواتین کے لئے منہاج سیل سنٹر کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ جہاں سے خواتین نے شیخ الاسلام کی کتب اور سی ڈیز خرید فرمائیں۔

منہاج القرآن ویمن لیگ PP-5 کے زیر اہتمام ہفتہ وار محافل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مورخہ 11 مارچ 2012ء تا 18 مارچ 2012ء انعقاد پذیر ہوئیں۔ جن میں گوہڑہ راجگان، چھنی، موہری، رمیال، کھنگر کلاں، ڈھوک شوکت، ڈہکالہ، ڈھوک سائیں مسکین کے علاقے شامل ہیں۔ ان محافل کے ذریعے مجموعی طور پر تین ہزار خواتین تک پیغام میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ’’آؤ کہ سب حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عہد وفا کریں‘‘ بڑے احسن انداز میں پہنچایا گیا۔

میلادِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پاکپتن شریف

منہاج القرآن ویمن لیگ پاکپتن شریف کے زیراہتمام مورخہ 10مارچ 2012ء بروز اتوار عظیم الشان سالانہ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علاقہ بھر سے تقریبََا 2500 خواتین و طالبات نے شرکت کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا۔ محترمہ نجم السحر) ناظمہ (نے نقابت کے فرائض سرانجام دئیے۔ محترمہ مسز داؤد شاہ نے استقبالیہ کلمات ادا کئے۔ محترمہ گلشن ارشاد (مرکزی ناظمہ تربیت) نے "آؤ ! کہ سب حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عہدِ وفا کریں"کے عنوان پر انتہائی مدلل اور خوبصورت انداز میں گفتگو فرماتے ہوئے کہا کہ اُس وقت تک کسی مسلمان کا ایمان درجہء کاملیت تک نہں پہنچ سکتا جب تک وہ سرورِکونین علیہِ الصلٰوۃ والسلام کی ذاتِ مبارکہ کو دنیا کے مال ومتاع، دنیاوی رشتوں حتٰی کہ اپنی جان سے بڑھ کر محبوب نہ بنا لے اور پھرضروی ہے کہ اپنی زندگی کو ادب و اتباعِ مصطفٰی کا نمونہ بنا کر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دین کی نصرت اور سربلندی کو زندگی کا مقصد بنا لے۔ محفل کا اختتام دعا پر ہوا۔

میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سمبڑیال

منہاج القرآن ویمن لیگ سمبڑیال کے زیراہتمام مورخہ 21 مارچ 2012ء کو فائیو سٹار میرج ہال میں عظیم الشان محفلِ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں تمام یونین کونسلز کی تنظیمات نے اپنے علاقے کی خواتین اور کارکنان کے ساتھ بھرپور شرکت کی۔ اسکے علاوہ علاقہ بھر کی مئوثر خواتین کی کثیر تعداد کی پروگرام میں شرکت کو یقینی بنایا گیا۔ اور تقریبا 2000خواتین محفلِ میلاد میں شریک ہوئیں۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا۔ محترمہ شمائلہ) ناظمہ دعوت (نے انتہائی احسن طریقے سے نقابت کے فرائض سرانجام دئیے۔ محترمہ مسز نسیم (صدر) نے استقبالیہ کلمات ادا کرتے ہوئے تمام شرکاء اور مرکزی مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ محترمہ گلشن ارشادنے "آؤ ! کہ سب حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عہدِ وفا کریں"کے عنوان پر انتہائی مدلل اور ُپراثر انداز میں گفتگو کی۔ محفل کا اختتام سلام اور دعا پر ہوا۔ پروگرام کے احتتام پہ تمام تحصیلی اور یونین کونسلز کی کارکنان و عہدیداران کیلئے تنظیمی و تربیتی نشست کی گئی جس میں کارکنان کو تمام پراجیکٹس اور ان کے حصول کیلئے ورکنگ سمجھائی گئی۔

٭٭٭٭٭

صاحبزادہ سلطان احمد علی کی مرکزی قائدین تحریک سے ملاقات اور وزٹ

گذشتہ ماہ سلطان العارفین حضرت سلطان باہو رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ عالیہ کے زیب سجادہ اور تنظیم العارفین کے مرکزی رہنما حضرت پیر صاحبزادہ سلطان احمد علی وفد کے ہمراہ مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن تشریف لائے اور مرکزی امیر تحریک حضرت صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن درانی اور دیگر قائدین تحریک جن میں نائب ناظم اعلیٰ تحریک محترم جی ایم ملک، مرکزی ناظم علماء کونسل علامہ سید فرحت حسین شاہ، مرکزی ناظم رابطہ علماء و مشائخ صاحبزادہ محمد حسین آزاد اور صوبائی ناظم علماء کونسل پنجاب علامہ میر آصف اکبر قادری شامل تھے کے ساتھ ملاقات کی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کے حوالے سے محترم امیر تحریک کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور شیخ الاسلام مدظلہ کی صحت اور درازی عمر کے لئے خصوصی دعا فرمائی۔ انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ کے وزٹ کے علاوہ مرکزی گوشہ درود میں بھی کچھ وقت گزارا۔ محترم امیر تحریک نے موصوف کو قائد محترم کی تصوف کے حوالے سے علمی خدمات پر مشتمل CD's اور کتب کا سیٹ تحفۃً پیش کیا۔ موصوف نے شیخ الاسلام کے دورہ انڈیا کی روداد سن کر شیخ الاسلام کو حقیقی معنوں میں سفیرِ امن عالم قرار دیا اور ان کی مجددانہ کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔